Baaghi TV

Category: کراچی

  • حریم شاہ نے اپنی زندگی کیساتھ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی

    حریم شاہ نے اپنی زندگی کیساتھ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی

    متنازع ٹک ٹاک اسٹار اور اداکارہ حریم شاہ نے سوشل میڈیا پر ایک شخص کے ساتھ تصویر شیئر کرکے صارفین کو کشمکش میں مبتلا کردیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر زیادہ متحرک رہنے والی اور ہر گزرتے دن کے ساتھ اپنے مداحوں کے لیے اپنی نت نئی ویڈیوز شیئر کرنے والی حریم شاہ کی پوسٹ نے کئی سوال اٹھا دیئے۔
    حریم شاہ نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکانٹ اپنی نئی تصویر شیئر کی جس میں ان کے ہمراہ ایک شخص بھی موجود ہے۔
    تصویر میں حریم شاہ نے اس شخص کے کندھے پر سر رکھا ہوا ہے اور وہ بہت خوش نظر آرہی ہیں۔حریم شاہ نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ میری زندگی۔تاہم ٹک ٹاکر حریم شاہ نے اس شخص کے بارے میں کوئی معلومات شیئر نہیں کی اور نہ ہی یہ بتایا کہ ان کا اس شخص سے کیا تعلق ہے۔

    حریم شاہ کی اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین کے دماغ میں کئی سوال جنم لے رہے ہیں کہ آخر یہ شخص کون ہے جسے حریم شاہ نے اپنی زندگی قرار دے دیا۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں حریم شاہ کی شادی کی خبریں زیرِ گردش تھیں، اس حوالے سے حریم شاہ نے اپنی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے شوہر پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی اور جانی مانی شخصیت ہیں۔

  • میرمرتضیٰ بھٹو کا 20 ستمبر کو یوم شہادت منایا جائے گا

    میرمرتضیٰ بھٹو کا 20 ستمبر کو یوم شہادت منایا جائے گا

    سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کے بیٹے سابق وزیراعظم شہید بے نظیربھٹو کے بھائی میر مرتضیٰ بھٹو کی بیٹی فاطمہ بھٹو نے والد کی سالگرہ پر ایک جذباتی پیغام شیئر کیا ہے،میرمرتضی بھٹو کا یوم ولادت ہفتہ 18ستمبر کومنایا گیا جبکہ، 20ستمبرپیرکوان کا یوم شہادت منایا جائے گا۔
    ان کی صاحبزادی فاظمہ بھٹو نے اپنے والد میر مرتضیٰ بھٹو کے ہمراہ اپنی بچپن کی یادگار تصویر شیئرکرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرلکھا کہ میں آج بھی آپ کو بہت مِس کرتی ہوں۔فاطمہ بھٹو نے لکھا کہ آپ کی ہر سال سالگرہ کے موقع پر بلکہ ہر دن میں آپ کو بہت یاد کرتی ہوں، جتنا یاد کرتی ہوں شاید اسے بتانے کیلئے الفاظ نہ ہوں۔
    علاوہ ازیں ملک کے سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو کے بیٹے میر مرتضیٰ بھٹو کی 25 ویں برسی 20 ستمبر پیر کو گڑھی خدابخش بھٹو سمیت ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائیگی۔

    میرمرتضی بھٹو 42سال کی عمر میں 20ستمبر 1996کو کراچی میں اپنی بہن محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے دور اقتدار میں اپنے گھر کے قریب پولیس فائرنگ میں جاں بحق ہو گئے تھے پیپلزپارٹی شہید بھٹو گروپ کے زیر اہتمام لاڑکانہ اور صوبہ سندھ سمیت ملک بھر میں کارکن خصوصی تقریبات منعقد کر یں گے جس میں میر مرتضی بھٹو مرحوم کے ایصال ثواب کے لیئے قرآن خوانی کی جائے گی جبکہ خصوصی دعائیں بھی مانگی جائیں گی۔
    وہ 18ستمبر1954ء کو کراچی میں پیدا ہو ئے یہ بات قابل ذکر ہے کہ ان کی سالگرہ اور برسی کی تاریخوں میں صرف دو دن کا فرق ہے۔والد کی برسی پرفاطمہ بھٹو کا مزید کہنا ہے کہ پچیس برس قبل میرے والد کو ہمارے گھر کے سامنے قتل کیا گیا۔ ہمیں ان کی عدم موجودگی کا صدمہ اٹھائے 25 سال گزر گئے اور ساتھ ہی یہ ہمیں یہ دکھ بھی سہنا پڑا کہ انہیں اور ان کے ساتھ قتل ہونے والے ساتھیوں کو انصاف نہیں ملا۔ لیکن ان تمام عرصے میں‘ میں جب بھی ان کے بارے میں سوچتی ہوں تو میرے تصور میں ان کا ہنستا مسکراتا چہرہ ہی آتا ہے ۔

  • گرین لائن ریپڈ بس سروس:40 بسوں کی پہلی کھیپ کراچی پہنچ گئی

    گرین لائن ریپڈ بس سروس:40 بسوں کی پہلی کھیپ کراچی پہنچ گئی

    وفاقی حکومت کی جانب سے کراچی گرین لائن ریپڈ بس سروس کے لیے درآمد کی جانے والی 40بسوں کی پہلی کھیپ کراچی پہنچ گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق گرین لائن ریپڈ بس سروس کے لیے درآمد ہونے والے بسوں کو آج آف لوڈ کیا جائے گا اس سلسلےمیں ایک تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزراعلی حیدر زیدی، اسد عمر اورامین الحق شرکت کریں گے۔

    مجھے پتہ تھا کہ نوازشریف سے یہی صلہ ملے گا:جاوید لطیف نے شوکازنوٹس‌‌‌کا‌نوٹس

    فروری 2016 میں سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا تھا جسے 2017کے اختتام تک مکمل ہونا تھا منصوبہ کی ابتدائی لاگت کا تخمینہ 16 ارب 85 کروڑ روپے لگایا گیا تھا، تاہم سندھ حکومت کی تجویز پر اس منصوبے کے روٹ میں مزید 10کلو میٹر کا اضافہ کیا گیا جس سے لاگت 24 ارب روپے تک بڑھ گئی۔

    گرین لائن بس منصوبہ 20 اسٹاپس پر مشتمل ہے جو پاور ہاؤس چورنگی نارتھ کراچی سے شروع ہوکر نمائش پر اختتام پذیر ہوگا منصوبہ سے یومیہ 3 لاکھ افراد کو سفری سہولت مہیا ہوگی۔

    ڈاکٹرز پسماندہ علاقوں کی خدمت کے لئے اپنی خدمات پیش کریں، گورنر سندھ عمران اسماعیل

    ذرائع کے مطابق مزید 40 بسوں کی دوسری کھیپ کی آمد بھی آئندہ 1 سے 2 ماہ میں متوقع ہے تاہم مزید بسوں کی درآمد کا فیصلہ پہلی کھیپ کی بسوں کی کارکردگی کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

    گرین لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم منصوبے کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب میں سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ لاہور اور اسلام آباد کی میٹرو بس سروس سے بھی زیادہ خوبصورت منصوبہ ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ گرین لائن منصوبہ کراچی کے لیے ناگزیر ہوگیا تھا، اس منصوبے سے شہریوں کو بہت آسانی ہوگی۔

    امریکہ کی مخالفت کےباوجود ارجنٹائن کا پاکستان سے12جےایف17تھنڈرطیارے خریدنےکا فیصلہ

    سابق وزیراعظم نے کہا تھا کہ ترقی کا عمل نہ رکتا تو آج کراچی ایشین ٹائیگر ہوتا، روشنیوں کو بحال کرنا ہمارا عزم ہے، امن کی مکمل بحالی تک شہر میں آپریشن جاری رہے گا جبکہ یہاں کا انفرا اسٹرکچر بھی مزید بہتر بنایا جائے گا-

    باکسر عامر خان کو امریکی ایئر لائنز کی پرواز سے اتار دیا گیا

  • جناح اسپتال میں خاتون اسسٹنٹ پروفیسر کو ہراساں کرنے کا معاملہ سامنے آ گیا

    جناح اسپتال میں خاتون اسسٹنٹ پروفیسر کو ہراساں کرنے کا معاملہ سامنے آ گیا

    جناح اسپتال میں خاتون اسسٹنٹ پروفیسر کو ہراساں کرنے کا معاملہ سامنے آ گیا۔تفصیلات کے مطابق جناح اسپتال کی ڈاکٹر نازش بٹ کی جانب سے الزام لگایا گیا ہے کہ انہیں کئی مہینوں سے لسانی بنیادوں پر ہراساں کیا جا رہا ہے۔ڈاکٹر ناز بٹ کی مطابق کئی مہینوں سے واٹس ایپ اور فیس بک پر ان کی کردار کشی کی جا رہی ہے۔
    جبکہ جناح اسپتال ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر شاہد رسول کا کہنا ہے کہ ابھی تک جناح اسپتال انتظامیہ کو کوئی باضابطہ شکایت نہیں ملی۔خبر نشر ہونے بعد معاملہ سب کے سامنے آیا ہے اور اب اس کو دیکھا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا معاملے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔واضح رہے کہ مختلف شہروں میں خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

  • ڈاکٹرز پسماندہ علاقوں کی خدمت کے لئے اپنی خدمات پیش کریں، گورنر سندھ عمران اسماعیل

    ڈاکٹرز پسماندہ علاقوں کی خدمت کے لئے اپنی خدمات پیش کریں، گورنر سندھ عمران اسماعیل

    گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ ڈاکٹرزپسماندہ اورپسے ہوئے طبقات کی خدمت کے لئے اپنی خدمات کوپیش کریں، وہ امید کرتے ہیں کہ یونیورسٹی کے فارغ التحصیل طلباملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں اپنی ذمہ داریاں ادا کریں گے اوراپنی زندگی کو بامقصد اور معاشرے میں اپنی بہترین صلاحیتوں کے ذریعے اپنا مقام بنائیں گے۔
    جاری اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کااظہار انہوں نے اسرایونیورسٹی کراچی کیمپس کے سالانہ کانووکیشن سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ کانووکیشن میں وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر نذیر اشرف لغاری ،بورڈ آف ڈائریکٹرز فیکلٹی ممبران کامیاب امیدوار اور ان کے والدین بھی شریک تھے۔ کانووکیشن میں مختلف مضامین میں 203طلباکواسناد دی گئیں ۔
    اسناد سے پہلے طلبہ سے حلف بھی لیاگیا۔طلبامیں میڈیکل سائنسز،وژن سائنسزاورفزیکل تھراپی کی ڈگریاں دی گئیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنرسندھ نے کامیاب ہونے والے طلبہ و طالبات کومبارکباد دی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج آپ کے عملی کیریئر کےآغاز کادن ہے،طلبہ و طالبات اپنے مقصدکاتعین کریں اورمقصد کے حصول کے لئے مزید محنت کریں۔عمران اسماعیل نے کہا کہ ہمارے ملک میں تعلیم یافتہ ہونے کامعیارانگریزی بولنے پر ہے، ہم یہ نہیں دیکھتے کہ کس نے کتنی تعلیم حاصل کی ہے، ترقی یافتہ ممالک جیسے فرانس اور جرمنی میں انگریزی زبان نہیں بولی جاتی ۔
    ہمیں اپنی زبان کواہمیت دینا پڑے گی۔گورنرسندھ نے کہا کہ ملکی ترقی میں اعلی تعلیم یافتہ خواتین کی خدمات کی بھی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی کامیاب نوجوان سکیم سے نوجوان بھر پور فائدہ اٹھائیں ۔گروپ کی صورت میں بھی کئی کاروبارکرسکتے ہیں۔ گورنر سندھ نے کامیاب کانووکیشن کرانے پر چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اسد اللہ قاضی اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نظیر اشرف لغاری کو مبارکباد بھی دی۔
    تقریب میں گورنرسندھ نے پوزیشن ہولڈرزطلبہ میں سونے چاندی اورکانسی کے میڈل بھی تقسیم کئے۔کانووکیشن میں عمر طارق ، ملائکہ ، ماہین اور حسنین پاشا نے طلائی تمغے جبکہ نایاب یاسین ، مریم لیاقت ، ماہم گل اور اقصی سومرو نے چاندی کے تمغے ،ثنا باری ، حرا الفت اور مریم بی بی نے کانسی کے تمغے حاصل کئے۔بعدا زاں صحافیوں سے گفتگومیں گورنرسندھ نے کہا کہ میڈیا نے ہمیشہ سے صوبے کے سکولوں کی حالت زار کو بار بار دکھایا ہے جس میں واضح دیکھا گیا ہے کہ سرکاری سکولوں میں تو بہت گھمبیر مسائل ہیں ،یہاں گھوسٹ اساتذہ کے ساتھ ساتھ گھوسٹ سکولز بھی ہیں ،سکولوں میں بھینسیں بھی بندھی ہوتی ہیں۔
    انہوں نے کہا کہ وہ امید کرتےہیں کہ حکومت سندھ اس مسئلہ کے حل کے لئے سنجیدہ اقدامات کرے گی ۔ ڈیسک خریداری کے حوالے سے کئے جانے والے سوال کے جواب میں کہا کہ یہ ہمارے غریب بچوں کاپیسہ ہے مجھے امید ہے کہ سنجیدہ انکوائری ہوگی ۔

  • سندھ حکومت نے شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پر 22 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا

    سندھ حکومت نے شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پر 22 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا

    سندھ حکومت نے شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پر صوبے بھر میں 22ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔
    حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق کوویڈ ایمرجنسی ڈیوٹی دینے والے اداروں پر چھٹی کا اطلاق نہیں ہوگا۔واضح رہے کہ ہر سال ماہ صفر کی 14 تاریخ کو بھٹ شاہ میں شاہ عبدالطیف بھٹائی کا تین روزہ عرس منایاجاتا ہے جس کے دوران مختلف پروگرام اور سیمینارز کا انعقاد کیا جاتا ہے ۔

  • سندھ حکومت میں نالوں کی صفائی سے زیادہ نااہلوں کی صفائی کی ضرورت ہے : جمال صدیقی

    سندھ حکومت میں نالوں کی صفائی سے زیادہ نااہلوں کی صفائی کی ضرورت ہے : جمال صدیقی

    پاکستان تحریک انصاف کراچی کے ترجمان و رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی نے کہا ہے کہ صوبائی وزیر ناصر شاہ جن 500 نالوں کی صفائی کا دعویٰ کررہے ہیں ان میں سے 5 نالے عوام کو دکھادیں۔ سندھ حکومت میں نالوں کی صفائی سے زیادہ نااہلوں کی صفائی کی ضرورت ہے۔ پیپلزپارٹی کے منہ سے میڈیا کی آزادی اور حقوق کی بڑی بڑی باتیں اچھی نہیں لگتیں۔
    صحافیوں اور حکومت کے معاملے کو پیپلز پارٹی سیاسی رنگ دینے کی کوشش کررہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی سیکریٹریٹ انصاف ہاوس سے جاری اپنے بیان میں کیا۔ جمال صدیقی نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت نے 35ارب روپے کے فنڈز سے این ڈی ایم اے اور ایف ڈبلیو او کے ذریعے کراچی کے بڑے نالوں کی صفائی کا عمل مکمل کروایا جس کی وجہ سے حالیہ مون سون میں کراچی ڈوبنے سے بچ گیا۔
    سندھ حکومت کی نا اہلی کے سبب صوبائی حکومت کی ذمہ داریاں بھی وفاقی حکومت پوری کررہی ہے۔ جمال صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی اقتدار میں عزیز میمن اور اجے لعلوانی جیسے جرت مند صحافیوں کو قتل کیا گیا۔ وزیر موصوف بتائیں ان کی سندھ حکومت نے قاتلوں کی گرفتاری اب تک یقینی کیوں نہیں بنائی پاکستان کے صحافی ہمارے لیے قابل احترام ہیں اپوزیشن جماعتیں حکومت کے خلاف منفی پراپگنڈا کرنے سے باز رہیں۔ پی ایم ڈی اے بل کوپیپلز پارٹی متنارع بنانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم آزادی صحافت پر یقین رکھتے ہیں،پاکستان میں میڈیا ہاوسز اور صحافیوں کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں

  • پی آئی اے نے برطانیہ کیلئے خصوصی پروازیں شروع کرنے کیلئے پلان تیار کرلیا

    پی آئی اے نے برطانیہ کیلئے خصوصی پروازیں شروع کرنے کیلئے پلان تیار کرلیا

    پی آئی اے نے برطانیہ کے لیے خصوصی پروازیں شروع کرنے کے لیے پلان تیار کرلیا ۔پی آئی اے اپنے مسافروں کو چارٹر فلائٹس کے ذریعے برطانیہ پہنچائے گا۔پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز کے سی ای او ارشد ملک نے بتایا کہ پاکستان سے برطانیہ جانے والے مسافروں کیلئے خصوصی پروازیں چلائی جائیں گی۔
    انہوں نے کہاکہ برطانیہ کی طرف سے پاکستان کو کورونا پابندیوں والے ممالک کی ریڈ لسٹ سے نکالنے کے فیصلے کے فوری بعد تیاریاں شروع کردی ہیں۔ارشد ملک کے مطابق پی آئی اے کے مسافروں کو برطانیہ پہنچانے کے لیے خصوصی انتظامات کیے جارہے ہیں۔خیال رہے کہ برطانوی ٹرانسپورٹ سیکرٹری گرانٹ شاپس نے گزشتہ روز اپنے ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے بتایا تھا کہ برطانیہ نے پاکستان، ترکی اور مالدیپ سمیت 8 ممالک کو سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ سے نکال دیا ہے۔گرانٹ شاپس کے مطابق ریڈ لسٹ سے باہر آنے کے فیصلے کا اطلاق بدھ 22 ستمبر کی صبح چار بجے سے ہوگا۔

  • پیپلزپارٹی کو ہنی مون کا زیادہ وقت نہیں ملے گا، مصطفیٰ کمال

    پیپلزپارٹی کو ہنی مون کا زیادہ وقت نہیں ملے گا، مصطفیٰ کمال

    پیپلزپارٹی کو ہنی مون کا زیادہ وقت نہیں ملے گا، مصطفیٰ کمال

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پاکستان میں اچھی گورننس کی ضرورت ہے،

    مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ بری گورننس سکیورٹی رسک پیدا کر رہی ہے، شہر قائد میں روزانہ اربوں روپے کا پانی چوری ہوتا ہے،10اکتوبر کو لیاقت آباد میں احتجاجی جلسہ ہوگا، اوگرا ایک روپیہ 35 پیسے پٹرول کی قیمت بڑھانے کی سفارش کرتا ہے، وزیراعظم صاحب پٹرول کی قیمت میں 5 روپے اضافہ کر دیتے ہیں،شہر قائد میں غریب اور امیر دونوں پانی خرید کر استعمال کر رہے ہیں، مہنگائی میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے،پیپلزپارٹی کو ہنی مون کا زیادہ وقت نہیں ملے گا، ملک میں مہنگائی ہی مہنگائی ہے ،ڈالرز کہاں چلے گئے؟ملک میں موجودہ حالات دشمن کےلیے مفید ہیں،

    مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت کراچی کے مسائل کوحل نہیں کر سکتی،حکومت سندھ نے کراچی کو بس تک نہ دی ،مسائل ہی مسائل ہیں سندھ حکومت نے کراچی والوں کو صاف پانی نہیں دیا ،سہولیات کدھرہیں؟ الیکشن کے دن کا انتظار کرکے کام نہیں کررہے ،کا م اورخدمت کرتے رہیں گے،

    @MumtaazAwan

    قبل ازیں پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال کی زیر صدارت حیدرآباد ڈویژن کے ذمہ داران کا اجلاس منعقد ہوا اس موقع پر PSP صدر انیس احمد قائم خانی مرکزی عہدیداران سندھ کونسل کے عہدیداران بھی موجود تھے

    مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ سندھ انسانوں کے رہنے کی بد ترین جگہ ہے،کراچی کا پانی چوری کرکے بیچا جاتا ہے تمام فنڈزوزیر اعلیٰ کو دئیے گئے جو عوام کے لیے استعمال نہیں کیا گیا،پی ٹی آئی کی حکومت نے تمام جماعتوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے،سندھ حکومت اپنی جاگیر بنا رہی ہے،آنے والے وقت پاک سر زمین پارٹی کا ہوگا

    خاموشی سے نسلوں کی نسل کشی ہوتے نہیں دیکھ سکتے، مصطفیٰ کمال پھٹ پڑے

    صوبائی خود مختاری کے نام پر صرف ایک شخص کو اختیار دیا گیا،مصطفیٰ کمال

    این ایف سی کے سارے پیسے وزیراعلیٰ لے کر بیٹھ جاتے ہیں،مصطفیٰ کمال

    کراچی اور سندھ کی تباہی کے ذمے داروں کا کل یوم احتساب ہوگا، مصطفیٰ کمال

    حکومت 5 سال پورے کریگی؟ خالد مقبول صدیقی بھارت کے ایجنٹ، مصطفیٰ کمال کے اہم انکشافات

    پراسیکیوشن کا کمال. مصطفیٰ کمال کے خلاف کرونا پازیٹو مریض بطور گواہ عدالت میں پیش کردیا

    نواز شریف یہ نہیں کہتے کہ میرے کونسلرز کو کیوں نکالا؟ مصطفیٰ کمال

    مصطفی کمال کو نااہل قرار دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    سندھ کے شہری علاقوں میں مایوسی پھیل رہی ہے ،مصطفیٰ کمال

    مصطفیٰ کمال کی نااہلی کی درخواست پر عدالت نے سنایا فیصلہ

  • سندھ ، ڈیسک میگا کرپشن کیس، وزیراعلیٰ سندھ کا نوٹس، تحقیقات کی ہدایت

    سندھ ، ڈیسک میگا کرپشن کیس، وزیراعلیٰ سندھ کا نوٹس، تحقیقات کی ہدایت

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ڈیسک میگا کرپشن اسیکنڈل کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر تعلیم کو تحقیقات کا حکم دے دیا۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے وزیرتعلیم سید سردار شاہ کو ڈیسک میگا کرپشن کیس کی تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔

    وزیراعلیٰ کی ہدایت میں وزیر تعلیم نے کمیٹی تشکیل دے دی، جو تین روز میں ڈیسک کی قیمت، کوالٹی کو دیکھ کر جامع رپورٹ پیش کرے گی، جس کے بعد ٹینڈر جاری کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

    دوسری جانب اپوزیشن لیڈر سندھ اور تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے وزیراعلیٰ کے نوٹس اور تحقیقاتی کمیٹی کو مسترد کردیا۔

    انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ’کمیٹی کو مسترد کرتے ہیں، ڈیسک میگا کرپشن اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے، اپنی کرپشن پر مٹی ڈالنےکیلئے ماتحت افسران پر انکوائری کمیٹی بنائی تشکیل دی گئی ہے‘۔

    حلیم عادل شیخ نے سوال کیا کہ ’یہ کیس ممکن ہے 18، 19 اور 20 گریڈ کے افسران وزرا کے خلاف تحقیقات کریں، کمیٹی میں شامل آصف میمن ورکرز ویلفیئرز میں سعید غنی کے دست راست رہے ہیں‘۔

    صوبائی اسمبلی میں حکومت سندھ پر الزام عائد کیا گیا کہ محکمہ تعلیم میں دو طالب علموں کے بیٹھنے والی 6 ہزار کی ڈیسک 29 ہزار میں خریدی جا رہی ہے۔ ٹرانس پیرنسی انٹرنیشنل پاکستان (ٹی آئی پی) نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے رابطہ کرکے انہیں شکایت کی کہ صوبے کا محکمہ تعلیم مبینہ طور پر یہ ڈیسک320 فیصد اضافی قیمت پر خرید رہا ہے۔