کھڈیاں خاص ۔۔۔پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی جاری۔ڈھائی کلو چرس برآمد ۔3گرفتار ۔تفصیل کے مطابق ڈی پی او قصور عمران کشور کی ہدایت پر ایس ایچ او صداقت علی رندھاوا کی زیرنگرانی پولیس پارٹی کے ہمراہ اطلاع ملنے پر منشیات فروش محمد سلیم، شوکت علی،سلیم بھٹی سے دوران تلاشی ڈھائی کلو چرس برآمد کر کے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے
مہر بشارت صدیقی باغی ٹی وی قصور
Category: قصور
-

پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی
-

سرکاری پولیس گاڑی کی بجائے پرائیویٹ گاڑی گاڑی میں چالان
قصور
اشفاق نامی ٹریفک پولیس اہلکار نے پرائیویٹ گاڑی کلٹس نمبری ایل ایچ زیڈ 8018 میں لوگوں کے ناجائز چالان کرنا شروع کر دیئے،سرکاری گاڑی بارے پوچھنے پر پرچہ کاٹنے کی دھمکیتفصیلات کے مطابق قصور ٹریفک پولیس اہلکار اشفاق نے اپنی پرائیویٹ گاڑی کلٹس نمبری ایل ایچ زیڈ 8018 میں بیٹھ کر کر لوگوں کے ناجائز چالان کرنا شروع کر دیئے ہیں
کل رات ٹویوٹا ہائی کو گول چکر اسٹیل باغ موڑ پر گاڑی میں بیٹھ کر ہی ٹریفک اہلکار نے رہنے کا اشارہ کیا جس پر ٹویوٹا ڈرائیور نے پرائیویٹ گاڑی سمجھ کر نا روکا کیونکہ پرائیویٹ گاڑیوں میں وارداتیں عروج پر ہیں
اس بات پر اشفاق نامی اہلکار برہم ہو گیا اور ٹویوٹا ہائی ایس گاڑی کا ناجائز چالان کر دیا جس پر ٹویوٹا ڈرائیور نے سرکاری گاڑی بابت پوچھا تو آگے سے اسے دھمکا دیا گیا کہ تمہارا پرچہ کر دونگا
بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظر لوگ پرائیویٹ گاڑیوں سے رات کے وقت محتاط رہتے ہیں تاہم پولیس کی جانب سے ہی پرائیویٹ گاڑیوں کا استعمال کرکے لوگوں کو ہراساں کرنا انتہائی قابل مذمت ہے جبکہ محکمہ کی جانب سے سرکاری گاڑیاں دی گئی ہیں
شہریوں نے ڈی پی او قصور و ڈی ایس پی سٹی ٹریفک پولیس سے نوٹس لے کر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے -

48 گھنٹوں بعد بھی ٹرانسفارمر مرمت نا ہوا،دفتر کا فون خراب
قصور
مائی برکتے والا قبرستان قصور کے علاقے میں لگا ٹرانسفارمر 48 گھنٹے بعد بھی مرمت نا ہو سکا ،اہلیان علاقہ سخت پریشان،سول ایریا کمپلین سنٹر کا پی ٹی سی ایل فون خراب،اہلیان علاقہ پانی کی بوند بوند کو ترس گئےتفصیلات کے مطابق قصور قبرستان مائی برکتے والا کا ٹرانسفارمر 48 گھنٹے گزرنے کے باوجود بھی نا ٹھیک ہو سکا
اہلیان علاقہ نے بار بار واپڈہ سول ایریا قصور کے پی ٹی سی ایل فون پر کالیں کی تو کسی نے فون ریسیو ہی نا کیا اس بابت جب اہلیان علاقہ سول لائن دفتر پہنچے تو پوچھنے پر بتایا گیا کہ فون عرصہ دراز سے خراب ہے اور اس بابت اعلی افسران کو مطلع بھی کیا گیا ہے تاہم فون ٹھیک نہیں کروایا گیا
علاقہ مکین پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں مگر واپڈہ حکام کو کوئی ترس نہیں آیا
علاقہ مکینوں نے ڈی سی قصور سے فوری نوٹس لے کر ٹرانسفارمر ٹھیک کروانے اور عملے کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے -

خونی سڑک پر حادثہ،عورت جانبحق مرد شدید زخمی
قصور
خونی روڈ قصور رائیونڈ روڈ پر ایک اور سانحہ،موٹر سائیکل سوار جوڑا تیز رفتار ٹرالی نیچے آگیا،مرد کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئی ،عورت جانبحقتفصیلات کے مطابق قصور رائیونڈ روڈ کہ جسے لوگوں نے خونی سڑک کا نام دے رہا ہے ،پر ایک اور سانحہ رونما ہوا ہے
کل ایک جوڑا رائیونڈ سے قصور کی طرف سے آ رہا تھا کہ قصور کی طرف سے آتی تیز رفتار ٹرالی نے بلمقابل پیپسی ایجنسی کے سامنے موٹر سائیکل سوار جوڑے کو روند کر رکھ دیا
ٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل ٹرالی کے نیچے آ گئی جس سے موٹر سائیکل سوار مرد کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئیں اور اس کے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار عورت شدید زخمی ہو گئی جنہیں ریکسیو 1122 نے ہسپتال منتقل کیا جہاں عورت زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے جانبحق ہو گئی
واضع رہے کہ قصور رائیونڈ روڈ عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور اس سڑک پر ٹریفک بھی بے تحاشہ ہے جس کے باعث گزشتہ چند سالوں میں اس سڑک پر 1300 سے زائد حادثات رونما ہو چکے ہیں جن میں درجنوں لوگ اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور سینکڑوں عمر بھر کے لئے اپاہچ ہو چکے ہیں مگر اس سب کے باوجود گورنمنٹ کو ذرا رحم بھی نہیں آیا
بار بار عوامی مطالبہ کے باوجود نا تو سڑک کو چوڑا کیا گیا ہے اور نا ہی سڑک کو مرمت کیا گیا ہے -

پاک انڈیا میچ پر لاکھوں کا جواء
قصور
پاک انڈیا میچ پر قصور و گردونواح میں لاکھوں کا پرچی جواء،پرچی جواء کروانے والوں نے لاکھوں کی دیہاڑی لگائی،تفصیلات کے مطابق قصور اور گردونواح میں عرصہ دراز سے کرکٹ میچ پر پرچی جواء کا دھندہ جاری ہے جس پر پولیس نے کئی مرتبہ کاروائیاں کرکے ان عناصر کو پکڑا بھی ہے تاہم عدالت کی طرف سے کم سزا و جرمانہ ہونے کے باعث ان عناصر کو کوئی فرق نہیں پڑتا جبکہ بیشتر مقامات پر پولیس اہلکاران باقاعدہ حصہ لے کر جواء کروا رہے ہیں
گزشتہ رات بھی پاک انڈیا میچ پر اندرون شہر کے علاقوں،لنڈا بازار،اندرون موری گیٹ،رکن دین خان،کوٹ مراد خان و دیگر علاقوں میں لاکھوں روپیہ کا جواء لگایا گیا جس میں پرچی جواء مافیا نے لاکھوں روپیہ کی دیہاڑی لگائی
پرچی جواء میں جواری کی طرف سے بتائے گئے مطلوبہ نمبر آنے پر کئی گنا زیادہ پیسے دیئے جاتے ہیں اور نا آنے پر لگائے گئے پیسے جو کہ پہلے ہی ادا کر دیئے جاتے، پرچی جواء ڈیلر کی نذر ہو جاتے ہیں
قصور میں بیشتر نوجوان اس لت میں پڑے ہوئے ہیں اور اپنی کمائی اس راستے لٹا رہے ہیں
شہریوں نے ڈی پی او قصور سے پرچی جواء مافیا کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے -

شہر میں ڈاکو راج قائم ،پولیس ناکام،شہری پریشان
قصور
شہر میں ڈاکو راج قائم،امن و امان تباہی کی طرف ہر پل جرائم، ریکارڈ نان سٹاپ ڈکیتیوں چوریوں کا سلسلہ جاری ڈسٹرکٹ بار کے ممبر ملک عمیر شوکت ایڈووکیٹ ہائیکورٹ، پریس کلب قصور کے ممبر حاجی شوکت علی ملک کے بھائی حاجی مظفرعلی عظمت اشٹامپ فروش،وثیقہ نویس کی اپلائیڈفور 70cc روڈ پرنس موٹر سائیکل چوری مقامی پولیس کی بے بسیتفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ بار قصور کے ممبر ملک عمیر شوکت ایڈووکیٹ ہائیکورٹ، ممبر پریس کلب قصور حاجی شوکت علی ملک کے بھائی مقامی اشٹام فروش، وثیقہ نویس حاجی مظفرعلی عظمت کی اپلائیڈفور موٹر سائیکل 70cc روڈ پرنس، جو ماڈل تھانہ اے ڈویژن کے قریب غوثیہ کالونی ناز سینماء گلی نمبر 1 بھانجھے ملک اویس کے گھر کے باہر لاک کھڑی تھی جو چند ہی منٹوں بعد نامعلوم افراد چوری کرکے رفو چکر ہوگئے جس پر مدعی نے فوری طور پر 15 پرکال کر دی مگر بالکل قریب تھانہ ہونے کے باوجود پولیس بروقت نہ پہنچی سکی
اس بنا پر دوبارہ کال کی پھر بھی پولیس دیر سے پہنچی تاہم چوروں کا تعاقب کرنے میں ناکام رہی، شہر میں لاکھوں کروڑوں کی لاگت سے تنصیب شدہ سیف سٹی کیمروں کی مدد بھی پولیس کو مطلوب ڈاکوؤں چوروں کو گرفتار کرنے میں معاون ثابت نہ ہو رہی ہے
جبکہ پورے ضلع قصور میں ہر روز موٹر سائیکلوں کا چوری ہونا معمول بن چکا ہے اور شہر میں ڈکیتیوں چوریوں و جرائم کی شرح میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے
مقامی پولیس کی ناکامی، خاموشی اور بے بسی پر شہر کی فلاحی ، تنظیموں کے سربراہان اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن، اور پریس کلب کے ممبران نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ شہریوں کو جانی مالی تحفظ فراہم کیا جائے -

وکلاء کی طرف سے مریض بچوں کیلئے خون کا عطیہ
قصور
تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کی پکار پر سیکریٹری جنرل چونیاں بار ایسوسی ایشن فیض رسول کی زیر صدارت بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد،وکلاء نے مریض بچوں کیلئے خون کا عطیہ کیاتفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل چونیاں کے علاقے کنگن پور میں تھیلیسیمیا کئیر فاؤنڈیشن کنگن پور،اسلامیہ ویلفیئر سوسائٹی الہ آباد کے زیر سایہ ضلع بھر و ضلع اوکاڑہ کے 100 سے زائد تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کو بلڈ ڈونیٹ کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی دیگر ضروریات کو بھی پورا کیا جاتا ہے اور ان بچوں کو خون لگوانے کیلئے قصور سے لاہور لیجایا جاتا ہے
چند دن قبل تھیلیسیمیا کے مریض بچوں نے اہلیان علاقہ سے خون عطیہ کرنے کی اپیل کی تھی جس پر چونیاں بار ایسوسی ایشن نے کل صبح 8 بجے سے سہ پہر 4 بجے تک بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا جس میں وکلاء حضرات نے خون عطیہ کیا
بلڈ ڈونیشن کیمپ چونیاں بار ایسوسی ایشن کے صدر و جنرل سیکرٹری فیض رسول کی زیر قیادت لگایا گیا جس میں درجنوں وکلاء نے خون عطیہ کیا اور آئندہ بھی ان مریض بچوں کیلئے خون عطیہ کرتے رہنے کا عزم کیا
بلڈ ڈونیشن کیمپ لگانے اور خون عطیہ کرنے پر سوشل ورکرز ابتسام الہٰی،حماد اسماعیل یزدانی،احسن جمال،حافظ بلال الہ آبادی و اہلیان علاقہ نے وکلاء برادری کا شکریہ ادا کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا
-

ہیڈ مسٹریس کی بچیوں کے سامنے معلمہ کی تذلیل
قصور
سرکاری سکول کی ہیڈ مسٹریس کا ناروا سلوک،حاملہ معلمہ کی طرف سے لیڈی ڈاکٹر کی ہدایت پر خرابی صحت پر دی گئی چھٹی کی درخواست قبول نا کی اور سکول بلوا کر تذلیل کی،پریشانی سے معلمہ کا حمل ضائعتفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل چونیاں کے گاؤں ڈھوس کے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کی ہیڈ مسٹریس سکینہ بی بی نے سرکاری معلمہ کو اپنا غلام سمجھ لیا اور بچوں کے سامنے تذلیل کی
معلمہ رضیہ خلیل نے اپنی خرابی صحت اور حاملہ ہونے کے باعث لیڈی ڈاکٹر کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے مورخہ 15 اکتوبر 2021 کو آن لائن درخواست ہیڈ مسٹریس کے نام ارسال کی جسے ہیڈ مسٹریس نے قبول نا کیا اور حاضری کا خانہ خالی چھوڑ دیا اور معلمہ کو سکول بلوا لیا
سکول پہنچنے پر ہیڈ مسٹریس نے رضیہ خلیل کی بچوں کے سامنے خوب تذلیل کی اور کہا کہ تم ملازم ہو ملازمت کرو مجھے تمہاری چھٹی قابل قبول نہیں ہر عورت بچے پیدا کرتی ہے اگر نوکری کرنی ہے تو سکول آنا ہو گا مجھے تمہارے حاملہ ہونے کا ذمہ نہیں ہے
جس پر پریشانی کے باعث معلمہ کی طبیعت بگڑ گئی تو ہیڈ مسٹریس نے چھٹی کے خالی خانے میں غیر حاضری لگا دی اور معلمہ کو گھر بجھوا دیا جسے فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا تو اس کا حمل ضائع ہو گیا
لیڈی ڈاکٹر کے مطابق معلمہ کو مکمل آرام اور پریشانی سے بچنے کی تلقین کی گئی تھی تاہم ہیڈ مسٹریس نے ایک تو چھٹی منظور نا کی اور اوپر سے سکول بلوا کر بچوں کے سامنے تذلیل کی جس کے باعث معلمہ ذہنی پریشانی کے باعث شدید بیمار ہو گئی اور حمل ضائع ہو گیا
ہیڈ مسٹریس کا رویہ معلمات کے ساتھ ساتھ سکول کی بچیوں سے بھی انتہائی ناراو ہے جس کے باعث بچیاں ہر وقت ڈری سہمی رہتی ہیں اور والدین سے سکول نا جانے کا کہتی ہیں
اہلیان علاقہ نے ہیڈ مسٹریس کے نامناسب رویہ پر ڈی سی قصور،سی ای او ایجوکیشن قصور سے فوری نوٹس لے کر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے
کیونکہ ایک تو معلمہ کی تذلیل سے اسقاط حمل ہوا اور دوسرا بچیوں و معلمات سے رویہ انتہائی ناروا ہے -

ٹریکٹر ٹرالیوں کے دو حادثات،ایک کا ڈرائیور جانبحق
قصور
ٹریکٹر ٹرالیوں کے دو حادث،ایک کا ڈرائیور موقع پر جانبحق،دوسرا محفوظ،تفصیلات کے مطابق قصور میں ٹریکٹر ٹرالیوں کے دو حادثات رونما ہوئے
پہلا حادثہ قصور رائیونڈ روڈ پر واقع بھٹہ خشت کی اینٹوں سے لوڈ ٹرالی کو پیش آیا جو کہ رائیونڈ روڈ سے کھارا جاتے ہوئے قریبی راجباہ میں الٹ گئی تاہم اس کا ڈرائیور محفوظ رہا جبکہ دوسرا حادثہ کھارا روڈ پر پیش آیا جس میں مٹی سے بھری ٹرالی کھیتوں میں الٹ گئی اور شدید چوٹیں آنے سے اس کا ڈرائیور پرویز موقع پر ہی جانبحق ہو گیا
عینی شاہدین کے مطابق حادثات سڑکوں کی کمی چوڑائی و ٹوٹے ہونے اور ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیوروں کی غفلت سے چلانے کے باعث پیش آئے ہیں
شہریوں کا کہنا ہے کہ ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیوروں کو محتاط ڈرائیونگ کرنے اور دوران ڈرائیونگ ٹیپ ریکارڈ نا چلانے کا پابند کیا جائے -

سڑک کے وسط سے ٹوٹی پلی انتظامیہ کی ہٹ دھرمی کا ثبوت
قصور
قصور کوٹ رادھا کشن روڈ پر تھ شیخم کے مقام پر عین سڑک کے وسط میں عرصہ دراز سے ٹوٹی ہوئی پلی حادثات کا سببتفصیلات کے مطابق قصور ضلع بھر کی تمام سڑکیں اپنی خستہ حالی کی تصویر بنی ہوئی ہے
خاص طور پر قصور رائیونڈ روڈ و قصور سے کوٹ رادھا کشن روڈ مکمل برباد ہو چکا ہے جس کے باعث لوگ شدید پریشان ہیں
کوٹ رادھا کشن قصور روڈ بمقام تھ شیخم سڑک پر واقع پلی عرصہ دراز سے سڑک کے عین وسط سے ٹوٹی ہوئی ہے
جس کے باعث کئی حادثات رونما ہو چکے ہیں مگر آج دن تک اس پلی کو مرمت نہیں کیا گیا اس بابت لوگوں نے کئی بار حکام کی توجہ بھی دلائی ہے مگر بے سود
لوگوں نے ڈی سی قصور سے نوٹس لے کر پلی کی مرمت کا مطالبہ کیا ہے تاکہ لوگ آئے روز کے حادثات سے بچ سکیں