ڈپٹی کمشنر آسیہ گُل کے زیر صدارت ٹائیفائیڈ حفاظتی ٹیکوں کی مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس
مہم 18مئی سے شروع ہوکر 30مئی تک جاری رہے گی‘3لاکھ 66ہزار227بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے، ڈپٹی کمشنر
قصور ڈپٹی کمشنر قصورآسیہ گُل کے زیر صدارت ٹائیفائیڈ حفاظتی ٹیکوں کی مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس گزشتہ روز ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیوڈاکٹررابعہ ریاست، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل شبیر حسین چیمہ، سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر اقبال جاوید سمیت تمام متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ٹائیفائیڈ حفاظتی ٹیکوں کی مہم 18مئی سے شروع ہوکر 30مئی تک جاری رہے گی جس میں 9ماہ سے 15سال کی عمر کے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے جس کیلئے مربوط لائحہ عمل تشکیل دیدیا گیا ہے تا کہ کوئی بھی بچہ حفاظتی ٹیکوں سے محروم نہ رہ سکے۔ مہم کے دوران 3لاکھ 66ہزار227بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔ مہم کی کامیابی کیلئے مجموعی طور پر 209ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر آسیہ گُل نے متعلقہ افسران کوٹائیفائیڈ حفاظتی ٹیکوں کی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور تمام علاقوں میں ٹیموں کی پہنچ کو ممکن بنانے کیلئے تیار کردہ روڈمیپ پر عملدرآمد کو یقینی بنانے پر زور دیا۔ انہو ں نے کہا کہ ٹائیفائیڈکے مکمل خاتمہ کیلئے ضروری ہے کہ عوام الناس کوٹائیفائیڈ سے بچاؤ کے لیے حفاظتی ٹیکوں کی مہم کے سلسلہ میں بھرپور آگاہی فراہم کی جائے۔ مہم کے 100فیصد نتائج حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ تمام محکمہ جات مل کر کام کریں۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ مہم کے دوران اپنے 9ماہ سے 15سال کی عمرکے بچوں کو ٹائیفائیڈ کے حفاظتی ٹیکے ضرور لگوائیں اور ٹیموں کیساتھ بھرپور تعاون کریں۔
Category: قصور
-
3لاکھ 66ہزار227بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے
-

3 ماہ قبل گم ہونے والے بچے کو پولیس نے تلاش کر لیا
قصور
پولیس کا لاپتہ افراد کو اپنوں سے ملانے کی روایت برقرار ایسا ہی کچھ ایس ایچ او سید افتخار بخاری تھانہ تھ شیخم اور ان کی ٹیم نے کر دکھایاتفصیلات کے مطابق 3 ماہ قبل گمشدہ بچہ علی اپنے گھر والوں سے بچھڑجانے کے بعد واپس اپنے والدین کی آغوش میں آگیا شکریہ تھانہ تھ شیخم پولیس قصور تھانہ تھ شیخم ایس ایچ او سید افتخار بخاری اور پولیس ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گمشدہ بچے کو متعلقہ کوٹرادھاکشن پولیس اور ورثاء کے حوالے کردیا قصور3 ماہ قبل 5 سالہ بچہ علی گھر سے نکل کر کہیں غائب ہوگیا تھا جس کی گمشدگی کی ایف آئی آر تھانہ کوٹ رادھا کشن مورخہ 9 فروری 2021 درج کروائی گئی تھی گمشدہ بچے کی تھانہ تھ شیخم پولیس نے مختلف تھانوں میں رابطے کیے اور سوشل میڈیا پر خبریں چلنے کے بعد ورثاء تھانے میں پہنچ گئے جو خوشی سےنہال ہو رہے تھے۔ اس موقع پر بچے کے والدین نے ایس ایچ او سید افتخار بخاری اور تھانہ تھ شیخم پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا یوں آج تھانہ تھ شیخم پولیس نے لوگوں کے جان و مال کی حفاظت کے حلف کی پاسداری کرتے ہوئے اپنے فرض کو نبھاتے ہوئے عوام کو یہ پیغام دیا کہ پولیس کا ہے فرض مدد آپ کی ڈی پی او قصور عمران کشور نے ایس ایچ او تھانہ تھ شیخم اور ان کی ٹیم کو اچھی کارکردگی پہ شاباش دی
-

روڈز کے نام پر فراڈ اور لوگوں کو خوار کرنا بند کیا جائے
قصور
پتوکی کا شہری روڈز کے نام پر فراڈ پر برس پڑا
تفصیلات کے مطابق پتوکی کے شہری محمد اقبال نے نمائندہ باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں روڈ بنانے کے نام پر جو ڈرامہ ہورھا ہے صحیح ہورھا عوام کو خوب بیوقوف بنایا جارھا روڑ کو صاف کیے مٹی اٹھائے بغیر جو کھڈے بنے ہوئےتھے ان پر۔ پتھر ڈالے بغیر مشین سے صفائی کئے بغیر روڑ کا لیول چیک کیے بغیر ایک روڈ کو چھوڑ کر اچانک رات و رات فیصل کالونی روڑ کی تعمیر جدھر مٹی مٹی کالج کی نکر پر جہاں منو من مٹی پڑی تھی اسکے اوپر ہی نئے روڈ کی تعمیر سرکاری مشینری ٹریکٹر ٹرالی عملے سمیت بے دریغ استعمال کوئی انسپکشن پبلک ہیلتھ کی کئے بغیر ان روڑز کی تعمیر پتوکی شہر کی عوام سماجی فلاحی صحافتی وکلا سول سوسائٹی کا اس پر خاموشی اختیار کرنا یہ سب ایک مجرمانہ فعل ہے ہمیں اس پر آواز اٹھانی چاہیے اور ان تمام روڑ کی انسپکشن اور فری اینڈ انکوائری ہونی چاہیے یہ عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ ہے کسی کے باپ کا پیسہ نہیں جو چند لوگوں کی جیبوں میں جائے کمیشن کی صورت میں اپنے شہر اور اپنے حق کیلئے آواز اٹھانا حق ہے بغاوت نہیں ہےاس سے پہلے پرانی پتوکی روڑ بنا اسکی موجود ہ صورتحال سب کے سامنے ہے کچھ ماہ بعد ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گیا تھا
لہذہ ساری صورتحال کا ڈی سی ،کمشنر لاہور ڈویژن اور وزیراعلی پنجاب نوٹس لیں
-

فوڈ گیلری میں ایس او پیز کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں
[advanced_iframe src=”//www.tinywebgallery.com/blog/advanced-iframe” width=”100%” height=”600″]قصور
فوڈ گیلری قصور میں ایس او پیز کی سرعام دھجیاں اڑائی جا جا رہی ہیں،افطاری کے ٹائم دکانوں پر انتہاہ کا رش،لوگ بغیر ماسک اور بغیر سماجی فاصلے کے،شرح کرونا 13 فیصد سے زیادہ ہونے کے باوجود لوگ بد احتیاطی سے باز نا آئےتفصیلات کے مطابق قصور میں کرونا وباء کی شرح 13 فیصد سے بھی زیادہ ہے جس میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے مگر لوگ پھر بھی احتیاط کرنے سے قاصر ہیں قصور کی فوڈ گیلری نزد مسجد نور میں افطاری کے وقت لوگ سرعام ایس او پیز کی دھجیاں اڑا رہے ہیں جن کو کوئی پوچھنے والا نہیں زیادہ تر لوگ بغیر ماسک کے اور بغیر سماجی فاصلے کے خریداری کر رہے ہیں اور ایسا کئی دنوں سے جاری ہے جس سے کرونا کیسز میں شدت آنے کا خطرہ ہے لہذہ ضلعی انتظامیہ کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروائے بصورت دیگر کرونا وباء کے زیادہ پھیلنے کا خدشہ ہے
-

پتوکی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے 10500 من گندم برآمد
ضلعی انتظامیہ کا ذخیرہ اندوزوں اور گندم سمگلنگ کرنےوالوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ، اسسٹنٹ کمشنر اسامہ شیرون نیازی کی پتوکی کے مختلف علاقوں میں بھرپور کارروائیاں جاری ہیں
اسسٹنٹ کمشنر نے پتوکی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے 10500 من گندم برآمد کی.چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران ذخیرہ کی گندم برآمد کی گئی ، برآمد کی گئی گندم سرکاری گوداموں میں منتقل کر دی گئی۔
گندم خریداری کے مطلوبہ ہدف کو ہر صورت پورا کیا جائے گا۔گندم کی دوسرے اضلاع میں منتقلی کو روکنے کے لیے ضلع کے ان آؤٹ پوائنٹس پر چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہے، گندم کی سمگلنگ اور ذخیرہ کرنے والوں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔










-

مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے 10500 من گندم برآمد .
یہضلعی انتظامیہ کا ذخیرہ اندوزوں اور گندم سمگلنگ کرنےوالوں کے خلاف کریک ڈائون جاری،
قصور۔اسسٹنٹ کمشنر اسامہ شیرون نیازی کی پتوکی کے مختلف علاقوں میں بھرپور کارروائیاں ۔
قصور : اسسٹنٹ کمشنر نے پتوکی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے 10500 من گندم برآمد کی.
قصور: چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران ذخیرہ کی گندم برآمد کی گئی ، ڈپٹی کمشنر
قصور: برآمد کی گئی گندم سرکاری گوداموں میں منتقل کر دی گئی۔
ڈپٹی کمشنرقصور۔گندم خریداری کے مطلوبہ ہدف کو ہر صورت پورا کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر۔
قصور۔ گندم کی دوسرے اضلاع میں منتقلی کو روکنے کے لیے ضلع کے ان آؤٹ پوائنٹس پر چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہے۔آسیہ گلُ
قصور۔گندم کی سمگلنگ اور ذخیرہ کرنے والوں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔ڈی سی
مہر بشارت صدیقی بیوروچیف قصور -

ڈپٹی کمشنر آسیہ گُل نے ریونیو عوامی خدمت سروسز کا انعقاد کیا
وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات‘ڈپٹی کمشنر آسیہ گُل نے ریونیو عوامی خدمت سروسز کا انعقاد کیا
ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کے مسائل سنے اور فوری حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کئےقصور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر قصور آسیہ گُل نے ڈی سی کمپلیکس کے لان میں ریونیو عوامی خدمت سروسز کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر رابعہ ریاست، اسسٹنٹ کمشنر اورنگزیب سدھو،تحصیلدار، نائب تحصیلدارز، انچارج اراضی ریکارڈ سینٹر، پٹواریوں اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔ ریونیو عوامی خدمت سروسز کچہری میں انسداد کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے لوگوں کی کثیر تعداد نے شر کت کی۔ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کے مسائل سنے اور فوری حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے۔ ریونیو عوامی خدمت سروسز میں فرد اور انتقال کا اجرا، درستگی ریکارڈ، رجسٹری، انکم سرٹیفکیٹ، معائنہ ریکارڈ، ڈومیسائل کا اجرااور دیگر مسائل کا ازالہ کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ عوام الناس کو انصاف و دیگر مسائل کے حل کی فوری فراہمی اولین ترجیح ہے اس لئے شہری اپنے مسائل کے حل کیلئے تشریف لائیں اور اپنے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروائیں۔ ریونیو عوامی خدمت سروسز کے انعقاد کا مقصد عوام الناس کے ریونیو کے متعلقہ مسائل کا فوری ازالہ ہے جس سے شہریوں کو بھرپور فائدہ حاصل ہو رہا ہے۔ لوگوں نے موقع پر مسائل حل کرنے پر ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ریونیو عوامی خدمت سروسز کو حکومت پنجاب کا احسن اقدام قرار دیا۔ علاوہ ازیں تحصیل چونیاں، تحصیل پتوکی اور تحصیل کوٹ رادھاکشن میں بھی ریونیو عوامی خدمت سروسز کچہریوں کا انعقاد کیا گیا جہاں پر متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز نے لوگوں کے مسائل سنے اور انکے حل کیلئے احکامات جاری کئے۔
٭٭٭٭٭ -

یوٹیلیٹی اسٹورز پر خود غرضی کی انتہا
قصور
پتوکی میں یوٹیلیٹی سٹورز پر خود غرضی کی انتہا سفارشیوں کو نوازنے لگے مردوخواتین گھنٹوں لائنوں پر لگنے پر مجبور کورونا ایس او پیز کو بھی بھلا دیا گیاتفصیلات کے مطابق پتوکی شہر میں تمام یوٹیلٹی سٹورز والوں نے خود غرضی کی انتہا کردی صرف سفارشیوں کی بات سننا اور ماننا انکا وطیرہ ہے غریب شہری پریشان کوئی پوچھنے نہیں پتوکی کی غریب عوام رلیف لینے کیلیے رل گئ شہری ایس او پیز کو بھی بھول گئے سماجی فاصلہ نظر انداز کرونا وائرس پھیلنے کا خدشہ
پتوکی شہر کے تمام یوٹیلیٹی سٹورز پر سستی اشیاء خوردونوش کے حصول کیلئے روزہ داروں کی لمبی قطاریں لگ گئیں چینی،آٹا،گھی اور دالوں کے حصول کیلئے مردوخواتین لمبی قطاروں میں گھنٹوں انتظار کرنے پر مجبور ہیں پتوکی شہر کے تمام یوٹیلیٹی سٹورز پر روزہ داروں کی لمبی قطاریں لگوا کر بھول جانے والے سٹورز مالکان کو ایک فون آتا ہے اور بغیر پوچھے باہر سے لوگوں کو ہر چیز مل جاتی ہے رمضان المبارک کے چھٹے روز روزہ دار سستی اشیاء خوردونوش کے حصول کیلئے خوار ہو گئے یوٹیلیٹی سٹور ٹرنک بازار کے باہر مردوخواتین گھنٹوں انتظار کرتے رہے سستی اشیاء کے حصول کیلئے آنے والے شہری کورونا ایس او پیز کو بھول گئے سماجی فاصلے نظر انداز کر دیا گیا کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ پیدا ہورہا ہے شہریوں نے جناح پریس کلب پتوکی کے دفتر کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب اور اسنٹسٹ کمشنر اسامہ شہرون نیازی اور ڈی سی قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ ان ظالم سٹورز مالکان کا احتساب کیا جائے اور مرد اور خواتین کی الگ الگ لائنیں بنوائی جائیں -

اے ٹی ایم مشینیں بند پیسے ختم،صارفین پریشان
قصور
تمام بینک برانچز کی اے ٹی ایم مشینیں بند صارفین رقم نکلوانے کے لئے رل گئے
بینک ملازمین کی نااہلی کی بدولت اے ٹی ایم مشینیں بند پیسے ختم
یکم مئی اور اتوار کی چھٹی ہونے سے دو روز بنک بند رہنے کی وجہ سے صارفین نے رقم لینے کے لئے اے ٹی ایم مشینوں کا رخ کیا مگر شہر کی تمام بینک برانچز کی مشینیں بند پڑی تھیں اور رقم نہ تھی، بینک صارفین کا سٹیٹ بنک کے اعلی احکام سے نوٹس لینے کا مطالبہتفصیلات کے مطابق قصور بینک ملازمین کی نااہلی کے باعث قصور کی تمام بینک برانچز کی اے ٹی ایم مشینیں بند اور رقم ختم ہونے سے بینک صارفین کو شدید دشواری کا سامنا ہے یکم مئی اور اتوار کی اکٹھی چھٹیاں ہونے کے باعث صارفین نے رقم لینے کے لئے اے ٹی ایم مشینوں کا رخ کیا مگر تمام پرائیویٹ اور سرکاری بنکوں کی اے ٹی ایم مشینیں بند پڑی تھیں جسکی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا صارفین نے سٹیٹ بنک کے اعلی احکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہہے کہ ان بینکوں کے متعلقہ اے ٹی ایم مشینوں کے ملازمین کے خلاف کارروائی کی جائے جو کہ غیر زمہ داری کا مظاہرہ کرنے والے بینک ملازمین کے خلاف کارروائی کی جائے جس کی وجہ سے بینک صارفین کو شدید مشکلات کا کرنا پڑا
-

انسانی جان بچانے والے آکسیجن گیس سلنڈر نایاب
قصور
انسانی جان بچانے والی آکسیجن گیس سلنڈروں کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ جاری،فیس ماسک کی طرح نایاب ہونے کا خدشہ،حکومت بروقت ایکشن لےتفصیلات کے مطابق انسانی جان بچانے والے آکسیجن گیس سلنڈر نایاب ہوتے جا رہے ہیں 12.8 کے جی کا سلنڈر جو کہ محض ایک ہفتہ قبل 10750 کا تھا اچانک اضافے سے 15500 کا ہو گیا ہے کوویڈ 19 کی تیسری خطرناک لہر پر میڈیسن سپلائرز نے من مانی قیمتیں لگانا شروع کر دی ہیں جس سے آکسیجن گیس کا فیس ماسک کی طرح نایاب ہونے کا خدشہ ہے
واضع رہے کہ گزشتہ سال 5 روپیہ والا وائٹ،گرین،بلیو فیس ماسک 100 روپیہ اور 100 روپیہ والا کے این 95 ماسک 1000 روپیہ میں فروخت ہوتا رہا ہے اگر گورنمنٹ نے آکسیجن سلنڈر کی قیمت قابو نا کی تو بہت بڑے نقصان کا خدشہ ہے لہذہ گورنمنٹ ان بلیک مارکیٹنگ مافیا کے خلاف جلد سے جلد آہنی ہاتھوں سے نمٹے اور فیس ماسک کی طرح آکسیجن گیس بھی بیرون ملک سے وافر مقدار میں منگوائے تاکہ ان بلیک میلروں کو منہ کی کھانی پڑے