قصور
پاکستان پیپلز پارٹی ضلع قصور کے صدر سابق امیدوار قومی اسمبلی اور معروف تاجر راھنما سید طارق رضا شاہ علالت کے باعث انتقال کر گئے، تھے انکی نمازِ جنازہ اسٹنٹ کمشنر آفس پتوکی کے پارک میں ادا کی گئی،نماز جنازہ میں میونسپل کمیٹی پتوکی کے چیرمین عمران شاھد بٹ، مدثر اقبال بٹ،پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری منظور احمد، مسلم لیگ ق ضلع قصور کے جنرل سیکرٹری رانا ممتاز علی خان، مرکزی انجمن تاجران پتوکی کے نائب صدر حاجی محمد اسلم،سول سوسائٹی نیٹ ورک ضلع قصور کے کواڈنیٹر ملک محمد اکمل،سٹی پریس کلب پتوکی کے سرپرست اعلیٰ حاجی محمد ارشد گولڈن،سابقہ ناظم پتوکی ڈاکٹر محمد اسلام،چوھدری احسن نظامی ایڈووکیٹ، تاجروں،وکلاء,صحافیوں،پیپلزپارٹی کے رھنماوں،سول سوسائٹی کے نمائندوں،مذھبی اور سیاسی پارٹیوں کے رھنماوں سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی
Category: قصور
-

پیپلز پارٹی کے سابق ضلعی صدر کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
-

ضلعی انتظامیہ ناکام،حکومتی و ملنے والی قیمتوں میں فرق
قصور
ضلعی انتظامیہ حکومتی رٹ قائم رکھنے میں مکمل ناکام ،سبزیوں،پھلوں کی سرکاری و دکانداروں کی قیمتوں میں کئی زمین آسمان کا فرق،انتظامیہ منہ دکھلائی کیلئے چھوٹے دکانداروں تک محدودتفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ قصور حکومتی رٹ ہو قائم رکھنے میں مکمل ناکام ہے جس کے باعث ہر بندہ اپنی من مانیوں پر اترا ہوا ہے جس کے باعث پھلوں،سبزیوں کی سرکاری و ملنے و قیمتوں میں زمین آسمان کا فرق ہے 20 سے 40 روپیہ فی کلو سرکاری قیمت والی سبزیاں منڈی سے 60 سے 70 روپیہ فی کلو مل رہی ہیں جس کی باعث دکاندار خرید کر اپنی دکانوں پر 80 سے 100 روپیہ فی کلو تک فروخت کر رہے ہیں
جب بھی ضلعی انتظامیہ کو قیمتوں میں استحکام کی توجہ دلائی جاتی ہے تو رسم منہ دکھلائی کی طرح رسم کاروائی کرنے کیلئے چھوٹے دکانداروں کی شامت آجاتی ہے کہ جو بیچارے خود مہنگی چیزیں خرید کر مہنگی بیچنے پر مجبور ہیں مگر منڈی میں بیٹھے آڑھتیوں ،کمیشن ایجنٹوں کو کوئی ہاتھ نہیں ڈالتا جس کے باعث سرکاری و منڈی کی قیمتوں میں زمین آسمان کا فرق ہے
شہریوں نے ڈی سی قصور آسیہ گل،کمشنر لاہور ڈویژن اور وزیراعلی پنجاب سے استدعا کی ہے کہ خدارا چھوٹے دکانداروں کو جرمانے کرنے کیساتھ بڑے بڑے مگرمچھوں کو بھی ہاتھ ڈالئے تاکہ حکومتی رٹ قائم ہو سکے -

گرمی آتے ہی لوڈشینگ کا جن بے قابو
قصور
گرمی آتے ہی لوڈشینگ کا جن بے قابو ہو گیا
بجلی کی بندش کے باعث لوگ سخت پریشان
تفصیلات کے مطابق قصور تحصیل بھر میں گرمی آتے ہی خاص کر شہر قصور میں لوڈشیڈنگ کا جن بوتل سے باہر آگیا ہے اور بار بار بجلی غائب ہو جاتی ہے جس کے باعث بچے بوڑھےشدید گرمی سے نڈھال ہو رہے ہیں
شیخ بھاگو فیڈر چراغشاہ فیڈر سٹی سب ڈویژن عرصہ چارگھنٹے سے بجلی غائب ہے
جس کے باعث عوام ذلیل خوار ہو گئی ہے نیز واپڈ اہلکار اپنی ڈیوٹیوں سے بھی غائب ہیں شہریوں نے ڈی سی قصور و اعلی احکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے -

لبیک یا اقصی ریلی،ہزاروں افراد کی شرکت
قصور
عوام دوست اتحاد قصور کی لبیک لبیک یا اقصی ریلی،ہزاروں افراد کی شرکت،فلسطین کی کھل کر حمایت کرنے کا مطالبہتفصیل
upات کے مطابق عوام دوست اتحاد قصور کے سربراہ و معروف سیاسی شحضیت سردار فیصل اورنگزیب کی زیر صدرات فلسطینیوں کی حمایت میں کل بروز اتوار لبیک لبیک یا اقصی ریکی نکالی گئی جو کہ کل شام ساڑھے پانچ بجے ڈیرہ سردار فیصل اورنگزیب سے شروع ہوئی اور چوک کمال چشتی پر اختتام پزیر ہوئی
اس ریلی میں سیاسی ،سماجی،صحافی،مذہبی،وکلاء برادری کے علاوہ ہزاروں افراد نے شرکت کی اور فلسطینیوں سے اظہار یکجتی کیا
شرکا کی تعداد کے اعتبار سے یہ ریلی ابتک تک کی تمام ریلیوں سے سب سے بڑی ریلی قرار پائی
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے فلسطینی عوام کی کھل کر حمایت کرنے کا مطالبہ کیا اور اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں کی جانی مالی مدد کرنے کا عزم کیا -

کوٹ رادہاکشن میں احتجاجی ریلی نکالی گئی
قصور
کوٹ رادھا کشن میں احتجاجی ریلی نکالی گئی
تفصیلات کے مطابق تحصیل کوٹ رادہاکشن میں فلسطین کے حق میں ریلی نکالی گئی جس میں مختلف سیاسی مذہبی تاجر تنظیموں اور دیگر جماعتوں کی جانب سے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئیے سسٹٹ کمشنر راجہ قاسم محبوب جنجوعہ sho محمد اعظم ڈھڈی پی ٹی آئی سردار امجد طفیل جماعت اسلامی ایوب خاور تحصیل پریس کلب کے رانا خالد گوشی مہر ساجد ڈسٹرکٹ نإیب صدر انجمن تاجراں مہر اصف صدیق اعظم راجو زیر اہتمام ریلی نکالی گئی شرکاء کے فلسطین سے رشتہ کیا لا الہ الا اللہ کے رکھ شگاف نعرے اقوام متحدہ اور او آئی سی سے فوری جنگ بندی کا مطالبہ -

80 سالہ بزرگ کو پولیس نے بازیاب کروا لیا
قصور
چونیاں میں تھانہ کنگن پور پولیس نے مظلوم کی آواز بن کر 80 سالہ مغوی بزرگ ملزمان کے چنگل سے بازیاب کروا لیا جبکہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں
تفصیلات کے مطابق چونیاں تھانہ کنگن پور پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 80 سالہ مغوی بزرگ کو بازیاب کروا لیا ہے کنگن پور کے رہائشی آصف نے تھانہ کنگن پور پولیس کو بتایا کہ اسکے والد مختار کو بھٹہ خشت مالکان نے کام نہ کرنے پر اغوا کر لیا ہے جس پر ایکشن لیتے ہوئے تھانہ کنگن پور پولیس نے بھٹہ مالکان آصف وغیرہ 4 افراد کے خلاف فوری مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کی اور 80 سالہ بابا مختار کی بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے ایس ایچ او نصراللہ بھٹی کی سربراہی میں سپیشل ٹیم تشکیل دی
اور اسی پولیس ٹیم نے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے بابا مختار احمد کو دو روز کے انتہائی قلیل وقت میں بازیاب کروا لیا جبکہ ملزمان فرار ہو گئے
فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں
جبکہ والد کی باحفاظت بازیابی پر مدعی مقدمہ آصف نے پولیس کا شکریہ ادا کیا اور ڈھیروں دعائیں دی
نیز ڈی پی او قصور عمران کشور نے اچھی کارکردگی پر پولیس ٹیموں کو شاباش دی -

صارفین کا احتجاج،فیسبک کی گراوت
قصور
فیسبک کی دوغلی پالیسی کے باعث مسلمانوں خاص کر پاکستانیوں کا احتجاج جاری،5 سٹار سے 1 سٹار اور کمنٹ میں اپنے جذبات کا اظہار، فیسبک و فیسبک لائٹ کی مقبولیت میں زبردست گراوتتفصیلات کے مطابق اسرائیلی جارحیت کے پیش نظر مسلمانوں کی طرف سے فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجتی کرنے کے جرم میں فیسبک انتظامیہ نے ہزاروں اکاؤنٹ ختم کئے جس پر مسلمانوں خاص کر پاکستانیوں نے شدید احتجاج کیا اور گوگل پلے سٹور پر جاکر فیسبک ایپلی کیشن کو 5 سٹار کی جگہ 1 سٹار کر دیا اور ساتھ ہی کمنٹ میں اپنے جذبات کا اظہار بھی کیا جس سے فیسبک و فیسبک لائٹ کی ریٹننگ 4.2 سے کم ہو کر 2.5 ہو گئی
ریٹننگ کی اس گراوت سے فیسبک انتظامیہ کو کروڑوں کا نقصان ہوا اور فیسبک انتظامیہ نے اکثر عارضی بند ہونے والے اکاؤنٹ دوبارہ چلا دیئے تاہم لوگوں کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ تاحال جاری ہے -

پولیس میں مرحلہ وار ویکسینیشن کا عمل جاری
قصور
پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس قصور کی مرحلہ وار کرونا ویکسنیشن جاری،عمر کے حساب سے تمام جوان اور افسران کی کرونا ویکسینیشن پٹرولنگ پولیس ضلع قصور کے تمام افسران اور ملازمان کی کرونا ویکسینیشن جاری ہے
تفصیلات کے مطابق فوکل پرسن شبیر حسین سب انسپکٹر کے مطابق DHQ ہسپتال قصور میں تمام پٹرولنگ اہلکاروں کی مرحلہ وار ویکسینیشن کروائی جارہی ہے پہلے مرحلے میں پچاس سال اور اس سے زائد عمر کے ملازمان کی ویکسنیشن ہوچکی ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں چالیس سال اور اس سے زائد عمر کے ملازمان کی ویکسنیشن بھی ہوچکی اور اب چالیس سال سے کم عمر والے ملازمان کی ویکسنیشن کروائی جارہی ہے
ڈی ایس پی پٹرولنگ غیاث الدین کے مطابق پولیس بطور فرنٹ مین کرونا کا سامنا کر رہی ہے اور ایسی صورتحال میں پٹرولنگ پولیس کی کرونا ویکسینیشن ناگزیر ہے
پٹرولنگ پولیس کرونا کے حوالے سے آگاہی مہم بھی چلارہی ہے اور لوگوں کو ماسک اور سینی ٹائزر کے استعمال اور کرونا SOP پر عمل درآمد کی ترغیب دے رہی ہے -

زہر دے کر بھینسیں مار دیں
قصور
الہ آباد میں معمولی تلخ کلامی پر مخالفین نے جانوروں کو زہر ڈال کر ہلاک کر دیا مقامی پولیس کو درخواست دینے کے باوجود مقدمہ درج نہ ہو سکا اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کی اپیلتفصیلات کے مطابق فرزند علی ولد بشیر احمد نے تھانہ کنگن پور میں ایک درخواست گزاری ہے کہ چند دن پہلے اقبال اور بلال نامی شخص میرے پاس جانور خریدنے کے لئے آئے جو کہ ہمارا سودا نہ ہو سکا اور تو تکرار ہو گیا اس رنجش کی بنا پر مذکورہ ملزمان دوبارہ دو موٹر سائیکلوں پر آئے اور میری پانچ عدد بھینس مالیتی بارہ لاکھ کو زہر ڈال کر فرار ہو گئے جس سے میری بھینسیں ہلاک ہو گئی تھانہ میں درخواست گزارنے کے باوجود مقدمہ درج نہ کیا گیا فرزند علی ڈی پی او قصور سے اپیل کی ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کاروائی کی جائے
-

آج کا جمعتہ المبارک یوم القدس منانے کا اعلان
قصور
آج کا جمعتہ المبارک یوم القدس کے طور پر منانے کا اعلان،ڈپٹی کمشنر قصور آسیہ گل 11 بجے کچہری چوک میں ریلی سے خطاب کرینگی،جماعت اسلامی،مرکزی جمعیت اہلحدیث
و دیگر سیاسی مذہبی جماعتی نماز جمعہ کے بعد اسرائیل کے خلاف احتجاج کرینگیتفصیلات کے مطابق گورنمنٹ کی طرف سے آج کا جمعتہ المبارک بطور یوم القدس منانے کا اعلان کیا گیا ہے
آج دن گیاراں بجے ڈپٹی کمشنر قصور آسیہ گل ڈپٹی کمشنر آفس سے کچہری چوک تک احتجاجی ریلی کی قیادت کرینگی جبکہ جماعت اسلامی قصور ،مرکزی جمعیت اہلحدیث قصور و دیگر مذہبی،سیاسی جماعتیں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد اسرائیل کی فلسطین کے خلاف جارحیت کے خلاف نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد احتجاجی مظاہرہ کرینگی
نیز علماء کرام سے استدعا کی گئی ہے کہ آج کا جمعہ شان بیت المقدس پر پڑھایا جائے اور امت مسلمہ کو قبلہ اول کی آزادی کیلئے بیدار کیا جائے