Baaghi TV

Category: قصور

  • امن و امان کی بحالی میں پولیس ناکام ،لوگ پریشان

    امن و امان کی بحالی میں پولیس ناکام ،لوگ پریشان

    قصور
    تھانہ راجہ جنگ میں چوری ڈکیتی کا سلسلہ عروج پر ،پولیس امن و امان کی بحالی میں مکمل ناکام

    تفصیلات کے مطابق تھانہ راجہ جنگ میں چوتی ڈکیتی کا سلسلہ عروج پر ہے
    گزشتہ دنوں راجہ جنگ سے اپنے آبائی علاقہ میں عید منانے
    جانے والے مقامی تاجر بشیر عرف ننھا کے گھر چوری کی واردات ہوئی جس میں
    نامعلوم چور ایک لاکھ پچاس ہزار روپے نقدی 2 تولے سونا لیپ ٹاپ اور دیگر قیمیتی سامان لے اڑے
    مقامی تاجر کی جانب سے تحریری درخواست کے باوجود تا حال مقدمہ درج نہ ہو سکا ہے جس پر اہلیان علاقہ میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے
    شہریوں کا کہنا ہے کہ پولیس امن و امان قائم کرنے میں مکمل ناکام دکھائی دے رہی ہے

  • بازاروں میں رش،من مانی قیمتوں پر اشیاء کی فروخت

    بازاروں میں رش،من مانی قیمتوں پر اشیاء کی فروخت

    قصور
    چاند رات کے باعث مسافروں کی آبائی علاقوں میں واپسی،سواریوں کا رش،ٹرانسپورٹروں کے من مانے کرائے،بازاروں میں اشیاء ضروریہ کی خود ساختہ قیمتیں،ایل پی جی سستی ہونے کے باوجود پرانی قیمت سے بھی مہنگی پر دستیاب

    تفصیلات کے مطابق کل عیدالفطر ہے جس کے باعث آج چاند رات کو مسافروں کی اپنے آبائی علاقوں میں واپسی شروع ہے
    اس باعث سواریوں میں بے انتہاہ اضافہ ہو گیا ہے جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹرانسپورٹروں نے من مانے کرائے لینا شروع کر دیئے ہیں جبکہ دوسری طرف بازاروں میں بھی شدید رش ہے اور پاؤں رکھنے کی جگہ نہیں
    تمام اشیاء ضروریہ دکان داروں کی من مانی قیمتوں پر مل رہی ہیں مذید ستم کہ ایل پی جی گیس کل سستی ہوئی تاہم اس کے باوجود پہلی قیمت سے بھی زیادہ پر فروخت کی جارہی ہے
    شیہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے درخواست کی ہے کہ فوٹو شوٹ کرنے کی بجائے عملی کام کیا جائے تاکہ مہنگائی کے مارے غریب سکھ کا سانس لے سکیں

  • آل پاکستان ٹریڈ یونین قصور کی طرف سے تمام عالم اسلام کو عید مبارک

    آل پاکستان ٹریڈ یونین قصور کی طرف سے تمام عالم اسلام کو عید مبارک

    قصور
    مسیحی برادری کی طرف سے تمام اہل اسلام کو عید کی خوشیاں مبارک، آل پاکستان ٹریڈ یونین قصور و عملہ صفائی ورکرز میونسپل کمیٹی قصور،آصف مسیح نائب صدر و دیگر کا مشترکہ پیغام

    تفصیلات کے مطابق ورکرز میونسپل کمیٹی عملہ صفائی آل پاکستان ٹریڈ یونین قصور کے نائب صدر آصف مسیح،پرویز شاکر،نزیر بوٹا مسیح،آصف مسیح ڈرائیور، ،چاند مسیح،اختر مسیح نے تمام اہل اسلام کو عید کی بہت زیادہ مبارکباد دی اور کہا کہ اللہ تعالیٰ اس عید کو مسلمان بھائیوں کیلئے برکت کا باعث بنائے
    مسیحی برادری نے یکم مئی یوم مزدور پر اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے تمام محنت کش طبقہ کو بھی خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ اس عید پر ہم اپنے مسلمان بھائیوں کیلئے صفائی ستھرائی کا خاص کام سر انجام دینگے تاکہ ہمارے مسلمان بھائی عید بخوبی احسن طریقے سے منا سکیں

  • عید کیلئے خاص انتظامات کئے جائیں

    عید کیلئے خاص انتظامات کئے جائیں

    قصور
    تحصیل چونیاں کے اسسٹنٹ کمشنر نے عید کیلئے خاص طور پر صفائی ستھرائی کرنے کے احکامات جاری کئے
    تفصیلات کے مطابق قصور تحصیل چونیاں کے اسسٹنٹ کمشنر خرم حمید نے تحصیل بھر کے بلدیاتی اداروں کو عیدالفطر کے موقع پر صفائی ستھرائی کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عیدالفطر کے اجتماعات کے مقامات، عید گاہوں اور مساجد کے اطراف صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کئے جائیں تاکہ نماز عید کی ادائیگی کیلئے آنے والے شہریوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اور تمام مسلمان اپنا مذہبی فریضہ احسن طریقہ سے ادا کر سکیں اسسٹنٹ کمشنر نے مزید ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ پارکوں اور تفریح گاہوں میں بھی صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات اور لائٹنگ ہونی چاہیے درختوں کی تراش خراش اور گھاس کی کٹائی بھی کی جائے تاکہ عید کی چھٹیوں میں پارکوں میں سیر و تفریح کیلئے آنے والی فیملز اور بچوں کو صاف ستھرا اور خوبصورت ماحول میسر آئے اور لوگ اپنی چھٹیوں کو اچھے انداز سے گزاریں

  • اندھیر نگری چوپٹ راج،عیدی لگانے کے چکر میں شہر کو خطرہ

    اندھیر نگری چوپٹ راج،عیدی لگانے کے چکر میں شہر کو خطرہ

    قصور

    اندھیر نگری چوپٹ راج،عیدی بنانے کے چکر میں شہر کو خطرے سے دو چار کر دیا گیا

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موٹروہیکل ایگزامینر نے اپنا چارج سنبھالتے ہی ات مچا دی ٹرانسپورٹرز سے بھاری رشوت لے کر غیر قانونی طور پر گاڑیوں کے فٹنس سرٹفیکیٹ جاری کرنے شروع کر دئے عید سے قبل ہی عیدی مہم اکٹھی کرنے کی تیاری شروع مک مکا کرو کھٹارا اور ایکسڈینٹ گاڑیوں کے فٹنس سٹرٹفکیٹ جاری کروا لو مشن بنا لیا شہر بھر غیر قانونی طور پر سرٹفکیٹ حاصل کرکے ٹرانسپورٹرز نے اپنی کھٹارا گاڑیاں بھی چلا دی جو کسی بھی وقت بہت بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہیں ضلع بھرمیں اوور لوڈنگ کی بھی کھلی دھجیاں اڑا دی گئیں دھواں چھوڑتی گاڑیاں اور رکشے انتظامیہ کی نا اہلی کا ثبوت دے رہے ہیں
    قصور کے عوامی اور سماجی حلقوں نے اس امر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈی سی قصور سے فوری طورپر مطالبہ کیا ہے

  • سابق دور حکومت کے فنڈ پر تحقیقات کا مطالبہ

    سابق دور حکومت کے فنڈ پر تحقیقات کا مطالبہ

    قصور
    این اے 139 کے ایم این اے رانا محمد اسحاق خان کی درخواست پر وزیراعظم کی طرف سے پتوکی تا کنگن پور ون وے کارپٹ روڈ بنانے کا حکم جاری کر دیا گیا، قصور رائیونڈ روڈ کے علاقہ مکینوں کا سابقہ دور میں سڑک کی سپیشل مرمت کیلئے 4 کروڑ 20 لاکھ فنڈ جاری ہونے اور سڑک تاحال ویسی ہی ہونے پر تحقیقات کروانے کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق این اے 139 قصور کے ایم این اے رانا محمد اسحاق خان کی درخواست پر وزیراعظم نے پتوکی تا کنگن پور روڈ کو ون وے کارپٹ روڈ بنانے کا حکم جاری کر دیا ہے جو کہ انتہائی خوش آئند بات ہے تاہم قصور رائیونڈ روڈ کے علاقہ مکینوں کا وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ ہے کہ گزشتہ دور حکومت میں فروری 2020 کو قصور رائیونڈ روڈ کی سپیشل مرمت کیلئے گورنمنٹ نے 4 کروڑ 20 لاکھ کا فنڈ جاری کیا تھا مگر اتنا عرصہ گزرنے کے باوجود بھی بمشکل 20 لاکھ روپیہ لگا کر سڑک چند ایک گڑھے پر کئے گئے جو کہ دوبارہ پھر گڑھے بن چکے ہیں روڈ ویسے کا ویسے ہی ہے اور باقی پیسوں کا کچھ علم نہیں کہ کہاں خرچ ہوئے
    سڑک انتہائی ٹوٹی ہوئی ہے جس سے علاقہ مکین سخت پریشان ہیں اور آئے روز حادثات جنم لیتے رہتے ہیں
    علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ تحقیقات کروائی جائیں کہ جاری ہونے والا فنڈ کہا گیا اور سڑک پر ابتک کتنا پیسہ خرچ ہوا ہے ؟
    نیز قصور رائیونڈ روڈ کو بھی ترجیحی بنیادوں پر ون وے کیا جائے کیونکہ اس سڑک پر ٹریفک انتہائی زیادہ ہے جس کے باعث بلاناغہ حادثات جنم لیتے رہتے ہیں

  • بدترین لوڈشیڈنگ،روزہ داروں کی صوبائی و وفاقی گورنمنٹ سے رحم کی اپیل

    بدترین لوڈشیڈنگ،روزہ داروں کی صوبائی و وفاقی گورنمنٹ سے رحم کی اپیل

    قصور
    لوڈشیڈنگ نے لوگوں کا جینا محال کر دیا ،افطاری و سحری میں بھی لوگ بجلی سے محروم ،سخت گرمی میں روزہ دار پریشان،گرمی کی شدت میں مذید اضافہ

    تفصیلات کے مطابق قصور و گردونواح میں لوڈشیڈنگ نے لوگوں کی چیخیں نکلوا کر رکھ دی ہیں 10 سے 14 گھنٹہ تک کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جبکہ بیشتر دیہاتی علاقوں میں صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک مسلسل بجلی غائب رہتی ہے
    حتی کہ سحر وافطار کے وقت بھی بجلی نہیں ہوتی جس کے باعث لوگ سخت پریشان ہیں کیونکہ گرمی نے مذید شدت اختیار کر لی ہے
    لوڈ شیڈنگ کے باعث جہاں روزے دار تنگ ہیں وہیں عید کے نزدیک آنے کے باعث درزی حضرات بھی شدید پریشان ہو گئے ہیں
    شہریوں نے صوبائی و وفاقی گورنمنٹ سے رحم کی اپیل کی ہے

  • تحریک اللہ اکبر کے زیر سایہ روزانہ 10 ہزار افراد کیلئے سحر و افطار

    تحریک اللہ اکبر کے زیر سایہ روزانہ 10 ہزار افراد کیلئے سحر و افطار

    قصور
    تحریک اللہ اکبر پاکستان ضلع قصور کے زیرِ اہتمام ضلعی صدر حافظ ابو القاسم کے زیر سایہ روزانہ ضلع بھر میں 10 ہزار افراد کیلئے سحر و افطار کا انتظام،ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور میں روزانہ 4 سو افراد کی سحری و افطاری ،پورے ضلع میں سحر و افطار لوگوں کے گھروں میں پہنچائے جانے کا سلسلہ جاری

    تفصیلات کے مطابق تحریک اللہ اکبر پاکستان ضلع قصور کے زیر اہتمام ضلعی صدر حافظ ابوالقاسم کے زیر سایہ پورے ضلع میں 10 ہزار افراد کیلئے سحر و افطار کا انتظام کیا جاتا ہے
    ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور میں محمد ظفر راہنما تحریک اللہ اکبر سٹی قصور کے زیر سایہ روزانہ 4 سو افراد کی سحری و افطاری کا بندوبست کیا جاتا ہے اور مستحق و غریب افراد کے گھروں تک بھی کھانا پہنچایا جاتا ہے جبکہ ان کا کہنا ہے کہ رمضان کے علاوہ ہسپتال میں فری دسترخوان لگایا جاتا ہے
    کنگن پور میں امجد شہزاد سٹی راہنما کے زیر سایہ روزانہ سینکڑوں لوگوں کو ان کے گھروں میں کھانا پہنچایا جاتا ہے
    اسی طرح ٹی ایچ کیو چونیاں،پتوکی،بھائی پھیرو،کوٹ رادہاکشن،چھانگا مانگا و ضلع کے تمام شہروں دیہاتوں میں لوگوں کو سحر و افطار ان کے گھروں تک پہنچایا جاتا ہے
    ضلعی صدر تحریک اللہ اکبر قصور حافظ ابوالقاسم کا کہنا ہے کہ ہم جذبہ خدمت انسانیت کے تحت یہ کام خالص اللہ کی رضا کی خاطر بغیر کسی ذاتی مفاد کے کر رہے ہیں اور یہ کام رمضان کے بعد بھی جاری رہے گ نیز غرباء و مساکین کیلئے عید پیکج تیار کیا جائے گا جس میں راشن اور نقدی مستحقین کے گھروں پہنچائی جائے گی تاکہ غریب افراد بھی عید کی خوشیاں دیکھ سکیں

  • شہریوں کی ازخود نوٹس کی اپیل

    شہریوں کی ازخود نوٹس کی اپیل

    قصور
    ڈی ایچ کیو ہسپتال میں گارڈز کی طرف سے مریضوں کے لواحقین پر تشدد کرنا معمول بن گیا،شہریوں کی وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف سے ازخود نوٹس لینے کی اپیل

    تفصیلات کے مطابق قصور ڈی ایچ کیو ہسپتال میں صحت کے شعبے میں تبدیلی مکمل طور پر فلاپ ہو چکی ہے وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے قصور ڈی ایچ کیو کو ایک مثالی ہسپتال بنایا تھا لیکن آج اس ہستال میں مریضوں کو دھکے دے کر ایمرجنسی سے نکالہ جاتا ہے ہسپتال مکمل طور پر کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے پسے لے جعلی میڈیکل رپورٹس بنائی جا رہی ہیں ڈاکٹرز کے کہنے ہر گارڈز اپنی غنڈہ گردی دکھاتے ہیں چند دن پہلے قصور ڈی ایچ کیو میں مریضوں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے
    ایم ایس و دیگر ذمہ داروں کے پاس شکایت لے کر جانے سے کوئی شنوائی نہیں ہوتی جس کے باعث لوگ سخت پریشان ہیں
    نیز جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر پڑے نظر آتے ہیں

    شہریوں نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے خصوصی نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

  • چکن پاکس بیماری کا زور،مریض پریشان

    چکن پاکس بیماری کا زور،مریض پریشان

    قصور
    چکن پاکس یعنی لاکڑہ کاکڑہ کی بیماری نے بچوں کا جینا دشوار کر دیا،حکومت سے مریضوں کیلئے تمام ہسپتالوں میں سپیشل ڈیسک قائم کرنے کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق قصور ضلع بھر میں 15 سال تک کے بچوں میں اور بعض نوجوانوں کو بھی چکن پاکس یعنی لاکڑہ کاکڑہ کی بیماری نے بدحال کر دیا ہے
    گزشتہ سال بھی انہیں دنوں میں لاکڑہ کاکڑہ کی بیماری نے سراٹھایا تھا جس کے باعث مریضوں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تھا
    اب ایک بار پھر چند دنوں سے اس بیماری نے دوبارہ سے نمودار ہو کر لوگوں کو پریشانی میں مبتلا کر دیا یے
    شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے درخواست کی ہے کہ چکن پاکس کے مریضوں کیلئے فی الفور ہر ڈی ایچ کیو،ٹی ایچ کیو،آر ایچ سی اور بی ایچ یو میں سپیشل ڈیسک قائم کیا جائے جہاں اس بیماری کے متعلق آگاہی دی جائے اور ساتھ ادویات بھی دی جائیں
    تاکہ اس بیماری کو پھیلنے سے جلد سے جلد روکا جائے
    واضع رہے کہ جس گھر میں ایک مریض کو یہ بیماری ہو جائے تو زیادہ تر گھر کے دوسرے افراد خاص کر 15 سال کے بچوں کو اس بیماری کا خدشہ بڑی حد تک بڑھ جاتا ہے جس کے باعث بچوں کی تعلیمی سرگرمیوں پر بڑا فرق پڑتا ہے