Baaghi TV

Category: قصور

  • سکول کی رزلٹ تقریب،معززین کی شرکت،اظہار اطمینان

    سکول کی رزلٹ تقریب،معززین کی شرکت،اظہار اطمینان

    قصور کے نواحی گاؤں سوڈی وال میں تقوی اسلامک پبلک سکول کی سالانہ رزلٹ کی تقریب منعقد ہوئی جس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا رزلٹ کی تقرب میں طلبا و طالبات میں پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں میں انعامات تقسیم کئے گئے،اہل علاقہ کا سکول کی کارکردگی پر اظہار اطمینان

    تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی گاؤں سوڈی وال میں تقوی اسلامک پبلک سکول کی سالانہ رزلٹ کی تقریب منعقد ہوئی جس میں میٹرک کی فرسٹ پوزیشن حاصل کرنے پر لیپ ٹاپ کا انعام دیا گیا
    سیکنڈ تھرڈ پوزیشن اور پاس ہونے والے بچوں میں انعامات تقسیم کئے گئے بچوں کے والدین سمیت اساتذہ اور صحافیوں نے بھی شرکت کی اس تقریب میں مہمان خصوصی۔ ڈاکٹر عبدالغفور راشد ۔ پروفیسر راؤ اختر علی انجم سابقہ پرنسپل اسلامیہ ڈگری کالج قصور اور سردارجاوید عاشق ڈوگر نے خصوصی شرکت کی
    شرکاء نے استاذہ کی کارکردگی کو سراہا اور خطاب بھی کیا استاذہ کو اچھی کارکردگی پر ایوارڈ بھی دیے گئے
    اس تقریب میں علاقہ مکینوں نے بھی بھرپور تعداد میں شرکت کی اسکول کے بچوں نے معاشرے کے چند پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور ملک پاکستان اور پاک فوج سے محبت کا اظہار کیا
    تمام حاضرین کے لیے کھانے کا بھی اہتمام کیا گیا
    اہلیان علاقہ نے سکول کی کارکردگی کو خوب سراہا اور اظہار اطمینان کیا

  • شہر کے قریب درجنوں دیہات کی سڑکیں برباد

    شہر کے قریب درجنوں دیہات کی سڑکیں برباد

    قصور
    گزشتہ بارشوں کی وجہ سے قصور کے ملحقہ گاؤں بھیڈیاں کلاں،نول،قادی ونڈ،کھارا، کی ٹوٹی پھوٹی سڑکیں لوگوں کے لئے وبال جان بن گئیں

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں ہوئیں برسات کے بعد قصور کے نزدیکی دیہات بھڈیاں کلاں،کھارا،نول،قادی ونڈ کی ٹوٹی پھوٹی سڑکیں لوگوں کیلئے وچال جان بن گئی ہیں قصور کے قریبی گاؤں بھیڈیاں کلاں سے آگے مہالم کلاں کی بھی 200 میٹر سٹرک بہت خراب ہے جس پر سفر کرنا انتہائی مشکل ہو چکا ہے
    مہالم کلاں سے آگے درجنوں گاوں ہیں جہاں سے روزانہ کی بنیاد پر درجنوں ٹرک سبزیاں اور دیگر تجارتی سامان لے کر گزرتے ہیں
    سڑک خراب ہونے کی وجہ سے کئی ٹرک پھنس جاتے ہیں جس سے ٹریفک بند ہوجاتی ہے اور تجارتی ٹرک لائنوں میں لگ جاتے ہیں

    اہلیان دیہات کی حکام بالا سے درخواست ہے کہ جلد سے جلد سڑکوں کی مرمت کروائی جائے تا کہ تجارتی سر گرمیاں بھرپور طریقے سے بحال ہوں اور لوگ پریشانی سے بچ سکیں

  • گندگی سے بھری ٹرالیاں بلدیہ آفس میں کئی روز سے کھڑیں

    گندگی سے بھری ٹرالیاں بلدیہ آفس میں کئی روز سے کھڑیں

    قصور
    کوڑا کرکٹ سے بھری ٹرالیاں کئی روز سے شہر میں کھڑی ہیں،شہر سے باہر کوڑا کرکٹ پھینکے جانے والی زمینوں کے مالکان کو ادائیگی نا کی گئی جس سے زمین مالکان نے کوڑا کرکٹ پھینکے سے روک دیا،پورا شہر گندگی سے بھر گیا

    تفصیلات کے مطابق قصور میونسپل کارپوریشن کے پاس کوڑا کرکٹ پھینکنے کے لیے جگہ نہ ہونے کی وجہ سے شہر گندگی کا ڈھیر بن گیا ہے اور کوڑا کرکٹ سے بھری ٹرالیاں بلدیہ چوک میں جگہ نہ ملنے کی وجہ سے کھڑی ہیں جس سے تعفن پھیل رہا ہے
    شہر میں آج چوتھے دن سے گندگی کے ڈھیر نہیں اٹھاٸے گٸے جس سے ہر طرف بدبو کا راج ہے
    نیز قصور شہر میں صفائی نہ ہونے کی وجہ سے مختلف موذی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے
    ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ عملہ بلدیہ جس جگہ کوڑا کرکٹ پھینکتا تھا ان جگہ مالکان کو معاوضہ نہیں دیا جاتا اس لیے جگہ مالکان کوڑا پھینکنے نہیں دیتے اور پورا شہر گندی سے بھرا پڑا ہے
    شہریوں نے ڈی سی قصور سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

  • القادسیہ ویلفئیر سوسائٹی کا عظیم کارنامہ

    قصور
    القادسیہ ویلفئیر سوسائٹی جوڑا کے رضا کاروں نے جذبہ حب الوطنی کی مثال پیش کر دی،قریبی گاؤں کیلوں میں جا کر مین شاہراہ کی صفائی کی،عوامی مسائل سے حکومت وقت اور ضلعی انتظامیہ بے خبر

    تفصیلات کے مطابق حکومتی ذرائع سے گلیاں ، سولنگ ، نالیاں ، راستے تو بنوا لئے جاتے ہیں لیکن ان گلیوں، اور راستوں کی صفائی اور کشادگی کے لئے ، غریبوں کی مدد، یتیموں کی کفالت کے لیے حکومت وقت اور ضلعی انتظامیہ کبھی کبھار ہی نظر آتی ہے وہ بھی جب فوٹو سیشن کرنا ہو تو

    تاہم جذبہ حب الوطنی کی ایک مثال بنتے ہوئے القادسیہ ویلفئیر سوسائٹی موضع جوڑا تحصیل و ضلع قصور نے مین شاہراہ بمقام موضع کیلوں پر لوگوں کیلئے وبال جان بنی شاہراہ کی صفائی خود اپنے ہاتھوں سے کی تاکہ گزرنے والوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نا کرنا پڑے
    لوگوں نے ان رضاکاروں کا جذبہ حب الوطنی دیکھتے ہوئے القادسیہ ویلفئیر سوسائٹی جوڑا کے عہدیداران سمیت تمام کارکنان کو مبارکبار پیش کی اور کہا کہ یہ لوگ جذبہ خدمت سے سرشار ہیں اور مبارکباد کے مستحق ہیں کہ یہ لوگ اپنے گاؤں کے علاوہ دوسرے گاؤں میں بھی خدمات سر انجام دے رہے ہیں حالانکہ یہ کام گورنمنٹ کا ہے تاہم گورنمنٹ کے کارندے ایسے رفاعی کاموں سے دور ہی رہتے ہیں

  • راؤخانوالہ فیڈر سے محروم لوگوں کی فریاد

    راؤخانوالہ فیڈر سے محروم لوگوں کی فریاد

    قصور
    برسات کے دنوں میں روزگار سے محروم افراد بجلی سے بھی محروم،ضلع بھر کے تمام فیڈرز اور خاص کر راؤ خانوالہ فیڈر بجلی سے محروم

    تفصیلات کے مطابق قصور ضلع بھر میں تین روزہ برسات کے باعث ضلع بھر کے تمام فیڈرز لوگوں کو بجلی مہیا کرنے سے قاصر ہیں
    خاص کر سب ڈویژن لیسکو راجہ جنگ کا فیڈر راؤ خانوالہ بجلی سے انتہائی محروم ہے
    برسات کے تینوں دنوں میں اس فیڈر سے بجلی مسلسل غائب رہی جس کے باعث لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے اور برسات کے دنوں میں روزگار سے محروم ہونے والے غریب لوگ اپنے گھروں میں محصور بجلی بھی سے محروم رہے
    حتی کہ موبائل تک نا چارج ہو سکے اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے
    لوگوں کا کہنا ہے کہ راوخانوالہ فیڈر کے بیشتر دیہات کو 24 گھنٹوں میں محض 8 گھنٹے ہی بجلی مہیا کی جاتی ہے
    راؤخانوالہ فیڈر سب دویژن لیسکو راجہ جنگ کوٹ رادھاکشن کی طرف سے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر لوگوں نے ایس ای قصور و ڈی سی قصور سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

  • سرکاری بینک کو ذاتی جاگیر سمجھ کر لوگوں کی تذلیل

    سرکاری بینک کو ذاتی جاگیر سمجھ کر لوگوں کی تذلیل

    قصور
    سرکاری بینک کو ذاتی جاگیر سمجھ کر کسٹمرز سے بدتمیزی،
    نیشنل بینک راجہ جنگ قصور کے عملہ نے بدتمیزی کی انتہاہ کر دی،لوگوں کا عملہ کے خلاف کاروائی کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق قصور کے قصبہ راجہ جنگ میں واقع نیشنل بینک آف پاکستان میں آنے والے بینک اکاؤنٹ ہولڈرز اور عوام الناس کے ساتھ بینک ملازمین و آپریشن منیجر نعیم کی بدتمیزیاں جاری ہیں
    عملہ بینک نے سرکاری بینک کو ذاتی ملکیت سمجھ رکھا ہے اور
    اپنی مرضی کے لوگوں کا کام کیا جاتا ہے ان کے تعلق و شفارش کے علاوہ اگر کوئی شریف آدمی بینک اکاؤنٹ یا بنک سٹیٹمنٹ کے بارے میں کوئی انفارمیشن لینا چاہے تو بلاوجہ تو تکرار شروع کرکے لوگوں کو ذلیل کیا جاتا ہے جو کہ روز کا معمول بن چکا ہے
    واضع رہے کہ حویلی ملکاں والی،میر محمد، ستوکی، راؤ خانوالہ،اوراڑہ نو و کلاں و دیگر دیہات کے لوگوں کے لئے یہی ایک بینک قائم ہے مگر لوگ اس بینک میں اپنی عزت نفس مجروع ہونے کے ڈر سے جانے سے گھبراتے ہیں
    اہلیان علاقہ نے نیشنل بینک راجہ جنگ کے عملہ کے خلاف اعلی افسران سے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

  • رینجرز کی کارروائی،دو اسمگلر ہلاک

    رینجرز کی کارروائی،دو اسمگلر ہلاک

    قصور میں پاکستان رینجرز کی انٹرنیشنل بارڈر پر کاراوئی سرحد پار سے آنے والے دو اسمگلر ہلاک

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات انٹرنیشنل بارڈر منڈی احمد آباد
    لسوڑی کے مقام پر باڈر کراس کرتے ہوئے دو مبینہ سمگلرز رینجرز نے مار دئیے
    دو سمگلروں کو رینجرز نے رکنے کا کہا جنہوں نے رینجرز پر فائرنگ شروع کر دی جوابی فائرنگ میں دونوں اسمگلر ہلاک ہو گئے جن میں سے ایک کی شناخت محمد عاشق ولد احمد دین قوم شیخ سکنہ سعد تھانہ کھڈیاں قصور کے نام سے ہوئی ہے
    پاکستان رینجرز نے لاشیں متعلقہ تھانہ کے حوالے کر دیں ہیں

  • انصاف آفٹر نون سکولوں کے اساتذہ تین سال کی تنخواہوں سے محروم

    انصاف آفٹر نون سکولوں کے اساتذہ تین سال کی تنخواہوں سے محروم

    قصور
    گورنمنٹ انصاف آفٹر نون سکولوں کے اساتذہ خود انصاف سے ہی محروم ،تین سال سے سکولوں کے اساتذہ و سٹاف تنخواہوں سے محروم ،گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے،احتجاج

    تفصیلات کے مطابق موجودہ گورنمنٹ نے جہاں ہر کسی کو کھڈے لائن لگایا ہے وہیں معاشرے کے معمار اساتذہ کو بھی نہیں بخشا گیا ہل
    پنجاب گورنمنٹ کی طرف سے چلائے جانے والے انصاف آفٹر نون سکولوں کے اساتذہ ہی انصاف کیلئے احتجاج کر رہے ہیں
    گورنمنٹ انصاف آفٹر نون سکول موضع مان تحصیل و ضلع قصور کے اساتذہ کو گزشتہ تین سالوں سے تنخواہیں نہیں ملیں جس پر احتجاج کرتے ہوئے سکول کو بند کر دیا گیا
    سکول اساتذہ و عملہ کا کہنا ہے کہ تین سالوں سے انتہائی مشکل سے گھر چلا رہے ہیں اب مذید گزارہ نہیں ہوتا
    احتجاج کرتے ہوئے موضع مان کے سکول اساتذہ،سکول کے طالبِ علموں ،والدین و اہلیان علاقہ نے گورنمنٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ اساتذہ کو ان کی گزشتہ سالوں کی تنخواہیں ادا کی جائیں تاکہ ان کے گھر کے چولہے جل سکیں اور معمار معاشرہ دوبارہ سے بچوں کی تعلیم کا سلسلہ شروع کریں

  • اقتدار میں آکر بیوہ،یتیموں ،غریوں کی خصوصی مدد کرینگے،سیف اللہ خالد

    اقتدار میں آکر بیوہ،یتیموں ،غریوں کی خصوصی مدد کرینگے،سیف اللہ خالد

    قصور
    تحریک اللہ اکبر پاکستان کے سربراہ سیف اللہ خالد نے کہا کہ اقتدار میں آکر بیوہ،یتمیوں اور غریبوں کی خصوصی مدد کرینگے اور ریلیف کے کام جاری رکھے گے

    تفصیلات کے مطابق کل بروز منگل سیف اللہ خالد قصوری نے دورہ قصور کیا جس میں انہوں نے نماز ظہر کے وقت قصور کے نواحی گاؤں موضع کلے والا میں ورکرز کنونشن سے خطاب کیا اور اس کے بعد نماز عصر کے وقت موضع اوراڑہ نو میں ورکرز کنونشن سے خطاب کیا اس کے بعد وہ موضع میر محمد خطاب کیلئے تشریف لے
    نمائندہ باغی ٹی وی قصور غنی محمود قصوری سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سیف اللہ خالد صدر تحریک اللہ اکبر پاکستان نے کہا کہ ہم اقتدار میں آکر بیوہ،یتیموں اور غریبوں کی خصوصی مدد کرینگے اور ریلیف کے کاموں کو نا صرف جاری رکھیں گے بلکہ اس کا دائرہ کار وسیع کر دینگے
    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے غلط لوگوں کا انتخاب کیا جس کے باعث آج ملک کے یہ حالات چل رہے ہیں
    ان کا کہنا ہے کہ ملاں کی دوڑ مسجد تک ہی نہیں ہونی چائیے بلکہ قدیم زمانہ کی طرح آج کے ملاں کو بھی مسجد کو دعوت جہاد،ریلیف کے کاموں کا بیس کیمپ بنانا ہوگا اور دور نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں بھی مسجد نبوی ایسے کاموں کا بیس کیمپ تھا جو کہ ہماری لئے ایک بہت بڑی مثال ہے

  • ایکسائز اینڈ ٹیکینیشن آفس قصور کرپشن کا گڑھ

    ایکسائز اینڈ ٹیکینیشن آفس قصور کرپشن کا گڑھ

    قصور
    ایکسائز اینڈ ٹیکینیشن آفس کے عملہ کی سخت اہلی ،چھ چھ ماہ سے لوگوں کو موٹر سائیکلوں ،گاڑیوں کی فائیلیں،نمبر پلیٹیں اور سمارٹ کارڈز نا دیئے گئے ،لوگ ٹریفک پولیس کے ہاتھوں چالان کروانے پر مجبور

    تفصیلات کے مطابق ایکسائز اینڈ ٹیکنیشن آفس قصور میں اندھیر نگری چوپٹ راج قائم ہے
    کوئی بھی کام بغیر رشوت اور ٹاؤٹ کے ہونا ناممکن بن گیا ہے
    گزشتہ چھ ماہ سے گاڑیوں کے نمبر لگوانے گئے شہریوں کو نا ہی ابھی تک نمبر پلیٹس دی گئی ہیں اور نا ہی فائلز حتی کہ سمارٹ کارڈ بھی جاری نہیں کئے گئے بس محض ایک بنیادی سلپ جس پر نمبر درج ہوتا ہے دے کر کہا جاتا ہے کہ باہر سے نمبر پلیٹیں بنوا کر لگوا لیں جبکہ نمبر پلیٹوں کی فیس پہلے ہی لے لی جاتی ہے
    کئی کئی ماہ گزرنے کے باوجود بھی جب شہریوں کو سمارٹ کارڈز نہیں ملتے تو بیچارے شہری نا تو اپنی بائیک ،کار بیچ سکتے ہیں اور نا ہی ٹریفک اہلکاروں کو دکھا سکتے ہیں کیونکہ جاری کردہ سلپ کو ایک آدھ ماہ تک ہی مانا جاتا ہے
    اس ساری صورتحال کے پیش نظر شہریوں نے ڈی سی قصور سے ایکسائز اینڈ ٹیکنیشن آفس قصور کے عملہ کے خلاف فی الفور کاروائی کا مطالبہ کیا ہے اور لوگوں کو ان کی گاڑیوں کی نمبر پلیٹس اور سمارٹ کارڈز ڈلوانے کی استدعا کی ہے