قصور
میونسپل کارپوریشن کا عملہ کرپشن میں مصروف، شہر کچرا کنڈی میں تبدیل ہو گیا۔ناجائز تجاوزات کی سرپرستی کرکے ”دیہاڑیاں“ لگانے میں مصروف جبکہ شہر کچرا کنڈی اور تجاوزات کے نرغے میں۔شہریوں نے ڈپٹی کمشنر قصور اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے فوری نوٹس لے کر اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے۔ تفصیل کے مطابق میونسپل کارپوریشن کی نااہلی اور کرپشن کے باعث شہر کچرا کنڈی میں تبدیل اور تجاوزات کی بھرمار ہو چکی ہے جبکہ میونسپل کارپوریشن کارروائی کرنے کی بجائے ناجائز تجاوزات کرنیوالے ریڑھی بانوں اور دکانداروں سے ”دیہاڑیاں“ لگانے میں مصروف ہو چکا ہے۔جگہ جگہ اندرسے فروٹ تربوز ودیگر اشیا کے مین روڈز پر اسٹال لگ گئے۔ اسد سردار بجائے کاروائی کرنے کے ناجائیز تجاوزات کرنے والوں کو تحفظ فراہم کرنے لگا۔ فیروز پور روڈ اندرسے کے سٹال ڈی ایچ کیو چوک میں ریڑھیوں کے سٹال اسٹیشن پر تربوز ریڑھی بانوں ودیگر گنے کے جوس ودیگر مشروبات کے سٹال لگ گئے یہاں تک لیڈیز پارک کو بھی نہ چھوڑا گیا عورتیں سیر کرنے سے کترانے لگی۔ اسی طرح بھسرپورہ رکن پورہ بن روڈ ودیگر علاقوں میں ناجائیز تجاوزات کہ بھرمار ہے ہوٹلوں والوں نے دوکانوں کے آگے کاونٹر رکھ کر گزرنے والوں کا جینا محال کیا ہواہے۔بارہا مرتبہ میونسپل کارپوریشن کے آفیسران اور سابق سی او زبیر نت کو درخواست بھی گزاری گئیں مگر اسد سردار بااثر ہونے کیوجہ سے بچ جاتا رہا اب بھی دھڑلے سے ان ریڑھی بانوں سے بھتہ وصول کرکے انکو کھلی چھٹی دے رکھی ہے عوام کی ڈی سی قصور محترمہ آسیہ گل سے اپیل ہے کہ اس جونئیر کلرک کو انکروچمنٹ انسپکڑ کے عہدے پر ترقی دیکر جس طرح میرٹ کی دھجیاں بکھیری گئیں اسے ریوریشن کرکے کسی اہل بندے کو تعینات کیا جائے جو شہر بھر سے ناجائیز تجاوزات کا خاتمہ کروا سکے
Category: قصور
-

میونسپل کی نااہلی، شہر کچرے کا ڈھیر بن گیا
-

لاکڑا کاکڑا نے بچوں بڑوں کو نڈھال کر دیا
قصور اور گردونواح میں لاکڑا کاکڑا کی بیماری نے بچوں کو نڈھا کر دیا،بعض مقامات پر بڑے بھی شکار
تفصیلات کے مطابق قصور اور گردونواح میں پچھلے چند دنوں سے لاکڑا کاکڑا ( چکن پاکس،واریسیلا) کی بیماری نے بچوں کو نڈھال کر دیا ہے جس سے بچوں کے جسموں پر پانی بھرے دانے بنتے ہیں اور بعد میں زخم کی صورت اختیار کر جاتے ہیں اور بخار کی شدت بھی ہو جاتی ہے جس سے جسم میں شدید درد بھی رہنے کیساتھ سارے جسم پر خارش بھی ہوتی ہے اور مریض چرچراہٹ کا شکار ہو جاتا ہے
عام طور پر خیال کیا جاتا ہے کہ یہ بیماری بچوں میں زیادہ سے زیادہ 15 سال تک ہوتی ہے مگر اس بار بعض نوجوانوں میں بھی اس بیماری کو دیکھا گیا ہے
شہریوں نے محکمہ صحت سے نوٹس لے کر اس بیماری کے تدراک کی ادویات تجویز کرنے کی استدعا کی ہے -

جناز گاہ کی دیواریں گرا کر قبضہ کر لیا
قصور
نواحی گاؤں میں قبضہ مافیا نے جنازگاہ کی دیواریں گرا کر قبضہ کر لیا اور زبردست ہوائی فائرنگ کی جس سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا
تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی گاؤں گاؤں سکندر پورہ تحصیل و ضلع قصور کی جنازگاہ میں قبضہ مافیا نے زبردستی قبضہ کر لیا ہے اور جنازگاہ کی دیواریں گرا کر قبضہ مافیا گروپ عارف ڈوگر ساجد ڈوگر محمد حسین عرف ممی آرائیں نے مسلح افراد کے جتھے دوسرے گاؤں سے بلوا کر ہوائی فائرنگ کی جس سے سکندر پورہ میں خوف و ہراس پھیل گیا
گاؤں والوں کی طرف سے ایف آئی آر دینے پر قبضہ مافیا گروپ نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور دوبارہ سے ہوائی فائرنگ کی جس کی وجہ سے علاقے بھر میں خوف و ہراس پایا جارہا ہے
اہلیان دیہہ کا کہنا ہے کہ ہماری وزیر اعلی پنجاب آئی جی پنجاب اور تمام اعلی عہدے داران سے انصاف کی اپیل کی جاتی ہے -

تھانہ کے قریب مین روڈ پر واردات
قصور
تھانہ راجہ جنگ میں وارداتوں کا سلسلہ جاری،تھانہ کے قریب مین روڈ پر دکان پر واردات،ڈاکو باآسانی فرارتفصیلات کے مطابق قصور کے تھانہ راجہ جنگ میں ڈکیتیوں کا تسلسل جاری ہے ڈاکو اتنے بے لگام ہو چکے ہیں کہ تھانہ کے قریب سے مین قصور رائیونڈ روڈ اڈا راجہ جنگ پر واقع شفیع کریانہ سٹور پر 5 بجے ڈاکو آئے اور اسلحہ کی نوک پر مبلغ 30000 روپیہ لوٹ کر باآسانی فرار ہو گئے حالانکہ مین روڈ ہونے کی بدولت ہر وقت رش رہتا ہے مگر ڈاکو بے خوف ہو کر آئے اور واردات کرکے چلتے بنے
تھانہ راجہ جنگ کے علاقہ میں بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظر شہریوں نے ڈی ہی او قصور سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے -

تھانہ مصطفیٰ آباد میں وارداتوں کا سلسلہ نا رک سکا
قصور
علاقہ تھانہ مصطفی آباد للیانی میں ڈکیتیوں کا سلسلہ نا رُک سکا، مین فیروزپورروڈ پر بھلوسٹاپ کے قریب ڈکیتی کی وارداتتفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی تھانہ مصطفیٰ آباد للیانی میں ڈکیتی کا نا رکنے والا سلسہ شروع ہے جو کہ آئے دن بڑھتا ہی جا رہا ہے ایک اور واردت میں مین فروزپو رروڈ تھانہا مصطفیٰ آباد کے ایریا میں بغیرنمبری 125پر سوار ڈاکو طارق نامی شہری سے مبلغ 33000 روپیہ جبکہ صدیق نامی شہری سے مبلغ 1600 ہزار روپے اور امجد علی سے مبلغ 15000 روپیہ اور موبائل گن پوائنٹ پر لوٹ کر فرار ہو گئے ہیں
تھانہ مصطفیٰ آباد کے علاقے میں بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے اور ڈی پی او قصور سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے -
6 قصابوں پر مقدمہ 4 گرفتار
قصور
ایس ایچ او الہ آباد ملک شمشیر اور محکمہ لائیوسٹاک نے قصابوں کے گردگھیرا تنگ کردیا 2 مضرصحت گوشت بر آمد کرکے تلف کردیا 6 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ایک ملزم جوڈیشنل دیگر ملزمان زیرحراست ۔عوام تک معیاری اور صحت مند گوشت کی فراہمی کو ممکن بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اثھائینگے ایس ایچ او ملک شمشیر کی میڈیا سے گفتگوتفصیلات کے مطابق ایس ایچ او الہ آباد ملک شمشیر نے محکمہ لائیو سٹاک کے ہمراہ مضرصحت گوشت فروخت کرنے والے قصابوں کے خلاف ڈاکٹر متین کے ہمراہ باقاعدہ طورپر مہم کا آغازکردیا تلونڈی کے علاقہ سے 6 قصابوں کے خلاف نامزد مقدمہ درج کر کے 4 ملزمان گرفتار کر لئے جن میں سے ملزم عابد علی کو جوڈیشنل کردیا گیا جبکہ دوملزمان عاشق قصائی اوراسکا بیٹا تاحال فرارہیں جن کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں میڈیا سے گفتگو میں ملک شمشیر نے کہا کہ عوام تک صحت مند اور معیاری گوشت کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائینگے اور یہ مکروہ دھندہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائیاں کی جائیں گی ۔
-

ڈیڑھ ماہ بعد اسیران سے ملاقات کی اجازت
قصور
ڈیڑھ ماہ بعد ڈسٹرکٹ جیل قصور میں لواحقین کو اسیران سے ملاقات کی اجازت مل گئیتفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے لواحقین کو اسیران کی ملاقات کی اجازت دے دی جس کے بعد سپرنٹنڈنٹ غلام۔سرور سمرا نے ڈسرکٹ جیل قصور میں ڈیڑھ ماہ بعد لواحقین کو اسیران سے ملاقات کرنے کی اجازت دے ہے
تاہم سپرنٹنڈنٹ جیل کا کہنا ہے کہ اسیران سے ملاقات کے لئے شیڈول کے مطابق آنے کی اجازت ہو گئی اور عملہ جیل کو کہا کہ
زبانی وائرلس احکامات پر فوری اسیران کی ملاقات کروائی جائے اور حکومتی جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے -

رکشہ ڈرائیور پر تشدد،ڈارھی بھی نوچی
قصصر
چونیاں میں پرچی ٹھیکہ دار نے رکشہ ڈرائیور پر تشدد کیا اور ڈارھی نوچی
تفصیلات کے مطابق چونیاں میں رکشہ ڈرائیور پر پرچی ٹھیکیدار کی طرف سے مبینہ تشدد کیا گیا
اور رکشہ پرچی ٹھیکیدار کا رکشہ ڈرائیور پر فیملی کے سامنے سرعام مبینہ تشدد کیا گیا تشدد کرنے والے تین ملزمان نے داڑھی نوچی، مکوں کا استعمال کیا، رکشہ ڈرائیورز سے ہر پھیرے کے پیسے وصول کئے جانے کا کہا پتہ چلا ہے کہ اس ٹھیکیدار کے ساتھ متعدد رکشہ ڈرائیورز اور میونسپل کمیٹی کے ملازمین بھی سازباز ہیںلوگوں کی طرف سے 15 پر کال کرنے سے تھانہ سٹی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی جبکہ مزید کارروائی کیلئے متاثرہ رکشہ ڈرائیور فاروق منشاء کی مدعیت میں درخواست دائر کر دی گئی متاثرہ ڈرائیور کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر رضوان الحق اور ڈی ایس پی عبدالغفور واقع کا نوٹس لے کر غنڈے ٹھیکے دار کے خلاف قانونی کارروائی کروائی جائے
-

نوجوان کی نعش برآمد،پولیس نے تحویل میں لے لی
قصور
پتوکی میں نوجوان کی نعش برآمد،پولیس نے تحویل میں لے کر ھسپتال منتقل کر دی
تفصیلات کے مطابق پتوکی کے قریبی علاقے ھلہ چوک میں ملک محمد اکمل کی سویٹ شاپ کے قریب سے نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے جس کی لوگوں کی طرف سے اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی پولیس پتوکی کے اے ایس آئی محبوب عالم
نے پولیس نفری کے ھمراہ موقع پر پہنچ کر نعش قبضہ میں لے کر تحصیل ھیڈ کوارٹر ھسپتال پتوکی منتقل کر دی ہے
بتایا جاتا ہے کہ مرنے والہ مانگا منڈی رھائشی ہے اور نشہ کرتا ہے جو کہ نشہ نا ملنے کی بدولت جانبحق ہوا ہے
تاہم پولیس نے ورثاء کی تلاش شروع کی دی ہے -

حماس و فلسطین کی حمایت سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند
قصور
اسرائیلی جارحیت کے خلاف سوشل میڈیا پر آواز اٹھانا سوشل میڈیا کو سخت ناپسند،فلسطینیوں و حماس کی حمایت میں ہزاروں سوشل میڈیا اکاؤنٹس ختمتفصیلات کے مطابق اسرائیلی کی حالیہ درندگی اور فلسطین و حماس کی حمایت میں سوشل میڈیا پر آواز اٹھانا جرم بن گیا سوشل میڈیا نے حماس و فلسطین کی حمایت کرنے پر پاکستان بھر سے ہزاروں ٹویٹر،فیسبک،انسٹاگرام اکاؤنٹس ختم کر دیئے واضع رہے کہ ماضی میں بھی کشمیر و فلسطین شام و عراق برما و افغانستان کی حمایت میں آواز اٹھانے پر لاکھوں پاکستانیوں کے اکاؤنٹس ختم کئے جا چکے ہیں خاص طور پر حافظ محمد سعید،لشکر طیبہ،جیش محمد،ذکی الرحمن لکھوی،جماعت الدعوہ،خادم حسین رضوی جیسے الفاظ پوسٹ کرتے ہیں وارننگ ملتی ہے اور پھر عارضی طور پر اکاؤنٹ محدود کر دیا جاتا ہے اور اس کے بعد دوبارہ ان الفاظ کے پوسٹ کرنے پر اکاؤنٹ مستقل اڑا دیا جاتا ہے
سوشل میڈیا صارفین نے آزادی اظہار رائے پر قدغنیں لگانے پر گورنمنٹ آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کو سرکاری طور پر اٹھایا جائے تاکہ آزادی اظہار رائے کا صحیح حق مل سکے