Baaghi TV

Category: قصور

  • تھیلیسیمیا کی مریض بچی کی ہسپتال کیلئے امداد کی اپیل

    تھیلیسیمیا کی مریض بچی کی ہسپتال کیلئے امداد کی اپیل

    قصور
    ننھی بچی کی احمد تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال اینڈ ریسرچ سنٹر کنگن پور کو جلد سے جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کی فریاد

    تفصیلات کے مطابق احمد تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال و ریسرچ سنٹر کنگن پور قصور کی کنسٹرکشن کا کام جاری ہے
    جس کے باعث تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کو پہلی روٹین کے مطابق بلڈ لگوانے کیلئے قصور سے لاہور لیجایا جاتا ہے
    تھیلیسیمیا کی مریض بچی ایمان فاطمہ کے والدین اس کی مرض کی خاطر نہایت پریشان رہتے ہیں کیونکہ ہر ہفتے خون کا انتظام کرنا بہت مشکل ہے
    احمد تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کی انتظامیہ نے ایمان فاطمہ کے ٹیسٹ کروائے ،میڈیسن لے کردی اور فریش بلڈ لگوایا گیا
    احمد تھیلیسیمیا کیئر فاؤنڈیشن انتظامیہ نے بات چیت کرتے بتایا کہ
    ان بچوں کی بہترین کیئر کی جا رہی ہے اور یہ بچے ہمیں بہت عزیز ہیں ہم اس پر اپنے اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں اور ہم آپ سے اپیل کرتے ہیں کہ اس بیٹی جیسے،اس ننھی کلی جیسے سینکڑوں بچے ہیں ہمارے گردونواح میں جو لاہور کا سفر کرتے ہیں صعوبتیں برداشت کرتے ہیں
    تھیلیسیمیا کی مریض بچی ایمان نے اہلیان علاقہ کے مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ احمد تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کی جلد سے جلد تکمیل کیلئے دل کھول کر عطیات دیئے جائیں تاکہ ہسپتال کی جلد تکمیل ہو اور ان بچوں کو کنگن پور قصور میں ہی تمام سہولیات مہیا ہو سکیں

  • سخت  گرمی،ضلع بھر کے بیشتر فیڈروں کی بجلی بند

    سخت گرمی،ضلع بھر کے بیشتر فیڈروں کی بجلی بند

    قصور
    سخت گرمی کے باوجود ضلع بھر کے بیشتر فیڈروں سے کل رات سے بجلی غائب،راؤ خانوالہ فیڈر کے کئی دیہات میں رات سے لوگ بجلی سے محروم

    تفصیلات کے مطابق لیسکو قصور کی طرف سے ضلع بھر کے بیشتر فیڈروں کی بجلی بند ہے
    ڈویژن کوٹ رادھا کشن کی سب ڈویژن راجہ جنگ کے فیڈر راؤ خانوالہ کے بیشتر دیہات میں کل رات سے بجلی بند ہے
    جس کے باعث لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں اور بغیر پنکھوں کے سخت گرمی میں وقت گزار رہے ہیں
    فیڈر راؤ خانوالہ کے بیشتر دیہات میں یہ معمول بن چکا ہے کہ سارا سارا دن بجلی غائب رہتی ہے
    زیادہ تر دن کے 12 گھنٹوں میں محض 4 سے 5 گھنٹے ہی بجلی مہیا کی جاتی ہے جس کی شکایات کئ بار لوگوں نے اعلی حکام تک پہنچائیں ہیں مگر کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی جاتی
    شہریوں نے ایس ای لیسکو قصور اور ڈپٹی کمشنر قصور سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

  • مہنگائی کا نیا طوفان ،شہری سخت پریشان

    مہنگائی کا نیا طوفان ،شہری سخت پریشان

    قصور
    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مہنگائی کا طوفان،ہر چیز کی قیمتیں بڑھ گئیں،شہری سخت پریشان

    تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد قصور میں مہنگائی کا نیا طوفان آ گیا ہے جس کے باعث شہری سخت پریشان ہو گئے ہیں
    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد دکانداروں نے تمام ضروریات زندگی کی اشیاء کی قیمتیں بڑھا دی ہیں جبکہ سرکاری ریٹ ابھی تک نہیں بڑھے

    دکانداروں و تاجروں کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث کرایوں و دیگر اخراجات میں اضافہ ہو گیا ہے جس کے باعث قیمتیں بڑھانا ہماری مجبوری بن گئی ہے
    دوسری طرف شہریوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ سرکاری ریٹ پر چیزوں کی فراہمی کو یقینی بنانے پر سخت ناکام ہے جس کے باعث مہنگائی کا طوفان آیا ہے
    شہریوں نے ڈپٹی کمشنر قصور سے ازخود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

  • سرکاری اہلکار لوگوں کیلئے عذاب

    سرکاری اہلکار لوگوں کیلئے عذاب

    قصور
    پتوکی کی ڈومیسائل برانچ میں تعینات کلرک لوگوں کیلئے عذاب بن گیا ،شہریوں کا ڈی سی قصور سے کاروائی کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق چراغ تلے اندھیرے کی مثال تحصیل انتظامیہ پتوکی انتظامیہ نے سچ کر دیکھائی ہے
    پتوکی کی ڈومیسائل برانچ کرپشن کر گڑھ بن گئی اور سر پر بیٹھی تحصیل انتظامیہ خواب غفلت کے مزے لینے میں مصروف ہے
    ڈومیسائل برانچ میں تعینات جاوید نامی کلرک پیسے بٹورنے کی خاطر شہریوں کو بلاوجہ خوار کرنے لگا ہے تاکہ رشوت لی جا سکے
    اور اسی خاطر کبھی سائیٹ ڈاوون ہونے کا بہانہ تو کبھی صاحب کے دستخط نا ہونے کا بہانہ کرتا ہے اور اکثر سیٹ سے غائب رہتا ہے اور لوگوں کو کئی کئی دن خوار کرنے کے بعد کہتا ہے کہ آپکا کام جلدی ہو جانا تھا جان بوجھ کر خوار کیا ہے

    شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر پتوکی اور ڈی سی قصور سے ڈومیسائل برانچ میں تعینات جاوید نامی کلرک کے رویے اور کرپشن پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

  • متاثرہ لڑکی کے گھر وزیراعلی کی آمد ،انصاف کی یقین دہانی

    متاثرہ لڑکی کے گھر وزیراعلی کی آمد ،انصاف کی یقین دہانی

    قصور
    پتوکی میں دوران ڈکیتی والد کے سامنے 15 سالہ لڑکی سے ریپ کرنے والے ڈاکوؤں کو جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ،وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کی متاثرہ لڑکی کے گھر آمد،

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پتوکی میں واردات کے دوران ڈاکوں نے 15 سالہ لڑکی سے اس کے والد کے سامنے ریپ کیا
    جس کی اطلاع بذریعہ ریسکیو 15 ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور لڑکی کو میڈیکل رپورٹ کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا
    فرانزک لیب اور کرائم سین نے شوائد اکھٹے کئے اور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک مشکوک شحض کو حراست میں لیا جس کا ڈی این اے کروانے کیلئے بھیجا گیا ہے
    پولیس نے سی آئی اے و ڈسٹرکٹ پولیس کی پانچ ٹیمیں تشکیل دی ہیں جن کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا ٹاسک دیا گیا ہے
    متاثرہ خاندان کیلئے فوری انصاف کی فراہمی کیلئے پورے پاکستان سے سوشل میڈیا پر گونج اٹھی اور اس بات کا نوٹس آئی جی پنجاب نے ازخود لیا
    کل وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز متاثرہ لڑکی کے گھر پہنچے اور ڈی پی او قصور محمد صہیب اشرف کو جلد سے جلد ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کئے
    پورے پاکستان نے اس وقوعہ کی شدید مذمت کی ہے اور سوشل میڈیا پر باقاعدہ ٹرینڈ چلا کر ملزمان کی جلد سے جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے

  • پتوکی میں ڈاکوؤں نے 15 سالہ لڑکی کوزیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

    پتوکی میں ڈاکوؤں نے 15 سالہ لڑکی کوزیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

    قصور: پتوکی میں ڈاکوؤں نے 15 سالہ لڑکی کوزیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

    باغی ٹی وی :ڈی پی او قصورمحمد صہیب اشرف کے مطابق متاثرہ لڑکی کو میڈیکل کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ایک مشکوک شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔

    فیصل آباد: 6 سالہ بچے کے ساتھ مزدور کی مبینہ زیادتی

    ڈی پی او قصور کے مطابق پنجاب فرانزک لیب اورکرائم سین یونٹ کی ٹیمیں جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کررہی ہیں۔ ملزمان کی گرفتاری کے لئے سی اے اے اورضلعی پولیس کی 5 ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازنے پتوکی کے علاقے چونیاں بائی پاس پر ڈاکوؤں کی لڑکی سے زیادتی کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکڑ جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔ حمزہ شہباز نے ملزمان کی جلد گرفتاری اور متاثرہ لڑکی کوانصاف کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت دی۔

    دوست کے ساتھ جانے والی لڑکی اجتماعی زیادتی کے بعد قتل

    آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو جلد گرفتارکرنے کی ہدایت کی ہے انہوں نے کہا کہ ہ بچوں کا جنسی استحصال کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

    قبل ازیں پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں حجام نے حجامت کروانے کےلیے آنے والے بچے کو جنسی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا تھا تھانہ مصطفیٰ آباد پولیس نے بر و قت کارروائی کرتے ہوئے ملزم عثمان کو گرفتار کرلیا تھا پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ملزم عثمان نے مصطفیٰ آباد میں ہئیر ڈریسر کی دکان بنا رکھی ہے، 11سالہ بچہ ہئیر کٹنگ کروانے گیا تو ملزم نے بچے کو ورغلا کر بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا-

    حجام کی گیارہ سالہ بچے سے مبینہ زیادتی،ملزم گرفتار

  • سڑکیں ویران،مزدور گھروں میں،ویرانی

    سڑکیں ویران،مزدور گھروں میں،ویرانی

    قصور
    پرسوں سے بیشتر مزدور گھروں تک محدود،لاہور فیکٹریوں میں جانے والے لوگ چھٹی پر،کئی پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کے باعث موٹر سائیکلوں پر فیکٹری پہنچے

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح قصور میں بھی پرسوں سے احتجاجی دھرنے کے باعث مزدور لوگ گھروں میں بیٹھے ہیں کیونکہ ٹریفک بند ہونے سے سارا نظام درہم برہم ہے اس لئے دیہاری دار مزدور اب اپنے اپنے گھروں میں گھر والوں کیساتھ لمحات گزار رہے ہیں
    قصور سے روزانہ ہزاروں لوگ پبلک ٹرانسپورٹ پر لاہور کی فیکٹریوں میں جاتے ہیں اور گھر کا خرچ چلاتے ہیں تاہم سڑکیں بند ہونے کے باعث فیکٹری جانے والے بیشتر لوگ بھی گھروں میں ہیں نیز جن کے پاس موٹر سائیکل ہے وہ بذریعہ موٹر سائیکل فیکٹریوں میں پہنچے ہیں کیونکہ زیادہ تر فیکٹریوں میں ڈیلی ویجز پر ملازم ہیں اور چھٹی کی صورت میں اس دن کی دیہاری کاٹ لی جاتی ہے

  • پاک کشمیر لائرز فورم کا اجلاس،نئی باڈی کا اعلان

    پاک کشمیر لائرز فورم کا اجلاس،نئی باڈی کا اعلان

    قصور
    ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام مرکز الھدی کچری روڈ قصور میں پاک کشمیر لائرز فورم قصور کا مشاورتی اجلاس

    تفصیلات کے مطابق مرکز الہدی کچہری روڈ قصور میں پاک کشمیر لائرز فورم کا مشاورتی اجلاس ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن قصور کے زیر سایہ کیا گیا
    جس میں صدر اللہ اکبر تحریک پاکستان قصور کے صدر حافظ محمد نعیم ،عوام دوست اتحاد قصور کے صدر سردارفیصل اورنگ زیب
    ،صدر پاک کشمیر لائرز فورم پاکستان رانا عبدالحفیظ ایڈووکیٹ ہائی کورٹ، صدر پاک کشمیر لائرز فورم پنجاب
    محمد احسن ورک ایڈووکیٹ ہائیکورٹ نے شرکت کی
    اجلاس میں پاک کشمیر لائرز فورم ڈسٹرکٹ بار قصور
    کی باڈی کے لئے عہدے داروں کا انتخاب کیا گیا جس میں محمد ندیم مہر ایڈوکیٹ کو صدر،
    جنرل سیکریٹریکے لیے مقصود ایڈوکیٹ،
    ایڈیشنل جنرل سیکرٹری کے لئے عدنان فہیم کو منتخب کیا گیا
    اور ڈسٹرکٹ بار قصور، پاک کشمیر لائرز فورم کی مکمل باڈی کا اعلان کیا گیا
    اجلاس میں محمد سلیم فرخ ایڈوکیٹ ،چوہدری محمد شریف ایڈوکیٹ ،محمد سلیم ساجد ایڈوکیٹ ،ارشد علی ایڈوکیٹ
    میاں ،ذیشان علی ایڈوکیٹ ،شہباز احمد کمبوہ ایڈوکیٹ، چوہدری رضوان اقبال کمبوہ ایڈوکیٹ
    ،مہر عبداللہ چوہدری ایڈوکیٹ
    ،چوہدری عمران بشیر ایڈوکیٹ ،لیاقت علی کھوکھر ایڈوکیٹ ،چوہدری وقاص صابر ایڈووکیٹ
    ،ظفر اقبال ڈوگر ایڈوکیٹ
    ،محمد وقاص ایڈوکیٹ کے علاوہ وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی
    سیاسی و سماجی راہنما ظفر
    اقبال فوکل پرسن پاک کشمیر لائرز فورم ڈسٹرکٹ قصور نے مہمانان گرامی کو خوش آمدید کہا اور وکلاء کی بہتری اور مستحق افراد کیلئے قانونی معاونت و مشاورت کیلئے کردار ادا کرنے کیلئے مختلف نقاط کو شرکاء کے سامنے پیش کیا جسے خوب سراہا گیا اور وکلاء نے عہد کیا کہ مستحقین کی ہر ممکن قانونی معاونت کی جائے گی

  • سرکاری سکولوں میں جلد چھٹیوں کا مطالبہ

    سرکاری سکولوں میں جلد چھٹیوں کا مطالبہ

    قصور
    سرکاری سکولوں میں جلد چھٹوں کا مطالبہ،گرمی کا زور ،لوڈشیدنگ سے کئی بچے بیمار،بیشتر سرکاری سکولوں کے پنکھے خراب

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح ضلع قصور میں بھی گرمی کا شدید زور ہے جس کے باعث گزشتہ دنوں ضلع قصور کا درجہ حرارت 48 درجہ سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا
    شدید گرمی اور لوڈ شیڈنگ کے باعث سرکاری سکولوں کے بچے بیمار پڑنے لگے ہیں کیونکہ بیشتر سرکاری سکولوں کے پنکھے تک خراب ہیں اور سارا دن بجلی بھی غائب رہتی ہے
    بیشتر سرکاری سکولوں میں سالانہ امتحانات ختم ہو چکے ہیں
    سخت گرمی کے باعث بچے بیمار ہونے کی بدولت والدین نے گورنمنٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ بچوں کو ہوم ورک دے کر جلد سے جلد موسم گرما کی چھٹیاں دے دی جائیں تاکہ سخت گرمی میں بچے گرموں میں پڑھائی کریں اور کسی حد تک بیماریوں سے محفوظ رہیں

  • بدترین لوڈ شیڈنگ ،مقامی صحافی کی دہائی

    بدترین لوڈ شیڈنگ ،مقامی صحافی کی دہائی

    قصور

    لوڈشیڈنگ پر مقامی صحافی دہائی،بدترین لوڈشیڈنگ نے لوگوں کا جینا محال کر دیا

    تفصیلات کے مطابق
    مقامی صحافی پرویز مختار مہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہنیا ایس ڈی او نیازی صاحب اتےہی فیڈرمیاں والا۔فیڈر مان و دیگر فیڈروں کی بدترین لوڈشیڈنگ نے عوام کے چھکے چھڑا دیے ہیں
    موسمی گرمی کےتاثرات جہاں عروج پہ ہیں وہیں نیا ایس ڈی او واپڈا کا ظلم بھی انتہائی تشویشناک ہے
    قصور کے علاقےگاؤں ساندہ چستانہ و گردونواح میں
    لوڈشیڈنگ نے لوگوں کا جینا محال کر دیا ہے نیز پانچ وقت نماز میں بھی لوگ بجلی سے محروم رہتے ہیں ،سخت گرمی میں نمازی پریشان ہیں،گرمی کی شدت میں مذید اضافہ ہو گیا ہے اور 10 سے 14 گھنٹہ تک کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جبکہ بیشتر دیہاتی علاقوں میں صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک مسلسل بجلی غائب رہتی ہے