Baaghi TV

Category: قصور

  • تھانہ اے ڈویژن کی حدود سے بچی پراسرار طور پر تاحال لاپتہ ،

    تھانہ اے ڈویژن کی حدود سے بچی پراسرار طور پر تاحال لاپتہ ،

    (غفار ریاض نمائندہ باغی ٹی وی قصور)

    کوٹ رکندین خان قصور کے علاقے سے کمسن بچی پراسرار طورپر لاپتہ ورثاء نے پولیس سے مدد مانگ لی۔کوٹ رکندین خاں کے رہائشی محمد عباس نے پولیس تھانہ سٹی اے ڈویژن نے مقدمہ درج کروایا ہے کہ میری چار،پانچ سالہ بیٹی نور فاطمہ گزشتہ روز گھر سے باہر گئی جو تاحال واپس نہیں گھر واپس نہیں پہنچی اپنے طور پر بھی کافی تلاش کیا مگر کوئی سراغ نہیں ملا میری بیٹی کو تلاش کیا جائے۔پولیس تھانہ سٹی اے ڈویژن مصروف کاروائی ہے

  • زنا بالجبر کے نام سٹاپ واقعات ، قصور میں بڑا اسکینڈل منظرعام پر آ گیا

    زنا بالجبر کے نام سٹاپ واقعات ، قصور میں بڑا اسکینڈل منظرعام پر آ گیا

    (غفار ریاض نمائندہ باغی ٹی وی قصور)

    تحصیل چونیاں میں زناء کے دو مختلف واقعات میں ایک عورت کو زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا جبکہ دوسری نے شورمچا کر اپنی عزت بچائی پولیس نے دونوں مقدمات درج کرلیے۔بلقیس بی بی نے پولیس تھانہ الہ ا ٓباد میں درخواست دی ہے کہ گزشتہ رات کو میری بہو ساجدہ بی بی گھر میں اکیلی موجود تھی کہ ملزم ذوالفقار علی آیا اور اس کے ساتھ زناء کرکے فرار ہوگیا مدعیہ کی درخواست پر پولیس تھانہ الہ آباد مصرو ف کاروائی ہے جبکہ دربار شیخ علم دین کے رہائشی شہیر نے پولیس تھانہ سٹی چونیاں میں درخواست دی ہے کہ گزشتہ رات میری پندرہ،سولہ سالہ بہن نصرین بی بی اپنے گھر میں موجود تھی کہ ملزم غلام فرید آیا اور میری بہن کو ورغلاء پھسلاء کر قریب کے کھیت میں لے گیا اور زناء کرنے کی کوشش کی میری بہن نے شور مچا کر اپنی جان بچائی۔مدعی کی درخواست پر پولیس تھانہ سٹی چونیاں مصروف کاروائی ہے۔

  • ضلع بھر میں ڈاکو راج قائم ، انتظامیہ بے بس

    ضلع بھر میں ڈاکو راج قائم ، انتظامیہ بے بس

    (غفار ریاض نمائندہ باغی ٹی وی قصور)

    قصور اور نواح میں چوری ڈکیتی اور راہزنی کی تین مختلف وارداتوں میں ڈاکو نقدی،موٹر سائیکل،موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر موقع سے فرار ہوگئے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ساجو وال کے رہائشی ماجد علی نے پولیس تھانہ صدر پتوکی میں درخواست دی ہے کہ رات کو میں فیملی سمیت گھر میں سویا ہوا تھا کہ نامعلوم چور گھر کی دیوار پھلانگ کر آئے اور گھر سے چار عدد میں موبائل مالیت ایک لاکھ چار ہزار روپے چوری کرکے لے لے گئے ہیں راہزنی کی ایک واردات میں رسولپور قصور کے رہائشی نعمان اور عتیق موٹر سائیکل پر بازار سے گھر کو جارہے تھے کہ راستے میں دوکس مسلح نے روکا اور گن پوائینٹ پر نقدی،گھڑی اور ایک انگوٹھی چھین کر موقع سے فرار ہوگئے اسی طرح سے اشفاق احمد نے پولیس تھانہ صدر پھولنگر میں درخواست دی ہے کہ دو روز قبل میں موٹر سائیکل پر مانگا سے پھولنگر آرہا تھاکہ اڈا نتھے خالصہ کے قریب تین کس نامعلوم مسلح نے گن پوائینٹ پر روکا اور زبردستی نقدی،موبائل اور موٹرسائیکل چھین کر موقع سے فرار ہوگئے۔مقامی پولیس الگ الگ مقدمات درج کرکے مصروف کاروائی ہے۔

  • رمضان المبارک سے قبل مہنگائی کا طوفان ، عوام پریشان

    رمضان المبارک سے قبل مہنگائی کا طوفان ، عوام پریشان

    (غفار ریاض نمائندہ باغی ٹی وی قصور)

    رمضان المبارک کی آمدآمدہے اور لوگوں نے اِس مبارک مہینہ کا استقبال روزافزوں مہنگائی سے کرنے کی ٹھان لی ہے‘سبزی اور فروٹ سے لیکر آٹا‘چینی‘دال‘مرغی کا گو شت غرضیکہ ضروریات زندگی عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہوگئی ہیں اور جو کہاکرتے تھے کہ میرے پاس ٹیم ہے جس نے ہر لحاظ سے ہوم ورک کیاہواہے کہ عوام کو کوئی مسئلہ ہوگا اُس کا حل ڈھونڈلیں گے‘لوگ اُس رہنما اور لیڈر کو ڈھونڈنے میں ناکام ہوگئے ہیں۔اِن خیالات کا اظہار ایم یسیٰن فرخ کمبوہ سابق ممبرایگزیکٹو سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اب اُس لیڈرکو اقتدار ملے تین سال ہونے کو ہیں اور تین ماہ میں پاکستان بدلنے والی ٹیم نظرنہیں آرہی۔ انہوں نے مزیدکہا کہ تبدیلی ماسٹرنے پہلے اسدعمرکو معاشی ٹیم کا قائدبنایا جس کے ایماء پر انہوں نے کروڑوں گھراور کروڑوں نوکریاں دلوانے کے غیر حقیقی وعدے کئے‘اُس کے بعد شبرزیدی کو آزمایا گیا۔بعدازاں حفیظ شیخ کی تعریف میں زمین آسمان ایک کردیا جس نے پاکستانی عوام کو اربوں روپے کے قرضوں کے بوجھ تلے دبادیا وار پاکستا نی معیشت کو آئی ایم ایف کے ہاتھوں گروی رکھدیااب اُن کو بھی ناکام ڈیفالٹرکرکے نیاوزیرخزانہ اور نیامشیرخانہ لایاگیاہے اورندیم بابر نے جب کروڑوں کا ٹیکہ لگادیا تو اُس کو بھی نکال دیاگیالوگ ڈھونڈ رہے ہیں کہ وہ مخلص حقیقی لیڈر کب آئے گا جب واقعی ڈوبتی کشتی پار لگائے گا۔

  • چونیاں میں کرپشن کا نیا ریکارڈ

    چونیاں میں کرپشن کا نیا ریکارڈ

    قصور کی تحصیل چونیاں میں کرپشن کا نیا ریکارڈ
    تفصیلات کے مطابق تحصیل کونسل چونیاں کی کرپشن کی پھرتیاں عروج پر ہیں
    سیکٹری یونین کونسل افسران کا منظور نظر سپرئیڈنٹ بن گیا چیف آفیسر طارق سب انجینئر دیگر افسران نے روڈی فرضی کوٹیشن دفتر کی رینویٹ کے نام پر کروڑوں ڈکار گئے ٹر یکٹر کا ڈیزل لاکھوں روپے کا دیگر گاڑیوں میں استمعال کرنے پر ڈی جی آنٹی کرپشن چیف سیکرٹری پنجاب کو تمام کوٹیشن اور روڈی وغیرہ کے نام پر کوٹیشن کی تحقیقات اور ٹریکٹر کا لاکھوں روپے تیل دیگر گاڑیوں میں استمعال کرنےپر فرضی ڈیلی ویجز افراد کی بھرتی پر تحقیقات کے لیے ڈی جی آنٹی کرپشن کو درخواست ارسال

  • ٹاؤٹ مافیا اور جووے کے اڈوں کا راج

    ٹاؤٹ مافیا اور جووے کے اڈوں کا راج

    قصور
    الہ آباد میں ٹاؤٹ مافیاءاور منشیات فروشی سمیت جوے کے اڈوں کی بھرمار

    تفصیلات کے مطابق تھانہ الہ آباد کی حدود چوکی تلونڈی کے متعدد علاقوں بھیڑ سوہڈیاں،ججل،بگھیانہ خورد،کھوکھر ٹوچر،جھگے چوبیل ،قلعہ ناتھا سنگھ میں نوجوان نسل کی زندگیاں داو پر سماج دشمن عناصر نے معاشرے میں تباہی مچادی جگہ جگہ جوے کے اڈے اور منشیات فروشی کا دھندہ چلانے والے متحرک ہیں مقامی پولیس ایسے عناصر کے خلاف کارروائی کرنے سے گریزاں نظر آتی ہے متعدد مرتبہ ایسے عناصر کے خلاف کارروائی کیجاتی ہے تو ٹاؤٹ مافیاء کی فوری مداخلت پر معاملے کو دبایا جاتا ہے
    علاقہ کی سماجی و معزز شخصیات حاکم علی ،اللہ دتہ ،بشارت علی ،محمد اعظم ،لطیف خاں و دیگر نے ڈی پی او قصور سے میڈیا کے توسط پر اپیل کی ہے کہ تھانہ الہ آباد پولیس چوکی تلونڈی کی حدود میں منشیات فروشی اور جوے کے اڈے چلانے والوں کے خلاف فوری طور عملی اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ نوجوان نسل تباہ ہونےاور معاشرے میں بڑھتی ہوئی جرائم کی شرح پر کنٹرول پایا جاسکے

  • صحافت اور پولیس کا چولی دامن کا ساتھ

    صحافت اور پولیس کا چولی دامن کا ساتھ

    صحافت اور پولیس کا آپس میں چولی دامن کا ساتھ ہے ایس ایچ او تھانہ سٹی چونیاں

    تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی چونیاں عابد محمود چھینہ نے مرکزی پریس کلب کے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کے صحافی بھائیوں کو ایسے افراد کی نشاندہی کرنی چاہیے جو جرائم میں ملوث ہیں کیوں کہ صحافی اور پولیس کا آپس میں چولی دامن کا ساتھ ہےاور اس شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے معاشرے سے بہت سارے جرائم ختم کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ صحافی بھائیوں کو ایسے افراد کی نشاندہی کرنی چاہیے جو جرائم میں ملوث ہیں تاکہ ان کی سرکوبی کی جا سکے معاشرے میں بہت ساری خرابیاں ایسی ہیں جن کو ہم نے مل جل کر حل کرنا ہے تاکہ معاشرے سے جرائم ختم ہوسکے انہوں نے کہا کہ اصلاحی خبریں لگانے سے معاشرہ بہتری کی طرف جاتا ہے انہوں نے کہا کہ صحافی بھائیوں کو پولیس کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ معاشرے میں جرائم ختم تو نہیں ہو سکتا مگر بروقت نشاندھی اور ان پر فوری کاروائی سے جرائم میں کمی ممکن ہے جیسا کہ میں نے روڈ ڈکیتی کو روکنے کے لیے محافظ فورس کا گشت یقینی بنایا ہے اس سے چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں کافی حد تک کنٹرول ہے

  • صوبائی وزیر کا قصور کا دورہ ، ترقیاتی کاموں کے حوالے سے خوشخبری سنا دی

    صوبائی وزیر کا قصور کا دورہ ، ترقیاتی کاموں کے حوالے سے خوشخبری سنا دی

    قصور صوبائی وزیر ڈاکٹر مراد راس نے کرونا ویکسی نیشن سینٹر،اراضی ریکارڈ سینٹر اور تھانہ بی ڈویژن کا دورہ کیا۔ صوبائی وزیر نے کرونا ویکسی نیشن سینٹر میں سہولیات کا جائزہ لیا۔ ویکسی نیشن کروانے کیلئے آنیوالے شہریوں سے دستیاب سہولیات بارے دریافت کیا صوبائی وزیر تعلیم نے اراضی ریکارڈ سینٹر میں دی جانیوالی سہولیات کو چیک کیا۔

    صوبائی وزیر تعلیم نے تھانہ بی ڈویژن کا بھی دورہ کیا۔ صوبائی وزیر نے تھانہ دورہ کے موقع پر فرنٹ ڈیسک، ریکارڈ روم اور حوالات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پولیس رویہ میں تبدیلی وزیر اعظم عمران خان کا ویژن ہے۔ وزیر اعلی سردار عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت عوام الناس کی فلاح و بہبود کیلئے کوشاں ہے۔ شہریوں کی آسانی کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے .شہریوں کیلئے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا۔

    تمام محکمہ جات کو ضلع کی تعمیر و ترقی کیلئے ٹاسک سونپ دیئے گئے ہیں۔ ضلع میں سیوریج اور سڑکوں کی تعمیر و مرمت پر کام جلد شروع کیا جائیگا۔۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر آسیہ گُل، ڈی پی او عمران کشور، رکن صوبائی اسمبلی پیر مختار احمد، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عظیم الدین زاہد لکھوی،ضلعی محکموں کے افسران اور دیگر بھی موجود تھے۔

  • قصور میں تھانہ کی ناقص کارکردگی جرائم میں دن بدن اضافہ

    قصور میں تھانہ کی ناقص کارکردگی جرائم میں دن بدن اضافہ

    ناقص کارکردگی,بے جا سیاسی مداخلت یا معمول کی گئی کاروائی.4 ماہ میں 5 ایس ایچ او تبدیل. کرائم میں خطرناک حد تک اضافہ عوام عدم تحفظ کا شکار. ڈی پی او قصور عمران کشور نے 12 یوم قبل تعینات ھونے والے ایس ایچ او تھانہ کھڈیاں ثمر عباس ڈوگر کو تبدیل کر کے شوکت عدیل بلوچ کو بطور ایس ایچ او تھانہ کھڈیاں تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں

    واضع رھے ماہ نومبر میں انسپکٹر حاجی محمد اشرف جو کہ اب ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی پاچکے ھیں کے بعد انسپکٹر فاروق احمد رانجھا کو ایس ایچ او تھانہ کھڈیاں تعینات کیا گیا جو دو ماہ سے بھی کم عرصہ بعد تبدیل ھوگئے اور ملک سکندر کو نیا ایس ایچ او تعینات کیا گیا جنہیں تقریباً دو ھفتے بعد ھی بدل کر عامر سلیم شیخ نے چارج سنبھالا.جو دو ماہ سے بھی کم عرصہ تعینات رھے اور تھانہ مصطفےٰ آباد تبدیل کر دئیے گئے انکی جگہ ثمر عباس ڈوگر تعینات ھوگئے جنہیں 12 دن بعد ھی تبدیل کر شوکت عدیل بلوچ کو نیا ایس ایچ او تھانہ کھڈیاں تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں جنہوں نے چارج سنبھال کر کام شروع کردیا ھے

    دیکھے مذکورہ ایس ایچ او کب تک تعینات رھتے ھیں یا پھر حسب سابق افسران کی چند گزار کر چلے جاتے ھیں بار بار ایس ایچ اوز کی تبدیلی سے علاقہ میں کرائم کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ھے جس عوام خود کو غیر محفوظ سمجھ رھے ھیں خوف و حراس کی فضا ھے افسران بالا کو فوری نوٹس لیں*

  • آٹے  کا بحران جاری،من مانے ریٹ پر فروخت

    آٹے کا بحران جاری،من مانے ریٹ پر فروخت

    قصور
    تحصیل پتوکی میں آٹے کا بحران شدت اختیار کر گیا،لوگ سخت پریشان،دکانداروں کی من مانیاں جاری

    تفصیلات کے مطابق پتوکی میں آٹے کا مصنوعی بحران شدت اختیار کر گیا عوام در بدر ٹھوکریں کھانے لگی

    تاجر بلیک میں 10کلو آٹے کا تھیلا 430 روپے ولا سرکاری ریٹ توڑے پر آویزاں ہونے کے باوجود 550 روپے سیل کرنے لگے ہیں
    آٹا ڈیلر شہر بھر میں سرکاری ریٹ والا آٹا مہنگے داموں فروخت کرنے لگے ہیں
    جبکہ میگاروڑ پتوکی پر سرکاری ریٹ والا آٹا 10کلو تھیلا 550 میں فروخت کیا جا رہا ہے
    لوگوں نے انتظامیہ سے انکے خلاف سخت ایکشن لینے کی اپیل کی ہے