پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اور ظالمانہ اضافے ، کھانے پینے کی اشیاء و دیگر ضرویات زندگی کی قیمتوں میں اضافے سمیت بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کے تحت اتوار 17اکتوبر کو شام 4بجے بیت المکرم مسجد تا حسن اسکوائر مین یونیورسٹی روڈ پر ایک زبردست ’’عوامی احتجاجی مارچ‘‘ منعقد کیا جائے گا ۔
مارچ سے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن خطاب کریں گے ۔ سیکریٹری کراچی منعم ظفر خان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ مارچ میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں اور حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی ڈکٹیشن کے سامنے سجدہ ریز ہونے اور عوام پر روزانہ مہنگائی کے کوڑے برسانے کے خلاف بھر پور احتجاج کریں ۔
Category: کراچی
-

جماعت اسلامی کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور مہنگائی کے خلاف عوامی احتجاجی مارچ ہو گا
-

محکمہ تعلیم سندھ نے اساتذہ بھرتی کی پالیسی میں مزید نرمی کا فیصلہ کرلیا
محکمہ تعلیم سندھ نے اساتذہ بھرتی کے مایوس کن نتائج کے بعد پالیسی میں نرمی کا فیصلہ کیا ہے۔محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق اساتذہ کی بھرتی کے معاملے میں نئی پالیسی سامنے آگئی ہے۔صوبائی محکمہ تعلیم نے اساتذہ بھرتی ٹیسٹ کے مایوس کن نتائج کے بعد بھرتی پالیسی میں نرمی کا فیصلہ کیا ہے۔
محکمہ تعلیم نے اس حوالے سے تجاویز تیار کرلیں ہیں، جن کی کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔
محکمہ تعلیم سندھ نے تجویز دی ہے کہ اساتذہ بھرتی کے معاملے میں ہر مضمون مین 45 فیصد نمبر لازمی کی شرط ختم کردی جائے۔محکمہ تعلیم سندھ نے تجویز دی کہ خواتین کو پاسنگ مارکس میں مزید رعایت دی جائے گی اور ان کے پاسنگ مارکس کی حد 40 اسکور تک جا سکتی ہے۔تجویز دی گئی کہ مرد اساتذہ کے لیے پاسنگ مارکس 55 ہی ہوں گے، نرمی کے باوجود آسامی ہوئی تو نمبروں میں مزید رعایت دی جاسکتی ہے۔محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق تجاویز کی منظوری کے بعد بھرتی کا عمل شروع کردیا جائے گا۔ -

جادو ٹونے سے متعلق حکومت تردیدی بیان جاری کرے
پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے حکومت سے جادو ٹونے سے متعلق تردیدی بیان جاری کرنے کا مطالبہ کر دیا۔کراچی کی احتساب عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ وقت بہت نازک ہے۔ چیزیں آٹو پر چل رہی ہیں، لوگوں کو خود کو بچانے کے لئے قرآن کی آخری دو سورتوں کا ورد کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ کہ سول اسپتال میں کیا دودھ کی نہریں بہہ رہی ہیں؟ آپ نے کتنے اچھے اسپتال چلا لیے۔ان کا کہنا ہے کیا آپ نے اپنے سیاسی کارکنان کو وہاں بھرتی کرکے اور بیڑا غرق کرنا ہے۔مصطفی کمال نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو کراچی دشمنی سے روکا جائے۔پیپلزپارٹی کے تمام اقدامات سے امن خراب ہورہا ہے، یہ نیشنل سکیورٹی کا مسئلہ ہے ہمیں اندرونی طور پر بہت زیادہ مضبوط ہونے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جیسے جیسے مہنگائی بڑھ رہی ہے اس سے عام آدمی کی زندگی خراب تر ہوتی جارہی ہے ،عام آدمی کو دیوار سے لگایا جارہا ہے۔ضرورت ہے کہ سب سر جوڑ کر مسائل کے حل کے لیے بیٹھے ۔مصطفی کمال نے مزید کہا کہ جادو ٹونے سے متعلق حکومت تردیدی بیان جاری کرے۔دوسری جانب ق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا کہ حکومت ہرروز مہنگائی میں اضافے کاباعث بن رہی ہے ۔
عوام پر مہنگائی کی صورت میں بم گرایا گیا ہے ۔وزارت نےجوتجویزبھیجی اس سے دگنا اضافہ کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتے تھے کہ میں آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاؤں گا، وزیراعظم خود کشی نہیں کرسکتے تو خودکشی کی کوشش ہی کرلیں۔ لاہور میں عدالت پیشی کے موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا کہ رات بجلی، صبح پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا جاتا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پہلےکبھی اتنااضافہ نہیں کیا گیا۔ -

پی پی نے اداروں کو اپنی جاگیر سمجھ لیا ہے،مصطفیٰ کمال
پی پی نے اداروں کو اپنی جاگیر سمجھ لیا ہے،مصطفیٰ کمال
احتساب عدالت کراچی میں کلفٹن پلاٹ کی غیر قانونی الاٹمنٹ کیس کی سماعت 6نومبرتک ملتوی کر دی گئی
سابق ناظم کراچی مصطفٰی کمال اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوگئے ،سرکاری وکیل نے عدالت میں کہا کہ گواہ مبہم ہے، تیاری کے ساتھ پیش کرنے کی مہلت دی جائے عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئےگواہ کو آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دے دیا ،عدالت نے گواہ کو آئندہ سماعت پر تمام دستاویزات کے ساتھ لانے کی ہدایت کر دی،عدالت نے تمام ملزمان اور وکلا کو آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی.
عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ پاکستان چلانے والوں سے گزارش کرنا چاہتا ہوں پیپلزپارٹی کو روکیں یہ لوگ کراچی کو لاڑکانہ بنانا چاہتے ہیں،سندھ حکومت کراچی کے مسائل کو حل نہیں کر سکتی،حکومت سندھ نے کراچی کو بس تک نہ دی ،مسائل ہی مسائل ہیں سندھ حکومت نے کراچی والوں کو صاف پانی نہیں دیا ،سہولیات کدھرہیں؟ الیکشن کے دن کا انتظار کرکے کام نہیں کررہے ،کا م اورخدمت کرتے رہیں گے،کراچی پر مسلط پی پی نے اداروں کو اپنی جاگیر سمجھ لیا ہے،وفاق نے سندھ حکومت کوآزاد چھوڑرکھا ہے،حکومت نے عام آدمی کو دیوار سے لگادیا ،لوگوں کواپنے مسیحاؤں اورقاتلوں میں فرق کرنا چاہیے،کراچی اور ملک میں کچھ بھی ٹھیک نہیں رہا،کراچی کے ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی غیر قانونی ہےجب سی ایم سندھ کا ٹائم ختم ہو تو پھر ایڈمنسٹریٹر لگنا چاہیے، ملک میں تعلیمی اداروں اور اسپتالوں کا براحال ہے،پیپلز پارٹی کو کراچی دشمنی سے روکا جائے،یہ لوگ کراچی کو بھی تھر بنانا چاہتے ہیں،پاک سر زمین پارٹی کراچی کو پیپلز پارٹی سے نجات دلائےگی،جس طرح مہنگائی بڑھے گی تو مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا،افغانستان کے حالات سب کے سامنے ہے،
@MumtaazAwan
مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ سندھ انسانوں کے رہنے کی بد ترین جگہ ہے،کراچی کا پانی چوری کرکے بیچا جاتا ہے تمام فنڈز وزیر اعلیٰ کو دئیے گئے جو عوام کے لیے استعمال نہیں کیا گیا،پی ٹی آئی کی حکومت نے تمام جماعتوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے،سندھ حکومت اپنی جاگیر بنا رہی ہے،آنے والے وقت پاک سر زمین پارٹی کا ہوگا
خاموشی سے نسلوں کی نسل کشی ہوتے نہیں دیکھ سکتے، مصطفیٰ کمال پھٹ پڑے
صوبائی خود مختاری کے نام پر صرف ایک شخص کو اختیار دیا گیا،مصطفیٰ کمال
این ایف سی کے سارے پیسے وزیراعلیٰ لے کر بیٹھ جاتے ہیں،مصطفیٰ کمال
کراچی اور سندھ کی تباہی کے ذمے داروں کا کل یوم احتساب ہوگا، مصطفیٰ کمال
حکومت 5 سال پورے کریگی؟ خالد مقبول صدیقی بھارت کے ایجنٹ، مصطفیٰ کمال کے اہم انکشافات
پراسیکیوشن کا کمال. مصطفیٰ کمال کے خلاف کرونا پازیٹو مریض بطور گواہ عدالت میں پیش کردیا
نواز شریف یہ نہیں کہتے کہ میرے کونسلرز کو کیوں نکالا؟ مصطفیٰ کمال
-

نماز پڑھنے جانے والے شخص کو لوٹ مار کے دوران فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا
تفصیلات کے مطابق نیوکراچی کے علاقے نیوکراچی سیکٹر الیون ای مسلم ٹاون میں موٹرسائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کرکے 60سالہ توقیر احمد ولد آفتاب احمد کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے اس اطلاع پر پولیس اور ریسکیو عملہ موقع پر پہنچا اور موقع معائنے کے بعدلاش ایمبولنس میں عباسی شہید اسپتال منتقل کی ، اس حوالے سے ایس ایچ اوندیم احمد نے بتایا کہ مقتول کی مسلم ٹاون میں گلی کے اندر ایک رشتے دار کے گھر سے متصل دکان تھی ،عینی شاہدین نے پولیس کو بتایا کہ مقتول مغرب کی نماز پڑھنے جارہے تھے کہ گلی کے اندر موٹرسائیکل سوار دو ملزمان نے لوٹ مار کی کوشش کی جس پر توقیر نے مزاحمت کی تو ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگئے ، مقتول توقیر احمد سرجانی ٹاون کے رہائشی تھے۔
علاقے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ملزمان غیر مقامی تھے۔ پولیس کی جانب سے واقعے کی تفتیش جاری ہے ۔
-

3 تلوار کے قریب آئل کمپنی کا آئل سے بھرا ٹینکر خراب
3 تلوار کے قریب آئل کمپنی کا آئل سے بھرا ٹینکر خراب ہوگیا، خراب ٹینکر سے ڈیزل بہنے لگا جس کے باعث ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق کلفٹن تین توار کے قریب ڈیزل سے بھرا ٹینکر خراب ہوگیا اس دوران ٹینکر سے ڈیزل بہنے لگا۔ ایس ایس پی ساو ٴتھ غلام نبی کیریو کے مطابق آئل ٹینکر کو ہیوی مشینری کی مدد سے ہٹادیا گیا ، آئل ٹینکر خراب ہونے کے باعث کلفٹن 3 تلوار جانے والی شاہراہ پر ٹریفک جام ہوگیا تھا۔دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک شاہراہ پر لانے پر ڈرائیور کا چالان کردیا گیا ہے ۔
-

سائٹ کراچی صنعتی ایریامیں گیس پریشر صفر پیداواری سرگرمیاں رک گئیں صنعتکار سراپا احتجاج
سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے صدر عبدالرشید نے کراچی کے سب سے بڑے صنعتی ایریا سائٹ میں صنعتوں کوطلب کے مطابق گیس کی فراہمی نہ ہونے اور گیس پریشر مسلسل صفر ہونے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ صنعتوں کو تباہی سے بچانے کے لیے ایس سی جی سی کو ہدایت جاری کی جائے کہ وہ سائٹ ایریا کی صنعتوں کو مطلوبہ پریشر کے ساتھ گیس کی فراہمی یقینی بنائے تاکہ پیداواری عمل بلارکاوٹ جاری رکھا جاسکے اور برآمدی آرڈرز بغیر کسی رکاوٹ مکمل کرکے بروقت شپمنٹ ممکن ہوسکے۔
ایک بیان میں سائٹ کے صدر نے کہا کہ گیس پریشر صفر ہونے سے صنعتیں چلانا ناممکن ہو گیا ہے بلکہ پیداوار رک گئی ہے اور وقت پر برآمدی آرڈرز کی تکمیل بھی ممکن نہیں رہا ۔کراچی کے دیگر صنعتی علاقوں کی نسبت سائٹ صنعتی ایریا کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا ہے۔ اگر صنعتوں کو مطلوبہ پریشر کے ساتھ گیس فراہم نہیں کی گئی تو پیداواری سرگرمیاں معطل ہونے کی صورت میں برآمدی آرڈرز منسوخ ہونے کا خطرہ ہے جس سے ملک کی مجموعی برآمدات اور معیشت پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہوں گے جبکہ غیر ملکی خریداروں کا پاکستانی برآمدکنندگان پر اعتمار متاثر ہوگااورخدشہ ہے کہ پاکستان نئے برآمدی آرڈرز سے ہاتھ دھو بیٹھ سکتا ہے نیز بے روزگاری کا سیلاب آجائے گا۔
عبدالرشید نے اس امر پر مایوسی کا اظہار کیا کہ حکومت کی جانب سے گیس نرخ میں اضافے اور تمام تر وعدوں کے باوجود گیس پریشر صفر ہونا انتہائی تشویشناک ہے جو زرمبادلہ کمانے والے برآمدی شعبے کو سہولیات دینے کے حکومتی دعوے کی نفی کرتا ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ دیگر تمام شعبوں کے مقابلے میں صنعتوں کو اولین ترجیح دی جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی صنعتوں کو ہنگامی بنیادوں پر مطلوبہ پریشر کے ساتھ گیس فراہم کرے تاکہ صنعتوں کا پیداواری عمل بلارکاوٹ جاری رکھا جاسکے اور برآمدی آرڈرز کی بروقت ترسیل ممکن ہوسکے۔
-

خاوند یا والد; شادی کے بعد اپنی مرضی کا شناختی کارڈ پر نام لکھوائیں
چیئرمین نادرا طارق ملک نے کہا کہ شادی کے بعد عورت کی مرضی ہے شناختی کارڈ میں والد کا نام لکھوائے یا خاوند کا۔ تفصیلات کے مطابق چئیرمین نادرا نے دیہی خواتین کی سالانہ کانفرنس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نادرا کی پالیسی میں بڑی تبدیلی کر دی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ 100 دنوں میں جینڈر گیپ 14 سے 10 فیصد پر آ گیا ہے۔
شادی کے بعد عورت کی مرضی ہے شناختی کارڈ میں باپ کا نام لکھوائے یا خاوند کا، عورتوں کی رجسٹریشن کے لیے نادرا میں خواتین پر مبنی اسپیشل ڈیپارٹمنٹ بنا دیا گیا ہے، جو خواتین کی رجسٹریشن کی پالیسی مرتب کرے گا، تمام خواتین کو کارڈ بنوانا چاہئیے۔ چئیرمین نادرا طارق ملک نے کہا کہ ہم اقلیتی برادری کی ترجیح بنیادوں پر رجسٹریشن کر رہے ہیں، نادرا میں کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، مختلف کیسز میں 262 ملازمین چارج شیٹ ہو چکے ہیں اور 107 کو نوکریوں سے نکال دیا گیا ہے۔
طارق ملک نے بتایا کہ پہلا شناختی کارڈ فری دیا جاتا ہے، اگر کوئی فیس وصول کرے تو نادرا میں شکایات درج کروائیں، بچوں کو بھی نادرا کے ساتھ رجسٹرڈ کروائیں، اگر بیس سال کی عمر کے بعد کروائیں گے تو مختلف پہلوؤں سے تحقیق کی جاتی ہے۔ -

خواتین تاجروصنعتکاروں کی حوصلہ افزائی اولین ترجیح ہے، شہلا رضاء
وزیر ترقی نسواں سندھ شہلا رضا نے کہا ہے کہ خواتین تاجروصنعتکاروں کی حوصلہ افزائی پیپلز پارٹی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ سندھ حکومت خواتین تاجروں کو تجارت وصنعت کے شعبوں میں ہر ممکن مواقع فراہم کررہی ہے اور اس حوالے سے درپیش مشکلات اور رکاوٹوں کو دور کیا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے فیدریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری( ایف پی سی سی آئی)کی سابق صدر اور قائمہ کمیٹی برائے انٹر پرینور سندھ ریجن کی کنوینراور کراچی ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملیر (کے ڈبلیوسی سی آئی)کی بانی صدر نازلی عابد نثارکی سربراہی میں وفد کے ساتھ بلائے گئے اجلاس کے موقع پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہی۔
شہلا رضا نے خواتین تاجروں کی حوصلہ افزائی اورترقی نسواں کے حوالے سے کے ڈبلیو سی سی آئی ملیر کی بانی صدر نازلی عابد نثار کی خدمات کو سراہا اورکراچی ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملیر( کے ڈبلیو سی سی آئی)کے قیام پرمبارکباد بھی پیش کی۔وزیر برائے ترقی خواتین نسواں نے خواتین تاجروں کو تجارت میں حائل دشواریوں اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کے لیے مدعو کیا تھا۔
وفد میں کے ڈبلیو سی سی آئی ملیر کی سینئر نائب صدر افضالا شاہین، نائب صدر یاسمین عارف، کے ڈبلیو سی سی آئی ایسٹ کی مہرین الہیٰ،ڈپٹی کنوینر ایف پی سی سی آئی قائمہ کمیٹی ویمن انٹرپرینور سندھ ریجن فرح صادق خان اور ڈاکٹر طوبیٰ شامل تھیں جنہوں نے وزارت ترقی نسواں کا دورہ کیا اورخواتین کی مدد کے لیے قائم 1094 ہیلپ لائن، کال سینٹر، ڈے کیئر سنٹر، پلے ایریا سمیت خواتین کی معاونت کے دیگر اقدامات کو سراہا۔
صوبائی وزیر شہلا رضا کا کہنا تھا کہ خواتین معاشرے میں اہم جزو ہیں لہٰذا انہیں ان کا جائز مقام اور حقوق ضرور ملنے چاہیے۔ وزارت ترقی نسواں نے خواتین کی مدد کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں جن میں ہیلپ لائن1094 قابل ذکر ہیں جہاں خواتین کو نہ صرف مکمل سپورٹ اور سیفٹی سے متعلق تعاون پیش کیا جاتا ہے بلکہ ان کو درپیش مسائل کے حل کی بھی ہر ممکن کوشش کی جاتی ہے۔وزیر ترقی نسواں نے سندھ میں بچوں کی جبراً شادی کے خلاف منفرد اور معاون قوانین باالخصوص والدین کی وراثت اور دیگر زرعی قوانین جو خواتین کو بااختیار بنانے میں معاون ہیں۔ ان قوانین کے بارے میں وفد کو تفصیلات سے آگاہ کیا۔ -

گٹکے اور ماوے کا بڑا سپلائر گرفتار
ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے چاکیواڑہ کے علاقے میں گٹکے کے کارخانے پر چھاپہ مارا، کارروائی کے دوران شہر میں گٹکے اور ماوے سپلائی کرنے والا بڑا سپلائر گرفتار کرلیا۔اس حوالے سے ایس ایس پی سٹی سرفراز نواز نے میڈیا کو بتایا کہ ملزم یاسر نے اپنے گھر کی چھت پر کارخانہ بنا رکھا تھا اور گزشتہ کئی سال سے یہ کاروبار کررہا تھا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے دو من سے زائد چھالیہ اور17 کلو تمباکو اس کے علاوہ 25 کلو پاڈر، 100 کلو گٹکا ماوا اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔ دو بڑی جدید مکسچر مشینیں بھی تحویل میں لے لی گئیں۔ایس ایس پی کے مطابق رواں سال گٹکا مافیا کی241 کارندے گرفتار ہوچکے ہیں، ڈسٹرکٹ سٹی میں218 ملزمان پر مقدمات درج ہوئے، اب تک 2 ہزار 120 کلو گٹکا اور مین پوری ضبط کی جاچکی ہے۔