Baaghi TV

Category: قصور

  • تحریک اللہ اکبر پاکستان کے ورکرز کنونشن کا اعلان

    تحریک اللہ اکبر پاکستان کے ورکرز کنونشن کا اعلان

    قصور
    تحریک اللہ اکبر پاکستان کے صدر سیف اللہ خالد کل دورہ قصور کرینگے ،مختلف علاقوں میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرینگے

    تفصیلات کے مطابق اللہ اکبر تحریک پاکستان کے صدر سیف اللہ خالد کل دورہ قصور کرینگے جس میں وہ قصور کے مختلف علاقوں میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرینگے
    دن 1 بجے نماز نماز ظہر کے بعد وہ قصور کے نواحی گاؤں کلے والا میں خطاب کرکے دوپہر 2:30 پر موضع اوراڑہ میں خطاب کیلئے جائینگے اور پھر اس کے بعد 3:30 بجے گاؤں میر محمد میں کنونشن سے خطاب کرینگے
    ان کے ہمراہ صدر اللہ اکبر تحریک قصور حافظ محمد نعیم بھی ہونگے
    مقامی لوگوں نے صدر تحریک اللہ اکبر پاکستان کا خیر مقرم کیا ہے اور ان کے دورے کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے

  • لڑکے کو مارتے ٹک ٹاکر کو پولیس نے بغیر کاروائی چھوڑ دیا

    لڑکے کو مارتے ٹک ٹاکر کو پولیس نے بغیر کاروائی چھوڑ دیا

    قصور
    ملزم کو پکڑ کر ایک سے دوسرے تھانے پہنچایا اور پھر چھوڑ دیا، ملزم نے لڑکے کو مار مار کر ٹک ٹاک بنائی تھی،دوران ریڈ ملزم سے منشیات تولنے کا ترازو اور ناجائز پسٹل بھی برآمد ہوا

    تفصیلات کے مطابق وقار نامی لڑکا رہائشی سکنہ رسول پورہ قصور نے ایک لڑکے کو مارتے ہوئے ٹک ٹاک ویڈیو بنائی اور اسے وائرل کر دیا جس پر تھانہ بی ڈویژن پولیس قصور نے ریڈ کی اور ملزم کو گرفتار کر لیا
    ملزم کے گھر کی تلاشی کے دوران منشیات تولنے والا ترازو اور ایک عدد پسٹل بغیر لائسنسی بھی برآمد ہوا
    تھانہ بی ڈویژن پولیس نے ملزم کو تھانہ صدر کی ڈیمانڈ پر تھانہ صدر کے حوالے کر دیا جہاں سے ملزم کو بغیر کسی کاروائی کے چھوڑ دیا گیا

  • مرحوم احمد کے والد نے تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا

    مرحوم احمد کے والد نے تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا

    قصور
    کنگن پور میں احمد تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کی کنسٹرکشن کا باقاعدہ آغاز تھیلیسیمیا کے مریض مرحوم بچے احمد کے والد رانا محمد یونس نے کر دیا

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں کنگن پور میں ایک تقریب کے دوران تھیلیسیمیا کے مریض بچے احمد نے کنگن پور میں تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال بنانے کی تجویز پیش کی تھی جس کے چند دنوں بعد ہی احمد نامی تھیلیسیمیا کا مریض بچہ فوت ہو گیا
    احمد کی پکار پر لبیک کہتے ہوئے قصور بلخصوص کنگن پور کی عوام نے دل کھول کر تعاون کیا اور ہسپتال کے لئے جگہ عطیہ کرنے کے ساتھ ایک ہی دن میں منعقدہ کانفرنس میں 50 لاکھ روپیہ جمع کروا دیا اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے
    مرحوم احمد کی خواہش کے مطابق ہسپتال کی کنسٹرکشن کا باقاعدہ آغاز اس کے والد رانا محمد یونس نے کر دیا
    اس موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور سپتال کی تکمیل تک تعاون جاری رکھنے کا عزم کیا
    تھیلیسیمیا کے مریض بچوں نے مرحوم احمد کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی

  • ٹھوس لائن و دھند کے باعث حادثات میں اضافہ

    ٹھوس لائن و دھند کے باعث حادثات میں اضافہ

    قصور
    برسات کے بعد دھند کا سلسلہ تیز،سڑکیں ٹوٹی پھوٹی ہونے سے حادثات میں اضافہ،سڑکوں پر ٹھوس لائن ( پیلی پٹی ) نا ہونے سے بھی مشکلات میں اضافہ

    تفصیلات کے مطابق قصور ضلع میں برسات کے بعد دھند کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے جس کے باعث حد نگاہ بمشکل ایک سے تین میٹر تک رہ گئی ہے
    شدید دھند اور ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کے باعث حادثات میں و چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں نمایا اضافہ ہو گیا ہے
    نیز سڑکوں پر ٹھوس لائن یعنی پیلی پٹی نا ہونے کی بدولت بھی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ اسی پیلی پٹی کے باعث سڑک کے اختتامی کنارے کا پتہ چلتا ہے مگر انتظامیہ کی نااہلی کی بدولت ضلع کی چند ایک سرکوں پر ہی پیلی پٹی موجود ہے باقی تمام چھوٹی بڑی سڑکیں پیلی پٹی سے محروم ہیں
    شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے بڑھتے ہوئے حادثات کے پیش نظر سڑہوں پر پیلی پٹی لگانے اور وارداتوں کے پیش نظر پولیس گشت بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے

  • نوجوان 30 دسمبر سے لاپتہ،کوئی سراغ نا ملا

    نوجوان 30 دسمبر سے لاپتہ،کوئی سراغ نا ملا

    قصور
    30 دسمبر 2021 سے گھر سے گندم لینے گیا نوجوان تاحال لاپتہ،ورثاء شدید پریشان،ڈی پی او قصور سے نوٹس لینے کی استدعا،

    تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل چونیاں کے شہر کنگن پور کا رہائشی 22 سالہ فدا حسین 30 دسمبر 2021 کو اپنی بائیک پر سوار ہو کر اپنے شہر سے ساتھ والے گاؤں گندم لینے گیا مگر گھر واپس نا آیا جس پر تشویش زدہ گھر والوں نے ہر جگہ اسے ڈھونڈا مگر کوئی سراغ نا ملا تو 30 دسمبر کی رات 10 بجے ورثاء نے تھانہ کنگن پور میں اس کی گمشدگی کی ایف آئی آر درج کروا دی جوکہ پولیس تھانہ کنگن پور نے نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلی تاہم کم و بیش 13 روز گزرنے کے باوجود پولیس لاپتہ ہونے والے 22 سالہ فدا حسین کا کوئی بھی سراغ لگانے میں ناکام رہی ہے جس پر اس کے ورثاء سخت پریشان ہیں اور ڈی پی او قصور محمد صہیب اشرف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جدید تکنیک کے ذریعے اس کے موبائل کی مدد سے اسے جلد سے جلد ڈھونڈا جائے تاکہ ورثاء سکھ کا سانس لے سکیں

  • 3 استاد 1 شاگرد سمیت لاپتہ،اغواء کیا گیا ہے والد

    3 استاد 1 شاگرد سمیت لاپتہ،اغواء کیا گیا ہے والد

    قصور
    ڈی ایچ اے فیز 9 کے رہائشی لاپتہ ہونے والے 3 بیٹوں اور ان کے 1 شاگرد کے والد کی باغی ٹی وی قصور سے گفتگو، لاپتہ نہیں ہوئے بلکہ اغواء کیا گیا ہے،والد محمد اصغر،پولیس جلد بازیاب کروائے

    تفصیلات کے مطابق محمد اصغر ڈاکخانہ کاہنہ نو لاہور ڈی ایچ اے فیز 9 گاؤں ہریاکے نے نمائندہ باغی ٹی وی قصور کو بتایا کہ اس کے تین بیٹے محمد شعیب اصغر،عمیر اصغر اور مبین اصغر اپنے شاگرد فہیم کو لے کر 9_1_2021 کو بوقت 4 بجے زام فریج اے سی کے کام پر اپنے ساتھ لے کر پاک ٹاؤن گئے اور 20 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی گھر واپس نا آئے جن کو متعدد بار کالز کی گئیں تاہم کسی نے فون ریسیو نا کیا تاہم متعدد بار کے بعد دوسری طرف سے کسی اجنبی نے فون ریسیو کیا اور کہا کہ وہ کام کر رہے ہیں اس کے بعد کالز کرنے پر رابطہ نا ہو سکا
    محمد اصغر کا کہنا ہے کہ اس نے ان کی لاپتہ ہونے کی درخواست ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا کو دے دی ہے تاہم خدشہ ہے کہ وہ لاپتہ نہیں ہوئے انہیں اغواء کیا گیا ہے لہذہ پولیس جلد سے جلد جدید تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے میرے تینوں بیٹوں اور ان کے شاگرد کو بازیاب کروائے
    محمد اصغر نے آئی جی پنجاب سے فوری نوٹس لے کر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

  • سیف اللہ خالد کا دورہ ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور

    سیف اللہ خالد کا دورہ ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور

    قصور
    تحریک اللہ اکبر پاکستان کے سربراہ سیف اللہ خالد کی ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور آمد،بانی پریس کلب سردار شریف سوہڈل سے خصوصی ملاقات

    تفصیلات کے مطابق اللہ اکبر تحریک پاکستان کے سربراہ سیف اللہ خالد نے ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور کا خصوصی دورہ کیا جس میں انہوں نے بانی پریس کلب سردار شریف سوہڈل سے خصوصی ملاقات کی اور ان کی صحافتی خدمات کو خوب سراہا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا
    سیف اللہ خالد نے بتایا کہ ان کی جماعت الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی اور دکھی انسانیت کی ہر ممکن طریقے سے خدمت کریے گی اور ہم جیتیں یاں ہاریں ہماری خدمات کا سلسلہ بلاتفریق مسلک،رنگ،نسل جاری رہینگی
    سیف اللہ خالد کے ہمراہ معروف سماجی کارکن بابر شاہ بھی تھے
    بعد از ملاقات سیف اللہ خالد نے ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور سے ملحقہ مدرسہ کا دورہ کیا اور مدرسہ کے استاد حافظ تنزیل الرحمن چھتوی کی خدمات کو سراہا اور مدرسہ کے تعاون کرنے والوں ،بچوں اور اساتذہ کیلئے خصوصی دعا کی
    سیف اللہ خالد نے سردار شریف سوہڈل کیلئے انتہائی نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالی انکی صحافتی اور سماجی خدمات کو قبول فرمائے

  • قصور میں 13 ہزار ماہوار کے ملازم 4 ماہ سے تنخواہوں سے محرام

    قصور میں 13 ہزار ماہوار کے ملازم 4 ماہ سے تنخواہوں سے محرام

    قصور
    ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور کے نجی سیکیورٹی و صفائی ملازمین کا PMU ( پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ) کے خلاف احتجاج، محض 11 سے 13 ہزار ماہوار لینے والے غریب ملازمین چار ماہ سے تنخواہوں سے محروم

    تفصیلات کے مطابق سابقہ دور حکومت میں PMU (پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ) نامی ادارے کا قیام عمل میں لایا گیا تھا جو کہ کنٹریکٹ پر ملازمین کو بھرتی کرکے سرکاری اداروں کو ملازمین مہیا کرتا ہے
    ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال قصور کی سیکیورٹی و صفائی کی ذمہ داری بھی اسی پی ایم یو ادارے سے وابستہ ایک نجی کمپنی سے ہے جو اپنے ملازمین کو 11 ہزار سے 13 ہزار روپیہ ماہوار دیتی ہے
    تاہم ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور کے ملازمین کو گزشتہ چار ماہ سے تنخواہیں نہیں ملیں جس پر ملازمین نے آج صبح ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور میں پی ایم یو کے خلاف احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ ان کو ان کی سابقہ تنخواہیں دی جائیں
    واضع رہے کہ وزیراعظم پاکستان کے احکامات کی روشنی میں کم ازکم تنخواہ 20 ہزار روپیہ ہے مگر اس کے باوجود پی ایم یو کی طرف سے سیکیورٹی گارڈز و عملہ صفائی کو ماہانہ 11 سے 13 ہزار روپیہ دیا جاتا ہے جو کہ اس دور مہنگائی میں ایک مذاق کی طرح ہے اس کے باوجود مجبور سیکیورٹی گارڈز و عملہ صفائی ایمانداری سے کام کرتا ہے

    ہسپتال سیکیورٹی و صفائی ملازمین کے ساتھ ساتھ قصور شہر کی صحافی،سیاسی،سول سوسائٹی و وکلاء برادری نے بھی عملہ کی تنخواہوں کی ادائیگی اور عملہ کی تنخواہیں بڑھانے کا مطالبہ کیا اور کم تنخواہوں اور کئی ماہ سے نا ادا کی گئی تنخواہوں پر وزیراعلی پنجاب سے پی ایم یو کے خلاف نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

  • میری خدمات سے لوگ واقف ہیں،کریڈٹ مخالفین لینا چاہتے ہیں

    میری خدمات سے لوگ واقف ہیں،کریڈٹ مخالفین لینا چاہتے ہیں

    قصور
    قصور کے گاؤں احمد پورہ کے لیے ہماری خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں,
    احمد پورہ گاؤں میں قائم جنازہ گاہ کی چار دیواری سمیت چھت کا کام جاری ہے جس پر ہم ضلعی انتظامیہ قصور کا شکریہ ادا کرتے ہیں, سردار جاوید عاشق ڈوگر

    تفصیلات کے مطابق
    سردار جاوید عاشق ڈوگر نے بتایا کہ قصور کے نواحی گاؤں احمد پورہ میں واقع جناز گاہ بنیادی سہولیات سے محروم تھا جس پر اہلیان علاقہ کو سخت مشکلات کا سامنا تھا اور چاردیواری نہ ہونے کی وجہ سے جانور قبرستان میں داخل ہو جاتے تھے جس کی وجہ سے شہر خموشاں میں بسنے والوں کی بے حرمتی ہوتی تھی
    الحمد للّٰہ تین سال کی جہدوجہد کے بعد ضلعی انتظامیہ قصور نے میری اور سردار کاشف امانت ڈوگر کی ریکویسٹ پر فنڈ جاری کیا اور اب قبرستان کا کام تکمیل کے آخری مراحل میں ہےجس پر میں قصور انتظامیہ کا بے حد مشکور ہوں
    لیکن میرے گاؤں کے چند لوگ اس کام کا کریڈٹ لینے کے لیے اپنے نام کی تختی لگوانا چاہتے ہیں میری خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں خدمت خلق کا جذبہ لے کر صحافت کے میدان میں آیا ہوں انشاء اللہ خدمت خلق تاحیات جاری رکھوں گا

  • کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر درجنوں گرفتار

    کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر درجنوں گرفتار

    قصور
    ڈی پی او قصور محمد صہیب اشرف کی خصوصی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے سید ظہیر عالم ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن نے درجنوں پتنگ بازوں و پتنگ سازوں گرفتار کر لیا

    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور محمد صہیب اشرف کی خصوصی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن قصور سید ظہیر عالم نے درجنوں پتنگ بازوں و پتنگ سازوں کو گرفتار کرکے کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی کے مقدمات درج کر دیئے

    سید ظہیر عالم نے کہا کہ کسی کو بھی لوگوں کی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی
    جو بھی کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی کرے گا اسے گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا جائے گا

    لوگوں نے خونی کھیل پتنگ بازی کرنے والوں کے خلاف پولیس کی جانب سے گھیرا تنگ کئے جانے پر ڈی پی او قصور و ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن سید ظہیر عالم کو خراج تحسین پیش کیا