Baaghi TV

Category: قصور

  • ڈاکو راج تاحال برقرار ، پولیس تھانوں اور مخصوص ٹھکانوں پر رشوت بٹورنے میں مصروف

    ڈاکو راج تاحال برقرار ، پولیس تھانوں اور مخصوص ٹھکانوں پر رشوت بٹورنے میں مصروف

    قصور میں قانون کے رکھوالے بھنگ پی کر سوگئے۔
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ضلع بھر میں ڈکیتیوں کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ پولیس کی ملی بھگت سے پریشان شہری تھانے کی ناک تلے بھی محفوظ نہیں ہیں۔
    یاد رہے کہ گزشتہ روز ہونے والی 50 لاکھ سے زائد مالیت کی ڈکیتی تھانہ کھڈیاں خاص سے صرف چند میٹر کے فاصلے پر واقع جگہ پر ہوئی ہے۔ جس پر تحریک انصاف کے ضلعی صدر نے اظہار افسوس کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے-

    پاکستان تحریک انصاف قصور کے ضلعی صدر ڈاکٹر عظیم الدین زاہد لکھوی ڈاکٹر نذیر بلوچ کے گھر پہنچ گئے ڈکیتی کی واردات پر اظہار افسوس ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے. متاثرہ خاندان سے گفتگو. پاکستان تحریک انصاف ضلع قصور کے صدر ڈاکٹر عظیم الدین زاہد لکھوی قصبہ کھڈیاں کی سیاسی و سماجی شخصیت ڈاکٹر نذیر بلوچ کے گھر گئے انکے گھر 50 لاکھ کے قریب ھونے والی ڈکیتی پر افسوس کا اظہار کیا اس موقع کوآرڈینیٹر سردار عباس ڈوگر، سردار عابدجمال،جواد ابراہیم دیگر بھی انکے ھمراہ تھے. ڈاکٹر عظیم الدین لکھوی نے متاثرہ خاندان کو یقین دہانی کروائی کہ ملزمان کو قانون کی گرفت میں لانے اور لوٹے گئے زیورات نقدی وغیرہ برآمد کروائی جائے گی. بعد ڈاکٹر عظیم الدین زاہد لکھوی نے اس سلسلہ میں ڈی پی او قصور سے ملاقات کی اور ڈاکٹر نذیر بلوچ کے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے، لوٹاگیا مال برآمد کرنے اور ذمہ داران قرار واقعی سزا دلوانے کا مطالبہ کیا ہے۔

    (غفار ریاض نمائندہ باغی ٹی وی قصور)

  • سلاٹر ہاؤس وبال جان بن گیا ،انتظامیہ خاموش

    سلاٹر ہاؤس وبال جان بن گیا ،انتظامیہ خاموش

    قصور
    اندرون شہر میں قائم سلاٹر ہاؤس شہریوں کے لئے وبال جان بن گیا ،انتظامیہ خاموش تماشائی،لوگ سخت پریشان
    تفصیلات کے مطابق اندرون شہر قصور میں قائم سلاٹر ہاؤس شہریوں کے لئے وبالِ جان بن گیا سلاٹر ہاوس کی انتظامیہ نےجانوروں کی آلائشوں کو سٹرک پر پھینکنے لگے جس سے آئے روز حادثات ہو رہے ہیں اور ہر طرف بدبو کا بھی راج ہے جسکی وجہ علاقہ مکین دہائیاں دینے لگے ہیں اور بارہا ضلعی انتظامیہ کو درخواستیں دی گئی ہیں مگر انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن کے کان پر جوں تک نہیں رینگی
    شہریوں نے ڈی سی قصور سے نوٹس لے کر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

  • دھند میں لوٹنے والے دو گرفتار چار فرار

    دھند میں لوٹنے والے دو گرفتار چار فرار

    قصور
    کوٹ رادھاکشن میں دھند میں لوگوں کو لوٹنے والا گینگ پکڑا گیا،دو ڈاکو لوگوں نے پکڑ لئے جبکہ 4 بھاگنے میں کامیاب ہو گئے
    تفصیلات کے مطابق کوٹرادھاکشن و گردونواح میں خوف کی علامت حمزہ ڈکیت گینگ کے دو افراد کو عوام نے حاجی پارک میں قابو کر لیا جو کہ شہری کو لوٹنے لگے تھے شہریوں نے بھاگنے والوں کا پیچھا کیا مگر دھند کا فائدہ اٹھاتے ھوئے گینگ کا سرغنہ حمزہ ماچھی ولد بوٹا ماچھی سکنہ مانسنگھ والا دیگر 4 ساتھیوں کے ھمراہ فرار ھو نے میں کامیاب ہو گیا
    پولیس نے موقع پر جا کر حمزہ ڈکیت گینگ کے 2 افراد کو حراست میں لے لیا ہے اور بھاگنے والے دیگر کی تلاش کی جا رہی ہے

  • دھند کا سلسہ پھر جاری،پیٹرولنگ بڑھانے کی درخواست

    دھند کا سلسہ پھر جاری،پیٹرولنگ بڑھانے کی درخواست

    قصور
    چار روز سے دھند کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا ،حادث و کرائم میں اضافہ

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح قصور میں بھی گزشتہ دنوں سے رکا ہوا دھند کا سلسلہ دوبارہ پچھلے چار دنوں سے شروع ہو گیا ہے
    شدید دھند کے باعث حد نگاہ صفر ہو کر رہ گئی ہے دھند بڑھنے کی بدولت سڑکوں پر حادثات بڑھنے کیساتھ چوری ڈکیتی کی وارداتوں کا بھی سلسلہ تیز ہو گیا ہے جس سے لوگ سخت پریشان ہیں تاہم زیادہ مسئلہ قصور کے گردونواح نواح کے دیہات سے آنے والے دفتری افراد و طالبعلموں کو ہے جنہوں نے صبح سویرے سفر کرنا ہوتا ہے جنہیں دھند کے باعث سڑک پر حادثات کیساتھ لٹنے کا بھی ڈر رہتا ہے
    لوگوں نے دھند کے دنوں میں ڈی پی او قصور سے سڑکوں پر پیٹرولنگ بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ شہری چوروں ڈاکوؤں سے محفوظ رہ کر سفر کر سکیں

    غنی محمود قصوری
    باغی ٹی وی

  • ایک اور حادثے میں نوجوان کے سر سے ٹائر گزر گیا

    ایک اور حادثے میں نوجوان کے سر سے ٹائر گزر گیا

    قصور
    قصور دیپال پور روڈ پر حادثے میں نوجوان لڑکا جانبحق ہو گیا ،سر سے ٹائر گزر گیا جس کی بدولت موقع پر ہی موت واقع ہو گئی
    تفصیلات کے مطابق چونیاں کے علاقے اڈا پلاٹ گہلن دیپال پور روڈ پر تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار کو نوجوان کو کچل دیا ہے
    حادثے میں موٹر سائیکل سوار 12 سالہ حامد موقع پر ہی جانبحق ہوگیا ہے اس کا سر ٹرک کے ٹائر کے نیچے آکر کچلا گیا ہے
    اطلاع ملتے تھانہ آلہ آباد پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اسپتال منتقل کر دیا ہے
    جبکہ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا
    پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے

  • بغیر این او سی و مہنگی فروخت کرنے پر جرمانے

    بغیر این او سی و مہنگی فروخت کرنے پر جرمانے

    قصوراور گردونواح میں مہنگی ایل پی جی گیس فروخت کرنے و این او سی کے بغیر ری فلنگ پر جرمانے
    تفصیلات کے مطابق قصور میں مہنگے داموں گیس ریفلنگ پر جرمانہ کیا گیا اور 2 کے خلاف مقدمہ درج
    کای گیا
    ڈپٹی کمشنر قصور آسیہ گل کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ محمد دین نے بغیر حفاظتی آلات و این او سی کے غیر قانونی گیس ریفلنگ کرنے اور مہنگے داموں فروخت پر محمد افضل، علی حسن کو 4500 جرمانہ جبکہ احمد مقبول، علی رضا کے خلاف پرائس ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرنے کیلئے پولیس کو تحریر ی استغاثہ دے دیا

  • تنخواہ سرکار سے اور کرنے کام اپنے ذاتی

    تنخواہ سرکار سے اور کرنے کام اپنے ذاتی

    قصور کے نواحی علاقے راجہ جنگ میں سرکاری ویٹرنری ہسپتال اہلیان علاقہ کے لیے وبال جان بن گیا گزشتہ روز صبج دس بجے تک اس کے مین گیٹ نہ کھل سکے عملہ اور ڈاکٹر حضرات غیر حاضر رہنے لگے بجائے اپنی سرکاری ڈیوٹی ادا کرنے کے اپنے پرائيویٹ کلینک پر مصروف
    تفصيلات کے مطابق قصورکے نواحی علاقہ راجہ جنگ میں سرکاری ویٹرنری ہسپتال اہلیان علاقہ کے لیے وبال جان بن گیا گزشتہ روز صبج دس بجے تک اس کے مین گیٹ نہ کھل سکے عملہ اور ڈاکٹر حضرات غیر حاضر بجائے اپنی سرکاری ڈیوٹی ادا کرنے کی بجائے اپنے پرائيویٹ کلینک پر مصروف ضلع قصور کی سیاسی سماجی اور فلاحی تنظيموں نے ڈپٹی کمشنر قصور اور ڈپٹی ڈاٸیریکٹر لاٸیو سٹاک قصور ڈاکٹر عدیل سے نوٹس لیکر متعلقہ ڈاکٹر اور عملہ کے خلاف کارواٸی کی جاۓ اور ان کو نوکری سے برخاست کیا جاۓ تاکہ لوگ ذپنے قیمتی مویشیوں کا علاج کروا سکیں

  • ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کو لیٹر جاری

    ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کو لیٹر جاری

    ڈی سی قصور کے حکم پر ڈپٹی ڈائرکٹر ڈویلپمنٹ نے الہ آباد میونسپل کمیٹی کو پانی کی ٹینکیاں ایک ہفتہ کے اندر اپنے قبضہ میں لینے کے لئے لیٹر جاری کر دیا
    تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی الہ آباد کی حدود میں واٹر سپلائی کی تقریباً چار پانچ سکیمیں کام کر رہی ہیں
    کمیٹیاں جو کہ سیاسی بنیادوں پر بنائی کئی تھیں ان کی غیر تسلی بخش کارکردگی تھی اور ناقص پانی مہیاء کیا جا رہا تھا جس پر مقامی شہریوں نے شکایات کی تھیں سوشل میڈیا اور اخبارات میں خبریں شائع ہونے پر ڈی سی قصور نے نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کو حکم دیا ہے کہ الہ آباد کی واٹر سپلائی سکیمیں میونسپل کمیٹی اپنے قبصہ لیں اور شہریوں کو صاف پانی اور دیگر سہولتیں فراہم کی جائیں واضح رہے کہ میونسپل کمیٹی کی حدود میں واٹر سپلائی سکیموں کی یوزر کمیٹیاں نہیں بن سکتیں لیکن میونسپل کمیٹی الہ آباد میں سیاسی بنیادوں پر یوزر کمیٹیاں کام کر رہی ہیں

  • اے سی کے ڈرائیور کا تمام وکلاء کو فون

    اے سی کے ڈرائیور کا تمام وکلاء کو فون

    قصور
    اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر کے ڈرائیور کا وکلاء کو خون
    تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر کی خصوصی ہدایت پر ان کے ڈرائیور محمد نیاز کا مختلف وکلاء سے ٹیلیفونک رابطہ اور وکلاء کو اسسٹنٹ کمشنر چونیاں کی طرف سے دئیے گئے احکامات کے متعلق بتایا کہ پرانی کچہری میں وکلاء کے جن دفاتر میں مختلف پریس کلبز کے صحافی حضرات جو کہ پریس کلب منہدم ہونے کی وجہ سر چھپائے بیٹھے ہیں اور اپنا پیشہ وارانہ کام سر انجام دے رہے ہیں ان دفاتر کو خالی کروا کر چابیاں پرانی کچہری دفتر اسسٹنٹ کمشنر جمع کروا دی جائیں یاد رہے اسسٹنٹ کمشنر چونیاں انتہائی زیرک دانا۔اورمعاملہ فہم آفیسر ہیں اس سے قبل بھی انہوں نے اپنی دانشمندی ۔اوربہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے کئی وکلاء اور صحافیوں کے دفاتر کو زمین کی دھول چٹا دی ہے اب ان کی طائرانہ نظر ان بچے کھچے دفاتر پر ہے دیکھنے ہیں کے یہ دفاتر کب تک اس کی کاری ضرب سے بچ پاتے ہیں

  • سیرت صحابہ کانفرنس میں خون عطیہ کرنے کی اپیل

    سیرت صحابہ کانفرنس میں خون عطیہ کرنے کی اپیل

    قصور
    کوٹ رادھا کشن میں عوام دوست اتحاد کوٹ رادہاکشن و کوٹ رادہاکشن بلڈ ڈونرز سوسائٹی کے زیر اہتمام سیرت صحابہ کانفرنس کیساتھ بلڈ ڈونشین کیمپ کا انعقاد،علامہ ابتسام الہٰی ظہیر و مولانا جاوید محمود قصوری خطاب فرمائیں گے شرکاء سے خون کا عطیہ لیا جائے گا

    تفصیلات کے مطابق کوٹ رادہاکشن شہر میں آج 10 فروری بروز بدھ کو بعد نماز عشاء سے رات گئے تک جامع مسجد القرس نزد پاک بازار مسجد مولوی والی میں سیرت صحابہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں حضرت علامہ ابتسام الہٰی ظہیر و مولانا جاوید قصوری صاحب خطاب فرمائینگے اس کانفرنس کے دوران کوٹ رادہاکشن بلڈ ڈونرز سوسائٹی شرکاء سے خون کے عطیات لے گی اور ضرورت مندوں کو خون عطیہ کیا جائیگا 5 فروری کو بھی عوام دوست اتحاد کوٹ رادہاکشن اور کوٹ رادہاکشن بلڈ ڈونرز سوسائٹی نے کیمپ لگا کر سینکڑوں لوگوں سے خون لے کر ضرورت مندوں کو دیا تھا آج بھی عوام دوست اتحاد گروپ کے صدر خرم شہزاد اور کوٹ رادہاکشن ویلفیئر سوسائٹی کے صدر میاں وقار و ممبران محسن میو قصوری نے اہلیان کوٹ رادہاکشن و گردونواح سے کانفرنس میں شرکت کرنے کی اپیل کے ساتھ ساتھ خون عطیہ کرنے کی اپیل کی ہے