قصور
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما میاں محمد عمران آرائیں کو گورنمنٹ آف پنجاب اطلاعات و نشریات سی ایم سوشل میڈیا ٹیم کا ڈپٹی کنوینئیر قصور بننے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں جبکہ میاں عمران آرائیں کا کہنا تھا کہ میں بہت مشکور ہوں جناب حسان خاور ترجمان حکومت پنجاب کلیم حفیظ کنوینئیر پنجاب سی ایم سوشل میڈیا ٹیم مہر سلیم ایڈووکیٹ صدر بار قصور چوہدری شبیر حسین شیخ قیصر ایوب کا شکریہ ادا کرتا ہو جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا اور مجھے نئی ذمہ داری سونپی انشاءاللہ میں اپنی ذمہ داری کو ہمیشہ کی طرح پوری ایمانداری اور جنون سے سرانجام دونگا میاں عمران آرائیں کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پنجاب اور اپنے قائد محترم وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کو عوام تک اجاگر کرو گا انشاءاللّہ عمران خان 2023 میں بھاری اکثریت وزیراعظم منتخب اور میرا انتخاب ہوں گے عمران خان کا اپنی عوام کو صحت کارڈ جیسی سہولت دینا کسی نعمت سے کم نہیں اور سابقہ حکومتوں نے عوام کو یہ سہولت دینے کی بجاے اپنی جیبوں کو سہولت دی عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کی طرف گامزن ہ
Category: قصور
-

میاں عمران آرائیں کو اہم ذمہ داری پر مبارکباد
-

سیف اللہ خالد صدر تحریک اللہ اکبر کا دورہ قصور
قصور
تحریک اللہ اکبر پاکستان کے صدر سیف اللہ خالد کا دورہ قصور، سخت سردی کے باوجود لوگوں نے شرکت کی،اقلیتی لوگوں نے بھی شرکت کی اور تعاون کی یقین دہانی کروائیتفصیلات کے مطابق تحریک اللہ اکبر پاکستان کے صدر سیف اللہ خالد نے ضلع قصور کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا جس میں انہوں نے کنگن پور کے علاقے منوریاں میں جلسہ سے خطاب کیا
اس جلسہ میں طارق ہدایت مسیح کو اللہ اکبر تحریک کی طرف سے اقلیتی کونسلر کی سیٹ کیلئے نامزد کیا گیا
جبکہ کوٹ سندر سنگھ کنگن پور میں بھی سخت سردی کے باوجود ہزاروں لوگوں نے جلسہ میں شرکت کی اس کے بعد سیف اللہ خالد تحصیل کوٹ رادھا کشن کے گاؤں 17 چک میں جلسہ سے خطاب کیلئے تشریف لے گئے جہاں لوگوں کے بہت بڑے ہجوم نے ان کا پرتپاک استقبال کیا
اپنے خطاب میں سیف اللہ خالد نے کہا کہ ہماری سیاست انسانیت کی بقاء اور دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے ہے
ہم اقتدار میں آئیں یا نا آئیں مگر دکھی انسانیت کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے
اہلیان علاقہ نے سیف اللہ خالد و تحریک اللہ اکبر کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی -

غریب بجلی کی چیزوں کی طرف دیکھ کر گھبرانے لگے
قصور
فیول پرائس ایڈجسٹمنت ( ایف پی اے) نے لوگوں کی چیخیں نکلوا کر رکھ دیں ، مسلسل تیسرے ماہ سے لوگ گزشتہ دنوں میں بڑھنے والے تیل کی ادائیگی کر رہے ہیںتفصیلات کے مطابق لیسکو نے لوگوں کی چیخیں نکلوانے کا سلسلہ جاری کیا ہوا ہے
غریب لوگ سردیوں میں کم بل کے باعث سکھ کا سانس لیتے تھے مگر گورنمنٹ نے قسم کھا لی کہ غریب کو سکھ کا سانس لینے دینا ہی نہیں
گزشتہ دنوں بڑھنے والے تیل کی قیمتوں کی بدولت بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنت کی مد میں گزشتہ تین ماہ سے لوگوں کو خوب رگڑا لگایا جا رہا ہے جس سے بیچارے لوگ اب بجلی کی چیزوں کی جانب دیکھنے سے بھی گھبراتے ہیں
غرباء کو سردیوں میں بجلی کے کم استعمال پر کم بل آیا کرتا تھا مگر سردی شروع ہوتے ہیں پچھلے تین ماہ سے ہر ماہ لوگوں کے بلوں میں ہزاروں روپے فیول پرائس کی مد میں ڈالے جا رہے ہیں
لوگوں کا کہنا ہے کہ ہر چیز میں ٹیکس دے دے کر تھک گئے ہیں اب ہم میں مذید سکت نہیں رہی نیازی گورنمنٹ اپنی شاہ خرچیاں بند کرے اور عوام کو ریلیف دے -

بغیر ترپال،اوور لوڈڈ،اوور سپیڈنگ ٹرالیوں کا راج
قصور
ضلع بھر خاص کر تحصیل قصور میں مٹی سے لڈی ٹرالیوں،ڈمپروں نے لوگوں کا جینا حرام کرکے رکھ دیا ،اوور لوڈنگ،اوور سپیڈنگ معمول،دھول مٹی گردو غبار عوام کا مقدر ،ٹریفک پولیس قصور خواب خرگوش کے مزے لینے میں مصروفتفصیلات کے مطابق قصور ضلع بھر میں مٹی سے لڈی ٹرالیوں ،ڈمپروں نے لوگوں کا جینا دو بھر کر رکھا ہے
خاص طور پر تحصیل قصور کی ہر چھوٹی بڑی سڑک پر انہی کا راج ہے یہ اوور لوڈڈ اوور سپیڈنگ ڈمپر و ٹرالیاں راستوں میں کسی کو آگے نکلنے نہیں دیتے اور سارے راستے دھول مٹی گردو غبار لوگوں پر ڈالتے ہیں جس سے لوگوں کے سڑکوں پر گزرنے کے ساتھ ساتھ جینا بھی دو بھر ہو چکا ہے
یہ ٹرالیاں،ڈمپر ترپال کا ہرگز استعمال نہیں کرتے جس کے باعث مٹی گر کر سڑک پر سے اڑ اڑ کر لوگوں کی آنکھوں و جلد کا ستیاناس کرتی ہے اور کئی بیماریاں لوگوں کا مقدر بنتی ہیں
اس ساری صورتحال کے پیش نظر ٹریفک پولیس نے آنکھیں موندھ رکھی ہیں اور لوگوں کی جانوں سے کھیلنے کا ان کو پورا پورا موقع دیا جا رہا ہے
شہریوں نے ان بعیر ترپال اوور لوڈڈ اوور سپیڈنگ ٹرالیوں،ڈمپروں کے خلاف ڈی پی او قصور محمد صہیب اشرف سے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے -

پیناڈول نایاب،75 پیسے والی گولی 6 روپیہ میں
قصور
ملک بھر کی طرح قصور سے بھی پیناڈول گولی کو غائب ہوئے 2 ماہ ہو گئے،لوگ پیناڈول کے متبال لوکل کمپنیوں کی گولیاں مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ،ڈریپ ،صوبائی و وفاقی حکومت بے بستفصیلات کے مطابق گزشتہ دو ماہ سے پیناڈول گولی نایاب ہو چکی ہے
ملک بھر کی طرح قصور میں بھی پیناڈول گولی غائب ہے
جس کے باعث لوگ عام کمپنیوں کی پیناڈول گولی ( پیراسیٹامول) مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہو چکے ہیں
گزشتہ ڈیڑھ سال قبل پیناڈول فی بلسٹر ( 10 گولی پیکنگ) کی قیمت محض 7 روپیہ تھی جو کہ بڑھتے بڑھتے 22 روپیہ تک جا پہنچی اور اب گزشتہ دو ماہ سے مکمل غائب ہو چکی ہے
اکثر مقامات پر پیناڈول کا بلسٹر 60 روپیہ میں فروخت ہو رہا ہے
یعنی محض ڈیڑھ سال قبل 75 پیسہ کی گولی اب 6 روپیہ میں فروخت ہو رہی ہے
واضع رہے کہ موجودہ دور حکومت میں ادویات کی قیمتیں اندازاً 13 ویں مرتبہ بڑھ چکی ہیں جس سے ادویات کی قیمتوں میں 500 فیصد تک کا اضافہ ہوا ہے
ادویات کی پرائس کنٹرول پر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی ( ڈریپ) صوبائی و وفاقی گورنمنٹ مکمل ناکام ہے اور ایسا لگتا ہے کہ ادویات کی آئے روز کی قیمتوں میں اضافہ و نایابی حکومتی سرپرستی میں ہو رہی ہے جس سے غریب آدمی انتہائی پریشان ہو کر رہ گیا ہے
چونکہ ایم بی بی ایس ڈاکٹر صاحبان کی فیسیں مزودر کی ایک دن کی مزدوری سے زیادہ ہیں اس لئے غریب غرباء اور سفید پوش لوگ جسم درد،بخار،زکام وغیرہ میں پیناڈول جیسی سستی گولیاں کھا کر گزارہ کرتے تھے تاہم اب غریب سے یہ گزارہ بھی چھین لیا گیا ہے اور سرکاری ہسپتالوں میں زیادہ رش کے باعث لوگوں کو اپنی دیہاڑی ضائع کرکے جانا پڑتا ہے پھر آگے سے ڈاکٹر صاحبان کی مرضی لکھی پرچی تھما دیں یا دو گولی پیناڈول 800 روپیہ کی دیہاڑی کے عیوض -

ایل پی جی مہنگی،حاکم وقت سے فریاد مطلب مذید مہنگی کروانا
قصور
لیکوڈ پیٹرولیم گیس ( ایل پی جی) کی قیمتیں کم نا ہو سکیں،250 روپیہ فی کلو تک فروخت جاری،غریب سفید پوش طبقہ سخت پریشان،دیہات تو دور کی بات قصور شہر کے کئی محلے سوئی گیس کی سہولت سے تاحال محروم ہیںتفصیلات کے مطابق تمام اشیاء ضرورت زندگی کی طرح لیکوڈ پیٹرولیم گیس ( ایل پی جی ) کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں
گزشتہ ادوار میں زیادہ سے زیادہ 140 روپیہ فی کلو والی ایل پی جی اب 250 روپیہ فی کلو ہو گئی ہے جس سے غریب سفید پوش طبقہ سخت متاثر ہوا ہے کیونکہ زیادہ تر غریب گھرانے ایک دو کلو گیس بھروا کر اپنا وقت گزارتے ہیں
دیگر اشیاء ضروریات زندگی مہنگی ہونے سے لوگ پہلے ہی پریشان ہیں اور اب رہتی کسر مہنگی ایل پی جی نے نکال دی ہے جس سے لوگوں کے مسائل مذید بڑھ گئے ہیں اور لوگ کھلے عام حاکم وقت کو بدعائیں دے رہے ہیں
واضع رہے کہ قصور کے دیہات تو دور کی بات قصور شہر کے بیشتر محلے ابھی تک سوئی گیس کی سہولت سے محروم ہیں جس کے باعث لوگوں کو سوئی گیس کے نعم البدل ایل پی جی کا استعمال کرنا پڑتا ہے
لوگوں کا کہنا ہے کہ حاکم وقت سے فریاد چیز کو مذید مہنگا کروانا ہے لہذہ ہماری فریاد حاکم وقت کی بجائے خالق وقت بارگاہ الہی کی عدالت میں ہے کہ ہمارا جینا دو بھر ہو گیا ہے اور حاکم وقت و حکومتی مشینری محض تسلیاں دینے میں مصروف ہیں -

تھانہ صدر کے علاقے میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ
قصور
تھانہ صدر کے علاقے علی پارک میں ڈکیتی و چوری کی وارداتوں کا سلسلہ عروج پر،لوگ سخت پریشان،ڈی پی او قصور سے نوٹس لینے کی اپیلتفصیلات کے مطابق قصور کے تھانہ صدر کے علاقے علی پارک میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں بڑی تیزی سے اضافہ ہوا ہے جس سے لوگ شدید پریشان ہو گئے ہیں
صابر حسین رہائشی علی پارک روڈ نزد مسجد بلال نے ایس ایچ او تھانہ صدر کو درخواست دی کہ وہ 24 دسمبر کو اپنی دکان پر نماز مغرب سے چند منٹ قبل سفید دن کی روشنی میں موجود تھا کہ دو نامعلوم ڈاکو ہنڈا سی جی 125 موٹر سائیکل پر آئے اور میری دکان میں داخل ہو کر مجھے گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 8000 روپیہ لوٹ کر فرار ہو گئے
واضع رہے کہ کچھ عرصہ سے علی پارک و گردونواح میں چوری و ڈکیتیوں کی وارداتوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے جس سے شہری سخت پریشان ہیں
بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظر شہریوں نے ڈی او قصور محمد صہیب اشرف سے ازخود نوٹس لے کر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے -

دیہاتیوں کا حکومت کے خلاف شدید احتجاج
قصور
اہلیان دیہہ انٹرنیشنل بارڈر گنڈہ سنگھ و گردونواح دیہات کے لوگوں نے حکومت کے خلاف احتجاج کیا اور سڑکیں مرمت کرنے کا مطالبہ کیا ،موضع مان کے گرائے جانے والے گھروں کو تعمیر کرکے واپس کرنے کا مطالبہتفصیلات کے مطابق پوری دنیا میں مشہور انٹرنیشنل بارڈر گنڈہ سنگھ و گردونواح کے دیہاتیوں نے سڑکوں کی خستہ حالی،مہنگائی بے روزگاری اور بجلی کی بندش پر گورنمنٹ کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جبکہ عوام دوست اتحاد تحصیل قصور کے سربراہ سردار فیصل اورنگزیب نے کہا کہ سردی کے موسم میں حکومتی اہلکاروں نے ظلم کی انتہاہ کر دی ہے
گنڈہ سنگھ تا مان روڈ بلکل تباہ ہو چکا ہے اور موضع مان کے غریب لوگوں کے گھروں کو گرا کر حکومت نے انسانوں اور جانوروں کو بے گھر کر دیا ہے جو کہ سراسر ظلم ہےمان گاؤں میں لوگوں کے گھر گرانے پر لوگوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ خدارا ہمیں ایسی تبدیلی نہیں چاہیے جس میں غریبوں کے گھروں کو ہی گرا دیا جائے موضع مان کے بے گھر ہونے والے دیہاتیوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ہم قیام پاکستان سے ہی اس جگہ پر رہ رہے ہیں لہذہ ہمارے گھر واپس کیے جائیں
-

خونی روڈ پر حادثہ،ٹرالی کھیتوں میں جا گری
قصور
خونی روڈ قصور رائیونڈ روڈ پر ایک اور حادثہ،آلوؤں سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی سڑک سے نیچے کھیتوں میں جا گری،حادثہ سڑک کی کم چوڑائی کی بدولت پیش آیاتفصیلات کے مطابق قصور رائیونڈ روڈ المعروف خونی روڈ پر گزشتہ رات ایک اور حادثہ پیش آیا ہے جس میں آلوؤں سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی سڑک کی کم چوڑائی کی بدولت آگے سے آنے والی بس کو راستہ دیتے ہوئے سڑک کی کم چوڑائی کی بدولت سڑک سے اتر کر نیچے کھیتوں میں جا گری تاہم خوش قسمتی سے ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور محفوظ رہا
واضع رہے دو سال قبل اس سڑک کی مرمت کیلئے 4 کروڑ 20 لاکھ کا فنڈ جاری ہوا تھا تاہم دو سال گزرنے کے باوجود سڑک ویسے ہی ہے
اہلیان علاقہ نے سڑک کو ڈبل کر کے تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا ہے -

اے پی ایس کے شہید بچوں کیلئے دعائیہ تقریبات
قصور
سانحہ اے پی ایس کی یاد میں قصور کے بچوں کا شہدائے اے پی ایس سے اظہار یکجہتی،سکولوں میں بچوں کی طرف سے اے پی ایس سانحہ میں شہید ہونے والے بچوں کیلئے دعائیہ تقریبات منعقد کی گئیںتفصیلات کے مطابق قصور ضلع کے سکولوں میں اے پی ایس پشاور کی یاد میں سرکاری و نجی سکولوں میں دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں بچوں نے 16 دسمبر 2014 کو آرمی پبلک سکول پشاور میں دہشت گردانہ کاروائی میں شہید ہونے والے بچوں کیلئے دعائیں کیں اور شہید بچوں سے اظہار یکجہتی کیلئے نغمے گائے
بچوں نے دشمن کو اپنا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہم ہر گز ان دہشت گردانہ کارروائیوں سے ڈرنے والے نہیں اور نا ہی اے پی ایس کے بچے ڈرے تھے
ضلع قصور کے بچوں کا کہنا ہے کہ اے پی ایس پشاور کے بچوں نے اپنی جانیں دے کر دشمن کے نظریات کو خاک میں ملایا اور ہم پڑھ لکھ کر اس ارض پاک کے معزز پڑھے لکھے شہری بن کر دشمن کے عزائم کو خاک آلود کرینگے