قصور
شہر بھر میں ہوٹلز اور فوڈ زپوائنٹس عوام میں موت بانٹنے لگےضلعی انتظامیہ اور پنجاب فوڈ اتھارٹی حسب روایت خاموش تماشائی بن گئی۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر قصور اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لیکر ناقص اور مضر صحت کھانے فروخت کرنیوالے ہوٹلز اور فوڈزپوائنٹس کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قصور شہر کے مختلف علاقوں فوڈ سٹریٹ،شہباز خان روڈ،اندرون کوٹ فتح دین خان،ریلوے روڈ، چاندنی چوک،کوٹمرادخان بھسرپورہ رکن پورہ محلہ محمد نگر بن روڈ بستی صابری پرانا لاری اڈا روڈ، للیانی اڈا،کوٹ غلام محمد، کچہری روڈ،بائی پاس روڈ اور دیگر علاقوں میں قائم ہوٹلز اور فوڈز پوائنٹس نے کھانوں کے نام پر عوام میں موت بانٹنے کا مکروہ دھندہ شروع کر رکھا ہے۔ جہاں مضر صحت اور ناقص مصالحہ جات سے کھانے تیار کرکے شہریوں کو کھلائے جارہے ہیں جس سے شہری پیٹ، معدہ، ہیپاٹائٹس اور دیگر موذی امراض میں مبتلا ہو کر موت کی وادی میں پہنچ رہے ہیں ان ہوٹلز اور فوڈ پوائنٹس کو چیک کرنے والی اتھارٹیزضلعی انتظامیہ اور پنجاب فوڈ اتھارٹی نے حسب روایت ”خاموشی“ اختیار کررکھی ہے۔ شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب، کمشنر لاہور ڈویژن،سیکرٹری فوڈ، ڈپٹی کمشنر قصور سے فوری نوٹس لیکر ناقص اور مضر صحت کھانے فروخت کرنیوالے ہوٹلز اور فوڈزپوائنٹس کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے
Category: قصور
-

مضر صحت کھانوں کی تیاری و فروخت جاری
-

سولر پینل و بیٹری کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ
قصور
بجلی کی لوڈشینگ سے سولر کی ڈیمانڈ اور قیمتوں میں اضافہ،150 سے 200 واٹ کے پینل پر فی پینل 1500 تک کا خود ساختہ اضافہ،شہری پریشانتفصیلات کے مطابق قصور میں سخت گرمی کے باعث بار بار کی لوڈشینگ سے تنگ شہریوں نے سولر کی خریداری زیادہ کر دی ہے جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دکانداروں نے 150 سے 200 واٹ کے سولر پینل پر خود ساختہ طور پر 1500 روپیہ کا اضافہ کر دیا ہے جبکہ دیگر 12 وولٹیج اشیاء کی قیمتوں میں بھی کافی اضافہ ہو گیا ہے
رات کو سولر اشیاء کے ںیک اپ کیلئے بیٹری کا استعمال ضروری ہے سو بہتی گنگا میں ہاتھ دھوتے ہوئے تاجروں نے بیٹریوں کی قیمتیں بھی بڑھا دی ہیں جس سے مہنگائی و لوڈشینگ کے مارے شہری مذید پریشان ہو کر رہ گئے ہیں -

چئیرمین پریس کلب منتخب یونے پر مبارکباد
ضلع قصور کے معروف نوجوان صحافی میاں زبیر گِل چیئرمین پریس کلب منتخب،ریجنل یونین آف جرنلسٹس پنجاب،سٹی پریس کلب پتوکی اور دیگر کی میاں زبیر گل کو مبارکباد،
تفصیلات کے مطابق کوٹ رادھا کشن ضلع قصور کے معروف نوجوان صحافی میاں زبیر گِل پریس کلب کوٹ رادہاکشن کے چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں، جس پر ریجنل یونین آف جرنلسٹس پنجاب کے جنرل سیکرٹری تنویر اسلم خان،سنئٹرل ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب کے رکن حاجی محمد ارشد گولڈن،حاجی محمد رمضان، آر یو جے ضلع قصور کے صدر منیر احمد خاں ساقی،جنرل سیکرٹری مہر عبدالرحمن،سٹی پریس کلب پتوکی کے جنرل سیکرٹری میاں جاوید اقبال،ظہور احمد ساجد،نعیم سلطان،اور آر یو جے تحصیل پتوکی کے صدر چوہدری مشتاق احمد, چیرمین سید آصف جمیل نقوی اور جنرل سیکرٹری خالد ورک نے نومنتخب چیئرمین پریس کلب کوٹ رادھا کشن میاں زبیر گل کو مبارکباد دیتے ھوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا
-

کارڈک کئیر یونٹ کے اے سی خراب ،مریض نڈھال
قصور
ڈی ایچ کیو ہسپتال بے دستور انتظامیہ کی عدم توجہ اور ایم ایس کی نااہلی کی وجہ سے مریض ذلیل و خور ہو کر رہ گئے آئی سی یو وارڈ اور سی سی یو کارڈیک وارڈ کے اے سی مکمل طور پر بند مریض گرمی میں بےحال ہوگئے لواحقین سراپا احتجاجتفصیلات کے مطابق قصور ڈی ایچ کیو ہسپتال میں انتہائی نگہداشت وارڈ کارڈیک وارڈ کے تینوں اے سی خراب مریض شدید گرمی میں بے حال ،دل کے مریض گرمی کی تپش کی وجہ سے زندہ ہی موت کے منہ میں جانے لگے تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ کیو ہسپتال میں کرپشن کنگ ایم ایس ڈاکٹر لائق کی نااہلی کی وجہ ہسپتال بے دستور ہو گیا جہاں کروڑوں کے فنڈ اپنی جیب میں ڈال لیے جاتے ہیں لیکن عوام کو کوئی سہولیات نہیں دی جاتی الٹا مریضوں کو لاہور ریفر کردیا جاتا ہے جس سے زیادہ تر مریض راستے میں ہی دم توڑ جاتے ہیں انتہائی نگہداشت کارڈیک وارڈ کے اے سی خراب ہو کر رہ گئے پنتالیس ڈگری سینٹی گریڈ کی گرمی میں مریضوں کی دہائیاں مریض زندہ ہی موت کے منہ میں جانے لگے ڈاکٹروں کے کمرے کا اے سی چل رہا ہے جبکہ مریضوں کے کمرہ میں دوزخ جیسی گرمی شہریوں نے ڈپٹی کمشنر قصور وزیر صحت پنجاب اور وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس کا مطالبہ کیا ہے کرپٹ ایم ایس کو معطل کرکے ہسپتال کا آڈٹ کروایا جائے۔
-

بار بار لوڈ شیڈنگ،بیشتر ٹرانسفارمر جل گئے
قصور
بار بار لوڈ شیڈنگ ،بیشتر علاقوں کے ٹرانسفارمر جل گئے،
بجلی نا پانی،برف نایاب شہری پریشان،واپڈا حکام وفاقی گورنمنٹ کی طرح دعوے کرنے میں مصروفتفصیلات کے مطابق قصور و گردونواح میں سخت گرمی کے باوجود بار بار لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جس سے لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں حتی کہ کارخانوں کی برف بھی نایاب ہو گئی ہے لوگ ڈبل قیمت پر برف خریدنے پر مجبور ہیں
بار بار لوڈ شیڈنگ اور ایل ٹی لائنیں پرانی تاریں بوسیدہ ہونے کے باعث بیشتر علاقوں کے ٹرانسفارمر جل گئے ہیں
جبکہ واپڈا حکام وفاقی گورنمنٹ کی طرح محض دعوؤں پر ہی اکتفا کر رہی ہے
شہریوں کا کہنا ہے کہ گورنمنٹ سے اپیل کرنا فضول ہے کیونکہ گورنمنٹ تسلیاں دینے میں ماہر ہے
لہذہ ہماری استدعا بارگاہ الٰہی میں ہے کہ اپنی رحمت کی ٹھنڈی بارش برسائے تاکہ غریب لوگ کچھ سکون کا سانس لے سکیں -

پولیس اہلکار کا اختیارات سے تجاوز
قصور
پولیس وردی میں ملبوس حوالدار محمد سجادںاختیارات کا ناجائز استعمال کرنے لگا متاثرہ شخص کی ڈی پی او قصور سے انصاف کی اپیلتفصیلات کیمطابق پولیس کی وردی میں ملبوس حوالدار محمد سجاد نے قصور نیوبائی پاس کے قریب دربار بابا گلو شاہ کے قریب ایک حویلی بنا رکھی ہے جہاں اسنے اپنے جائز و ناجائز کاموں کیلئے محمد جمیل نامی شخص جیسے چند کارندے رکھے ہوئے ہیں۔جو کہ اسکی بھینسوں کو چارہ وغیرہ ڈالنے کیساتھ ساتھ منشیات فروشی،شراب فروشی،جسم فروشی کیساتھ ساتھ ریٹائرڈ پولیس افسران کیساتھ ملکر ان کارندوں کے ذریعے غریب افراد کی ملکیتی زمینوں پر قبضہ کروا کر اسے سستے دام پر خرید کر آگے فروخت کرنے کر رہا ہے۔گزشتہ روز بھی حوالدار محمد سجاد نے محمد شفیق نامی شہری کا ریڑھا اور گھوڑا اسکے کے کزن کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد چھین کرفرار ہوگئے اورلیجاکر اسے پولیس حوالدارمحمد سجادکی حویلی میں باند ھ لیا۔جس پر محمد شفیق نے پولیس حوالدار محمد سجاد کیخلاف تھانہ صدر میں درخواست دیدی۔جس پر متعلقہ تھانہ کے پولیس افسران نے اپنے پیٹی بندبھائی کو سپورٹ کرتے ہوئے ابھی تک کسی قسم کوئی قانونی کارروائی نہ کی ہے اور نہ ہی ان سے ریڑھا گھوڑا برآمد کیا ہے۔جس پر شریف شہری محمد شفیق نے دی پی او قصور اور دیگر اعلیٰ افسران سے فوری مدد کی اپیل کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس حوالدار محمد سجاد اور دیگر ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لاکر انکوائری کی جائے اور مقدمہ درج کرکے اسکا ریڑھا اور گھوڑا جس کی مالیت پانچ لاکھ ہے برآمد کیا جائے تاکہ سائل کہ اسے انصاف مل سکے۔
-
12 سال قبل واردات کرنے والا گرفتار
قصور
چھانگا مانگا 12سال قبل لاکھوں روپے نقدی رقم اور دس بھینسیں گن پوائنٹ پر چھین کر فرار ہونے والے خطرناک ڈکیت گینگ کا سرغنہ اشتہاری مجرم گرفتار کر لیا گیاتفصیلات کے مطابق 2009 میں ڈکیت گینگ کا سرغنہ محمد فیاض اپنے ڈاکو ساتھیوں کے ہمراہ چھانگا مانگا کے رہائشی ملک خالد کو گن پوائنٹ پر یر غمال بنا کر 2 لاکھ 50 ہزار روپے نقدی رقم اور لاکھوں روپے مالیت کی 10 قیمتی بھینسیں چھین کر فرار ہو گئے تھے جس کے پیش نظر محمد فیاض و دیگر معلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ نمبر 536/9 درج کرلیا گیا تھا
اب تھانہ چھانگا مانگا کے ایس ایچ او حافظ عاطف نذیر نے جدید ذرائع استعمال کرتے ہوئے 12 سال بعد ملزم کو ٹریس کیا اور متعدد مقدمات میں مطلوب خطرناک اشتہاری مجرم فیاض کو گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا -
شدید گرمی،والدین کا بچوں کی چھٹیوں کا مطالبہ
قصور
ملک بھر کی طرح قصور میں بھی گرمی کی شدت برقرا،درجہ حرارت 43 سے بھی زیادہ،سخت گرمی میں زیادہ تر والدین کا بچوں کو سکول نا بیجھنے کا فیصلہتفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح قصور میں بھی گرمی کی شدت برقرار ہے آج دن چڑھتے ہی قصور کا کم سے کم درجہ حرارت 31 درجہ سینٹی گریڈ رہا جو کہ دوپہر کو 44 درجہ سینٹی گریڈ تک ہو جائے گا
جبکہ بار بار لوڈشینگ کی جا رہی ہے
سخت گرمی کے باعث ملک بھر میں سکول کے بچوں کے بے ہوش ہونے و نکسیر پھوٹنے کے باعث قصور و گردونواح کے بیشتر والدین نے اپنے بچوں کو سکول بیجھنے سے انکار کیا ہے
والدین کا کہنا ہے کہ سخت گرمی میں سرکاری سکولوں میں بچوں کے کمروں میں ہوا کا انتظام درست نہیں لہذہ گورنمنٹ بڑھتی گرمی کے پیش نظر سکول سے چھٹیاں کروائے تاکہ معصوم جانوں کی زندگیوں کو خطرہ لاحق نا ہو -
یتیموں کا ڈی پی او سے داد رسی کا مطالبہ
قصور
چونیاں کے قصبہ آلہ آباد کے یتیم غلام حسین نے ڈی پی او قصور سے مدد کی اپیل کر دیتفصیلات کے مطابق یتیم چار بہنوں کے بھائی غلام حسین نے تھانہ آلہ آباد میں درخواست دی کہ ملزمان غلام صابر وغیرہ نے ہمارے گھر میں داخل ہو کر ہم پر تشدید کیا اور ہمارے مال مویشی کی جگہ پر قبضہ کرلیا ہے جو کہ سراسر زیادتی ہے
درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ جگہ ہماری وراثتی ہے مگر بااثر ملزمان ہم یتیموں پر قابض ہونا چاہتے ہیں لہذہ ڈی پی او قصور عمران کشور فوری نوٹس لے کر ہم یتیموں کی داد رسی کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی کریں -
ایکسیئن نے رشوت لے کر غیر قانونی راستہ دیا
قصور
محکمہ انہار کے ایکسین نے رشوت لے کر غیر قانونی کالونی کو راستہ فراہم کیاتفصیلات کے مطابق ایکسین انہار چونیاں نے بھاری رشوت لیکر غیر قانونی ہاؤسنگ کالونی کو نہر پر غیر قانونی رستہ فراہم کر دیا ایکسین اور ایس ڈی او انہار کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور تعمیر شدہ غیر قانونی پل کو گرایا جائے ان خیالات کا اظہار معروف قانون دان چوہدری آصف جلال خان ایڈووکیٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے بتایا کہ مقامی پولیس اسٹیشن کے قریب مولوی یونس نامی شخص نے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی بنا رکھی ہے جہاں پر کمرشل اراضی کو زرعی زمین ظاہر کر کے محکمہ مال سے ساز باز ہو کر فروخت کی جا رہی ہے اور اس کالونی کو کنگن پور روڈ بائی پاس سے نہر پر ایک غیر قانونی پل تعمیر کر کے کالونی کو راستہ فراہم کر دیا گیا ہے آصف جلال خان ایڈووکیٹ نے بتایا کہ غیر قانونی راستہ فراہم کرنے اور نہر پر پل کی تعمیر کا زمہ دار ایکسین انہار اور ایس ڈی او انہار ہے جنہوں نے مبینہ طور پر بھاری رشوت لیکر کالونی مالکان کو راستہ فراہم کیا اور نہر غیر قانونی پل تعمیر کروایا غیر قانونی پل کو گرا کر کالونی کا راستہ بند کیا جائے اور غیر قانونی کالونی کے خلاف بھی کارروائی کی جائے