Baaghi TV

Category: کراچی

  • جماعت اسلامی کی طرف سے عافیہ امن مارچ

    جماعت اسلامی کی طرف سے عافیہ امن مارچ

    ذرائع کے مطابق حافظ نعیم الرحمن نے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی سے ملاقات کی اور انہیں عافیہ امن مارچ میں شرکت کی دعوت دی ۔
    با خبر ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی کی جانب سے یونس بارائی عافیہ امن مارچ میں نمائندگی کریں گے ۔

    تفصیلات کے مطابق امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن سے عافیہ موومنٹ پاکستان کی رہنما اور ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی ہمیشرہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے ملاقات کی اور قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی قید نا حق سے رہائی اور وطن واپسی کے لیے جمعہ 8اکتوبر کو عافیہ امن مارچ میں جماعت اسلامی کی جانب سے نمائندگی کرنے کی دعوت دی۔ حافظ نعیم الرحمن نے ان کاخیر مقدم کیا اور ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لیے کی جانے والی کوششوں اور جدو جہد سے اظہار یکجہتی کیا۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی جانب سے سابق رکن سندھ اسمبلی اور ڈپٹی سیکریٹری یونس بارائی عافیہ امن مارچ میں نمائندگی کریں گے ساتھ ہی انہوں کراچی کے عوام سے اپیل کی ہے کہ قوم کی مظلوم بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے کیے جانے والے امن مارچ میں بھرپور شرکت کریں۔

  • کراچی کے ایک ریسٹورنٹ میں کورونا ویکسین کا سرٹیفیکٹ طلب کرنے پر خاتون کا واویلا

    کراچی کے ایک ریسٹورنٹ میں کورونا ویکسین کا سرٹیفیکٹ طلب کرنے پر خاتون کا واویلا

    پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں نمایاں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ عوام کی ایک بڑی تعداد ویکسینیشن کے عمل سے گزر چکی ہے۔ حکومت نے بڑی تعداد میں شہریوں کے ویکسی نیشن کروانے کے بعد سے ہی ملک بھر میں عائد کی جانے والی کورونا پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ کیا جس کے تحت کم کورونا کیسز اور زیادہ ویکسینیٹڈ شہریوں کے شہروں میں ریسٹورنٹس، سینما ہالز ، شاپنگ مالز اور شادی ہالز وغیرہ کھولنے کی اجازت دی اور کورونا پابندیوں میں کمی کر دی۔
    ایسے تمام شہروں میں کسی بھی عوام مقام پر داخلے کے لیے محض کورونا ویکسی نیشن کا سرٹیفیکیٹ دکھانا لازمی ہے اور اس حوالے سے این سی او سی کی جانب سے بھی سرٹیفیکیٹ دیکھنا لازمی قرار دیا گیا ہے تاہم کچھ لوگ ویکسی نیشن کا سرٹیفیکیٹ ہونے پر لڑائی مول لیتے ہیں اور بلا وجہ کا بحث و مباحثہ شروع کردیتے ہیں۔
    کچھ ایسا ہی شہر قائد کے ایک مقامی ریسٹورنٹ میں بھی ہوا جہاں آنے والی ایک خاتون سے جب ریسٹورنٹ انتظامیہ نے کورونا ویکسی نیشن کا سرٹیفیکیٹ دکھانے کا مطالبہ کیا تو انہوں نے واویلا مچا دیا اور ریسٹورنٹ انتظامیہ سے ہی اُلجھ پڑیں۔

    خاتون نے انتظامیہ کی جانب سے سرٹیفیکیٹ دکھانے کے مطالبے کو پرائیسویسی میں خلل سے منسوب کیا اور کہا کہ آپ میری میڈیکل پرائیویسی میں دخل دینے کی کوشش کر رہے ہیں اور یہ پاکستان کے آئین کی خلاف ورزی بھی ہے۔ اس بحچ و مباحثے کے دوران ریسٹورنٹ انتظامیہ نے اپنا مؤقف کلئیر بھی کیا لیکن خاتون نے انتظامیہ کی ویڈیو بنانا شروع کی اور جب دیکھا کہ بات تب بھی نہیں بنی تو انہوں نے اپنا بیگ اُٹھایا اور ریسٹورنٹ سے باہر چل دیں .

  • خشک میوہ جات کی آڑ میں 4 کروڑ روپے کی منشیات بحرین بھیجنے کی کوشش ناکام

    خشک میوہ جات کی آڑ میں 4 کروڑ روپے کی منشیات بحرین بھیجنے کی کوشش ناکام

    کسٹم نے خشک میوہ جات کے پارسل کی آڑ میں 4 کروڑ 10 لاکھ روپے مالیت کی منشیات بحرین بھیجنے کی کوشش ناکام بنادی۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان کسٹمز جناح ائیرپورٹ نے پاکستان پوسٹ ایکسپریس میل سروس ایکسپورٹ شارع فیصل پر ایک کامیاب کارروائی میں پاکستان سے خشک میوہ جات پارسل کی آڑ میں منشیات بھیجنے کی کوشش ناکام بنادی۔

    ڈپٹی کلکٹر کسٹمز انعام وزیر نے میڈیا کو بتایا کہ پاکستان سے بذریعہ پارسل 14 سیل شدہ ٹن پیک کے ذریعے ایمیٹامائن کرسٹل بحرین بھیجی جارہی تھی، 14 سیل شدہ ٹن پیک میں برآمد شدہ ایمیٹامائن کرسٹل کا وزن 4.10 کلو گرام ہے جس کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت 4 کروڑ 10 لاکھ روپے ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ 14 ٹن پیک پر مشتمل یہ پارسل کراچی کے رہائشی محمد علی نامی شخص نے بک کرایا تھا جسے گرفتار کرکے مجاز عدالت سے ریمانڈ بھی حاصل کرلیا گیا ہے۔

  • سعید غنی،وقار مہدی و دیگر کا باغ جناح کا دورہ جلسہ عام کی تیاریوں کا جائزہ لیا

    سعید غنی،وقار مہدی و دیگر کا باغ جناح کا دورہ جلسہ عام کی تیاریوں کا جائزہ لیا

    وزیر اطلاعات و محنت سندھ و صدر پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی، پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری و وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی وقار مہدی، کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری جاوید ناگوری، سردار خان، آصف خان، ذوالفقار قائمخانی اور دیگر نے باغ جناح کا دورہ کیا۔
    سعید غنی، وقار مہدی و دیگر نے 17 اکتوبر کو پیپلز پارٹی سندھ کے تحت سانحہ کارساز کے شہداکو خراج تحسین پیش کرنے کی غرض سے منعقد ہونے والے جلسہ عام کی تیاریوں کا جائزہ بھی لیا۔
    اس موقع پر سعید غنی نے کہا کہ 17 اکتوبر کو کراچی کے باغ جناح میں ہونے والا جلسہ تاریخی جلسہ ثابت ہوگا۔ جلسہ عام سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری و مرکزی قائدین خطاب کریں گے۔اس موقع پر وقار مہدی نے کہا کہ جلسہ گاہ اور اطراف کی سڑکوں کی ٹریفک مینجمنٹ اس طرح کی جائے کہ عوام کو کسی قسم کی کوئی پریشانی نہ ہو۔ زیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے کہا کہ ہم نے 18 اکتوبر کی بجائے جلسہ اتوار 17 اکتوبر کو اسی لئے منعقد کیا کہ چھٹی کے باعث عوام کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

  • خان صاحب سندھ کی فکر نہ کریں جن صوبوں میں آپ کی حکومت ہے وہاں فوکس کریں،ناصر حسین شاہ

    خان صاحب سندھ کی فکر نہ کریں جن صوبوں میں آپ کی حکومت ہے وہاں فوکس کریں،ناصر حسین شاہ

    سندھ کے وزیر بلدیات، دیہی ترقی اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سید ناصر حسین شاہ نے وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزیر فواد چودھری کے بیان پر ردعمل اور جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ خان صاحب جن صوبوں میں آپ کی حکومت ہے وہاں گندم کی قلت اور آٹا مہنگا ہے وہاں فوکس کریں, سندھ کی فکر نہ کریں۔
    انہوں نے کہا کہ ملک میں گندم کی قیمت میں اضافہ سندھ کی وجہ سے نہیں بلکہ وفاقی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ہوا۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں گندم کی قیمت کم جبکہ پنجاب اور کے پی میں زیادہ ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ سندھ حکومت کے پاس 12.1 لاکھ ٹن گندم موجود ہے اور 15 اکتوبر کو فلورملز کو گندم جاری کریں گے۔انہوں نے پنجاب حکومت نے ابھی تک فلورملز کو گندم جاری نہیں کی,جسکی وجہ سے عوام مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔
    سندھ کابینہ نے گندم 1950 روپے فی 40 کلو گرام کے نرخ پر جاری کرنیکی منظوری دی ہی,جو فلور ملز کو دیں گے۔انہوں نے سوال کیا کہ سندھ کے پاس جب گندم موجود ہے تو خریداری کیوں کری انہوں نے متنبہ کیا کہ پی ٹی آئی کی پنجاب حکومت نے بروقت فلورملز کو گندم ریلیز نہ کی توملک میں آٹیکا بڑا بحران جنم لے گا۔سید ناصر حسین شاہ نے وفاقی حکومت کی پالیسیوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زرعی ملک جو گندم, چاول اور دیگر فصلوں کی کاشت میں میں خود کفیل تھا اسے تباہ کردیا گیا ہے اور اب وفاقی حکومت بھنگ کی کاشت پر زور دے رہی جو شرم کی بات ہے۔
    انہوں نے سندھ حکومت کی پالیسیوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ سندھ نیاپنیکسانوں اور زمینداروں کے لییگندم کی قیمت بھی زیادہ رکھی ہے اس کے سات ساتھ ہم سبسڈی بھی دے رہے ہیں تاکہ عام شہری کو آٹا سستا ملے۔انہوں نے واضح کیا کہ سندھ حکومت نے گندم کی قیمت وہی مقرر کی ہے جو دیگر صوبوں میں ہے۔

  • خاندان میں پسند کی شادی کرنے والا نوجوان 3 ماہ بعد سسرالیوں کے ہاتھوں قتل

    خاندان میں پسند کی شادی کرنے والا نوجوان 3 ماہ بعد سسرالیوں کے ہاتھوں قتل

    کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں پسند کی شادی کرنے والانوجوان سسرالیوں کے ہاتھوں قتل ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں 4 اکتوبر کو 24 سالہ حماد کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔اہلخانہ کا کہنا ہے کہ حماد نے تین ماہ پہلے اپنے ماموں کی سالی کے ساتھ کورٹ میرج کی تھی۔وہ پیر کی شام اپنی بیوی کے ساتھ ہی سسرال گیا تھا۔
    کچھ دیر بعد جوان بیٹے کے گولیوں سے چھلنی ہونے کی خبر ملی۔حماد تین بہن بھائیوں میں سب سے بڑا تھا اور والد کے ساتھ پراپرٹی کا کام کرتا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مرکزی ملزم ذوالفقار مفرور ہے البتہ پولیس نے مقتول حماد کی ساس اور کی بہن کو حراست میں لے لیا۔دوسری جانب شاہ لطیف سیکٹر 17 اے ایمان مسجد کے قریب دو موٹرسائکل پر سوار چار ملزمان نے وسیم احمد سے 28 ہزار نقد اور موبائل چھین کر فرار ہوگئے۔
    شہری نے موبائل سے فرار ہوتے ہوئے ملزمان کی فوٹیج بنا لی ۔ملزمان نے 20منٹ تک لوٹ مار کا بازار گرم رکھا دس شہریوں سے موبائل فون نقد رقم لوٹ لی۔ شاہ لطیف ٹاو ن سیکٹر 20 آفریدی چوک کے قریبمیں ڈکیتی کی مسلح ملزمان نے شہری شیراز کو ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔کورنگی ضیا کالونی کے قریب فائرنگ سی22سالہ نوجوان ریاضزخمی ہوگیا۔ گلستان جوہر بلاک 12 منور چورنگی کے قریب بھی ڈاکون نے مزاحمت ریلوے پھاٹک اورجیکسن تھانہ کے درمیان مسلح ڈاکووں نے ایک شہری سے گن پوائنٹ پر20 لاکھ روپے لوٹ لئے اس واردات کے کچھ دیر بعد کیماڑی نگینہ سینٹرکے قریب گولڈ لائن فیصل بینک کی برانچ کے سامنے مسلح ڈاکووں نے بینک میں رقم نکلوانے والے ٹرانسپورٹر عبدالحمیدسے ایک لاکھ روپے نقدی لوٹ کرفرارہوگئے پولیس کے مطابق دکیتی کا مقدمہ درج کروانے کے لئے شہری نے پولیس سے رابطہ نہیں کیا۔

  • سراج الحق سندھ کے تین روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

    سراج الحق سندھ کے تین روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

    امیرجماعت اسلامی سراج الحق سندھ کے تین روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے، صوبائی اعلامیہ کے مطابق وہ کراچی میں سیاسی، سماجی اور روحانی شخصیات سے ملاقاتوں کے علاوہ ادارہ نور حق میں کنٹومنٹ بورڈ انتخابات میں جیتنے والے کونسلرز سے خطاب بھی کریں گے، وہ 07(آج) اکتوبر کو مٹھی تھرپاکر میں الخدمت ہسپتال کا دورہ اور اسلام کوٹ میں منعقدہ عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کریں گے جبکہ 08اکتوبر کو ووہ سکھر میں دعوتی،تنظیمی اجلاسوں سے خطاب کے علاوہ مختلف سیاسی،دینی اور سماجی رہنمائوں سے ملاقاتیں کریں گے، اس موقع پر مرکزی نائب امیر اسداللہ بھٹو، صوبائی امیر محمد حسین محنتی ودیگر رہنماء بھی ان کے ہمراہ ہونگے۔

  • جشن ولادت یوں منائیں جو قبر میں روشنی کا سبب بنے، علامہ الیاس قادری

    جشن ولادت یوں منائیں جو قبر میں روشنی کا سبب بنے، علامہ الیاس قادری

    امیر اہل سنت مولانا محمد الیاس عطار قادری نے کہا ہے کہ جشن ولادت رسول سوفیصد شریعت کے مطابق منایاجائے تو بالکل درست ہے،جشن ولادت میں جو چیزیں غلط ہیں انہیں ختم کیا جائے اس کی وجہ سے جشن ولادت منانا بند نہیں کیا جاسکتا،ان خیالات کااظہار انہوں نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میںمنعقد ہ مدنی مذاکرے میں کراچی کے مختلف علاقوں میں سجاوٹ اور چراغاں کا اہتمام کرنے والے عاشقان رسول سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
    امیر اہل سنت نے کہا کہ کوشش کریں کہ جشن ولادت پر خرچہ اپنی جیب سے کریں، کسی سے زبردستی چندا نہیں لیا جاسکتا،جو لوگ دھمکیاں دے کر،گالیاں دے کر،بے عزتی کرکے چندا لیتے ہیں وہ غلط کرتے ہیں۔
    ہمیں جشن ولادت میں روشنی اس انداز میں کرنی ہے جو ہماری قبر میں روشنی کا سبب بنے۔ایسا نہ ہو کہ دنیا میں واہ واہ ہوجائے اور قبر اندھیرے میں ڈوب جائے۔

    امیر اہل سنت نے کہا کہ جشن ولادت کا چراغاں اس اندازمیں کیا جائے کہ کسی کو تکلیف نہ ہو،جب تک وہ بندہ معاف نہیں کرے گا مسئلہ حل نہیں ہوگا۔اسلام کسی کو تکلیف دیتا نہیں بلکہ راحتیں پہنچانا سیکھاتا ہے،اگرکسی کی دل آزاری کری تو پھنس جائیں گے۔امیر اہل سنت نے کہا کہ عشق رسول میں چراغاں کرنے والے،جشن ولادت منانے والے اپنے کردار کو اور اپنے بدن کو سنتوں کا نمونہ بنائیں،اپنی گلی،اپنا محلہ تو سجالیا مگر اپنا وجود سنتوں سے نہ سجایا یہ مناسب نہیں۔
    لباس،چہرہ،بدن سنتوں کے مطابق ہو۔ہمیں پیارے آقا ﷺ سے محبت ہے اور ان نے ان کے پیچھے چلنا ہے،گھر،گلی اور علاقے کو ضرور سجائیں مگر اپنے وجود کو بھی سنتوں سے آراستہ کریں ان شاء اللہ دنیا کے ساتھ قبر بھی روشن ہوجائے گی۔ امیر اہل سنت نے کہا کہ یادرکھیں ہم پہلے نمازی ہیں پھر نیازی ہیں،قیامت کے ہولناک دن سب سے پہلے نماز کے بارے سوال ہو گا اگر یہ درست ہوگا تو ٹھیک،اگر کمزوری آئی یا جواب بگڑا تو مشکل ہوجائے گی لہٰذانماز کو ہرگز ہرگزترک نہ کریں۔

  • عمر شریف کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

    عمر شریف کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

    عمر شریف کی نماز جنازہ ادا کردی گئی –

    باغی ٹی وی : عمر شریف کی میت کو ایدھی سردخانے سے گلشن اقبال میں واقع ان کی رہائش گاہ پر لایا گیا جہاں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، علاقہ پولیس کی نفری اور ٹریفک پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا۔

    عمر شریف کی نماز جنازہ کلفٹن میں واقع عمر شریف پارک میں ادا کردی گئی جس میں بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔

    عمر شریف کی نماز جنازہ جرمنی میں ادا کر دی گئی

    پولیس کے مطابق جنازے کی سکیورٹی کے لیے دو ڈی ایس پیز کی سربراہی میں 200 سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے، پارک کے مین گیٹ پر واک تھرو گیٹ نصب کیے گئے جب کہ پارک میں جنریٹر اوراسپیکر لگائے گئے اس کے علاوہ عمر شریف پارک میں بم ڈسپوزل اسکواڈ کی جانب سے سرچنگ بھی کی گئی۔

    نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد میت کو عبداللّہ شاہ غازی مزارکے احاطے میں تدفین کر دی گئی-

    عمر شریف کی میت پاکستان پہنچ گئی نماز جنازہ سہ پہر تین بجے ادا کی جائے گی

    واضح رہے کہ عمر شریف کا جسد خاکی آج صبح 5 بج کر 35 منٹ پرترکش کراچی پہنچا عمر شریف مرحوم کی میت کو ترکش ایئرلائن کی پرواز TK708 سے لایا گیا ہے عمر شریف کی فیملی میت وصول کرنے ایئرپورٹ پہنچی ترکش ایئرلائن کی پرواز TK708 نےاپنے مقررہ وقت سے دس منٹ پہلے کراچی ایئر پورٹ پر لینڈ کیا۔ پرواز کا کراچی ایئر پورٹ پر لینڈنگ کا مقررہ وقت صبح 45-05 تھا جب کہ پرواز نے صبح 35-05 پر کراچی جناح انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر لینڈ کیا۔

    عمر شریف کی میت بدھ کی صبح پاکستان پہنچے گی

    عمر شریف کی بیوہ زرین غزل بھی میت کے ہمراہ کراچی پہنچیں کراچی پہنچنے کے بعد عمر شریف کی میت ائیر پورٹ کارگو ٹرمینل سے ان کے بیٹوں کے حوالے کردی گئی جس کےبعد میت کو کراچی کے ایدھی سرد خانے منتقل کیا گیا۔

    عمر شریف ی میت کو قومی پرچم میں لپیٹا گیا میت لے جانے والی ایمبولینس پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں جب کہ میت کی سرد خانے روانگی کے دوران قافلے میں عزیز و اقارب، مداحوں اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔

  • عمرشریف کی میت سرد خانے سے رہائش گاہ منتقل

    عمرشریف کی میت سرد خانے سے رہائش گاہ منتقل

    کراچی: عمر شریف کا جسد خاکی سرد خانے سے گھر منتقل کر دیا گیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق قومی پرچم میں لپٹا عمر شریف کا جسدِ خاکی کلمہ شہادت کے ورد کے ساتھ ان کے گھر لے جایا گیا عمر شریف کے جسدِ خاکی کے ہمراہ ان کے صاحبزادے موجود ہیں رہائش گاہ پر عمر شریف کا آخری دیدار کیا جائے گا عمر شریف کی رہائش گاہ پر عزیز و اقارب، شوبز شخصیات، اہلِ محلہ سمیت مداحوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

    واضح رہے کہ عمر شریف کا جسد خاکی آج صبح 5 بج کر 35 منٹ پرترکش کراچی پہنچا عمر شریف مرحوم کی میت کو ترکش ایئرلائن کی پرواز TK708 سے لایا گیا ہے عمر شریف کی فیملی میت وصول کرنے ایئرپورٹ پہنچی ترکش ایئرلائن کی پرواز TK708 نےاپنے مقررہ وقت سے دس منٹ پہلے کراچی ایئر پورٹ پر لینڈ کیا۔ پرواز کا کراچی ایئر پورٹ پر لینڈنگ کا مقررہ وقت صبح 45-05 تھا جب کہ پرواز نے صبح 35-05 پر کراچی جناح انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر لینڈ کیا۔

    کراچی پہنچنے کے بعد عمر شریف کی میت کو ضابطے کی کارروائی کے لیے انٹر نیشنل کارگو ٹرمینل منتقل کردیا گیا سی اے اے اور گراؤنڈ ہینڈلنگ کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد جسد خاکی ورثا کے حوالے کردیا گیا-

    میت کو کراچی ائیرپورٹ سے ایدھی سرد خانہ سہراب گوٹھ منتقل کردیا گیا اس دوران میت کو قافلے کی صورت میں ایئرپورٹ سے ایدھی سرد خانے لایا گیا اس موقع پر مداحوں کی بڑی تعداد سبز ہلالی پرچم میں لپٹے عمر شریف کی میت پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتی رہی۔

    عمر شریف کی اہلیہ زرین غزل اور جرمنی سے قونصل جنرل امجد علی جسد خاکی کے ہمراہ کراچی پہنچے ہیں۔کارگو ٹرمینل پر سی اے اے کسٹمز اور ایئر لائن افسران بھی موجود رہے۔
    https://twitter.com/MinisterSindh/status/1445615960258318338?s=20
    صوبائی وزیر سعید غنی بھی کارگو ٹرمینل پہنچے اور انہوں نےعمرشریف کےاہلخانہ سےاظہارتعزیت کیا سعیدغنی نے کہا عمرشریف نے ملک کانام دنیا بھرمیں روشن کی مداح عمرشریف کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لیے نمازجنازہ میں شرکت کریں آج عمر شریف کو ہم خراج عقیدت پیش کریں گے۔

    انہوں نے بتایا کہ عمر شریف کی نمازجنازہ سہ پہر 3 بجے عمرشریف پارک کلفٹن میں اداکی جائے گی۔ مرحوم کو حضرت عبداللہ شاہ غازی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے مزار سے متصل قبرستان میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔