قصور
موضع نند کا تکیہ میں دو نوجوان لڑکوں کو جو کہ موٹر سائیکل پر سوار تھے کو مین روڈ پر نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر زخمی کر دیا،ہسپتال منتقل
تفصیلات کے مطابق دو نوجوان موضع نند کا تکیہ تھانہ تھ شیخم مین سڑک پر موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جار ہے تھے کہ پیچھے سے آنے والے موٹر سائیکل سواروں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جو سے دونوں نوجوان شدید زخمی ہو گئے جنہوں ریکسیو 1122 نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال قصور منتقل کر دیا ہے
زخمی ہونے والوں میں سے ایک نوجوان کا تعلق موضع مہتاب والی حویلی راجہ جنگ جبکہ دوسرے کا باہمنی والا سے ہے گولیاں مارنے والوں میں سے ایک اپنا پسٹل جاتے ہوئے وہیں پھینک گیا
معاملہ کسی دشمنی کا لگتا ہے پقلیس تھانہ تھ شیخم نے موقع پر پہنچ کر کاروائی کا آغاز کر دیا ہے
Category: قصور
-

دو نوجوانوں کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا
-
دکان داروں نے ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دیں
قصور
دکانداروں نے ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دیں
تفصیلات کے مطابق ضلع قصور کی تحصیل پتوکی میں کرونا وائرس ایس او پیز کی دھجیاں اڑانا معمول بن گیا ہے
پتوکی میں تمام بیکریز پر عوام کا رش سوچ سمجھ برطرف ہے حکومت کی طرف سے اگر ان کو اجازت ہے تو چھوٹے دکانداروں کو بھی اجازت ہونی چاہیے تاکہ وہ بھی اپنے بچوں کے لئے روزگار کما سکے اگر کرونا وائرس بیکریز پر نہیں آتا تو چھوٹے دکانداروں پر ہی کیوں آئے گا پتوکی بیکریز کو حکومت کی طرف سےاجازت ملنے کے باوجود حکومت کی طرف سے جو ہدایات ملی اس کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں اکثر دیکھا گیا ہے نا تو کسی کسٹمر کے چہرے پر ماکس اور نہ ہی حکومتی ہدایات چھے فٹ کے فاصلے پر عمل درآمد حکومت کو چاہیے کہ یا تو چھوٹے دکانداروں کو بھی اجازت دیں یا تو ان بیکریز کو بھی بند کیا جائے تاکہ عوام کرونا وائرس وبائی مرض سے محفوظ رہ سکیں -

2 خواتین جانبحق 2 افراد زخمی
قصور
چونیاں میں سڑک حادثے میں 2 خواتین جانبحق ہو گئیں،2 افراد زشمی،ہسپتال منتقل
تفصیلات کے مطابق چونیاں انڈسٹریل اسٹیٹ کے قریب تیز رفتار رکشہ الٹ گیا جس کے باعث اس حادثے میں 2 خواتین موقع پر جاں بحق 2 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ عینی شاہدین کے مطابق یہ روڈ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے جبکہ اوور لوڈنگ بھی تھی لوگوں کے بار بار کال کرنے کے باوجود ریسیکو 1122 ٹیم آدھا گھنٹہ گزر جانے کے بعد جائے وقوعہ پر پہنچی اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا
ریسیکو ذرائع کا کہنا ہے کہ عید کی بدولت پرائیویٹ گاڑیوں کا رش زیادہ ہے جس کے باعث حادثات زیادہ ہو رہے ہیں اس لئے تاخیر ہوئی ہے -

فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی
قصور
انجمن طلبہ اسلام نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی
تفصیلات کے مطابق تحصیل چصنیاں کے شہر کنگن پور میں انجمن طلباءاسلام کے زیر اہتمام فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی جو کہ مرکزی مسجد اہلحدیث سے ہوتے ہوئے مین بازار لاری اڈا پر اختتام پذیر ہوئی ریلی کی قیادت سٹی ناظم انجمن طلباءاسلام رانا عدنان صابر نے کی شرکاء نے تلاوت قرآن پاک کے بعد مختصر تقاریریں کی گئیں اور کہا کہ پہلے کشمیر لہو لہو تھا اب فلسطین بھی لہو لہو ہے اللہ پاک سے دعا ہے کوئی ایک اور صلاح الدین ایوبی کو بھیج اور اپنی ابابیلوں کو جو ان یہودیوں کو نسیت و نابود کردیں گے -

جواریوں نے نعرے لگائے جوے پر لعنت بے شمار
قصور
پتوکی تھانہ سٹی پولیس کا جوئے کے اڈہ پر چھاپہ قمار باز گرفتار پولیس نے جواریوں سے پر لعنت بے شمار کے نعرے لگوائےتفصیلات کے مطابق پتوکی تھانہ سٹی پولیس نے قمار بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے جواء کھیلتے ہوئے قمار باز گرفتارکر لئے اور نقدی ،موبائل فونز و دیگر سامان برآمد کر لیا
کاروائی ڈی ایس پی سرکل آصف حنیف جوئیہ کی ہدایات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی محمود بھٹی نہ اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی جس میں پتوکی ایلیٹ فورس کے جوانوں اور محمودالحسن جٹ اے ایس آئی،ڈی ایس پی سرکل آفیسر ریاض،آصف کانسٹیبل،آصف گجر ،زاہد نے بھرپور شرکت کی۔ کاروائی پتوکی ریڈ زون ایریا میں کی گئی پتوکی پولیس کے جوانوں نےجواریوں سے جوئے پر لعنت بے شمار کے نعرے بھی لگوائے ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی پتوکی میں مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کر دیا گیا
ایس ایچ او تھانہ سٹی نے میڈیا نمائندے کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ پولیس سٹیشن کے دروازے عوام الناس کے لئے 24 گھنٹے کھلے ہیں میں اپنے علاقے میں کسی مظلوم کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دوں گا مزید انہوں نے کہا ہے کہ میرے علاقے میں منشیات فروشوں قمار بازو قبہ خانوں کے لیے کوئی جگہ نہیں میں ان کا گھرآؤ تنگ کر دوں گا یہ علاقہ چھوڑ دیں عوام کو چاہیے پولیس کے ساتھ تعاون کریں میں پتوکی تھانہ سٹی کی حدود کو کلین کر دوں گا
دوسری طرف پتوکی شہر کی سیاسی و سماجی تنظیموں نے پولیس کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا -

مردہ بھینسیں ویٹرنری ڈاکٹر و پولیس نے پکڑ لیں
قصور کی تحصیل چونیاں کے علاقہ تھانہ الہ آباد کی حدود موضع کھوکھر ٹوچر سے تین مردہ جانور شہ زور ڈالے سمیت پولیس چوکی تلونڈی نے پکڑ لئے جس سے تلونڈی کی عوام عید پر مردہ گوشت کھانے سے بچ گئی
تفصیلات کے مطابق مخبر کی اطلاع پر پولیس چوکی تلونڈی اور محکمہ لائیو سٹاک کے ڈاکٹر متین ہمایوں کے مشترکہ آپریشن میں دوران کارروائی شہ زور پر لدی ہوئی مردہ بھینسیں کھوکھر ٹوچر کے قریب سے قبضہ میں لے لیں ڈاکٹر متین ہمایوں کی رپورٹ کے مطابق چھ ملزمان محمد عاشق کھوکھر ٹوچر،حفیظ ،احمد علی ،محمد احمد وغیرہ مردہ گوشت گاڑی میں چھوڑ کر فرار ہوگئے ابتدائی رپورٹ میں تینوں جانور مردہ پائے گئے ملزمان سے دریافت ہوا کہ حرام گوشت تلونڈی میں عید پر فروخت کرنے کے لئے لایا جارہا تھا جس پر مقامی پولیس اور محکمہ لائیو سٹاک کی مشترکہ کارروائی سے یہ گھناؤنا عمل کرنے والوں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا ملزمان کے خلاف مردہ گوشت فروخت کرنے کی دفعات کے تحت مقدمہ کے اندراج کے لئے تھانہ الہ آباد میں تحریر دے دی گئی ہے
-

عید الفطر کا تیسرا دن ضلعی انتظامیہ مکمل ناکام
قصور
عید الفطر کا تیسرا روز ،عید مذہبی جوش و جذبے مگر سادگی سے منائی گئی،گراں فروشوں کی چاندی،ضلعی حکومت گراں فروشی روکنے میں مکمل ناکام، پولیس کی سخت سیکیورٹی،1075 مقامات پر عید الفطر کی پولیس کی موجودگی میں ادائیگی،ساڑھے بارہ سو پولیس اہلکاران ڈیوٹی پر مامورتفصیلات کے مطابق قصور عیدالفطر کے موقع پر ضلع بھر میں 1075 مقامات پر پولیس کی سیکیورٹی میں نماز عیدالفطر ادا کی گئی جبکہ 1250 اہلکاروں پر سیکیورٹی پر تعینات کیا گیا ہے تاہم عید کے پر مسرت موقع پر ضلعی انتظامیہ گراں فروشی روکنے میں مکمل ناکام رہی ہے عید سے ایک روز قبل بڑے گوشت کی قیمت 550 روپیہ رات عید کے اعلان ہوتے ہی 600 روپیہ اور نماز عید کے بعد 700 روپیہ وصول کی جاتی رہی جبکہ سرکاری قیمت 430 روپیہ مقرر ہے اسی طرح دودھ،دھی،پھل،سبزیاں،کولڈ ڈرنکس و دیگر ضروریات زندگی لوگوں نے ضلعی انتظامیہ کی نااہلی کی بدولت مہنگے داموں خریدی جبکہ دکانداروں سے شہریوں کی شکایت میں کہا گیا کہ بڑے تاجر ہمیں چیزیں مہنگی دے رہے ہیں گورنمنٹ ان کو قابو کرے تو مہنگائی کنٹرول ہو سکتی ہے
پبلک ٹرانسپورٹ بند ہونے کے باعث شہریوں نے موٹر سائیکل،رکشہ و گاڑیوں پر سفر کیا تاہم چند ایک مقامات میں سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ بھی دیکھی گئی -

پولیس ملزمان کو تحفظ دے کر چھوڑنے لگی
قصور پولیس ملزمان کو تحفظ دینے لگی،ساز باز کرکے ملزمان چھوڑ دیئے
تفصیلات کے مطابق قصور پولیس نے ساز باز کرکے ملزمان کو چھوڑنا شروع کر دیا پولیس نے گرفتار نامزد تین ملزمان کو غیر قانونی طور پر رہا کر دیا
تھانہ سٹی اے ڈویژن پولیس کے تین لاکھ روپے لیکر ملزمان کو رہا کرنے کا انکشاف ہوا ہے
جبکہ پولیس نے امانت میں خیانت کی ناقابل ضمانت دفعات کے باوجود ملزمان کو رہا کیا
اس وقوعہ پر ڈی پی او قصور عمران کشور نے موقف دیتے ہوئے ملزمان کو بے قصور قرار دے دیا ہے اور کہا کہ ان ملزمان کا مقدمہ درج نہیں ہونا چاہیے تھا ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ملزمان نے اوکاڑہ سے ڈی پی او کے رشتے داروں کے ذریعے ساز باز کی ہے -

قصورڈپٹی کمشنر کا رات اچانک ڈی پی ایس میں قائم کردا ویکسینیشن سینٹر کا دورہ
قصورڈپٹی کمشنر کا رات اچانک ڈی پی ایس میں قائم کرنا ویکسینیشن سینٹر کا دورہ۔ڈاکٹر و عملے کی حاضری،صفائی ستھرائی, سمیت شہریوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔غیر حاضری پر ڈیٹا انٹری آپریٹر کو معطل کردیا۔ویکسینیشن سینٹر میں پولیس کی نفری بنانے کی ہدایات۔کام نہ کرنے والے افسران و عملے کی ضلع میں کوئی جگہ نہیں۔
عوام الناس کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔ضلع بھر میں مزید 4 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے گئے ہیں۔شہری کرونا سے بچاؤ کیلئے حکومتی جاری کردہ ایس او پیز پر عملدرامد کو یقینی بنائے۔
-

اوور سیز پاکستانی کی انصاف کیلئے دہائی
قصور
کوٹ رادھا کشن میں با اثر افراد نے اوورسیز پاکستانی کی زمین پر قبضہ کر لیاتفصیلات کے مطابق پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی لاہور کے سئنیر رہنما فرخ زیشان جٹ جو کہ اوورسیز پاکستانی بھی ہیں ان کے پلاٹ پر باآثر افراد نے قبضہ کر لیا ہے اور کورٹ کے اسٹے آرڈر کے باوجود کنسٹرکشن کا کام شروع کر دیا اور مقامی پولیس خاموشی تماشائی بنی ہوئی ہے فرخ ذیشان جٹ کو جب پتہ چلا کہ اس کے پلاٹ پر قبضہ مافیا قبضہ کر چکا ہے تو وہ موقع پر پہنچا تو دیکھا کہ وہاں پر مہر مٹھو نامی قبضہ گروپ ہمرا 30/40 نامعلوم افراد اس کے پلاٹ پر قبضہ کر چکے ہیں
قبضہ گروپ نے جیسے ہی دیکھا کہ فرخ زیشان جٹ آ گیا ہے تو قبضہ مافیا نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور اسے جان سے مار دینے کی دھمکیاں بھی دیں
متاثرہ شخص فرخ ذیشان نے پلاٹ سے متعلق عدالت عالیہ سے اسٹے آرڈر لے رکھا ہے اور متعلقہ تھانے میں کاروائی کے لیے رپورٹ بھی درج کروا رکھی ہے لیکن قبضہ مافیا تا حال قبضہ چھوڑنے سے انکاری ہیں۔ متاثرہ افراد کی اعلی حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے