Baaghi TV

Category: کراچی

  • آصفہ بھٹو نے کراچی جلسے کی تصاویر شیئر کردیں

    آصفہ بھٹو نے کراچی جلسے کی تصاویر شیئر کردیں

    سابق صدر آصف علی زرداری اور سابقہ وزیراعظم بینظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے کراچی جلسے کی تصاویر شیئر کی ہیں۔

    انہوں نے بھائی اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے ہمراہ اسٹیج پر بیٹھے تصویر شیئر کی، ایک اور تصویر میں جلسے کے شرکاء بھی دکھائے گئے۔

    تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ’سلام شہدائے کارساز‘

    باغ جناح کراچی میں سانحہ کارساز کے شہدا کی یاد میں منعقدہ جلسے کے آغاز سے قبل پی پی چیئرمین بلاول بھٹو اپنی چھوٹی ہمشیرہ آصفہ بھٹو زرداری کے ساتھ اسٹیج پر پہنچے تھے۔

    جلسہ گاہ میں گہما گہمی عروج پر رہی، بڑی تعداد میں موجود کارکنان انتہائی پرجوش تھےجنہوں نے پارٹی ترانوں پر رقص کیا۔

  • بلاول بھٹو کی ماضی کی تصویر وائرل

    بلاول بھٹو کی ماضی کی تصویر وائرل

    وزیرِ اطلاعات سندھ سعید غنی نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ماضی میں دورۂ فیضان مدینہ کی یادگار تصویر شیئر کی ہے۔

    سعید غنی نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’چیئرمین بلاول بھٹو کی دورۂ فیضان مدینہ میں لی گئی تصویر

    سعید غنی کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر کو جہاں ہزاروں صارفین نے لائک کیا وہیں بلاول بھٹو نے خود بھی لائک کیا۔

    بلاول سے فیضان مدینہ میں اُس وقت دعوت اسلامی کے سربراہ مولانا الیاس قادری کے نائب یعقوب عطاری اور دیگر رہنماؤں نے ملاقات کی تھی۔

  • کراچی میں پولیس یونیفارم میں واردات کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

    کراچی میں پولیس یونیفارم میں واردات کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

    شہر قائد میں پولیس یونیفارم میں واردات کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرکے رپیٹر گن اور لاہور نمبر کی کار برآمد کرلی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پر مطلوب ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پولیس یونیفارم میں واردات کرنے والے 2 ملزمان گرفتار کرلیا اور ملزمان کے قبضے سے رپیٹر گن اور لاہور نمبر کی کار برآمد کرلی۔

    ایس ایس پی ایسٹ قمرجسکانی کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں حسن سردار اور صوبت خان شامل ہیں، ملزمان نے دوران تفتیش متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔

    قمرجسکانی کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے مزید ملزمان سے تفتیش کی جا رہی ہے، اہم انکشافات متوقع ہے۔

    خیال رہے شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس وردی میں وارداتیں کرنے والا ڈکیت گروہ ایک بار پھر سرگرم ہیں، رواں سال جون میں پولیس وردی میں ملبوس ملزمان نے گھر کی تلاشی کے بہانے وارداتیں کیں تھیں۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ ڈکیت کسی جگہ اسپیشل برانچ کے اہلکار بن کر تو کسی جگہ علاقہ پولیس بن کر وارداتیں کرتے ہیں اور گھر میں تلاشی کے بہانے گھس کر گھر والوں کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے مالیت کا سامان لوٹ کر فرار ہوجاتے تھے۔

  • عوام حکومت سے نجات چاہتی ہے، شازیہ مری

    عوام حکومت سے نجات چاہتی ہے، شازیہ مری

    پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری کا کہنا ہے کہ عوام حکومت سے نجات چاہتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت اداروں کی تذلیل کررہی ہے، پیٹرول کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

    شازیہ مری نے کہا کہ حکومت کے اسکینڈل کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں، حکومت یوٹرن لے کر فخر محسوس کرتی ہے۔

    پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے مزید کہا ہے کہ ایوان صدر آرڈیننس فیکٹری بن چکا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے جاری کردہ اپنے بیان میں حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ پیپلزپارٹی عوام کو روزگار دیتی ہے، پیپلزپارٹی کے مخالف عوام سے روزگار چھینتے ہیں۔

    شازیہ مری نے کہا کہ عوام سے روزگار چھین کر کہا جاتا ہے کہ ملک معاشی ترقی کر رہا ہے، سڑکیں اس وقت اچھی لگیں گی جب عوام کے گھر میں آٹا ہوگا ، صدر زرداری کے دور میں خطرناک سیلاب آئے مگر نہ خوراک کی کمی ہوئی نہ مہنگائی بڑھی۔

    پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے کہا کہ آگر پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر عمل کیا جاتا تو گیس کا بحران نہ ہوتا ، پارلیمنٹ سے خفیہ کیئے جانے والے فیصلے قوم کیلئے نقصان دہ ہوتے ہیں،صدر آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کو بااختیار بنایا، صدر زرداری نے کسی سے انتقام لینے کی بجائے ملک کی ترقی پر توجہ دی۔

    انہوں نے بتایا کہ مہنگائی اور بیروزگاری کے خلاف پیپلزپارٹی کا احتجاج دو ہفتوں سے جاری ہے۔

  • سپریم کورٹ نے نیب کو خورشید شاہ کی گرفتاری کا بنیادی مواد پیش کرنے کا حکم دے دیا

    سپریم کورٹ نے نیب کو خورشید شاہ کی گرفتاری کا بنیادی مواد پیش کرنے کا حکم دے دیا

    سپریم کورٹ نے نیب کو خورشید شاہ کی گرفتاری کا بنیادی مواد پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیب پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ نیب آرڈیننس آنے سے نیب دائرہ اختیار پر مختلف ابہام ہیں، نیب آرڈیننس پر کلیئرنس کے لیے حکومت نے کمیٹی تشکیل دی ہے۔

    نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ نیب آرڈیننس پر کلیئرنس کے لیے عدالت وقت دے۔

    اس ضمن میں جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ آپ صرف یہ بتا دیں کہ موجودہ کیس نیب دائرکار میں ہے یا نہیں؟

    دوسری جانب جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ جب خورشید شاہ نے زمین خریدی کیا وہ پبلک آفس ہولڈر تھے؟

    وکیل درخواست گزار مخدوم علی خان کا کہنا ہے کہ سارا مسئلہ 574 ایکڑ زمین کی خریداری پر دی گئی رقم کا ہے، جو نیب نے الزامات لگائے وہ ریفرنس کا حصہ نہیں بنائے گئے۔

    وکیل مخدوم علی خان نے کہا کہ چیئرمین نیب کی طرف سے خورشید شاہ کی گرفتاری کا کوئی حکم ریکارڈ پر نہیں ہے۔

    جسٹس منصور علی شاہ نے مزید کہا کہ جاننا چاہتے ہیں کہ نیب نے ریفرنس دائر کرنے کے بجائے خورشید شاہ کو گرفتار کیوں کیا؟

  • پاک بحریہ کے کموڈور حبیب الرحمٰن کو ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی

    پاک بحریہ کے کموڈور حبیب الرحمٰن کو ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی

    پاک بحریہ کے کموڈور حبیب الرحمٰن کو ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ ریئر ایڈمرل حبیب الرحمٰن نے 1990 میں پاک بحریہ کی میرین انجینئرنگ برانچ میں کمیشن حاصل کیا، وہ پاکستان نیوی وار کالج اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں۔

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ریئر ایڈمرل حبیب الرحمٰن نے فرانس اور برطانیہ سے مکینیکل انجینئرنگ اور سسٹم انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ کورس میں ڈگری حاصل کر رکھی ہے، وہ بطور جنرل مینیجر میری ٹائم ٹیکنالوجیز کمپلیکس، ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکیارڈ اور کمانڈنٹ پی این ایس جوہر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

    ترجمان پاک بحریہ نے بتایا کہ ریئر ایڈمرل حبیب الرحمٰن ہیڈ کوارٹرز میں ڈائریکٹر شپ مینٹیننس اینڈ ریپئر اور اسسٹنٹ نیول سیکرٹری بھی تعینات رہے، اس وقت ریئر ایڈمرل حبیب الرحمٰن منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکیارڈ کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

    ترجمان پاک بحریہ نے مزید بتایا کہ ان کی اعلیٰ خدمات کے اعتراف میں انہیں ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا جا چکا ہے ۔

  • صبا قمر کا میلادالنبیؐ پر پیغام

    صبا قمر کا میلادالنبیؐ پر پیغام

    اداکارہ صبا قمر نے میلادالنبیﷺ کی مناسبت سے ایک پیغام جاری کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عید میلاد النبیﷺ کے پر مسرت موقع پر اداکارہ صبا قمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہےکہ تمام لوگوں کو عید میلاد النبی ص بہت مبارک ہو، مجھے اور میرے خاندان کو دعائوں میں یاد رکھیں۔

    یاد رہے ملک بھر میں جشن میلاد النبی ﷺ مذہبی جوش و خروش سے منایا گیا، کراچی سے لےکر خیبر اور گلگت سے گوادر تک عید میلاد النبیﷺ کے جلوس اور ریلیاں نکالی گئیں۔

    کراچی، اسلام آباد، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں جلوس اور ریلیاں نکالی گئیں، محافلِ میلاد کا اہتمام کیا گیا، اس دوران گلہائے عقیدت نچھاور کیے جاتے رہے، بچے بھی پیش پیش رہے۔

    عید میلاد النبیﷺ میں عمارتوں کو دیدہ زیب روشنیوں سے سجایا گیا، شاہراہوں پر سبز پرچموں کی بہار نظر آئی۔

    جشن میلاد النبیﷺ کی مناسبت سے نذر و نیاز کا بندوبست بھی کیا گیا، کہیں منوں وزنی کیک تیار کیے گئے تو کہیں منہ میٹھا کرنے کے لیے میوہ جات اور مٹھائیوں کا اہتمام کیا گیا .

  • سندھ حکومت میں ایک وائس چانسلر لگانے کی بھی صلاحیت نہیں، چیف جسٹس

    سندھ حکومت میں ایک وائس چانسلر لگانے کی بھی صلاحیت نہیں، چیف جسٹس

    چیف جسٹس نے کہا ہے کہ سندھ حکومت میں ایک وائس چانسلر لگانے کی بھی صلاحیت نہیں ہے۔

    سپریم کورٹ میں پیپلز میڈیکل یونیورسٹی نواب شاہ کے وائس چانسلر کی تقرری سے متعلق فیصلے پر عملدرآمد کیس کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار ڈاکٹر شمس الدین کے وکیل نے بتایا کہ آج امیدواران کے انٹرویو کئے جا رہے ہیں۔

    عدالت نے دو ماہ میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی تقرری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے کی صورت میں سخت کارروائی ہوگی۔
    اس موقع پر چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد نے ریمارکس دیے کہ صوبہ سندھ کی بدقسمتی ہے کہ ایک وائس چانسلر بھی نہیں لگایا جا سکا، اصل مسئلہ یہ ہے اپنا بندہ لگانا چاہتے ہیں، سندھ حکومت میں ایک وائس چانسلر لگانے کی بھی صلاحیت نہیں ہے، سپریم کورٹ کے حکم کے بعد کمیٹی نئے رولز نہیں بنا سکتی۔

    سپریم کورٹ میں ڈاکٹر شمس الدین نے تقرری کے عمل میں شامل ہونے کیلئے درخواست دائر کر رکھی ہے۔ عدالت نے 14 اکتوبر 2020 کو پیپلز یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی تقرری کاحکم دیتے ہوئے اس کام کیلئے پہلے دیے گئے اشتہار کے تحت کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت کی تھی۔

  • پاک بحریہ نے بھارتی آبدوز کو پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہونے سے روک دیا

    پاک بحریہ نے بھارتی آبدوز کو پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہونے سے روک دیا

    پاکستان بحریہ نے بھارتی آبدوز کا سراغ لگاتے ہوئے پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہونے سے روک دیا۔ تفصیلات کے مطابق افواج پاکستان نے بھارت کی ایک اور چال کو ناکام بنا کر اس کا مکروہ چہرہ دنیا بھر کے سامنے بے نقاب کر دیا ۔ بھارت کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کا کارنامہ اس مرتبہ پاک بحریہ نے انجام دیا۔
    پاک بحریہ نے جاسوسی اور جنگی مقاصد سے چوری چھپے پاکستان کی حدود میں گھسنے کی کوشش کرنے والی بھارتی آبدوز کو واپس جانے پر مجبور کر دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق 16 اکتوبر کو بھارتی آبدوز پاکستانی سمندری حدود کے قریب موجود تھی اور پاکستان بحریہ کی نقل و حرکت پر نظر رکھتے ہوئے پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کر رہی تھی تاہم پاک بحریہ کے طیارے نے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے بھارتی آبدوز کا پتہ لگایا اور اسے پاکستانی حدود سے بین الاقوامی سمندر میں دھکیل دیا ۔
    بھارتی بحریہ اپنی آبدوزوں کو پاکستان کے خلاف تعینات کر رہی ہے لیکن سمندری سرحدوں کے دفاع کے لیے پاک بحریہ ہر لمحہ مستعد و تیار ہیں اور کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ پاک بحریہ نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی سب میرین کی پاکستانی حدود میں داخلے کی کوشش ناکام بنائی۔
    پاک بحریہ کی جانب سے پاکستان کی سمندری سرحدوں کی حفاظت کے لیے سخت نگرانی جاری ہے، یہ اپنی نوعیت کا تیسرا واقعہ ہے جس میں پی این لانگ رینج میری ٹائم پٹرول ایئر کرافٹ کے ذریعے بھارتی بحری آبدوز کا وقت سے پہلے سراغ لگایا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا تھا کہ بھارتی سب میرین نے 16 اکتوبر کو پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی، تاہم پاک بحریہ نے پیشہ ورانہ مہارت سے بھارتی عزائم ناکام بنادئیے۔

  • سسکتی ہوئی انسانیت کو نبی کریم ؐ کی ولادت کے سبب راحت ملی ،ثروت اعجاز قادری

    سسکتی ہوئی انسانیت کو نبی کریم ؐ کی ولادت کے سبب راحت ملی ،ثروت اعجاز قادری

    سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ سسکتی ہوئی انسانیت کو نبی کریم ؐکی ولادت کے سبب راحت ملی ،سرکار دو عالم ؐ تمام عالمین کیلئے رحمت بن کر تشریف لائے ،ہماری خوش نصیبی ہے کہ ہم سرکار مدینہ کا جشن ولادت دورود وسلام کی صدائوں میں منارہے ہیں ،گلی گلی سج گئی گھرگھر سبز جھنڈے لگ گئے گلی محلوں کو برقی قمقموں سے سجا کر آقا کریم کی ولادت کی خوشی منائی جارہی ہے ،عشقان رسول کا ٹھاٹھے مارتا سمندر دنیا کو واضع پیغام دے رہا ہے عشق رسول میں جینا ہے اور عشق رسول میں مرنا ہے ،انسانیت کی خدمت کرنا عبادت ہے ،اقلیتوں کو دین اسلام تحفظ فراہم کرتا ہے ،پاکستان میں تمام اقلیتیں آزادی سے زندگی بسر کررہی ہیں ،انسانیت کے علمبردارمحسن انسانیت کا احسان نہ بھولیں ، محسن انسانیت نے بلاتفریق رنگ ونسل اور مذہب انسانیت کی خدمت کا درس دیا ،مغرب سے اسلام شعائر کے خلاف توہین آمیز رویئے اور توہین آمیز خاکے دنیا کی بد ترین دہشتگردی ہے ،نبی کریم ؐ خاتم النبیین ہیں ،سید صدیق اکبر نے جھوٹے نبوت کے دعویدار مسلمہ کذاب کو واصل جہنم کرکے دنیا کو پیغام دے دیا نبی کریم ؐ کی ختم نبوت کا تحفظ ہم اپنی جانوں کا نذارنہ دے کرنے سے بھی گریز نہیں کرتے ،سچے مسلمان کی شان یہ ہے کہ وہ سرکار دو عالم ؐ کی شان میں ہلکہ سی بھی ہرزہ سرائی برداشت نہیں کرتا ،جھوٹے نبوت کے دعویداروں کو مغرب پناہ دیتا ہے اور شعائر اسلام کی توہیں کرنیوالوں کے پیچھے بھی یہود ونصاریٰ کا ہاتھ ہوتا ہے،ملک کو معاشی عدم استحکام سے نکالنے کیلئے ایک ہوکر کام کرنے کی ضرورت ہے ،موجودہ حکمرانوں نے عوام سے کئے گئے وعدے پورے نہیں کئے ،مہنگائی تھمنے کا نام نہیں لے رہی ناقص معاشی پالیسیوں کی وجہ سے غربت میں مزید اضافہ ہوا ہے ،لگتا ہے حکومت غربت کی بجائے غریب کو ختم کرنے کی پالیسی پر گامزن ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیاقت آباد ڈاکخانہ پر پاکستان سنی تحریک کے تحت نکالی جانیوالی میلاد ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ سرکارؐ سے محبت کا تقاضہ ہے کہ ہر فرد اپنا احتساب کرئے ،غریبوں کو حقوق دلانے کیلئے آواز اٹھائے ،عدل وانصاف کی فراہمی جو ناپید ہوچکی ہے عوام کو ستا اور فوری انساف سلانے کیلئے عملی طور پر تحریک چلائی جائے ،سیاسی ومذہبی قوتوں کو آج اس مبارک موقع پر دعوت دیتا ہوں آئو ملک کے مفاد میں ایک ہوجائیں اور ایسی پالیسیاں بنائیں ملک ترقی کرئے خوشحالی آئے ،انہوں کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو عملی طور پر اسلامی فلاحی ریاست بنانے کیلئے دعوئوں سے کام نہیں چلے گا ،عوام غربت سے بیزار ہوکر خودکشی کررہے ہیں حکمران بتائیں غریبوں کا خون کس کے ہاتھوں میں تلاش کریں ،غریب کو روزگار نہیں مہنگائی آسمان کو چھورہی ہے کوئی غریب کی داد رسی یا آواز اٹھانے والا نہیں ہے ،میلاد النبی کے موقع پر تمام عالم کے مسلمانوں کو سرکار دو عالم کی ولادت کی مبارکباد پیش کرتا ہوں ،سرکار ؐ کی پیدائش سے قبل انسانیت سسک رہی تھی بچیوں کو زندہ درگورکردیا جاتا تھا ،عورت کو نفرت سے دیکھا جاتا ہے آقا کریم کی ولادت کے سبب اندھیروں کو بادل چھٹ گئے ظلم وستم کے دور کا خاتمہ ہوا انسانیت راحت اور قرار آگیا عورت کو وہ مقام عطا کیا گیا جو دنیا کے کسی بھی مذہب میں نہیں ہے ،یہود ونصاریٰ فحاشی وعریانی پھیلا کر مسلمانوں کو کمزور کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں ہمیں اپنی نسلوں کو دینی ودنیاوی تعلیم دلانا ہوگی تاکہ اسلام وملک دشمنوں قوتوں کو پنپنے کا موقع نہ ملے