Baaghi TV

Category: قصور

  • سیرت صحابہ کانفرنس میں خون عطیہ کرنے کی اپیل

    سیرت صحابہ کانفرنس میں خون عطیہ کرنے کی اپیل

    قصور
    کوٹ رادھا کشن میں عوام دوست اتحاد کوٹ رادہاکشن و کوٹ رادہاکشن بلڈ ڈونرز سوسائٹی کے زیر اہتمام سیرت صحابہ کانفرنس کیساتھ بلڈ ڈونشین کیمپ کا انعقاد،علامہ ابتسام الہٰی ظہیر و مولانا جاوید محمود قصوری خطاب فرمائیں گے شرکاء سے خون کا عطیہ لیا جائے گا

    تفصیلات کے مطابق کوٹ رادہاکشن شہر میں آج 10 فروری بروز بدھ کو بعد نماز عشاء سے رات گئے تک جامع مسجد القرس نزد پاک بازار مسجد مولوی والی میں سیرت صحابہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں حضرت علامہ ابتسام الہٰی ظہیر و مولانا جاوید قصوری صاحب خطاب فرمائینگے اس کانفرنس کے دوران کوٹ رادہاکشن بلڈ ڈونرز سوسائٹی شرکاء سے خون کے عطیات لے گی اور ضرورت مندوں کو خون عطیہ کیا جائیگا 5 فروری کو بھی عوام دوست اتحاد کوٹ رادہاکشن اور کوٹ رادہاکشن بلڈ ڈونرز سوسائٹی نے کیمپ لگا کر سینکڑوں لوگوں سے خون لے کر ضرورت مندوں کو دیا تھا آج بھی عوام دوست اتحاد گروپ کے صدر خرم شہزاد اور کوٹ رادہاکشن ویلفیئر سوسائٹی کے صدر میاں وقار و ممبران محسن میو قصوری نے اہلیان کوٹ رادہاکشن و گردونواح سے کانفرنس میں شرکت کرنے کی اپیل کے ساتھ ساتھ خون عطیہ کرنے کی اپیل کی ہے

  • گینگ سرغنہ ساتھیوں سمیت گرفتار

    گینگ سرغنہ ساتھیوں سمیت گرفتار

    قصور
    تحصیل پتوکی میں پولیس کی بڑی کاروائی میں گینگ سرغنہ ساتھیوں سمیت پکڑا گیا
    تفصیلات کے مطابق پتوکی تھانہ سرائے مغل ایس ایچ او مہر رشید احمد کی کاروائی میں بدنام زمانہ اعجاز عرف ججی ڈاکو گینگ سرغنہ اپنے ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا جس کے قبضے سے
    لاکھوں روپے نقدی اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے اہل علاقہ کا ایس ایچ او سرائے مغل مہر رشید احمد کو خراج
    جبکہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایچ او مہر رشید احمد نے کہا کہ جرائم کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے ان شاءاللہ میں سرائے مغل تھانہ کے علاقے کو جرائم اور منشیات سے پاک کرکے ہی دم لونگا

  • پیٹرولنگ پولیس کی جانب سے اہم کام کا آغاز

    پیٹرولنگ پولیس کی جانب سے اہم کام کا آغاز

    قصور
    پٹرولنگ پولیس کی جانب سے موسم بہار کی آمد پر شجرکاری مہم کا آغاز کیا گیا
    ماحول دوستی ہی دراصل انسان دوستی ہے
    غیاث الدین ڈی ایس پی پٹرولنگ قصور
    تفصیلات کے مطابق موسم بہار کی متوقع آمد پر پٹرولنگ پولیس قصور کی جانب سے شجرکاری مہم کا آغاز کردیا گیا ہے فوکل پرسن معروف احمد سب انسپکٹر کے مطابق ایس پی پٹرولنگ میڈم شائستہ ندیم کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی پٹرولنگ غیاث الدین کی زیرنگرانی ضلع قصور کی تمام پٹرولنگ پوسٹوں پر اور ان کے بیٹ ایریاز میں گرین بیلٹ اور سڑکوں کے کنارے بھرپور شجرکاری کی جائے گی اور اس حوالے سے محکمہ جنگلات کے ساتھ مل کر پوسٹوں کے گردونواح کو سرسبز و شاداب بنایا جائے گا اور ہر پٹرولنگ اہلکار اور افسر کم از کم پانچ پانچ پودے لگائے گا اور ان کی نگہداشت کا خیال رکھے گا اس موقع پر ڈی ایس پی پٹرولنگ محمد غیاث الدین نے پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کیا اور صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شجرکاری ماحول دوستی کی علامت ہے جو دراصل انسان دوستی ہے کیونکہ شجرکاری سے انسان کی فلاح و بہبود منسلک ہے اور اس سے مجموعی طور پر پوری انسانیت کو فائدہ پہنچتا ہے اس لیے ہمارا فرض ہے کہ انفرادی اور اجتماعی طور پر شجرکاری مہم کا حصہ بنیں

  • سڑک پر پڑی مٹی سے حادثہ،موٹر سائیکل سوار جانبحق

    سڑک پر پڑی مٹی سے حادثہ،موٹر سائیکل سوار جانبحق

    قصور
    انتظامیہ کی بے حسی ،سڑک کی کم چوڑائی اور ٹریکٹر ٹرالیوں کی بکھر ریت، مٹی، گرد و غبار سے کل شام موٹر سائیکل سوار جانبحق،انتظامیہ قصور رائیونڈ روڈ پر لاشوں کی گنتی میں مصروف
    تفصیلات کے مطابق کل شام کھارا موڑ پر تین موٹر سائیکل سوار آنکھوں میں گردو غبار پڑنے اور سڑک پر بکھری ریت و مٹی کی بدولت پھسل کر قصور کی جانب سے آنے والے مزدا لوڈر سے ٹکڑا گئے جس کے باعث موٹر سائیکل چلانے والا نوجوان آگے گر گیا جبکہ درمیان میں بیٹھا محمد شفیق سکنہ کھارا ٹائر کے نیچے آگیا تیسرا نوجوان جوکہ پیچھے بیٹھا تھا وہ پیچھے گر گیا تینوں کو چوٹیں آئیں مگر شفیق کو زیادہ چوٹیں آئیں جو کہ شام کے بعد زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے جانبحق ہو گیا
    اس سڑک پر حادثات روزانہ کا معمول ہیں جس کی وجہ سڑک کی کم چوڑائی ،سڑک پر ہر طرف ریت و مٹی کا بکھرے ہونا جو کہ موٹر سائیکل و رکشہ سواروں کی آنکھوں میں جا کر دیکھنے میں مشکل پیدا کرتی ہے
    واضع رہے کہ سڑک پر بغیر ترپال مٹی ،ریت و اینٹوں کی ٹرالیوں کا راج ہے جن کو ٹریفک پولیس اہلکاران رشوت لے کر گزرنے دیتے ہیں اور ان کی مٹی و ریت گرنے سے حادثات رونما ہوتے ہیں مذید پیٹرولنگ پولیس بھی ان ٹرالی والوں کے خلاف کاروائی کرنے سے گریزاں ہے
    لوگوں نے ڈی پی او قصور و ڈی سی قصور سے نوٹس لے کر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

  • مزدا لوڈر کیساتھ ٹکڑانے سے موٹر سائیکل سوار زخمی

    مزدا لوڈر کیساتھ ٹکڑانے سے موٹر سائیکل سوار زخمی

    قصور
    کھارا موڑ کے قریب ٹریفک حادتہ،دو موٹرسائیکل سوار شدید زخمی ہسپتال منتقل
    تفصیلات کے مطابق شام سے چند منٹ پہلے کھارا موڑ کے قریب ایک حادثے میں دو نوجوان شدید زخمی ہو گئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جن میں سے ایک کی حالت انتہائی نازک ہے جو کہ کھارا گاؤں کا رہائشی ہے
    عینی شاہدین کے مطابق موٹر سائیکل سوار توازن برقرار نا رکھ سکا اور مزدا لوڈر نمبری ایل ایکس ایکس 2551 جو کہ قصور سے رائیونڈ کی جانب جا رہا تھا سے ٹکرا گئے
    مزدا ڈرائیور نے ریسکیو 1122 کو کال کی اور اسی جگہ کھڑا رہا اور بوقت مغرب رائیونڈ کی جانب جانے لگا تو موضع اٹھیل پور کے قریب پولیس چوکی کھارا کے انچارج وکیل احمد نے اسے گرفتار کرکے چوکی منتقل کر دیا
    زخمیوں کو ہسپتال میں طبی امداد دی جار رہی ہے

  • دن دیہاڑے واردات،تاجر لاکھوں سے محروم

    دن دیہاڑے واردات،تاجر لاکھوں سے محروم

    قصور
    تھانہ اے ڈویژن کی حدود میں بیرون کوٹ عثمان میںں دن دیہاڑے واردات ،پولیس ناکام ہو گئی عوام پریشان

    تفصیلات کے مطابق قصور میں جاری وارداتوں کا سلسلہ نا تھم سکا ہے آئے دن کی وارداتوں سے شہری خود کو غیر محفوظ کر رہیں ہیں
    تھانہ اے ڈویژن سٹی قصور کی حدود کوٹ عثمان خان میں افضل کریانہ سٹور پر دن دیہاڑے ڈاکو اسلحہ کے زور پر پر دو لاکھ پچاس ہزار روپے لے کر فرار قصور ہو گئے
    تاجروں کا کہنا ہے کہ تھانہ اے ڈویژن سے انہیں کوئی تحفظ نہیں مل رہا وارداتیں دن بدن بڑھ رہی ہیں پولیس ان وارداتوں کو رکوائے اور ملزمان کو فی الفور گرفتار کرے

  • پولیس نے بچھڑی بہنوں کو ملوا دیا

    پولیس نے بچھڑی بہنوں کو ملوا دیا

    قصور پولیس کی پیشہ وارانہ خدمات جاری ، کنگن پور کے علاقہ سے لاپتہ ہونے والی دو بہنیں باحفاظت ورثا کے حوالے کر دی گئیں
    اہلیان علاقہ کا خراج تحسین
    تفصیلات کے مطابق کنگن پور سے لاپتہ ہونے والی دو بہنیں 14 سالہ اقصی اور 3 سالہ بینش کو پولیس نے برآمد کر کے والدین کے حوالے کر دیا۔ صوبائی وزیر کرنل ہاشم ڈوگر اور ڈی ایس پی اشفاق حسین کاظمی کی پریس کانفرنس ۔ لاپتہ بچیوں کے والد عبدالرشید کی درخواست پر تھانہ کنگن پور پولیس نے فوری مقدمہ درج کر کےSP انوسٹی گیشن علی بن طارق کی سربراہی میں بچیوں کی بازیابی کیلئے ںسپیشل ٹیم دی گئی ۔۔ تشکیل دی گئی سپیشل ٹیم نے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا اور انتہائی قلیل وقت میں دونوں بچیوں کو لاہور سے برآمد کیا۔۔ لاپتہ ہونے والی دونوں بہنوں کو کسی نے اغوا نہیں کیا بلکہ والدین کی ڈانٹ ڈپٹ سے دل برداشتہ ہو کر گھر سے بھاگی
    ۔ ڈی ایس پی اشفاق کاظمی نے تشکیل دی گئی سپیشل ٹیم کو تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان بھی کیا۔ ۔ صوبائی وزیر کرنل ہاشم ڈوگر نے قصور پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولیس کم وسائل میں بہترین کام سر انجام دے رہی ہے جو قابل ستائش ہے۔۔ صوبائی وزیر کرنل ہاشم ڈوگر نے ڈی پی او قصور عمران کشور اور انکی ٹیم کو چائلڈ ابیوز کے خاتمہ کیلئے کی جانے والی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ صوبائی وزیر کرنل ہاشم ڈوگر نے ایس ایچ او کنگن پور انسپکٹر نصراللہ بھٹی اور انکی ٹیم کیلئے 25 ہزار روپے انعام کا اعلان کیا۔ ۔ صوبائی وزیر کرنل ہاشم ڈوگر اور ڈی ایس پی اشفاق کاظمی نے دونوں بچیوں کو پیار دیا اور والدین کے سپرد کیا والدین نے قصور پولیس کو ڈھیروں دعائیں دیں

  • زینب الرٹ بل پی ٹی آئی گورنمنٹ کی اعلی کاوش ہے

    زینب الرٹ بل پی ٹی آئی گورنمنٹ کی اعلی کاوش ہے

    قصور
    زینب الرٹ بل پی ٹی آئی گورنمنٹ کی اعلی کوشش ہے جس سے بچوں کو تحفظ ملے گا
    شہید زینب کے والد امین انصاری کی نمائندہ باغی ٹی وی سے گفتگو
    تفصیلات کے مطابق زینب الرٹ بل جو کج گزشتہ سال مارچ میں منظور کیا گیا تھا اس کی رو سے روشنی ہیلپ ذور چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے کام شروع کر دیا ہے
    نیز زینب الرٹ بل سے پولیس اصلاحات بھی ہوئی ہیں زینب کے والد حاجی امین انصاری نے گفتگو کرتے بتایا کہ راؤ خان والا واقعہ دلخراش ہے اس کی مذمت کرتے ہیں زینب تو شہید ہو کر اللہ کے ہاں چلی گئی مگر اپنے نام سے منسوب بل کے زریعے سے پورے پاکستان کے بچوں کو محفوظ بنا گئی ہے کیونکہ اب روشنی ہیلپ لائن اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو پوری تندہی سے کام کرینگے مذید ان کا کہنا ہے کہ زینب الرٹ بل منظور کرنا پی ٹی آئی گورنمنٹ کی بہت بڑی کاوش ہے جس کی جتنی تعریف کی جائے اتنی ہی کم ہے

  • زینب الرٹ بل کی رو سے روشنی ہیلپ لائن  نے کام کا آغاز کیا

    زینب الرٹ بل کی رو سے روشنی ہیلپ لائن نے کام کا آغاز کیا

    قصور
    ڈسٹرکٹ پولیس آفس قصور میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے زیر اہتمام بچوں کے تحفظ کیلئے کوشاں ،روشنی ہیلپ لائن کے تعاون سے زینب الرٹ ایکٹ کو لاگو کرنے کے سلسلہ میں تفتیشی افسران کی ایک روز ہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کل کیذ گیا تھا جس کا مقصد معاشرے میں بچوں کے حقوق اور تحفظ بارے آگاہی پھیلانا ہے،ورکشاپ میں ڈی پی اوقصورعمران کشور، چائلڈ پروٹیکشن آفیسر قصور محمد عدنان اور فوکل پرسن زرتاب راجہ ، پراجیکٹ مینجر روشنی محمد علی، زینب شہید کے والد محمد امین انصاری اورسینئر پولیس افسران ضلع قصور نے شرکت کی ورکشاپ کے دوران بچوں کیساتھ جنسی زیادتی کے قوانین کی ترامیم ،پولیس ورک ، بچوں کے تحفظ کیلئے کام کرنے والی تنظیم روشنی اورحکومت پاکستان کے تعاون سے زینب الرٹ ایپ کے ذریعے بروقت ایف آئی آر کا اندراج اور لاپتہ بچے کی تلاش میں جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کارلاتے ہوئے کام کرنے کے میتھڈ پر بات کی گئی ،اس کے علاوہ بچوں کے اغوائ، چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے ورک،زینب الرٹ ایکٹ کے متعلق واقفیت ،بچوں کیساتھ جنسی زیادتی کے مقدمات کے چالان قانونی سقم سے پاک کرکے عدالتوں میں جمع کرانے کے طریقہ کار اورجنسی تشدد سے بچوں کی شخصیت پر اثرات کے متعلق بتایا گیا ،ورکشاپ کے دوران ڈی پی اوقصور عمران کشور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں میں جنسی زیادتی کے واقعات کی روک تھام کیلئے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔زینب الرٹ ایکٹ ایک ایسا ڈیٹا بیس ہوگا جس میں جنسی استحصال میں ملوث تمام ملزمان کا ڈیٹا ہو گا ، انہوں نے کہا آپ آفیسرز عوامی نمائندوں،ممبران سول سوسائٹی،میڈیا،انجمن تاجران،علماءاکرام،اساتذہ کرام سمیت زندگی کے ہر مکتبہ فکرسے خود رابطہ کرکے انکی معاونت حاصل کریں،کیونکہ اپنے بچوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہم سب ملکرمشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔ ورکشاپ کے آخر میں شرکت کرنے والے پولیس افسران میں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کیے گئے

  • وارداتوں کا سلسلہ مذید تیز ہو گیا

    وارداتوں کا سلسلہ مذید تیز ہو گیا

    قصور اور گردونواح میں وارداتوں کا سلسلہ نا رک سکا پولیس بری طرح ناکام ہو گئی

    تفصیلات کے مطابق قصور اور گردونواح میں ڈکیتیوں کا سلسلہ نس رک سکا راہزنی اور چوری کی متعدد وارداتوں نے شہریوں کو عدم تحفظ کا شکار بنا دیا،ڈاکووں نے لاکھوں کی رقم و دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔بیدیا ں روڈ مصطفی آباد میں چار ڈاکو کاشف رفیق کے پولٹری فارم پر آئے اور وہاں پر موجود سیکیورٹی گارڈ ودیگر ملازمان کو یرغمال بنا کر وہاں سے چھ لاکھ کا سامان اور پچاس ہزارکی نقدی لوٹ کر لے گئے اور بستی قادر آباد قصور سے تین ڈاکووں نے موٹرسائیکل سوار لیئق نامی شہری سے بارہ ہزار کی نقدی،موٹرسائیکل اور ایک موبائل چھین کر لے گئے جبکہ کندن موڑ چھانگا مانگا کے قریب تین ڈاکووں نے موٹرسائیکل سوار محمد مشتاق سے موٹرسائیکل چھین لی اور اسی طرح پل گھارا کنگن پور کے قریب تین ڈاکووں نے عدنان نامی شہری سے موٹرسائیکل اورپنتیس سوروپے لوٹ لئے جبکہ گریڈ اسٹیش الہ آباد کے قریب آصف نامی راہگیر سے بائیس ہزار کی رقم چھین لی اور محلہ ملک پورہ پتوکی میں تین ڈاکووں نے خالد انجم کے گھر گھس کر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر گھر سے دو لاکھ کی رقم اور تین تولے طلائی زیورات لوٹ کر لے گئے جبکہ نین وال چونیاں میں نا معلوم چور احمد علی کی گائے چوری کرکے لے گئے اور اسی طرح بہاری پور چونیان سے چور ایوب کی ھویلی مویشیاں سے دو بکرے اور تین بکریاں چوری کرکے لے گئے۔ مقامی پولیس مصروف کاروائی ہے جبکہ بڑھتی ہوئیں وارداتوں میں شہریوں میں شدید عدم تحفظ پایا جانے لگا جبکہ انجمن تاجراں نے ڈی پی او قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈکیتی اور راہزنی کی ورداتوں میں فوری کمی کے لئے ھنگامی اقدامات کئے جائیں