Baaghi TV

Category: قصور

  • ہسپتال میں واردات،مریض و سٹاف لوٹ لئے

    قصور
    پتوکی تھانہ سٹی کی حدود ایدھی سنٹر کے قریب مکرم ہسپتال و میٹرنٹی ھوم میں ڈکیتی کی واردات

    تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پتوکی کی حدود میں ڈکیتیوں کا سلسلہ تھم نہ سکا ایدھی سنٹر کے قریب موجود مکرم ہسپتال میں دن دھیاڑے 3 نامعلوم ڈاکووں کی یلغار جس میں سٹاف سمیت مریضوں کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے لوٹ لئے گئے اور ڈاکو موقع سے فرار پتوکی ایدھی سنٹر کے قریب پولیس کا ناکہ ہونے کے باوجود دکیتی کی واردات ہوئی ہے جبکہ آئے ہوئے ڈکیتوں نے ہسپتال کے سٹاف لڑکیوں کے کانوں سے سونے کے بالیاں بھی نکال لیں جس کی وجہ سے لڑکیوں کے کان بھی بری طرح زخمی ہو گے آئے روز پتوکی میں ڈکیتی کی واردات ہونا پولیس کے لیے سوالیہ نشان ہے

  • نصاب میں اسلامی مواد کا اضافہ،لوگوں کی نیک تمنائیں

    نصاب میں اسلامی مواد کا اضافہ،لوگوں کی نیک تمنائیں

    قصور
    پنجاب گورنمنٹ کا احسن قدم،پروگرام برائے تعلیمی اصلاحات پنجاب کے تحت بچوں کے نصاب میں احادیث رسول کا اضافہ،یکساں نصاب کا وعدہ بھی جلد پورا کیا جائے،شہریوں کی اپیل

    تفصیلات کے مطابق پنجاب گورنمنٹ نے شاندار قدم اٹھاتے ہوئے تعلیمی اصلاحات پنجاب کے تحت بچوں کے نصاب برائے سال 2021_2022 میں احادیث رسول کا اضافہ کر دیا ہے جس پر سماجی حلقوں نے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے اور گورنمنٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ یکساں نصاب کے تحت سرکاری و پرائیویٹ سکولوں میں ایک ہی نصاب پڑھانے کی جلد سے جلد پابندی کروائی جائے تاکہ غریب و امیر کے بچے یکساں نصاب کے تحت مساوی تعلیم حاصل کر سکیں

  • ڈور پھرنے سے نوجوان شدید زخمی

    ڈور پھرنے سے نوجوان شدید زخمی

    قصور
    پتوکی میں خونی کھیل پتنگ بازی سر عام جاری انتظامیہ کی اس جان لیوا کھیل پر خاموشی سوالیہ نشان بن گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پتوکی شہر اور گردونواح میں خونی کھیل پتنگ بازی عروج پر پہنچ چکی ھے اس خونی کھیل کی وجہ سے متعدد افراد زخمی ہوچکے ھے اور یہ سلسلہ مزید جاری ھے ٹھینگ چک نمبر 7 کا رہائشی حمزہ نامی سٹوڈینٹ گلے پر ڈور پھرنے سے شدید زخمی ھو گیا جو تا حال ہسپتال ایمرجنسی وارڈ میں زیر علاج ھے ایسے واقعات کا مسلسل جاری رہنا پتوکی پولیس بلکہ ضلعی انتظامیہ پر سوالیہ نشان ھے حکومت وقت کی جانب سے اس خونی کھیل پر پابندی کے باوجود انتظامیہ اسے کنٹرول کرنے اور حکومتی احکامات پر عمل درآمد کروانے سےکیوں قاصر ھے

  • اسلحہ کے زور پر نقدی و موبائل لوٹ لیا

    اسلحہ کے زور پر نقدی و موبائل لوٹ لیا

    قصور
    تحصیل چونیاں کے معروف شہر الہ آباد ٹھینگ موڑ میں ڈاکو ںے لگام ،دکاندار کو اسلحہ کے زور پر لوٹ کر فرار

    تفصیلات کے مطابق چونیاں کے شہر الہ آباد ٹھینگ موڑ میں ڈاکو بے لگام ہو گئے ہیں
    نامعلوم ڈاکوؤں نے الہ آباد شہر کو اپنے شکنجے میں لے لیا جبکہ پولیس تھانہ الہ آباد بے بس ہو چکی ہے جس سے آئے روز شہری لٹ رہے ہیں
    قصور دیپالپور روڑ پر واقع ماسٹر الیکٹرونک سٹور سے نامعلوم ڈاکوؤں نے دوکاندار کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر لاکھوں روپے نقدی، قیمتی موبائل لوٹے اور فرار ہوگئے جس سے علاقے میں خوف و ہراس قائم ہو گیا
    شہریوں نے بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظر ڈی ایس پی چونیاں سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

  • ڈاکو ںے لگام ایک ہی دن میں دو وارداتیں

    قصور
    شہر میں ڈاکو بےلگام ، دن دیہاڑے تاجروں کے ساتھ یکے بعد دیگرے دکیٹی کی دو وارداتیں ، شہر میں دکیٹی جیسی سنگین وارداتوں میں تشویشناک حدتک اضافہ
    چار مسلح نقاب پوش ڈاکوؤں نے پہلے تھانہ سٹی کی حدود حاجی فرید کے معروف تاجر حاجی محمدآصف انصاری سے قریبا پانچ لاکھ اسلحے لے زور پر لوٹے بعدازاں وہاں سے سبزی منڈی قصور کا رخ کیا اور چئرمین فلاح تاجراتحاد حاجی شیخ عرفان اکرام اور ان کے سیلز مینوں سے بھی قریبا ہاف ملین لوٹ کر فرار ہوگئے
    معروف تاجرراہنما حاجی شیخ عرفان اکرام کےساتھ یہ واقعہ ان کی ہول سیل کریانہ شاپ سبزی منڈی قصور میں پیش آیا
    دونوں وارداتیں دوپہر 1 سے 2 بجے کے درمیان پیش آئیں
    قصور ۔ ریسکیو 15 پر کال کرنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی دیکھتے ہیں کرتے ہیں سب ٹھیک ہوجاۓ گا کا خالی دلاسہ بھی دینا نا بھولی
    قصور ۔ شہر میں روزبروز بڑھتی ہوئی وارداتوں کی وجہ سے تاجربرادری شدید خوف و ہراس کا شکار
    تاجر برادری نے حالیہ وارداتوں کا سلسلہ بندہونے تک کاروبار بندکرنے پر غور شروع کردیا ہے
    جب سے موجودہ ایس ایچ او تھانہ سٹی تعینات ہوا ہے دکیٹی کی وارداتوں میں انتہائی خطرناک حدتک اضافہ دیکھنے میں آیاہے
    تاجروں اور شہریوں نے ڈی پی او قصور سے ایس ایچ او تھانہ سٹی کو فلفور معطل کر کے اس کی جگہ کسی ایماندار اور فرض شاس پولیس آفیسر کو تعینات کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے

  • سرعام عورتوں کی ٹک ٹاک بنانے والا گرفتار

    سرعام عورتوں کی ٹک ٹاک بنانے والا گرفتار

    قصور
    سرعام عورتوں کی ٹک ٹاک ویڈیو بنانے والا گرفتار

    تفصیلات کے مطابق سرے عام بازار میں عورتوں کی ٹک ٹاک بنانے والا ٹک ٹاکر گرفتار ، ٹک ٹاکر نوید جانی نے بازار کا راستہ بلاک کر کہ اپنی ویڈیو کے ساتھ لڑکیوں کی بھی ویڈیو بنائی جس پر ڈی پی او قصور عمران کشور نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو پر ازخودنوٹس لیا اور
    ڈی پی او قصور عمران کشور کی ہدایت پر تھانہ بی ڈویژن پولیس نے ٹک ٹاکر نوید جانی کو گرفتار کر لیا
    واضع رہے کہ نوید جانی کے خلاف پہلے بھی ڈی ایچ کیو ہسپتال کے اندر مریضوں کے بیڈ اور ہسپتال کو ٹک ٹاک میں استعمال کرنے کے جرم میں مقدمہ درج ہوا ہے

    قصور: ٹک ٹاکر سے انتہائی تنگ شہریوں کا ڈی پی او عمران کشور کو خواتین کی ویڈیو بنا کر وائرل کرنے والے کو گرفتار کرنے پر خراج تحسین

  • درندگی کی انتہاہ،سگے چچا کی جنسی زیادتی

    درندگی کی انتہاہ،سگے چچا کی جنسی زیادتی

    قصور
    درندگی کی انتہا
    پتوکی میں سگے چچا کی سات سالہ بهتیجی سے زیادتی کی کوشش تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

    تفصیلات کے مطابق تاھہ سٹی پتوکی کے نواحی گاؤں بھائیکوٹ چک 3 کی رہائشی شکیلہ بی بی نے تھانہ میں درخواست فی جس میں موقف اختیار کیا ہے کہ میں اور میرا خاوند گھر پر موجود نہ تھا کہ ہماری عدم موجودگی میں میری سات سالہ بیٹی مریم بی بی کو بچی کے سگے چچا رفاقت علی نے كمره میں لیجا كر زیادتی کی کوشش کی ہے بچی کی والدہ شکیلہ بی بی نے مزید بتایا ہے کہ ملزمان با اثر ہیں ملزمان نے مقدمہ درج کروانے کے بہانے مجھ سے خالی اشٹام پر انگوٹھے لگوا لئے ہیں اور جعلی اشٹام تحریر کرلیا ہے جس میں لکھا ہے کہ ھماری صلع ھوگی ھے بچی کی والدہ نے مزید بتایا کہ ہماری کوئی صلح نہیں ہوئی ایس ایچ او سٹی پتوکی محمود بھٹی کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے اور ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں

  • میونسپل کارپوریشن کی لاپرواہی،لوگوں کی جانوں کو خطرہ

    میونسپل کارپوریشن کی لاپرواہی،لوگوں کی جانوں کو خطرہ

    قصور
    میونسپل کارپوریشن کی روایتی لاپرواہی، غفلت اور افسران کی عدم دلچسپی سے بلدیہ چوک کے ملحقہ علاقوں خاص کر اندرون موری گیٹ کے شہری غلاظت ملا سرکاری پانی پینے سےمختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے،لوگوں کی املاک کو بھی نقصان

    تفصیلات کے مطابق میونسپل کارپوریشن قصور کی روایتی لاپرواہی ،عملہ کی غفلت اور افسران کی عدم دلچسپی سے بلدیہ چوک کے ملحقہ علاقوں خاص کر اندرون موری گیٹ کے شہری غلاظت ملا سرکاری پانی پینے سے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ہیں خاص کر مدینہ سٹریٹ ،کوچہ ڈاکٹر بشیر، اندرون موریگیٹ میں بوسیدہ پائپ لائنیں پھٹ جانے سے واٹر سپلائی پانی میں نالیوں کی غلاظت شامل ہو رہی ہے جس سے عوام میں متعدد موذی امراض پھیلنے کا اندیشہ ہے
    نیز عوامی املاک کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے زمین بوس ہونے کے خطرات بڑھ گئے ہیں
    نیز میونسپل کارپوریشن اور مقامی انتظامیہ نے عوام کی شکایات پر کوئی شنوائی نہیں کی
    جبکہ متاثرین عوام، سول سوسائٹی، مقامی شہریوں، عوامی، فلاحی، سماجی تنظیموں کے سربراہان اور ڈسٹرکٹ بار کے سینئرز وکلاء ایم یاسین فرخ ، یونس کیانی ، چوہدری انورہنجرا ، ملک شفیق ، ملک عمیر شوکت ، میجر حبیب الرحمان ، حافظ رضوان مشتاق ، حافظ شاہد بشیر ، ملک بلال خاں ، میاں شہباز ، ملک عبدالرشید ، عامر جاوید ، چوہدری انور برکت ، ملک یسین وسیم ، حافظ عدنان حمید ، شیخ روحیل ، و دیگر ممبران نے ڈپٹی کمشنر قصور آسیہ گل سے اس مسئلے کے فوری حل کا مطالبہ کیا ہے

  • قصور  میں سگے چچا کی   بهتیجی سے زیادتی کی کوشش  مقدمہ درج کرلیا

    قصور میں سگے چچا کی بهتیجی سے زیادتی کی کوشش مقدمہ درج کرلیا

    تھانہ سٹی پتوکی کے نوا حی گاؤں بھائیکوٹ چک 3 کی رہائشی شکیلہ بی بی نے تھانہ میں درخواست گزاری ہے جس میں موقف اختیار کیا ہے کہ میں اور میرا خاوند گھر پر موجود نہ تھے ہماری عدم موجودگی میں میری سات سالہ بیٹی مریم بی بی کو بچی کے سگے چچا رفاقت علی نے كمره میں لیجاكر زیادتی کی کوشش کی ہے بچی کی والدہ شکیلہ بی بی نے مزید بتایا ہے کہ ملزمان با اثر ہیں ملزمان نے مقدمہ درج کروانے کے بہانے مجھ سے خالی اشٹام پر انگوٹھے لگوا لئے ہیں ۔

    اور جعلی اشٹام تحریر کرلیا ہے جس میں لکھا ہے کہ ھماری صلع ھوگی ھے بچی کی والدہ نے مزید بتایا کہ ہماری کوئی صلح نہیں ہوئی ایس ایچ او سٹی پتوکی محمود بھٹی کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے اور ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں

    مہر بشارت صدیقی بیوروچیف قصور

  • 12 گھنٹوں سے بجلی بند،افسران سو گئے

    12 گھنٹوں سے بجلی بند،افسران سو گئے

    قصور
    12 گھنٹے گزرنے کے باوجود بیشتر علاقوں کی بجلی بند،افسران سونے میں مگن

    تفصیلات کے مطابق قصور و گردونواح میں 12 گھنٹے گزرنے کے باوجود بلہے شاہ فیڈر بند جس سے شہر قصور میی بجلی معطل ہے گزشتہ رات آٹھ بجے سے معطل بجلی صبح ہونے تک بحال نہ ہو سکی ہے
    متاثرین اہلکاروں کو ڈھونڈنے رہے مگر وہ غائب تھے جبکہ ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ایل ایس اور ایس ڈی نے جان بوجھ کر ساری رات بجلی معطل رکھی تاکہ صبح کی شفٹ والے کام کریں
    معمول بن چکا ہے کہ افسران اتوار ہونے کی وجہ سے اپنا فون بند کرکے سونے میی مصروف ہوتے ہیں جبکہ عوام پریشان رہتی ہے حتی کہ لوگوں کو بنیادی ضروریات کے لیے بھی پانی میسر نہیں