قصور
ضلع بھر کی سڑکوں پر اوور لوڈنگ ٹرالیوں کا راج ،ٹریفک پولیس نزرانے لے کر خاموش،حادثات میں روز بروز اضافہ
تفصیلات کے مطابق قصور کی ضلع بھر کی سڑکوں پر دن دیہاڑے اوور لوڈ ٹرالے ٹرالیوں کا راج ہے جس سے لوگوں کا گزرنا دو بھر ہو چکا ہے جبکہ ان ٹرالیوں کی بدولت کئی حادثات بھی جنم لے چکے ہیں مگر انتظامیہ کوئی نوٹس نہیں لیتی ٹریفک پولیس اہلکاران اپنی جیبیں گرم کرتے ہیں اور خاموشی سے تماشہ دیکھتے ہیں
لوگوں نے ڈی پی او قصور و ڈی سی قصور سے ان اوور لوڈنگ ٹرالیوں کے خلاف نوٹس لے کر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ حادثات میں کمی ہو سکے
Category: قصور
-

سڑکوں پر اوور لوڈنگ ٹرالیوں کا راج
-

اے سی و ڈی ڈی ایچ او میں تلخ معاملات
قصور
تحصیل پتوکی کے DDHO کو اسسٹنٹ کمشنر پتوکی کا حکم نا ماننا مہنگا پڑ گیا ،تبادلہ کر دیا گیا ،لوگوں کا ڈی سی قصور سے نوٹس لے کر معاملہ حل کروانے کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق پتوکی میں DDOH پتوکی چوہدری شہزاد کو اسسٹنٹ کمشنر پتوکی اسامہ شارون نیازی کا حکم نہ ماننے پر تبدیل کر دیا گیا
گزشتہ روز دونوں آفسروں کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی تھی جبکہ تاحال پتوکی میں نئے DDOH کی تعیناتی نہ ہوسکی
جبکہ شہریوں کا اس بارے کہنا ہے کہ ڈی سی قصور ،چیف منسٹر پنجاب فوری طورپر نوٹس لیکر کاروائی عمل میں لائیں کیونکہ تلخ کلامی ہو جانا کوئی بڑی بات نہیں -

کم عمر رکشہ ڈرائیور باعث خطرہ
قصور
پتوکی میں کم عمر چنگ چی رکشہ موٹرسائیکل ڈرائیور انسانی جانوں کے لئے خطرہ بن گئے ہیں شہر میں چنگ چی رکشوں کی تعداد سینکڑوں میں ہے اور اس میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہو رہا اور رہی کسر ریڑھی بانوں نے نکال دی ہے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں انتظامیہ بالکل خاموش
تفصیلات کے مطابق کم عمر چنگ چی رکشہ اور موٹر سائیکل ڈرائیور انسانی زندگیوں کے لیے خطرہ بن گئے پتوکی شہر اور گردونواح میں چنگ چی رکشوں کی تعداد سینکڑوں میں ہے۔ اور اس میں ہر گزرتے دن کے ساتھ ساتھ اضافہ ہو رہا ہے جن چی رکشہ چلانے والوں کی اکثریت ایسی ہے جو نوعمر اور ان کے پاس ڈرائیونگ لائسنس بھی نہیں ہے بلکہ ان کے ابھی شناختی کارڈ ہی نہیں بنے شہر بھر میں جگہ جگہ جس میں شاہر قائداعظم لاہور اڈا سے لے کر اسٹیشن چوک تک چنگ چی رکشہ سٹینڈ بن کر رہ گئے ہیں۔چنگ چی رکشہ ٹریفک کے بہاو میں بھی مشکلات پیدا کر رہے ہیں۔ مین شہراہوں میں گزرنا محال ہو چکا ہے۔ قانون سے نافذ کمسن ڈرائیور تیز رفتاری سے رکشہ چلاتے ہیں اور اکثر اوقات زیادہ سواریاں بٹھانے کے لالچ میں حادثات کا باعث بھی بنتے ہیں۔ جبکہ فروٹ کریانیوالوں کی ریڑھیاں سڑک کے دونوں اطراف میں کثرت پائی جاتی ہیں ۔فروٹ فروش اپنی مرضی سے جہاں چاہیں اپنی ریڑھیاں کھڑی کر دیتے ہیں متعددر ریڑھیاں تو دوکانوں کا روپ دھار چکی ہیں سڑکوں پر جبکہ مخصوس کر کے اڈے بنائے ہوئے ہیں -

شہر میں تجاوزات کی بھرمار،اے سی کاروائی سے گریزاں
قصور
پتوکی میں تجاوزات کی بھرمار شہریوں کا پیدل چلنا بھی محال ہو گیا ،اسسٹنٹ کمشنر خاموش تماشائی
تفصیلات کے مطابق پتوکی شہر بھر میں ناجائز تجاوزات کی بھر مار ہے جس سے لوگوں کا پیدل چلنا دو بھر ہو چکا ہے جبکہ تجاوزات سے ٹریفک جام رہتی ہے مگر اس ساری صورتحال کو جانتے ہوئے بھی اسسٹنٹ کمشنر پتوکی خاموش تماشائی بن گے
لوگوں کا کہنا ہء کہ ناجائز تجاوزات کی وجہ سے شہریوں کا پیدل چلنا بھی مشکل ہوکر رہ گیا
شارع قائد اعظم روڈ ،علامہ اقبال روڈ ،مین بازار ،ڈاک خانہ بازار ،ریلوے روڈ ،و دیگر مقامات پر ناجائز تجاو زات قائم ہیں اور اسسٹنٹ کمشنر پتوکی اسامہ شارون نیازی کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے
شہریوں نے ڈی سی قصور ،وزیر اعلی پنجاب ،چیف سیکرٹری پنجاب فوری سے طور پر نوٹس لے کر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے -

رات کو پڑنے والی اوس برف میں تبدیل
قصور
سخت سردی کے باعث رات کو پڑنے والی اوس برف میں تبدیل 60 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا،آنے والے دنوں میں درجہ حرارت مذید گرنے کا امکان
تفصیلات کے مطابق قصور میں سردی کا 60 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے سخت سردی پڑ رہی ہے
رات کو گرنے والی اوس برف میں تبدیل جاتی ہے دھند، اوس اور سورج کے اکثر نا نکلنے سے
درجہ حرارت رات کے وقت 3 درجہ سینٹی گریڈ سے بھی کم ہو جاتا ہے جبکہ اس سال محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق درجہ حرارت منفی 1 درجہ سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے آج قصور کا کم سے کم درجہ حرارت 4 اور زیادہ سے زیادہ 16 درجہ سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے -
چور گینگ گرفتار شہریوں کا اظہار تشکر
قصور پولیس کی بڑی کاروائی میں گینگ گرفتار
تفصیلات کے مطابق نقب زنی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے چار ارکان گرفتار تھانہ کھڈیاں پولیس کی کاروائی میں نقب زنی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے چار ارکان گرفتار ہوئے ہیں
ملزمان کے قبضہ سے نقدی 4 لاکھ روپے، طلائی زیورات، گھریلو قیمتی سامان، ناجائز اسلحہ اور آلات نقب زنی برآمد ہوئے ہیں
ملزم یوسف عرف تنی نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ تالا توڑ گینگ تشکیل دے رکھا تھا
اور وہ رات کے وقت گھروں کے تالے توڑ کر یا نقب لگا کر چوری کی وارداتیں کرتے تھے
ملزمان نے دوران تفتیش کھڈیاں اور اسکے گردونواح میں نقب زنی اور چوری کی 16 سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے ڈی پی او قصور عمران کشور نے اچھی کارکردگی پر پولیس ٹیموں کو شاباش دی -

وکلاء کے حقوق کی جنگ لڑونگا
قصور
وکلاء کے حقوق کیلئے جنگ لڑوں گا چونیاں بار کے اکثر وکلاء میرا ساتھ دے رہے ہیں میری کامیابی یقینی ہے ان خیالات کا اظہار معروف قانون دان محمد ضیاء الحق ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ چونیاں بار کی صدارت کا الیکشن لڑنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے کافی وکلاء دوستوں نے میری حمایت کا اعلان کر دیا ہے وکلاء کی اکثریت میرے ساتھ ہے جس سے میری کامیابی یقینی ہو گئی ہے وکلاء کے حقوق کے تحفظ کے لئے جنگ لڑوں گا کالے کوٹ کی حرمت پر آنچ نہیں آنے دوں گا وکلاء کے مسائل کے حل کے لئے جدوجہد کروں گا بار اور بنچ کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بناؤں گا -

قصور میں قلم چھوڑ ہڑتال جاری
قصور
اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال کو مقامی جج کی طرف سے عدالت میں ہتھکڑی لگانے کے باعث قصور میں بھی ہڑتال جاری ڈسٹرکٹ کورٹس میں رونق مانند
تفصیلات کے مطابق چند دن قبل اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال کو مقامی جج کی طرف سے عدالت میں ہتھکڑی لگوائے جانے کے واقعہ کے خلاف قصور میں بھی انتظامی افسران کی قلم چھوڑ ہڑتال جاری ہے جس میں افسران کی ہڑتال اور بار ایسوسی ایشن کی بھی ہڑتال رہی ریکارڈ اراضی سنٹر قصور کی جانب سے بھی ہڑتال ہے جس کے باعث ڈسٹرکٹ کورٹس قصور میں آئے ہوئے سائلین کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ کم آمد و رفت کے باعث ڈسٹرکٹ کورٹس میں ویرانی چھائی ہوئی ہے -

75 لاکھ کا سٹریٹ لائٹس ٹھیکہ منسوخ
قصور
الہ آباد میں75 لاکھ روپے کا سٹریٹ لائٹس کا ٹھیکہ منسوخ کر کے PCC کروانے کے ٹینڈرز منظور بیس ٹھیکیداروں نے اوپن ٹینڈر میں حصہ لیا لیکن تین ٹھیکیداروں نے بالترتیب 26, 23 اور 21 فیصد نقصان پر ٹینڈر اپنے نام کروا لئے مقامی شہریوں کا چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کو خراج تحسین
تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی الہ آباد کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سیاستدانوں کی چٹوں پر ٹھیکے دینے کی بجائے اوپن ٹینڈر کروائے گئے 75 لاکھ کا شہر میں سٹریٹ لائٹس کا منصوبہ کینسل کر کے PCC کے نئے ٹینڈرز کروائے گئے جس میں بیس ٹھیکیداروں نے حصہ لیا لیکن تین ٹھیکیداروں محمد بخش بھٹی، محمد رفیق گورنمنٹ کنٹریکٹر اور جہانیاں بلڈرز نے سرکاری ریٹ سے بالترتیب 26.23 اور 21 فیصد نقصان پر ٹینڈرز اپنے نام کروا لئے مقامی شہریوں نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سہیل گوندل اور سب انجینئر شہباز احمد کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے کہ انہوں نے سرکاری ٹھیکے سیاستدانوں کی چٹوں پر دینے کی بجائے اوپن ٹینڈر کروائے اور سرکاری خزانہ کی تقریباً بیس لاکھ روپے کی بچت کی -

آر پی او شیخوپورہ کی قصور پولیس لائن میں بریفننگ
قصور
شہریوں کی جان و مال اور عزت کی حفاظت ،کرائم کا خاتمہ اور عوامی خدمت پولیس کی پہچان ہونی چاہیے ۔ آر پی اوشیخوپورہ ریجن کا قصور میں خطاب
تفصیلات کے مطابق آر پی او شیخوپورہ ریجن ڈاکٹر انعام نے قصور میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان و مال اور عزت کی حفاظت ،کرائم کا خاتمہ ،عوام کےساتھ خوش اخلاقی اور عوامی خدمت پولیس کی پہچان ہونی چاہیے کیونکہ اللہ کو راضی کرنا ہے تو مخلوق خدا کی خدمت کرو ، مظلوموں کی داد رسی کرکے دعائیں لیں جو بہت بڑی عبادت ہے، صرف پیسے لینے والا اہلکار کرپٹ نہیں بلکہ مظلوم کو انصاف نہ فراہم کرنے والا بھی کرپٹ ہے کیونکہ ہم اسی کام کی تنخواہ لیتے ہیں،اس لیے ہمیں مظلوموں کا ساتھ دینا ہو گا اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بہادری اور دلیری سے لڑتے ہوئے قانون کے کٹہرے میں لانا ہوگا
پولیس لائن قصور میں منعقدہ پولیس دربار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پرڈی پی اوقصورعمران کشور، ایس پی انویسٹی گیشن علی بن طارق،ایڈیشنل ایس پی اویس ملک، ڈی ایس پی محمد یعقوب اعوان ،ڈی ایس پی صدراشفاق حسین کاظمی،ڈی ایس پی چونیاںخالد اسلم ،ڈی ایس پی پتوکی محمد اکرام خاں،ایس ایچ اوز ، ایلیٹ فورس کے جوان ،فرنٹ ڈیسک سٹاف ،ٹریفک سٹاف اوردیگر پولیس افسران و ملازمان بھی موجود تھے ۔پولیس دربار سے خطاب کرتے ہوئے آر پی اوشیخوپورہ ریجن نے کہا کہ کرپٹ پولیس آفیسر اورجو جرائم پیشہ افراد کی پشت پناہی کرتے ہیں ان کو ہمیں اپنی صفوں سے باہر نکا ل دینا ہو گا کیونگہ یہ محکمہ پولیس کی بدنامی کا با عث ہیں ، پولیس کی وردی درحقیقت اللہ کی طرف سے دی گئی امانت ہے اور اس امانت کے متعلق جو بھی ذمہ داریاں ہیں وہ تمام ذمہ داری پوری کرنا ہوں گی تاکہ صحیح معنوں میں لوگوں کی خدمت کر سکیں