دائود انجینئرنگ یونیورسٹی نے بیچلر ڈگری پروگرامز بیچلر آف انجینئرنگ ، بیچلر آف آرکیٹکچراور بیچلر آف سائنس بی ایس پروگرام سال برائے 2021-22(بیچ 2021) میں داخلوں کیلئے آن لائن رجسٹریشن اور فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 24ستمبر تک توسیع کردی ہے ۔ جامعہ دائود انجینئرنگ کے رجسٹرار ڈاکٹر سید آصف علی شاہ کے اعلامیے کے مطابق داخلے کے خواہشمند امیدوار جامعہ کی ویب سائٹ admission.duet.edu.pk پر اپنے کوائف کی رجسٹریشن کے بعد سندھ بینک کی مخصوص برانچوں میں ادا شدہ چالان پر ایڈمیشن فارم کوڈ حاصل کریں پھر اپنا داخلہ فارم آن لائن بھر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ بیچلر آف انجینئرنگ کے 8شعبوں کیمیکل ، کمپیوٹر سسٹم ، الیکٹرونک ، انرجی اینڈ انوائرمنٹ ، میٹلرجی اینڈ میٹریلز ، انڈسٹریل اینڈ مینجمنٹ ، پٹرولیم اینڈ گیس اور ٹیلی کمیونیکیشن انجینئرنگ جبکہ بیچلر آف سائنس میں کمپیوٹر سائنس ، سائبر سیکورٹی ، آرٹیفیشل انٹیلی جنس(مصنوعی ذہانت)اور ریاضی کے شعبوں میں داخلے دیئے جارہے ہیں۔
داخلہ ٹیسٹ کا انعقاد صرف کراچی میں ہوگا جس کے دن ، مقام اور وقت کے بارے میں بذریعہ ایڈمٹ کارڈ مطلع کیا جائے گا۔ دستی طور پر یا بذریعہ ڈاک / کوریئر موصولہ کسی درخواست فارم پر توجہ نہیں دی جائے گی۔
Category: کراچی
-

داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی میں داخلے کیلئے آن لائن فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 24 ستمبر تک توسیع
-

بھائی کے ہاتھوں ریپ کانشانہ بننے والی خاتون بازیاب
کراچی پولیس نے خفیہ اطلاع پر رنچھوڑ لائن کے علاقے مارواڑی لائن میں کارروائی کرتے ہوئے ایک کمرے کے فلیٹ سے بھائی کی جانب سے حبس بے جا میں رکھی گئی خاتون کو بازیاب کرالیا۔عید گاہ پولیس اسٹیشن کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر زاہد محمود نے اس ضمن میں بتایا کہ انہیں پولیس ہیلپ لائن 15 مددگار پر اطلاع ملی، جس میں ایک جنید نامی شخص نے جنت بی بی بلڈنگ میں خاتون کو یرغمال بنائے جانے کا بتایا۔
ان کے مطابق پولیس کی ایک ٹیم فوری طور پر بتائے گئے پتے پر پہنچی جہاں بلڈنگ کے باہر بڑی تعداد میں لوگ جمع تھے۔ زاہد محمود نے بتایا کہ جب ایک سنگل روم اپارٹمنٹ میں داخل ہوئے تو ہمیں بیڈ شیٹ میں لپٹی ہوئی ایک انتہائی لاغر خاتون ملی، وہ بہت کمزور اور چلنے پھرنے سے قاصر تھی، جسے ایک ایمبولینس کے ذریعے طبی امداد کیلئے سول اسپتال بھیجا گیا۔
اے ایس آئی زاہد محمود کے مطابق علاقہ مکینوں نے خاتون کے بھائی، جس کی شناخت اقبال کے نام سے ہوئی، کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔پولیس نے متاثرہ خاتون کے ماموں محمد حسن کی مدعیت میں اقبال کیخلاف پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 376، 344 اور 354اے کے تحت مقدمہ نمبر 280/21 درج کرلیا۔انہوں نے پولیس کو بتایا کہ متاثرہ خاتون کے والدین انتقال کرچکے ہیں، اس کا بھائی اسے اپنے ساتھ لے گیا اور تمام رشتہ داروں سے اس کے روابط ختم کردیئے۔
انہوں نے بتایاکہ علاقہ مکینوں نے مجھے بتایا کہ اسے یرغمال بنایا ہوا ہے۔مددگار 15 پر اطلاع دینے والے شہری جنید نے پولیس کو بتایا کہ اقبال نے ڈھائی سال قبل اپارٹمنٹ کرائے پر حاصل کیا گیا، سب جانتے تھے کہ وہاں اقبال اور اس کی بہن رہ رہی تھیں لیکن کسی نے بھی خاتون کو نہیں دیکھا تھا۔اس کا دعوی ہے کہ کبھی کبھی انہیں خاتون کے رونے کی آوازیں آتی تھیں تاہم کوئی بھی اس میں مداخلت نہیں کرتا تھا کیونکہ اسے گھریلو ذاتی معاملہ سمجھا جاتا تھا۔
جنید نے پولیس کو بتایا کہ انہیں اس وقت گڑ بڑ کا احساس ہونے لگا جب کسی نے فلیٹ بند ہونے کے باوجود استعمال شدہ کنڈوم فلیٹ کے باہر پھینکا، بلڈنگ کی دیگر عورتوں نے کھڑکی سے فلیٹ کے اندر دیکھا تو انہیں وہاں ایک برہنہ خاتون دکھائی دی۔ایس ایس پی سٹی سرفراز نوازکے مطابق ایک خاتون میڈیکولیگل افسر نے متاثرہ خاتون کا چیک اپ کیا اور بتایا کہ خاتون کے ساتھ ریپ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مشتبہ شخص کے نمونے حاصل کرکے ٹیسٹ کیلئے بھجوادیئے گئے ہیں، اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔ -

محنت کش تین بیٹوں کی پیدائش پر خوشی سے نہال ہو گیا
محنت کش تین بیٹوں کی پیدائش پر خوشی سے نہال ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق نیاز منزل کے قریب نجی اسپتال میں خاتون کے ہاں بیک وقت 3 بیٹوں کی پیدائش ہوئی ہے۔بچوں کا والد سعید پیشے کے اعتبار سے مزدور ہے اور بیک وقت 3 بیٹوں کی پیدائش پر انہوں نے کہا کہ میری خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں، اللہ کا شکر ہے جس نے شادی کے بعد پہلی اولاد تین بیٹے عطا کیے۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق تینوں بچوں کی صحت بہتر ہے، ان کامزدور والد اسپتال کی جو فیس دے سکے گا صرف وہی وصول کریں گے۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق بچوں کے والدین انتہائی خوش ہیں۔کورونا وبا کے دوران ایل آر ایچ کے گائنی یونٹ نے 24 گھنٹے بہترین سروسز فراہم کیں ہیں۔اس سے قبل پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں خاتون کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش ہوئی۔ -

نیوزی لینڈ کے بعد انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان ختم کردیا:رمیزراجہ کا خوبصورت جواب
لندن :نیوزی لینڈ کے بعد انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان ختم کردیا ،اطلاعات کے مطابق انگلینڈ کرکٹ بورڈنے دورہ پاکستان ختم کردیا۔
ذرائع کے مطابق ابھی تھوڑی دیرپہلے انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان کا دورہ ختم کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا گیا ہے۔انگلینڈ اینڈ ویلزکرکٹ بورڈ نے ویمنز ٹیم کا بھی دورہ پاکستان بھی منسوخ کردیا ہے۔
واضح رہےکہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 2 ٹی ٹوئنٹی میچ کی سیریز اگلے ماہ ہونی تھی تاہم نیوزی لینڈ کی جانب سے دورہ پاکستان اچانک منسوخ کیے جانے کے بعد انگلینڈ کے دورے پر بھی سوالیہ نشان لگ گیا تھا۔
Disappointed with England, pulling out of their commitment & failing a member of their Cricket fraternity when it needed it most. Survive we will inshallah. A wake up call for Pak team to become the best team in the world for teams to line up to play them without making excuses.
— Ramiz Raja (@iramizraja) September 20, 2021
دوسری طرف پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیزراجہ نے انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے اس رویے پرافسوس کا اظہارکرتےہوئے کہا ہے کہ ہم جانتےہیں کہ پاکستان میں مغربی ممالک کی ٹیموں کے دورے منسوخ کرنے کے پیچھے کیامقاصد ہیں ، میں اس موقع پر بتا دینا چاہتا ہوں کہ پاکستان کی عزت میں اس سے کمی نہیں آئے گی ، ہمارا اللہ ہمارے ساتھ ہے اورانشا اللہ ہم ہی فتح پانے والوں میں ہوں گے
خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے گزشتہ دنوں پہلے میچ سے قبل سکیورٹی کو جواز بنا کر دورہ پاکستان ختم کردیا تھا جس کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان سیریز بھی ملتوی کردی گئی۔
ٰیاد رہےکہ نیوزی لینڈ کی جانب سے دورہ پاکستان کی منسوخی کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ کیویز نے انٹیلی ایجنسیوں کے اتحاد کی اطلاع پر دورہ پاکستان منسوخ کیا۔
خبر رساں ادارے نیوزی لینڈ ہیرالڈ کے مطابق نیوزی لینڈ کو پانچ ممالک کی خفیہ ایجنسیوں کے اتحاد سے خبر ملی تھی کہ پاکستان میں ان کی ٹیم کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔
‘فائیو آئیز’ نامی یہ اتحاد نیوزی لینڈ، کینیڈا، آسٹریلیا، امریکا اور برطانیہ کی خفیہ ایجنسیوں پر مشتمل ہے اور میچ سے قبل اس خطرے کی حتمی طور پر تصدیق کی گئی جس کے بعد پاکستان اور نیوزی لینڈ کے اعلیٰ حکام کے درمیان رابطے ہوئے۔
بنیادی طوریہ پانج ملکی اتحاد امریکا کے مرہون منت ہے امریکہ اس اتحاد کے ذریعےاپنے سیاسی اورفوجی مقاصد حاصل کرتا ہے
-

چیئرمین نیب کیخلاف شاہد خاقان عباسی ڈٹ گئے، بڑا اعلان کر دیا
چیئرمین نیب کیخلاف شاہد خاقان عباسی ڈٹ گئے، بڑا اعلان کر دیا
احتساب عدالت کراچی میں پی ایس او میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی
سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگر ملزمان احتساب عدالت کراچی میں پیش ہوئے احتساب عدالت کراچی میں کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی 28 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہ اور ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ،عدالت پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کے مدت ملازمت میں قانون کے باوجود توسیع کی جارہی ہے،چیئرمین نیب کو آرڈننس کے ذریعے توسیع دی گئی تو سپریم کورٹ جائیں گے مشاورت ایک شخص سے نہیں ادارے سے ہوتی ہے،آرڈیننس کے ذریعے حکومت من مانی نہیں کرسکتی ملک میں مہنگائی ،بےروزگاری اور غربت میں اضافہ ہوا ہے، حکومت ملکی مسائل حل کرنے میں ناکام ہوگئی ہے،
شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نے آج تک مہنگائی اوردیگر مسائل پر بات نہیں کی،وزیراعظم ہر وقت کہتے ہیں کہ امریکی صدر فون نہیں کرتے ،نیب کو ہر محکمےمیں کرپشن نظر نہیں آتی ،اپوزیشن پر الزامات عائد کیے جارہے ہیں،اپوزیشن پر مقدمات میں ابھی تک ایک بھی ریکوری نہیں ہوئی، براڈ شیٹ کے چکر میں 10 ارب روپے نکل گئے،افغانستان کے معاملے پر اپوزیشن کو اعتماد میں نہیں لیا گیا،ہمیں افغان عوام کی رائے کا احترام کرنا چاہیے،افغانستان کے معاملے میں فریق نہیں بننا چاہیے ،افغانستان کے معاملے پر اثر انداز ہونے سے جی ایس پی پلس اسٹیٹس پر اثر پڑ سکتا ہے،ٹیکس دینا ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے لیکن جائز ہونا چاہیے،وزرائے اعظم کو ملنے والے تحائف کے لیے قانون واضح ہے، مروجہ ادائیگی کے بعد تحائف رکھے جاسکتے ہیں،
@MumtaazAwan
لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ
لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا
کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی
کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان
پولیس اہلکار نے لڑکی کو منہ بولی بیٹی بنا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، نازیبا ویڈیو بھی بنا لیں
نوجوان لڑکی سے چار افراد کی زیادتی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس ان ایکشن
خاتون سے زیادتی اور زبردستی شادی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
نو سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سگا پھوپھا گرفتار
خواتین کو دست درازی سے بچانے کیلئے سی سی پی او لاہور میدان میں آ گئے
خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے اوباش ملزمان گرفتار
حکومت پورے ادارے کو آگ لگانے کی دھمکی لگا رہی،کوئی پوچھنے والا نہیں، مریم
-

شہید میر مرتضیٰ بھٹو کے یومِ شہادت پربلاول کا خصوصی پیغام
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہید میر مرتضیٰ بھٹو کے یومِ شہادت پر پیغام جاری کیا ہے
پی پی پی چیئرمین بلاول زرداری نے شہید میر مرتضیٰ بھٹو کو ان کے 25 ویں یومِ شہادت پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید میر مرتضیٰ بھٹو کو ایک گھناؤنی سازش کے تحت شہید کیا گیا ،وہ سازش یہ تھی کہ "ایک بھٹو کو نشانہ بنانے کے لئے، دوسرے بھٹو کو قتل کردو” قائدِ عوام کے عدالتی قتل کے بعد ملک پر آمریت مسلط کی گئی، تو شہید میر مرتضیٰ بھٹو نے ایسی آمریت کو مسترد کردیا انہوں نے بھٹو خاندان کے دیگر افراد کی طرح عوام کے حقوق کے لیٸے آواز اٹھاٸی اور جدوجہد کے میدان میں کھڑے ہو گٸےشہید میر مرتضیٰ بھٹو جمہوریت کے لیٸے جدوجہد اور قربانیوں کے باعث بھٹو خاندان کے دیگر افراد کی طرح ہمیشہ عوام کی دلوں میں زندہ و جاوید رہیں گے
دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر میر چنگیز جمالی، جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ اور سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی نے شہید میر مرتضیٰ بھٹو کے 25 ویں یوم شہادت کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کر تے ہوئے کہا کہ شہید میر مرتضیٰ بھٹو کی جدوجہد ہر اس شخص کو یاد رہے گی جو ملک کی جمہوری تحریک سے وابستہ رہاہے شہید میر مرتضیٰ بھٹو انقلابی جدوجہد کے ماتھے کا جھومر تھے بھٹو خاندان نے غریب عوام اور جمہوریت کے لئے بہت بڑی قربانیاں دی ہیں بھٹو خاندان نے پاکستان کی سالمیت اورعوام کی حقوق کے لئے اپنی جانیں تک قربان کردیں پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالے شہید میر مرتضیٰ بھٹو کی بہادری اور جدوجہد کو کبھی فراموش نہیں کریں گے
آپ کیلئے پٹرول کی قیمتیں روکنا تو کوئی مسئلہ ہی نہیں تھا تو اب کیا ہوا؟ فہد مصطفیٰ
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد، بڑا مطالبہ سامنے آ گیا
-

علم دوست کا اکبر الہ آبادی نمبر شائع ہوگیا
علم دوست کا اکبر الہ آبادی نمبر شائع ہوگیا
آن لائن جریدے علم دوست کا اکبر الہ آبادی نمبر آج کراچی میں پریس سے چھپ کر آگیا ہے ۔ اس کا آن لائن ایڈیشن یکم ستمبر کو جاری کیا گیا تھا ۔ اس سال نامور شاعر اور مصلح اکبر الہ آبادی کا صد سالہ یوم وفات ہے ۔اکبر الہ آبادی نمبر اس ماہ کی ستائس (27) تاریخ کی شام چھ بجے آرٹس کونسل کراچی میں "اکبر صدی” کے موضوع پر سیمینار کے شرکاء میں تقسیم کیا جائے گا ۔سیمینار کی صدارت منہاج یونیورسٹی کے پروفیسر ایمریٹس، پچاس کتابوں کے مصنف، کالم نویس اور بلاگر پروفیسر ڈاکٹر رئیس احمد صمدانی کریں گے ۔ماہنامہ قومی زبان کی مدیرہ اور مصنف پروفیسر ڈاکٹر یاسمین سلطانہ فاروقی مہمان خصوصی ہوں گی ۔
مہمانان اعزازی میں مصنف، کالم نویس اور آج ٹی وی کے عطاء محمد تبسم، ایک درجن سے زائد کتابوں کے مصنف، مکاتیب اکبر کے مولف محمد راشد شیخ، آرٹس کونسل کی گورننگ باڈی کے رکن شکیل خان، مصنف اور مزاح نگار م ص ایمن اور معروف شاعرہ، صحافی اور دانشور ڈاکٹر حنا امبرین شامل ہیں ۔معروف شعرائے کرام اے ایج خانزادہ، عبدالحکیم ناصف، ریحانہ احسن اور صدیق راز ایڈوکیٹ عظیم شاعر اکبر الہ آبادی کو منظوم خراج عقیدت پیش کریں گے ۔ادارہ علم دوست کی ایگزیکٹو کونسل کے رکن اور ڈائریکٹر سوشل میڈیا اکبر علی نظامت کے فرائض انجام دیں گے ۔تمام اہل ذوق خواتین اور حضرات سے شرکت کی درخواست ہے ۔


-

منگھوپیر میں پولیس مقابلہ،تین ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
منگھوپیر میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان ہونے والے مقابلہ میں بدنام زمانہ ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے، اسلحہ اور موٹرسائیکلیں برآمد کرلی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق اینٹی وہیلنگ لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) کی ٹیم نے کراچی کے علاقے منگھوپیر میں موٹرسائیکل لفٹر گینگ سے مقابلے کے بعد تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایس پی اے وی ایل سی بشیربروہی نے میڈیا کو بتایا ہے کہ انتہائی مطلوب ملزم راشد بٹ سمیت 3ملزمان کو زخمی حالت میں حراست میں لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان شہر میں موٹرسائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہے ہیں، ملزمان سے موٹرسائیکل اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔
ایس ایس پی بشیر بروہی نے بتایا کہ ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار کی کوشش کی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزمان زخمی ہوگئے۔
گرفتار ملزمان راشدبٹ، عدنان اور شاہد سے دو مسروقہ موٹرسائیکلیں اور پستول برآمد کی گئی ہے، ملزم عدنان لاہور پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے۔
بشیر بروہی کے مطابق راشدبٹ، شاہد اے وی ایل سی کے ہاتھوں پہلے بھی گرفتار ہوچکے ہیں، تینوں ملزمان کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ بھی موجود ہے، ملزمان کے خلاف منگھوپیر تھانے میں مقدمات درج ہیں۔
-

سابق سرکاری افسر نے چلتی گاڑی میں ڈرائیور پر گولیاں برسادیں، ملزم اسلحہ سمیت گرفتار
کراچی میں سابق سرکاری افسر نے چلتی گاڑی میں ڈرائیور پر گولیاں برسادیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلبرگ میں ایف بی آر کے ریٹائرڈ افسر نے تلخ کلامی پر چلتی گاڑی میں ڈرائیور کی کمر پر گولیاں ماردیں۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے بعد ملزم مسرت حسین کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیاہے۔پولیس حکام نے بتایاکہ ملزم گاڑی میں ڈرائیور کے ساتھ گھر آرہا تھا کسی بات پر تلخی ہوئی تو ملزم نے طیش میں آکر ڈرائیور کو چلتی گاڑی میں پیچھے سے گولیاں ماردیں۔پولیس حکام کے مطابق ڈرائیور کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔پولیس حکام نے بتایاکہ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔
-

واٹر ٹینک میں گر کر خاتون جاں بحق، پولیس نے تفتیش شروع کردی
کراچی کے علاقے کورنگی کے مہران ٹائون میں واقع ایک گھر میں پانی کے ٹینک میں گر کر خاتون جاں بحق ہو گئیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق گھر میں واقع واٹر ٹینک سے خاتون کی لاش نکال کر اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔پولیس نے خاتون کے پانی کے ٹینک میں گر کر جاں بحق ہونے کے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔