Baaghi TV

Category: قصور

  • پرائس کنٹرول مجسٹریٹ و ضلعی انتظامیہ متحرک

    پرائس کنٹرول مجسٹریٹ و ضلعی انتظامیہ متحرک

    قصور
    پرائس کنٹرول مجسٹریٹ و ضلع انتظامیہ متحرک ہو گئی
    تفصیلات کے مطابق قصور میں یکم اپریل سے لیکر ابتک 38 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے ضلع بھر میں 7354دوکانوں کو چیک کیا ہے جن میں 505 دوکانداروں کو خلاف ورزی کرنے پر موقع پر 6 لاکھ 34 ہزار200 روپے جرمانہ کیا گیا جبکہ 80 دوکانداروں کیخلاف آئی آرز درج کروائی گئیں ہیں
    جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ ضلع میں چینی کی فروخت 85 روپے فی کلو،آٹا 20 کلو تھیلا 860 روپے میں فروخت یقینی بنائی جا رہی ہے ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے

    شہزاد ملک سمائل نیوز قصور

  • چینی کے ریٹ کنٹرول نا ہو سکے،دکانداروں کی من مانیاں

    چینی کے ریٹ کنٹرول نا ہو سکے،دکانداروں کی من مانیاں

    قصور
    چونیاں تحصیل بھر میں سرکاری ریٹ پر چینی کی فروخت ناکام عوام رل گئے انتظامیہ خاموش تماشائی گلی محلوں اور دیہات میں چھوٹے دکاندار سو روپے کلو چینی فروخت کر رہے ہیں وزیر اعلیٰ سے نوٹس لینے کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق تحصیل چونیاں سیکڑوں دیہات میں چینی کی سرکاری نرخ نامے کے مطابق فروخت کو یقینی نہ بنایا جا سکا شہروں میں چند ایک بڑے دکانداروں کے سوا ہر جگہ چینی سو روپے کلو فروخت ہو رہی ہے احترام رمضان آرڈنینس کی دھجیاں بکھیری جا رہی ہیں تندرست افراد سر عام چائے اور سگریٹ نوشی کر رہے ہیں اکثر ہوٹل والوں نے فرنٹ میں شامیانے لگا کر اپنا کاروبار کر رہے ہیں اور روزہ خور ہوٹلوں میں کھانا کھا رہے ہیں تحصیل انتظامیہ صرف فوٹو سیشن تک محدود ہے اکثر دکاندار چینی سو روپے اور دال چنا اور سفید چنا گورنمنٹ کے ریٹ سے مہنگے داموں فروخت کر رہے ہیں رمضان المبارک میں مقرر کئے جانے والے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ غفلت کی نیند سوئے ہوئے ہیں مقامی شہریوں نے وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر آپ عوام کو ریلیف نہیں فراہم کر سکتے تو آپ کو حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں ہے فی الفور مستعفی ہو جائیں

  • بااثر افراد نے گاؤں کی 11kv لائن کاٹ دی،بجلی معطل

    بااثر افراد نے گاؤں کی 11kv لائن کاٹ دی،بجلی معطل

    قصور
    قصور کے قریبی گاؤں جوڑا نزد نور پور نہر میں محمکمہ واپڈا کی نااہلی سے بااثر شحض نے گاؤں کی 11 Kv لائن بجلی کاٹ دی،ماہ رمضان میں آدھے سے زیادہ گاؤں بجلی سے محروم ہو گیا،چوبیس گھنٹے گزرنے کے باوجود واپڈہ حکام بجلی کی بحالی نا کر سکے ،متاثرین کی ڈی سی قصور و وزیراعلی پنجاب سے نوٹس کی اپیل

    تفصیلات کے مطابق قصور کے قریبی گاؤں جوڑا نزد نور پور نہر کے آدھے گاؤں میں کل دوپہر 1 بجے سے بجلی نہیں ہے جس کی وجہ اسی گاؤں کے ثناءاللہ سیال نامی شخص نے با اثر افراد کی شہہ پر گاؤں کے آدھے حصے کو بجلی فراہم کرنے والی 11kv کی سپلائی لائن کاٹ دی ہے جو کہ عرصہ دراز سے اس کے گھر کے اوپر سے گزر رہی تھی
    کل دوپہر سے اب تک گاؤں جوڑا کے لوگ گرمی میں ذلیل و خوار ہو رہے ہیں
    گاؤں کے متاثرہ افراد کا کہنا ہے کہ ڈی سی قصور و وزیراعلی پنجاب مہربانی کرکے جلد از جلد نوٹس لے کر غنڈہ عناصر کے خلاف کارروائی کرکے ان کے خلاف سرکاری تنصیبات کو نقصان پہنچانے اور عوام کو تنگ کرنے پر نشان عبرت بنایا جائے جبکہ واپڈہ حکام کو اطلاع دینے پر ابھی تک کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی

  • انتہائی مطلوب گینگ گرفتار،مال مسروقہ برآمد

    انتہائی مطلوب گینگ گرفتار،مال مسروقہ برآمد

    قصور
    52 مقدمات میں مطلوب خطرناک گینگ کے کارکنان گرفتار کر لئے گئے
    تفصیلات کے مطابق چوکی لاری اڈہ کی بڑی کاروائی میں 52 مقدمات میں مطلوب شہر و گردونواح میں سنگین وارداتوں میں ملوث خطرناک ڈکیت گینگ کے 2 کارندے گرفتار کر لئے گئے ہیں
    ملزمان کے قبضہ سے لوٹی گئی 2 لاکھ 50 ہزار روپے کی نقدی اور 2 ناجائز پسٹل برآمد کئے گئے ہیں
    ملزمان محمد شفیق اور غلام مرتضی موٹر سائیکل پر سوار ہو کر شاپ رابری، سٹریٹ کرائم کی وارداتیں کرتے تھے اور دہشت کی علامت بنے ہوئے تھے
    لوگوں نے پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے

  • کلرک کا بغیر رشوت کام سے انکار

    کلرک کا بغیر رشوت کام سے انکار

    قصور
    چونیاں کے علاقے الہ آباد سب ڈویژن سٹی الہ آباد کے کلرک نے اندھیر نگری مچا دی رشوت نہ ملنے پر ایس ڈی او کے دستخط شدہ گھریلو کنکشن کے دو ڈیمانڈ نوٹس ہی غائب کر دیئے نئی فائیلیں بھی ایک ماہ سے دبا کر بیٹھ گیا چیف لیسکو اور چیئرمین واپڈا سے نوٹس لینے کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں سردار کوٹ اسلم کے رہائشیوں دو سگے بھائیوں عبداللہ اور ابو ہریرہ نے نئے کنکشن کے حصول کے لئے آن لائن درخواستیں دیں جس کا نمبر 1566/1567 ہے دسمبر 2020 میں ایس ڈی آو کے دستخطوں سے ڈیمانڈ نوٹس تیار ہو گئے تاکہ بنک میں فیس جمع ہو سکے لیکن کرپشن کے بے تاج بادشاہ سب ڈویژن الہ آباد کے کلرک مشتاق نے رشوت کی ڈیمانڈ کی رشوت نہ ملنے پر دونوں ڈیمانڈ نوٹس ہی غائب کر کے نئی درخواستیں طلب کر لیں ایک ماہ قبل دوبارا درخواستیں جمع کروا دی گئی لیکن مشتاق کلرک نے رشوت نہ ملنے پر دونوں درخواستیں دبا کر بیٹھا ہوا ہے دونوں بھائیوں نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم رشوت نہیں دیں گے کیونکہ رشوت دینا بھی برا فعل ہے اور رشوت دینے والا بھی جہنم میں داخل ہو گا دونوں بھائیوں نے چیئرمین واپڈا اور چیف لیسکو سے مطالبہ کیا ہے کہ کلرک مشتاق کے خلاف انکوائری کی جائے اگر ہمارا موقف سچا ہے تو راشی کلرک مشتاق کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے اور ہمارے کنکشن فوری طور پر لگائے جائیں

  • کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد نا ہو سکا،کیسز بڑھنے کا خدشہ

    کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد نا ہو سکا،کیسز بڑھنے کا خدشہ

    قصور
    کرونا وباء کے تیزی سے بڑھنے پر بھی لوگ احتیاط کرنے سے قاصر،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھی ابھی تک کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے گئے شرع 13 فیصد ہونے پر مذید کیسز بڑھنے کا خدشہ،شہر کے علاوہ گاؤں دیہات میں ایس او پیز پر عملدرآمد زیرو فیصد

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح قصور میں بھی کرونا کیسز خطرناک حد تک بڑھ گئے ہیں جس سے 5 اساتذہ کرام کی وفات ہو چکی ہے جبکہ کل چھانگا مانگا میں کرونا کیسز نکلنے پر سکول کو بند کیا گیا ہے
    قصور میں کرونا کی شرح 13 فیصد تک پہنچ چکی ہے مگر شہریوں کی جانب سے ایس او پیز پر عمل درآمد نا ہونے کے برابر ہے تاہم ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھی محض قصور شہر و باقی شہروں میں ایک آدھ کاروائی کرکے سکون قلبی خود کو و لوگوں کو دیا جا رہا ہے حالانکہ 32 لاکھ آبادی میں سے زیادہ تر لوگ قریبی دیہات میں رہتے ہیں جہاں پر ایس او پیز پر عملدرآمد زیرو ہے اور ابھی تک کسی ایک بھی گاؤں دیہات میں ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کیلئے انتظامیہ نے کوئی قدم نہیں اٹھایا
    سیاسی،سماجی،صحافی و مذہبی شحضیات کا کہنا ہے کہ اگر ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے میں سستی کی گئی تو حالات مذید خراب ہو سکتے ہیں لہذہ ضلعی انتظامیہ سختی سے شہروں کیساتھ دیہات میں بھی ایس او پیز پر عملدرآمد کروائے تاکہ اس موذی وبائی مرض سے بچا جسکے

  • گیس لوڈ شیڈنگ نے لوگوں کا جینا حرام کر دیا

    گیس لوڈ شیڈنگ نے لوگوں کا جینا حرام کر دیا

    قصور
    پتوکی شہر اور گردونواح میں افطاری وسحری کے اوقات میں سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری شہری بہت پریشان کوئی پرسان حال نہیں اعلی حکام نوٹس لیں
    پتوکی تفصیلات کے مطابق پتوکی شہر اور گردونواح میں افطاری وسحری کے اوقات میں سوئی گیس کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے گھریلو خواتین کو سحری اور افطاری کے لئے کھانا تیار کرنے میں شدید مشکات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے شہری مہنگے داموں ایل پی جی گیس خریدنے پر مجبور ہو چکے ہیں شہریوں نے جناح پریس کلب پتوکی کے سینیر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سوئی گیس کی وجہ سے بہت پریشانی بنی ہوئی ہے لہذا وزیراعظم عمران خان سے درخواست ہے کہ پتوکی کے سوئی نادرن گیس کے غیر زمہ دار افسران کے خلاف سخت کارروائی کر کہ ان ظالموں سے عوام کی جان خلاصی کروائی جاۓ شہریوں کا کہنا ہے کہ ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں بھی پتوکی محکمہ سوئی نادرن گیس عوام کو بلا تعطل گیس فراہم کرنے کے بجائے انکی طرف سے گیس لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جسکی وجہ سے افطاری اور سحری کے اوقات میں کھانا بروقت تیار نہیں ہو پاتا شہری بازار سے کھانا خرید کر سحری اور افطاری کرنے پرمجبور ہوچکےہیں شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سوئی گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور سوئی گیس نادرن افسران کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے جو ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں بھی سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ کرکے عوام کو تکلیف میں مبتلا کر رہے ہیں

  • تھانہ تھ شیخم کی کاروائیوں میں سماج دشمن عناصر گرفتار

    تھانہ تھ شیخم کی کاروائیوں میں سماج دشمن عناصر گرفتار

    قصور
    تھانہ تھ شیخم کی کاروائیوں میں سماج دشمن عناصر گرفتار
    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او عمران کشور کی ہدایات پر تھانہ تھ شیخم پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے منشیات ، ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا
    تھ شیخم پولیس نے کی اہم کاروائی میں شراب فروش ارشد ولد حنیف سے 20 لیٹر دیسی شراب برآمد کر لی جبکہ ایک اور کاروائی میں ایس ایچ او سید افتخار بخاری کی زیرنگرانی چوکی انچارچ روشن بھیلہ عظیم حفیظ اور ان کی ٹیم نے ملزم جبار احمد ولد عبدالستار کے قبضہ سے 1 عدد پسٹل 30 بور معہ 2 ضرب شد گولیاں برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے
    ڈی پی او عمران کشور کی طرف سے تھانہ تھ شیخم کے ایس ایچ او اور پولیس ٹیم کو شاباش دی گئی ہے
    جبکہ ڈی او نے کہا ہے کہ جرائم اور منشیات کے ذریعے نوجوان نسل کو تباہی کی جانب گامزن کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا

  • ماہ رمضان میں واپڈہ کو دعائیں مگر راجہ جنگ سب ڈویژن کو بدعائیں

    ماہ رمضان میں واپڈہ کو دعائیں مگر راجہ جنگ سب ڈویژن کو بدعائیں

    قصور
    ماہ برکات رمضان میں ضلع بھر کے لوگوں کی لیسکو حکام کو دعائیں جبکہ سب ڈویژن راجہ جنگ کیلئے خصوصی بدعائیں،ہلکی بارش و ہوا سے ساری سب ڈویژن کا نظام درہم برہم ہو جاتا ہے ،آٹھ آٹھ گھنٹے بجلی بند رکھی جاتی ہے،لوگوں کا کہنا ہے شیطان کے روپ میں سب ڈویژن راجہ جنگ کا عملہ ماہ رمضان میں موجود ہے

    تفصیلات کے مطابق جب سے ماہ برکات ماہ رمضان شروع ہوا ہے ضلع بھر کی عوام نے سکھ کا سانس لیا ہے اور لیسکو حکام کو سحر و افطار میں دعائیں دی جا رہی ہیں کیونکہ لوڈشینگ نا ہونے کی بدولت روزے داروں کو عبادت میں پریشانی نہیں ہوتی جس کے باعث روزے داروں کی دعائیں لیسکو قصور کے ساتھ ہیں تاہم اس ماہ برکات میں سب ڈویژن راجہ جنگ لعنتیں اور بدعائیں لینے میں اب بھی باز نہیں آیا ہلکی سی ہوا و بارش کی بدولت علاقے کی بجلی آٹھ آٹھ گھنٹے بند رکھی جاتی ہے اور یہ سلسلہ پہلے کی طرح جاری ہے
    لوگوں کا کہنا ہے کہ ماہ رمضان میں جب شیطان قید کر دیا جاتا ہے تو اس کی لعنتیں حاصل کرنے کیلئے سب ڈویژن راجہ جنگ قصور کا عملہ حاضر ہے جن کو ہم سحری و افطاری میں پوری تندہی سے لعنتیں دیتے ہیں جو کہ ان لعنتوں کے خالصتاً حقدار بھی ہیں کیونکہ پورے ضلع کے لوگ لوڈشینگ نا ہونے اے خوش ہیں جبکہ ہم ماہ رمضان میں بھی عبادات کرنے میں دشواری کر رہے ہیں
    لوگوں نے وزیر اعلی پنجاب سے استدعا کی ہے کہ شیطانی پیروکار عملہ سب ڈویژن راجہ جنگ کو کسی مدرسے میں داخل کروا دیا جائے تاکہ ان کو عبادات رمضان کی حرمت کا علم ہو جائے اور یہ راشی لوگ پوری لائن کو ایمانداری سے درست کر کے دیگر سب ڈویژن کی طرح دعائیں حاصل کر سکیں

  • سستی چینی کی خاطر لائنیں،ایس او پیز کی دھجیاں بکھیر دیں

    سستی چینی کی خاطر لائنیں،ایس او پیز کی دھجیاں بکھیر دیں

    قصور
    چونیاں سستا رمضان بازار میں 20 روپے کی خاطر عوام کو دوگھنٹے لائنوں میں کھڑا کر دیا گیا،ایس او پیز پی دھجیاں بکھیر دی گئیں

    رمضان المبارک کا مہینہ برکتوں رحمتوں اور فضیلتوں کا مہنہ ہے لگتا ہے کہ اے سی چونیاں صاحب آٹا مافیا اور چینی مافیا سے ہار مان گیا
    چونیاں تحصیل بھر میں دوکانداروں نے سرکاری نرخ نامے پر چینی کی فروخت کو ہوا میں اڑا دیاہے عوام چینی کے حصول کے لیے رل گئے
    تحصیل چونیاں کے ہر گلی محلے اور گردونواح کے دہی علاقوں میں چینی سرکاری نرخ نامے کی بجائے بلیک میں فروخت ہو رہی ہے تاہم چونیاں شہر میں چند ایک بڑے دکانداروں کے سوا باقی ہر جگہ پر چینی سو روپے سے ایک سو 110کلو تک فروخت ہو رہی ہے جبکہ تحصیل انتظامیہ صرف فوٹو سیشن کی حد تک ہی محدود ہے اکثر دکاندار چینی سو روپے اور دال چنا اور سفید چنا گورنمنٹ کے ریٹ سے مہنگے داموں فروخت کر رہے ہیں رمضان المبارک میں مقرر کئے جانے والے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ غفلت کی نیند سوئے ہوئے ہیں مقامی شہریوں نے وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر آپ عوام کو ریلیف نہیں فراہم کر سکتے تو حکومت سبسڈی کا ڈرامہ بھی نہ رچائیں