قصور و گردونواح میں ورادتوں کا سلسلہ تیز شہری نقدی و قیمتی چیزوں سے محروم،ڈی پی او سے امن و امان کی صورتحال یقینی بنانے کی استدعا
تفصیلات کے مطابق تھانہ راجہ جنگ کے علاقہ راؤ خان والا میں راحیل اصغر ایڈووکیٹ رہائشی راؤخانوالہ 12/11/21 کو بعد رات دو بجے اپنے دوست کے ہمراہ لاہور سے واپس آ رہے تھے کہ روہی نالہ راؤخانوالہ کے قریب دو مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر ان سے قیمتی موبائل فونز و نقدی 29000 چھین لی
اسی طرح گزشتہ رات کو رات ہوتے ہی قصور کے پر رونق چوک کشمیر چوک میں ڈاکوؤں نے میاں بیوی کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا
جس کے باعث شہریوں نے احتجاج کیا
احتجاج کے باعث کشمیر چوک،فوڈ گیلری،شہباز خان روڈ و ملحقہ علاقوں میں نصف گھنٹہ تک ٹریفک جام رہی
واضع رہے کہ جائے وارادت تھانہ سٹی اے ڈویژن کے بلکل قریب ہوئے ہے
بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظر شہری سخت پریشان ہیں اور ڈی او قصور سے مطالبہ کرتے ہیں کہ امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنایا جائے جو کہ پولیس کی ذمہ داری ہے
Category: قصور
-

وارداتوں کا سلسلہ تیز ،شہری خوفزدہ
-

ہیڈ نرس نے ہسپتال کو اپنی جاگیر بنالیا
قصور
ٹی ایچ کیو چونیاں میں اندھیر نگری چوپٹ راج،عرصہ دس سال سے تعینات ہیڈ نرس کا ہسپتال پر مکمل کنٹرول،ہسپتال کو اپنی جاگیر بنا لیا،ایم ایس بھی بے بستفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل چونیاں میں اندھیر نگری اور چوپٹ راج قائم ہے
ہسپتال میں عرصہ دس سال سے تعینات ہیڈ نرس فرزانہ نے ہسپتال کو اپنی ذاتی جاگیر سمجھ لیا ہے اور مریضوں سے غلط برتاؤ کیا جاتا ہے نیز میڈیا پرسنز کی طرف سے ہسپتال کی ادویات چوری کرکے بازار بیچنے کی ویڈیوز بھی منظر عام پر لائی گئی ہیں اور اس بابت دو ماہ قبل تعینات ہوئے والے ایم ایس ٹی ایچ کیو چونیاں رائے بلال کو بھی آگاہ کیا گیا ہے جو کہ ہیڈ نرس کے آگے مکمل بے بس نظر آ رہا ہے
سی ای او ہیلتھ قصور ڈپٹی کمشنر قصور سے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے سارے معاملے کی انکوائری کی جائے اور ہسپتال میں مختلف ٹھیکہ جات وغیرہ کے گھپلوں میں ملوث پائی جائے والی اور عرصہ دراز سے چونیاں ٹی ایچ کیو ہسپتال میں تعیناتی کا فائدہ اٹھا کر ہسپتال کو اپنی جاگیر سمجھنے والی ہیڈ نرس کے خلاف کاروائی کی جائے تاکہ غریب لوگ ہسپتال سے بہتر سہولیات حاصل کر سکیں -

نوجوان کو دوران پیشی دھمکیاں،واپسی پر لاپتہ
قصور
عدالت پیشی پر گئے شحض کو عدالت میں دھمکیاں،واپسی گھر آتے ہوئے پراسرار طور پر لاپتہ،لاپتہ ہوئے چوتھا دن،پولیس ایف آئی آر درج کرنے سے انکاریتفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی قصبہ راؤخانوالہ کا رہائشی ملک ظفر اقبال ولد محمد عاشق ملک 8 نومبر کو اپنی پیشی پر ضلع کچہری قصور گیا جسے اس کے مخالفین نے کچہری میں دھمکیاں لگائیں جس کی اطلاع ظفر نے اپنے وکیل کو کی
وکیل نے دوران پیشی جج کو بتایا کہ میرے مؤکل کو دھکیاں لگائی جا رہی ہیں
پیشی سے فارغ ہو کر ظفر اقبال اپنی موٹر سائیکل نمبری LEW 6976 پر اپنے گھر راؤخانوالہ کی طرف واپس آ رہا تھا کہ اس کے گھر والوں نے اس کے ساتھ اس کے موبائل فون پر رابطہ کیا تو اس نے بتایا کہ میں موضع نول پر پہنچ چکا ہوں اور چند منٹ تک پہنچ جاؤنگا
موضع نول اور موضع راؤخانوالہ کا فاصلہ تقریبا 10 کلومیٹر ہے مگر کافی ٹائم گزرنے کے بعد بھی جب وہ گھر نا پہنچا تو گھر والوں نے نمبر ملایا جو کہ بند تھا
پریشان ہو کر گھر والے وکیل کے پاس پہنچے تو وکیل نے بتایا کہ ظفر نے مجھے مطلع کیا تھا کہ اسے دھمکیاں لگائی جا رہی ہیں جس کا تذکرہ دوران پیشی جج سے کیا گیا ہے
ظفر کے لواحقین نے رشتہ داروں سے پوچھا تاہم کوئی سراغ نا ملا جس پر تھانہ صدر قصور اطلاع کی گئی جنہوں نے تاحال چوتھا دن گزرنے کے باوجود ایف آئی آر درج نہیں دی
ظفر کے گھر والوں نے ڈی پی اور قصور سے ازخود نوٹس لے کر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے -
*دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات*
*آلہ آباد/دن دیہاڑے ڈکیتی*
قصور دیپالپور روڈ نزد نہر پر قاری مشتاق آئرن سٹور پر دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات جس میں مسلح ڈاکو سینٹری سٹور کے مالک سے دو لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب جبکہ تاجروں نے ٹائر جلا کر دیپالپور اور قصور روڈ کو ٹریفک کے لئے مکمل بند کر دیا۔روڈ بند ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی لمبی لائنیں لگ گئیں مسافروں کو گزرنے میں مشکلات کا شدید سامنا ۔ ڈاکوؤں کی آئے روز ڈکیٹیوں سے علاقہ میں خوف و ہراس کی فضا برقرار ۔تاجر برادی عدم تحفظ کا شکار ہو چکی ہے اطلاع ملنے پر تھانہ الہ آباد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور کارروائی شروع کر دی
کیمرہ مین ٹیم کے ساتھ مہر بشارت صدیقی باغی ٹی وی قصور -

ڈینگی کا وار تیز،ضلعی انتظامیہ نے سپرے نا کیا
قصور
کوٹ اندرون موریگیٹ،کوٹ بدر دین،و دیگر علاقوں میں ڈینگی بخار خطرناک حد تک بڑھ گیا ،انتظامیہ نے تاحال مچھر مار سپرے نا کیا،لوگ پریشانتفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح ضلع قصور میں بھی ڈینگی بخار کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے
قصور اور گردونواح میں ڈینگی کے وار تیز سے تیز تر ہو رہے ہیں خاص کر قصور شہر میں اندرون کوٹ موریگیٹ،کوٹ بدر دین،کوٹ رکندین و دیگر علاقوں میں ڈینگی بخار بڑی تیزی سے پھیل رہا ہے تاہم ضلعی انتظامیہ کی ہٹ ڈھرمی کے باعث ابھی تک مچھروں کے خاتمے کی سپرے نہیں کی گئی جس پر شہری سخت پریشان ہیں کیونکہ ڈینگی کے وار تیز سے تیز تر ہو رہے ہیں اور لوگ بیمار ہو کر ہسپتال پہنچ رہے ہیںشہریوں نے ڈی سی قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر قصور و گردونواح میں فوری طور پر مچھر مار سپرے کیا جائے تاکہ ڈینگی مچھر کی افزائش کم ہو اور لوگ ڈینگی جیسے مہلک مرض سے محفوظ رہ سکیں
-

پرالی کو آگ لگانے سے سموگ میں اضافہ
قصور
قصور اور گردونواح میں سموگ کا راج،دھان کے کئی کاشتکار فصل کی کٹائی کے بعد زمین میں بچ جانے والی پرالی کو آگے لگانے لگے،تفصیلات کے مطابق قصور اور گردونواح میں سموگ کا راج برقرار ہو چکا ہے جس سے شہریوں کو آنکھوں،گلہ،جلد کی بیماریوں کے ساتھ سانس لینے میں دشواری کا بھی سامنا ہے
قصور و گردونواح میں دھان کی فصل کی کٹائی جاری ہے جس پر اکثر زمیندار حضرات فصل کاٹ کر نکالنے والی مشین چلا کر بچ جانے والی پرالی کو آگ لگا رہے ہیں جس سے سموگ میں مذید اضافہ ہو رہا ہےنیز کئی بھٹہ خشت ابھی تک بند نہیں ہوئے جبکہ محکمہ ماحولیات کی طرف سے بھٹہ خشت کو بند کرنے کا حکم نامہ جاری ہو چکا ہے
بڑھتی ہوئی سموگ کے پیش نظر شہریوں نے محکمہ ماحولیات قصور و ڈپٹی کمشنر قصور سے استدعا کی ہے کہ چلنے والے بھٹہ خشت کو بند کروایا جائے اور ان میں زگ زیگ سسٹم لگوایا جائے اور زمینداروں کو پرالی کو جلانے سے روکا جائے تاکہ سموگ کی شدت کم کی جا سکے -

ٹریفک حادثہ,باپ بیٹا جاں بحق
*الہ آباد / ٹریفک حادثہ,باپ بیٹا جاں بحق*
الہ آباد کے قریب دیپالپور روڑ پر ٹریفک حادثہ باپ، بیٹا موقع پر جاں بحق، پولیس
قصور: تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل سوار باپ بیٹے کو کچل ڈالا،پولیسقصور نواحی گاؤں حسنہ کا رہائشی پولیس ملازم نعیم موٹر سائیکل پر اپنے آٹھ سالہ بیٹے اور دو بیٹیوں کو سکول چھوڑنے جا رہا تھا کہ حادثہ پیش آ گیا،پولیس
قصور :دونوں باپ بیٹا موقع پر ہی جاں بحق ہو گے،جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا الہ آباد پولیس نے لاشوں کو ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے
قصور :حادثہ کا شکار پولیس کانسٹیبل نعیم تھانہ الہ آباد میں ڈیوٹی سر انجام دے رہا تھا،پولیس
*مہر بشارت صدیقی باغی ٹی وی قصور* -
فیکٹریوں اور اینٹوں کے بھٹوں کی چیکنگ
قصور : اسسٹنٹ کمشنر پتوکی عمر سرور نے ڈینگی ،لاروا کے سلسلہ میں تحصیل کے مختلف مقامات کا وزٹ کیا جمبر میں فیکٹریوں اور اینٹوں کے بھٹوں کی چیکنگ اور ان سے میٹنگ کی اور انکو احتیاطی تدابیر کے حوالے سے هدایات جاری کیں اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پتوکی عمر سرور نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب اور ڈی سی قصور کے احکامات کی روشنی میں ڈینگی اور لاروا کے حوالے سے جگہ جگہ چیکنگ کی جارہی ہے اور عوام الناس کو ڈینگی سے بچنے کیلئے فیکٹری انتظامیہ اور بھٹہ مالکان کو ہدایات دی گئی ہیں جہاں بھی جس فیکٹری یا اینٹوں کے بھٹوں پر ڈینگی یا لاروا پایا گیا تو انکے خلاف سخت کارروائی ہوگی ان سے کسی بھی قسم کی کوئی رعایت نہیں دی جائے گی
کیمرہ مین ٹیم کے ساتھ مہر بشارت صدیقی باغی ٹی وی قصور -

پیٹرول پمپوں پر لوٹ مار کی انتہاہ،کم پیٹرول ڈالنا وطیرہ
قصور
پیٹرول پمپ مالکان کی ملی بھگت سے پیٹرول پمپ عملہ کی بدمعاشی ،ناپ تول میں انتہائی کمی،ضلعی انتظامیہ قصور خواب خرگوش کے مزے لینے میں مصروفتفصیلات کے مطابق قصور اور گردونواح میں پیٹرول پمپ مالکان کی ملی بھگت سے عملہ پیٹرول پمپ نے ناپ تول میں کمی کی انتہاہ کرتے ہوئے کم پیٹرول ڈالنا شروع کر دیا ہے
أج صبح ب8 بجے کے قریب ھٹی ہسپتال قصور بائی پاس پر واقع ٹوٹل پیٹرول پمپ سے مقامی صحافی غنی محمود قصوری نے 450 روپیہ کا پیٹرول اپنی بائیک 70 سی سی ماڈل 21 میں ڈلوایا اور اوکاڑہ کی طرف براستہ رائیونڈ ،چھانگا مانگا سفر کا آغاز کیا جب 94 کلومیٹر سفر کرکے رینالہ خورد سے پیچھے پہنچے تو پیٹرول ختم ہو گیا
دیئے گئے پیسوں سے 3 لیٹر سے زائد پیٹرول آنا تھا اور کم سے کم ایوریج لگاتے بھی تو مطلوبہ پیٹرول 150 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کی صلاحیت رکھتا تھا تاہم ٹوٹل پمپ کا 450 روپیہ یعنی 3 لیٹر سے زائد پیٹرول محض 94 کلومیٹر سے بھی کم سفر طے کر پایا حالانکہ بائیک میں پہلے سے ہی پیٹرول موجود تھا
تصدیق کیلئے صحافی نے قریبی پی ایس او پیٹرول پمپ رینالہ خورد کچھ فاصلہ پیچھے ایک لیٹر پیٹرول ڈلوایا جو کہ 62 کلومیٹر بائیک چلانے کے بعد ختم ہوا
ضلعی انتظامیہ کی ڈیل یا ڈھیل کے باعث پیٹرول پمپ مالکان لوگوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں جن کو کوئی پوچھنے والا نہیںمقامی صحافی نے ڈپٹی کمشنر قصور سے کارؤائی کا مطالبہ کیا ہے
-

مہنگائی بے روزگاری غربت کے خلاف ریلی
قصور کوٹ رادھا کشن پی ڈی ایم جماعتوں کی کال پر مہنگائی بے روزگاری غربت معاشی و معاشرتی عدم مساوات لا اینڈ آڑر کی خطرناک صورتحال صورتحال پر بھر پور احتجاج و ریلی مختلف سیاسی جماعتوں مسلم لیگ (ن) جمعیت علماء اسلام( ف) جمعیت علماء پاکستاں جمعیت الحدیث تجارتی معاشرتی مذہبی طبقات کے ساتھ ساتھ ضلع کونسل ممبران چیرمیں رانا سکندر حیات ایم این اے ملک رشید احمد خان ایم پی اے چوہدری الیاس گجر یوتھ ونگ قصور صدر ملک مظہر رشید ضلعی انفارمیشن سیکرٹری قصور و تحصیل صدر روف نواب چوہدری جنرل سیکرٹری تحصیل چوہدری جمشید اسلم کوآرڈینیٹر ایم این اے ملک خالد عمر چوہدری عامر الیا س گجر چیرمین میونسپل کمیٹی خالد بھٹی جاپانی سٹی (ن) لیگ صدر ناصر غوری ایڈوکیٹ چویدری خالد حسین لیگی چوہدری خوشی محمد لاہور ڈویژن نائب صدر کامران خوشی مختلف یونین کونسلوں کے ناظمین نے بھی شرکت کی
رپورٹ مہر بشارت صدیقی