Baaghi TV

Category: کراچی

  • حضور پاک ﷺ کی ولادت تمام انسانیت کیلئے باعث رحمت ہے، وزیراعلیٰ سندھ

    حضور پاک ﷺ کی ولادت تمام انسانیت کیلئے باعث رحمت ہے، وزیراعلیٰ سندھ

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ حضور پاک ﷺ کی ولادت تمام انسانیت کیلئے باعث رحمت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عید میلا النبی ﷺ کے جلوس میں شرکت کی اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی سیرت انسانیت کو شفقت ، محبت اور مساوات کا درست دیتی ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ جشن عید میلادالنبی ﷺ منانے کے ساتھ ہمیں حضور پاک ﷺ کی تعلیمات پر عمل بھی کرنا چاہیے۔

  • پروازیں منسوخ کرنے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سخت نوٹس لے لیا

    پروازیں منسوخ کرنے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سخت نوٹس لے لیا

    اندرون ملک پروازوں کی اچانک منسوخی کے معاملے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے سخت نوٹس لے لیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ایئرٹرانسپورٹ کی جانب سے پی آئی اے،سرین ائیر، ائیر بلیو اور ائیر سیال کو نوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔

    سی اے اے حکام کا کہنا ہے کہ پروازوں کی منسوخی پر مسافروں کی جانب سے بڑے پیمانے پر شکایات موصول ہوئی ہیں، یکم اکتوبر سے 18 اکتوبر تک مجموعی طور پر 1145 پروازوں میں سے 383 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔

    سی اے اے کے مطابق قومی ائیرلائن کی جانب سے 417 میں 130 شیڈول پروازیں منسوخ کی گئی ہیں جبکہ سرین ائیرلائن نے 117، ائیربیلو نے86 اور ائیر سیال نے 50 پروازیں منسوخ کی ہیں۔

    سی اے اے حکام کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل اور چارٹرڈ پروازوں کی اجازت مانگنے سے قبل ایئرلائن آپریٹرز متعلقہ دفتر کو حلف نامہ پیش کریں گے ،شیڈول ڈومیسٹک پروازیں باقاعدگی اور پابندی وقت کے ساتھ بالترتیب 90 اور 80 فیصد کے ساتھ چلایا جائے۔

    واضح رہے کہ تکنیکی وجوہات یا مجبوری کی صورتحال میں ڈومیسٹک پروازوں کی منسوخی کی اجازت سی اے اے سے طلب کی جائے گی۔

  • خفیہ کیے جانے والے فیصلے قوم کیلئے نقصان دہ ہوتے ہیں،شازیہ مری

    خفیہ کیے جانے والے فیصلے قوم کیلئے نقصان دہ ہوتے ہیں،شازیہ مری

    خفیہ کیے جانے والے فیصلے قوم کیلئے نقصان دہ ہوتے ہیں،شازیہ مری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ غربت کا خاتمہ صرف پیپلزپارٹی کا منشور ہے ،

    شازیہ مری کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی عوام کو روزگار دیتی ہے پیپلزپارٹی کے مخالف عوام سے روزگار چھینتے ہیں، عوام سے روزگار چھین کر کہا جاتا ہے کہ ملک معاشی ترقی کر رہا ہے ،سڑکیں اس وقت اچھی لگیں گی جب عوام کے گھر میں آٹا ہوگا ،صدر زرداری کے دور میں خطرناک سیلاب آئے مگر نہ خوراک کی کمی ہوئی نہ مہنگائی بڑھی ، آگر پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر عمل کیا جاتا تو گیس کا بحران نہ ہوتا ،پارلیمنٹ سے خفیہ کیے جانے والے فیصلے قوم کیلئے نقصان دہ ہوتے ہیں، صدر آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کو بااختیار بنایا،صدر زرداری نے کسی سے انتقام لینے کی بجائے ملک کی ترقی پر توجہہ دی مہنگائی اور بیروزگاری کے خلاف پیپلزپارٹی کا احتجاج دو ہفتوں سے جاری ہے ،

    پاکستان پیپلزپارٹی مہنگائی کے خلاف میدان میں آ چکی ہے ،پیپلزپارٹی کے کارکن دو ہفتوں سے مہنگائی کے خلاف مختلف شہروں میں احتجاج کر رہے ہیں، پنجاب اور قومی اسمبلی میں حزب اختلاف عدم اعتماد کی تحریک لاتی تو عمران خان گھر جا چکے ہوتے ،ہمیں لگا کہ استعفوں کی ضد کرنے والے خود استعفے ضرور دینگے،عمران خان سے نجات کیلئے پہلے بزدار کو ہٹانا پڑے گا عوام پر مسلط کردہ سلیکٹڈ حکومت نے نااہلی کی حیرانکن مثالیں قائم کی ہیں، عوام اس نااہل سلیکٹڈ اور کنفیوز حکومت سے ہر صورت چھٹکارہ چاہتے ہیں،چیئرمین بلاول بھٹو نے تو بہت پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ ملک جادوٹونے سے نہیں چلتا،عمران خان کے پاس نہ تو کوئی ٹیم ہے اور نہ ہی کوئی وژن،آج بھی پاکستان میں لوگ عوام دشمن فیصلوں سے تنگ آچُکے ہیں، نااہل حکومت نے مہنگائی کا سونامی برپا کیا اور اس پر فخر کر رہی ہے، آج ملک میں تاریخی مہنگائی اور بیروزگاری ہے،

    ماں بیٹی سے زیادتی کیس میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی

    لاہور میں رواں برس جنسی زیادتی کے 369 کیسز، کسی ایک ملزم کو بھی سزا نہ مل سکی

    لاہور میں حوا کی دو اور بیٹیاں لٹ گئیں،اغوا کے بعد جنسی زیادتی

    شوہر نے بھائی اور بھانجے کے ساتھ ملکر بیوی کے ساتھ ایسا کام کیا کہ سب گرفتار ہو گئے

    لڑکیوں سے بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات کی پنجاب اسمبلی میں بھی گونج

    شادی کا جھانسہ ، ویڈیو بناکر زیادتی اور پھر بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے سوال پر اسد عمر جواب نہ دے سکے

    اعتراف کرتے ہیں ملک بھر میں مہنگائی ہے،اسد عمر

    چینی اور روٹی کم استعمال کریں: مہنگائی پر علی امین گنڈا پورمفت مشورے دینے لگے

    ہمیں احساس ہے مہنگائی کی وجہ سے نچلے لوگوں کو تکلیف کا سامنا ہے،وزیراعظم

  • رحمت العالمین محمدﷺ نے عصبیت کے بت کو پاش پاش کر کے بتایا کہ دین میں کسی تعصب کی گنجائش نہیں،مصطفی کمال

    رحمت العالمین محمدﷺ نے عصبیت کے بت کو پاش پاش کر کے بتایا کہ دین میں کسی تعصب کی گنجائش نہیں،مصطفی کمال

    پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے پاکستانی قوم سمیت پوری امت مسلمہ کو جشن میلادالنبیؓ کی دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ رحمت العالمین محمدﷺ نے عصبیت کے بت کو پاش پاش کر کہ بتایا کہ دین میں کسی تعصب کی گنجائش نہیں۔ آج جدید سائنسی ترقی کے دور میں دیگر مذاھب سے تعلق رکھنے والے اسکالرز اور سائنس دان بھی اس بات پر متفق ہیں کہ نبی کریم محمدﷺ ہر لحاظ سے کائنات کے ذہین ترین انسان ہیں۔
    نبی کریم محمدﷺ کا کردار اور تعلیمات تاقیامت انسانیت کی فلاح اور نجات کا باعث ہیں۔ سرور کونین محمدﷺ سے محبت کا تقاضہ ہے کہ انکی سنت پر، جو قرآن کے علاہ کچھ نہیں، اس پر صدق دل سے عمل پیرا ہو جایا جائے۔
    عید میلادالنبیؓ کے موقع پر پاکستان ہاس سے جاری ایک خصوصی پیغام میں سید مصطفی کمال نے مزید کہا کہ رب العالمین کا احسانِ عظیم ہے کہ اس نے اپنے محبوب محمد مصطفیﷺ کو جملہ عالم کے لیے رحمت العالمین بناکر بھیجا۔

    آقائے نامدار، سرور کائنات، امام الانبیا، خاتم النبیین محمد مصطفیﷺ کی ولادت باسعادت صرف مسلمانوں ہی کیلئے باعث رحمت و برکت نہیں بلکہ پوری انسانیت کی نجات کا باعث ہے، لحاظہ آقائے دوجہاں محمدﷺ کے جشن ولادت کی جتنی خوشی منائی جائے وہ کم ہے۔ محبوب کبریا محمدﷺ کی بدولت دنیا سے جہاں جہالت، ظلم و جبر کے اندھیروں کا خاتمہ ہوا وہیں عدل و انصاف، مساوات اور رحمت کے نور سے دنیا کی آبیاری ہوئی۔ انہوں نے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام و مشائخ سے اپیل کی ہے کہ وہ جشن عید میلادالنبی ؓ کے پر مسرت موقع پر نبی کریم محمدﷺ کی سیرت طیبہ پر روشنی ڈالتے ہوئے لوگوں کو مذہبی رواداری، فرقہ وارانہ ہم آہنگی، ایک دوسرے کے مسالک و عقائد کے احترام کا درس دیں۔

  • بلاول بھٹو زرداری کی پیپلزپارٹی سندھ کو 17 اکتوبر کے جلسے کی مبارک باد

    بلاول بھٹو زرداری کی پیپلزپارٹی سندھ کو 17 اکتوبر کے جلسے کی مبارک باد

    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری نے پیپلزپارٹی سندھ کو 17 اکتوبر کے جلسے کی مبارک باد دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ شہر شہر سے عوام کی شرکت جمہوریت کا نیا سورج طلوع ہونے کی امید ہے۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ جلسے کو کامیاب بنانے کی جدوجہد کرنے والے تمام جیالے شاباش کے مستحق ہیں ، شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنا اس عزم کا بھی اظہار ہے کہ ہمارا سفر نہیں رکے گا۔

  • کراچی کے اسپتال میں مرحوم خاتون کو لوٹ لیا گیا

    کراچی کے اسپتال میں مرحوم خاتون کو لوٹ لیا گیا

    جناح اسپتال میں مرحوم خاتون کی سونے کی بالیاں چوری کر لی گئیں۔تفصیلات کے مطابق صدر تھانے میں مدعی نگینہ خاتون نے درخواست جمع کروائی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسپتال میں مرحوم خاتون کی بالیاں چوری کی گئی ہیں۔درخواست گزار کے مطابق 5 اکتوبر کو میری والدہ کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
    اسپتال منتقل کرتے ہوئے ان کے کانوں میں سونے کی بالیاں تھیں۔انہوں نے درخواست میں مزید لکھا کہ میری والدہ کی 6 اکتوبر کو طبعیت زیادہ خراب ہوئی اور علاج کے دوران ان کا انتقال ہو گیا۔انتقال کے بعد وارڈ سے باہر گئی تو کسی نے بالیاں چرا لیں۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے،امید ظاہر کی گئی ہے کہ جلد حقائق سامنے آئیں گے۔

  • آغا سراج درانی ضمانت مسترد ہونے کے بعد سے منظر سے غائب، نیب کو تلاش

    آغا سراج درانی ضمانت مسترد ہونے کے بعد سے منظر سے غائب، نیب کو تلاش

    آغا سراج درانی ضمانت مسترد ہونے کے بعد سے رپوش ہوئیں تاحال نیب انہیں گرفتارنہیں کرسکی ہے۔نیب حکام کو اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی تلاش ہے، وہ ضمانت مسترد ہونے کے بعد سے ہی منظر عام سے غائب ہیں۔
    نیب حکام گرفتاری کے لیئے آغا سراج درانی کے گھر بھی گئے، تاہم انہیں ملازمین اور حامیوں نے کارروائی نہ کرنے دی۔ آغا سراج درانی پر آمدن سے زائد اثاثے اور ایم پی ہاسٹل کی تعمیرات میں خردبرد کا الزام ہے۔آغا سراج کے وکلا کی جانب سے درخواست ضمانت پر نظر ثانی کیلیے تاحال سپریم کورٹ سے رجوع نہیں کیا گیا۔ نیب حکام نے آغا سراج کے موبائل کی لوکیشن بھی حاصل کی.

  • 24 گھنٹوں میں لندن سے ایک قانونی خبر پاکستان کے سیاسی منظر پر بجلی بن کر گرے گی

    24 گھنٹوں میں لندن سے ایک قانونی خبر پاکستان کے سیاسی منظر پر بجلی بن کر گرے گی

    معروف صحافی مرتضیٰ سلنگی نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں لندن سے ایک خبر پاکستان کے سیاسی منظرنامے کو ہلا کر رکھ دے گی۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے چوبیس گھنٹوں میں لندن سے ایک قانونی خبر پاکستان کے سیاسی اور ابلاغ عامہ کے منظر پر بجلی بن کر گرے گی جس کا ارتعاش کئی مہینوں اور سالوں تک محسوس کیا جائے گا۔
    انہوں نے مزید کہا کہ اس خبر کے لیے انتظار فرمائے۔صحافی کی جانب سے ٹویٹ کیے جانے کے بعد صارفین نے اندازے لگانا شروع کر دئیے۔

  • لاک  ڈاؤن کے دوران اسکولوں کی اضافی فیس وصولی پر کارروائی ہوگی

    لاک ڈاؤن کے دوران اسکولوں کی اضافی فیس وصولی پر کارروائی ہوگی

    سندھ ہائی کورٹ میں سرکاری وکیل نے اعتراف کیا ہے کہ کرونا کے دوران لاک ڈاؤن میں کچھ اسکولز نے اضافی فیس وصول کی ہے اور ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

    پیر کو سندھ ہائیکورٹ میں کرونا وبا کے دوران اسکول کی اضافی فیس وصولی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

    سرکاری وکیل کی جانب سے اضافی وصولی کا اعتراف کیا گیا۔ اضافی فیس وصول کرنے والے اسکولز کے خلاف کارروائی کی استدعا بھی کی گئی۔ سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اس معاملے کی تحقیقات اور کارروائی کے لیے محکمہ تعلیم سے افسر تعینات کیا جائے گا، وزیراعلیٰ سندھ کو کارروائی کے لئے سمری ارسال کردی گئی ہے،سمری کی منظوری کے بعد اضافی فیس وصولی کے خلاف کارروائی شروع ہوگی۔

    درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ حکومت سندھ نے کرونا وبا کے دوران 20 فیصد کمی کا حکم دیا تھا۔ کئی اسکولز اضافی فیس وصول کرچکے ہیں۔سرکاری وکیل کی جانب سے مزید مہلت طلب کرلی گئی۔ عدالت نے پیشرفت رپورٹ طلب کرتےہوئے سماعت 3 ہفتے تک ملتوی کردی ہے۔

  • 12ربیع الاول کے جلوس کیلئے ٹریفک پلان جاری

    12ربیع الاول کے جلوس کیلئے ٹریفک پلان جاری

    کراچی میں 12ربیع الاول کے جلوس کے حوالے سے ٹریفک پولیس نے پلان جاری کر دیا، عید میلاد النبی 19اکتوبر کو منایا جائے گا۔

    ٹریفک پلان کے مطابق مرکزی جلوس دوپہر 3 بجے میمن مسجد بولٹن مارکیٹ سے برآمد ہوکر ایم اے جناح روڈ سے ہوتا ہوا نشتر پارک میں اختتام پذیر ہوگا۔ پانچ بجے نشترپارک میں جلسہ منعقد کیا جائے گا۔

    جلوس کی گزرگاہوں کو مختلف رکاوٹیں لگا کر بند کر دیا جائے گا۔ یونیورسٹی روڈ سے آنے والی ٹریفک کو کشمیر روڈ کی جانب موڑا جائے گا جبکہ ایم اے جناح روڈ کی طرف آنے والے متبادل راستہ اختیار کریں۔

    واضح رہے کہ وفاقی و صوبائی حکومتوں کی جانب سے 19اکتوبر کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

    کراچی سمیت ملک کے تمام شہروں میں 12ربیع الاول کے حوالے سے جلوس نکالے اور جلسے منعقد کیے جاتے ہیں جبکہ اسکے علاوہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پر مختلف پروگرام منعقد بھی منعقد کیے جاتے ہیں۔