Baaghi TV

Category: قصور

  • چکن کی قیمت بلند ترین سطح پر

    چکن کی قیمت بلند ترین سطح پر

    قصور
    چکن کی قیمت بلند ترین سطح پر ،انڈے بھی پھر مہنگے ہو گئے ،سرکاری و کاروباری قیمتوں میں فرق،لوگ پریشان،انتظامیہ مدہوش

    تفصیلات کے مطابق قصور میں چکن کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں سرکاری طور پر چکن کی فی کلو قیمت 310 روپیہ ہے جبکہ مین مارکیٹوں سے ہٹ کر دکاندار 330 روپیہ فی کلو فروخت کر رہے ہیں نیز انڈے بھی مہنگے ہو کر 150 روپیہ درجن ہو گئے ہیں جبکہ چند دن قبل انڈوں کی قیمت کم ہو کر 125 روپیہ فی درجن ہو گئی تھی اس کے علاوہ دیگر اشیاء ضروریہ کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں مگر دکاندار پھر بھی سرکاری قیمتوں سے زائد پر فروخت کر رہے ہیں جس پر لوگوں کا کہنا ہے کہ پرائس کنٹرول و ضلعی انتظامیہ کہاں سو رہی ہیں ایک تو مہنگائی ہے جبکہ اوپر کی تاجروں کی اپنی من مانیاں بھی جاری ہے

  • ڈپٹی کمشنر کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر حرکت میں آگئے ،

    ڈپٹی کمشنر کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر حرکت میں آگئے ،

    کوٹ رادھاکشن ڈپٹی کمشنر قصور کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر کوٹ رادھاکشن نے سبزی منڈی گوشت مارکیٹ اور بازارں میں دوکاندارں کے ریٹ چیک کیے خلاف ورزی پر متعدد دکانداروں کو جرمانے بعداز بنیادی مرکز صحت ظفرکے کا بھی دورہ کیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر قصور کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر راجہ محمد قاسم محبوب جنجوعہ نے ریلوے روڈ سبزی و فروٹ منڈی گوشت مارکیٹ پاک بازار پر کریانہ سبزی فروٹ گوشت دکانداران کے ریٹ چیک کیے تمام دکانداران کو سرکاری نرخ نامے پر اشیاء فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں گئی ڈپٹی کمشنر قصور کا جاری شدہ نرخ نامہ اور فلیکس کو دوکان کے سامنے آویزاں کرنے کی ہدایات جاری کیں اورخریداروں سے موقع پر ریٹ دریافت کیے گئے ریٹ مطابق سرکاری نرخ نامہ ہونے پر دکانداران کو سراہا معمولی خلاف ورزی پر متعدد دکانداروں کو جرمانے بھی کیے گئےبعداز اسسٹنٹ کمشر نے بنیادی مرکز صحت ظفرکے کا بھی دورہ کیا جہاں پر انہوں نے ملازمین کی حاضری چیک کی ادویات کا سٹاک چیک کیامریضوں کو ادویات کی فراہمی کاریکارڈ چیک کرنے کے ساتھ صفائی ستھرائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی گئی
    کرونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت جاری کی ہیں۔

    (غفار ریاض نمائندہ باغی ٹی وی قصور)

  • ڈیڑھ کروڑ روپے ہتک عزت کا دعویٰ ، بلیک میلر پریشان

    ڈیڑھ کروڑ روپے ہتک عزت کا دعویٰ ، بلیک میلر پریشان

    قصور
    (غفار ریاض نمائندہ باغی ٹی وی)
    ٹریفک پولیس کے سب انسپکٹر سابقہ لائسنسنگ انچارج غلام رسول بھٹی ٹاؤٹ ایجنٹ اور ڈمی اخبار کے ذریعے زرد صحافت کرنے والے بلیک میلنگ مافیا کیخلاف سینہ سپر ہو گئے تفصیلات کیمطابق سابقہ لائسنسنگ انچارج سب انسپکٹر غلام رسول بھٹی نے فخر زمان نامی جعلی اشٹام فروش ٹاؤٹ ایجنٹ اور اسکی سرپرستی کرنے والے ڈمی اخبار روز نامہ برسرِ پیکار کے چیف ایڈیٹر افضل ناصر بھٹی کیخلاف سول کورٹ میں ڈیڑھ کروڑ ہتکِ عزت کا دعوی دائر تھانہ بی ڈویژن اور ڈی جی پی آر میں درخواست گزاری کرتے ہوئے ورکنگ صحافیوں کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صحافت ایک پیغمبرانہ پیشہ ہے اور اس مقدس پیشے کی آڑ میں بلیک میلنگ مافیا اور ٹاؤٹ ایجنٹوں کیخلاف ہر محاز پر انکا محاسبہ کروں گا اور ٹریفک پولیس کے فرائض کے متعلق ڈمی اخبار میں غلط اعداد و شمار شائع کرکے محکمے اور میری عزت کو اچھالنے والے بدنامِ زمانہ بلیک میلنگ مافیا کیخلاف قانونی چارہ جوئی کرتے ہوئے کیفرِ کردار تک پہنچاؤں گا سب انسپکٹر غلام رسول بھٹی نے یہ بھی کہا کہ ڈمی اخبار برسرِ پیکار کے چیف ایڈیٹر کی بلیک میلنگ کیخلاف ڈی پی ایس انتظامیہ نے بھی ہتکِ عزت کا دعوی دائر کر رکھا ہے یہ مافیا آئے روز صرف ایک کاپی کے اخبار پر آئے روز مختلف محکموں کیخلاف جھوٹی بے بنیاد خبریں شائع کرکے مالی فوائد حاصل کرنے میں پیش پیش ہیں انہوں نے یہ بھی کہا کہ افضل ناصر بھٹی نامی بلیک میلر صحافی اس سے پہلے ملک کے ایک ذمہ دار ادارے و اخبار روز نامہ جنگ کے لیے بھی رپورٹنگ کرتا رہا ہے جسکو آئے روز عوامی و محکمانہ شکایات پر انتظامیہ نے فارغ کر دیا تھا جو کہ بعد ازاں ایک ڈمی اخبار کے ذریعے بلیک میلنگ اور اوچھے ہتھکنڈے اپناتے ہوئے ڈسٹرکٹ کی سطح پر مختلف محکموں میں فرائض سر انجام دینے والے سرکاری ملازموں اور کاروباری شریف شہریوں کو ناجائز ہراساں کرتے ہوئے بے انتہا مالی فوائد حاصل کر رہا ہے سب انسپکٹر ٹریفک پولیس غلام رسول بھٹی نے آئی جی پنجاب ڈی جی پی آر اور دیگر ارباب اختیار سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بلھے شاہ کی دھرتی قصور میں صحافت کی آڑ میں متحرک بلیک میلر گروہ کیخلاف سخت قانونی اقدامات کرتے ہوئے کاروائی کی جائے

  • شہری کی درخواست پر اے سی سے جواب طلبی

    شہری کی درخواست پر اے سی سے جواب طلبی

    قصور
    شہری کی درخواست پر وزیراعظم نے قبضہ مافیا اور جعلسازوں کے خلاف اے سی چونیاں سے رپورٹ طلب کر لی جعل ساز گلیوں بازاروں کا جعلی انتقال دیکر پیسے بٹورتے اور لڑائی جھگڑوں کا سبب بنتے ہیں مقامی شہری نے وزیراعظم سٹیزن پورٹر پر درخواست دی تھی
    تفصیلات کے مطابق مقامی شہری نے الہ آباد میں قبضہ گروپوں اور جعل سازوں کے خلاف ایک درخواست وزیراعظم سٹیزن پورٹر پر درج کروائی کہ الہ آباد میونسپل کمیٹی کی حدود میں زمین کے ریٹ بہت زیادہ ہیں اور چند فراڈیے قسم کے لوگ جو اپنی تمام زمین فروخت کر چکے ہیں اور جو گلیوں اور بازاروں کا راستہ چھوڑا ہوا ہے ان کا انتقال ابھی بھی ان کے نام ہے وہ کسی فراڈیے یا قبضہ گروپ کو انتقال دیکر کر لڑائی جھگڑوں کا سبب بن رہے ہیں یا مزید پیسے بٹورنے کے لئے اسٹے آرڈر لے لیتے ہیں مقامی شہری نے وزیراعظم کو درخواست دی ہے کہ الہ آباد کی تمام گلیوں اور بازاروں کا رقبہ میونسپل کمیٹی کے نام انتقال اور عمل کیا جائے تاکہ شہری مزید فراڈ سے بچ سکیں وزیراعظم نے بذریعہ ڈی سی قصور اے سی چونیاں سے رپورٹ طلب کرلی ہے

  • ہسپتال سیکیورٹی سپروائزر رمضان جانی کا مؤقف

    ہسپتال سیکیورٹی سپروائزر رمضان جانی کا مؤقف

    قصور ڈی ایچ کیو ہسپتال کے گارڈذ جلاد بن گئے ایمرجنسی وارڈ میں آنیوالے بیمار مریض کو محض ماسک نہ پہننے پر تھپڑ رسید کرتے ہوئے دھکے مار کر وارڈ سے نکال دیا
    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سیکیورٹی گارڈ نے ایک مریض کو تھپڑ مارے اور اس کو دھکے دیئے جس پر لوگ سراپا احتجاج بن گئے تاہم ہسپتال سیکیورٹی کے سپروائزر رمضان جانی نے بتایا کہ بدتمیزی کرنے والے گارڈ کو نوکری سے نکال دیا گیا اور آئندہ سے تمام گارڈز کو تںبیہہ کی گئی ہے کہ اگر کوئی بھی گارڈ کسی مریض یا لواحق سے بدتمیزی کرتے پایا گیا تو اسے فوری نوکری سے نکال دیا جائے گا

  • نوجوان کو اغواء کرکے تشدد کیا گیا،ڈی پی او سے استدعا

    نوجوان کو اغواء کرکے تشدد کیا گیا،ڈی پی او سے استدعا

    قصور
    چونیاں میں نوجوان پر تشدد کا معاملہ ،ڈی پی او قصور سے نوٹس لینے کی اپیل
    تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل چونیاں کے گاؤں میانوالا گاٹ کے رہائشی رانا عرفان نے بتایا کہ اس کا ایک سروس اسٹیشن چھانگا مانگا میں واقع ہے جس پر رانا ارسلان وغیرہ نے قبضہ کرنے کی کوشش کی تو میں نے مزاحمت کی جس کا انہیں شدید رنج ہوا
    میں چار جنوری کو کام کے سلسلہ میں جا رہا تھا ظہیر آباد جا رہا تھا کہ ملزمان رانا ارسلان و ساتھیوں نے مجھے اسلحہ کے زور پر اغواء کیا اور اپنے ڈیڑے پر لے گئے جہاں مجھ پر تشدد کیا گیا اور مجھ سے میرا اے ٹی ایم کارڈ اور مبلغ 58000 روپیہ چھین لئے اور میرے والد کو کال کی کہ اگر کسی میں ہمت ہے تو مجھے چھڑوا لے جائے کال سنتے ہی میرا والد اور بھائی پہنچے اور منت سماجت کروا کر لے گئے اس سارے واقعہ کی درخواست تھانہ چونیاں میں دی گئی مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی لہذہ ڈی ہی او قصور نوٹس لے کر مجھے انصاف دلوائیں اور ملزمان کو گرفتار کرکے کاروائی کی جائے

    رپورٹ غنی محمود قصوری

  • اشتہاری کی سرعام فائرنگ لوگ ہراساں

    اشتہاری کی سرعام فائرنگ لوگ ہراساں

    قصور
    تحصیل چونیاں و گردونواح میں خوف کی علامت سمجھا جانے والا ڈاکو سرعام دندناتا پھر رہا ہے جس کی جانب سے سرعام ہوائی فائرنگ کرکے لوگوں کو ہراساں کیا جاتا ہے،لوگ سخت پریشان

    تفصیلات کے مطابق چونیاں میں اشتہاری ملزم مرید عباس عرف بودی اہل علاقہ کیلے وبال جان بن گیا ہے یہ قتل اقدام قتل،راہزنی و بھتہ خوری میں ملوث ہے اور پورے علاقے میں خقد کی علامت سمجھا جاتا ہے اس کی طرف سے آئے روز آبادی والے علاقوں میں ہوائی فائرنگ کی جاتی ہے جس سے عوامی و سماجی حلقے سراپا احتجاج ہیں جبکہ مقامی پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے اور اسے پکڑنے میں مکمل ناکام ہے
    لوگوں نے ڈی پی او قصور سے نوٹس لے کر اس اشتہاری کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ لوگ سکھ کا سانس لے سکیں

  • ڈی سی کی شکایات کے ازالے کی یقین دہانی

    ڈی سی کی شکایات کے ازالے کی یقین دہانی

    قصور
    ڈی سی قصور سے جرنلسٹ کی اہم میٹننگ ،شہر کے مسائل بتائے گئے ،ڈی سی کی ازالے کی یقین دہانی

    تفصیلات کے مطابق شیخ محمد حسین کی قیادت میں ورکنگ جرنلسٹ کونسل پریس کلب قصور و ممبران عاطف منیر ، چوہدری عثمان و دیگر نے ڈپٹی کمشنر قصور آسیہ گُل کے ساتھ تعارفی میٹنگ کی جس میں ڈپٹی کمشنر قصور کو شہر قصور کی عوام کو درپیش مسائل انکروچمنٹ،صفائی ستھرائی،خود ساختہ مہنگائی،آٹے کا بحران ،ڈسٹرکٹ ہاسپٹل کے مسائل،ناجائز قبضہ،واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ،کیمکل ملا دودھ کی فروخت ،سلاٹر ہاوس،نیشنل بنک چوک کی پارکنگ و دیگر اہم مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا گیا
    ڈی سی قصور نے شکایات سنیں اور ان شکایات کا جلد سے جلد ازالہ کرنے کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ ہر خاص و عام کی بات سنی جائے گی اور شکایات کو جلد سے جلد دور کیا جائے گا

  • سڑک کی کنکریت کیساتھ تعمیر جاری

    سڑک کی کنکریت کیساتھ تعمیر جاری

    قصور
    رائیونڈ قصور روڈ پر مین سٹاپوں پر کنکریت و سریئے سے سڑک مرمت کا کام جاری ،لوگوں کی پوری سڑک کو کنکریت سے تیار کرنے کی درخواست

    تفصیلات کے مطابق قصور رائیونڈ روڈ کے مین سٹاپوں پر کنکریت و لوہے کے ساتھ سڑک تعمیر کا کام جاری ہے جو کہ ایک بہت بڑی کاوش ہے کیونکہ اس سڑک پر ٹریفک انتہائی زیادہ ہے جس کے باعث تارکول کی سڑک جلد خراب ہو جاتی تھی خاص کر ان سٹاپس پر جہاں نکاسی آب بھی نہیں ہے اس لئے اب کنکریت و سریئے کیساتھ 9 انچ اونچائی والی مضبوط سڑک تعمیر کی جارہی ہے جس پر عوام نے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے اور ساتھ ہی یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ سارے قصور رائیونڈ روڈ کو اسی کنکریٹ سے تیار کیا جائے تاکہ بار بار سڑک کی ٹوٹ پھوٹ سے عوام کو مشکلات نا ہو
    واضع رہے کہ چند ماہ قبل ہی اس سارے روڈ پر بجری و تارکول سے پر کئے جانے والے گڑھے دوبارہ نمودار ہو چکے ہیں جس سے آئے روز حادثات ہوتے رہتے ہیں

    رپورٹ غنی محمود قصوری

  • جان لیوا اور مضر صحت منشیات عام ، اینٹی نارکوٹکس فورس دفاتر تک محدود

    پتوکی سمیت قصور بھر میں شراب،چرس، ہیروئن گٹکا سمیت دیگر منشیات کا کاروبار عروج پر ہے،جبکہ پولیس سمیت دیگر متعلقہ ادارے مبینہ کرپشن،سیاسی دباؤ اور دیگر وجوہات کی بنا پر کاروائی کرنے سے گریزاں ہیں۔
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق
    اسمگل شدہ بھارتی گٹکا، چرس، افیون، ہیروئن، راکٹ اور دیگر نشہ آور اشیاء کا نوجوانوں اور کم عمر بچوں میں استعمال تیزی سے بڑھ رہاہے۔ عوامی حلقوں نے اس امر پر تعجب کا اظہار کیا ہے کہ کرونا وائرس جیسی وباء کے دوران منشیات کی کھلے عام دستیابی حیرت انگیز ہے۔ایک سروے رپورٹ کے مطابق ضلع قصور کے مختلف دیہی علاقوں میں مضر صحت اشیاء سے شراب کشید کرنے کی بڑی تعداد میں بھٹیاں کام کررہی ہیں۔ دیسی شراب کا کاروبار اندرون قصور کی تحصیل پتوکی میں خاصا عروج پر ہے۔
    ذرائع کے مطابق منشیات فروش مافیا کےسفید پوش افراد سیاسی سرپرستی میں مخصوص مقامات پر شراب فروخت کرنے کے ساتھ اس کی ہوم ڈلیوری بھی کرتے ہیں۔شراب کی کھلے عام دستیابی سے نوجوان نسل میں اس کا استعمال تیزی سے بڑھ رہا ہے، اس کے علاوہ چرس اور ہیروئن کی خرید و فروخت بھی عام ہے۔
    باغی ٹی وی کی اطلاعات کے مطابق اندرون قصور کے علاوہ اسمگل شدہ بھارتی گٹکے کی بڑی مارکیٹ بنا ہوا ہے۔ پتوکی شہر کے علاوہ ضلع کے تمام چھوٹے بڑے شہروں اور قصبات میں پان کے کیبنوں،پرچون کی دکانوں،اور دیگر مقا مات پر بھارتی اسمگلنگ شدہ گٹکا سفینہ،21سو،پان پراگ،ظفری اور دیگر ناموںسے کھلے عام دستیاب ہے،جبکہ بڑے پیمانے پر اسمگل شدہ مختلف برانڈکی غیر ملکی سگر یٹ کا کاروبار بھی سیاسی سرپرستی میں جاری ۔
    دوسری طرف شہر کے بیچوں بیچ شراب فروخت کرنے والے ڈیلر موجود ہیں جو ریکارڈ یافتہ مجرم ہیں شراب کے عادی افراد شراب پی کر گلی محلوں میں گالم گلوچ اور بیہودہ زبان استعمال کرتے نظر آتے ہیں جس کی وجہ سے خاص طور پر عورتوں کو گزرنا مشکل ہوتا ہے ان شراب فروشوں اور شراب کے عادی افراد اس قدر گلی محلوں میں دندناتے پھرتے ہیں جس کی وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل جاتا ہے اہل علاقہ کا ڈی پی او قصور عمران کشور سے مطالبہ کے ان مجرمان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے اور علاقے کو محفوظ کیا ایسے لوگوں کی وجہ سے معصوم بچوں پر بہت زیادہ اثر پڑتا ہے۔

    (غفار ریاض نمائندہ باغی ٹی وی قصور)