قصور
تھانہ الہ آبادکو منشیات فروشوں نے گڑھ بنا لیا ،تھانے میں افسران و اہلکاروں کی مبینہ ملی بھگت سے منشیات فروشی جاری
متعلقہ ا فسران منشیات فروشوں کی گاڑیاں ذاتی و سرکاری کاموں میں استعمال کرنے لگے عوامی سماجی فلاحی و تاجر تنظیموں نے آر پی او شیخوپورہ ریجن سے تحقیقات کا مطالبہ کردیا
تفصیلات کے مطابق تھانہ الہ آباد میں منشیات فروشوں نے ڈیرے جمالئے باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ منشیات فروش مقامی پولیس افسران سے مبینہ طورپر سازباز ہو کر تھانے کے اندر ہی منشیات فروخت کر رہے ہیں جبکہ پولیس افسران دن رات منشیات فروشوں کی ذاتی گاڑیاں استعمال کررہے ہیں علاقہ کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے تو نوجوان نسل کی اکثریت نشے کی لت میں مبتلاء ہو چکی ہے جس کی وجہ سے چوری وڈکیتی کی وارداتوں کی صورت میں کرائم کی شرح کافی حدتک بڑھ رہی ہے خصوصاََ بھاگیوال ٹبہ،گہلن ہٹھاڑ،کوڑے سیال،تلونڈی،بگھیانہ اور سید پور منشیات کا گڑھ ہیں جبکہ حکام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے مقامی پولیس فرضی مقدمات درج کر کے کارکردگی بہتر دکھانے میں مصروف ہے عوامی سماجی فلاحی و تاجر تنظیموں نے آرپی او شیخوپورہ ریجن سے تحقیقات کر کے نوٹس کا مطالبہ کیا ہے
Category: قصور
-

تھانے کے اندر منشیات فروشی جاری
-

تجاوازت اور ناجائز قابضین کے خلاف سخت ایکشن
قصور
چونیاں میں تجاوزات کے خلاف سخت ایکشن
تفصیلات کے مطابق قصور اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر کا بروقت ایکشن اور 13 کنال اراضی واگزار کرانے کے لئے چوبیس گھنٹوں کا الٹی میٹم دے دیا
اورجوہڑ کی 13 کنال اراضی کو واگزار کرانے کا فوری طور پر حکم جاری کردیا انہوں نے موقع پر موجود معززین علاقہ جن میں سردار جاوید اشرف ڈوگر علاقہ پٹواری چوہدری طارق محمود سے اس تمام جوہڑ کے رقبے کی تفصیلات طلب کر لیں اور پورے معاملے کو سننے کے بعد اسسٹنٹ کمشنر چونیاں جناب عدنان بدر نے فیصلہ کیا کہ 13 کنال جوہڑ کی اراضی کو واگزار کروایا جائے گا اور اس میں سے ایک کنال جگہ کوڑا کرکٹ پھینکنے کے لیے مختص کی جائےگی جبکہ جوہڑ پر قابضین کو انہوں نے سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ تمام لوگ 24 گھنٹے کے اندر اندر اپنا سامان ان مکانوں میں سے نکال لیں بصورت دیگر آپریشن تو ہر حال میں ہونا ہے اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر کے اس فیصلے پر مقامی افراد نے انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رہائشی ہونا ہر بندے کا حق ہے لیکن گورنمنٹ کی جگہ پر غیر قانونی تعمیرات بنانا اس سے بھی بڑا جرم ہے -

سردی اور کیچڑ ایک ساتھ،ضلعی انتظامیہ بے نقاب
قصور
رات بھر جاری رہنے والی بارش سے سردی میں اضافہ،گلی بازار جوہڑوں میں تبدیل،انتظامیہ کے جھوٹے دعوے بے نقاب
تفصیلات کے مطابق قصور میں گزشتہ رات بھر وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ گلیاں محلے جوہڑوں میں تبدیل ہو گئے ہیں اور ضلعی انتظامیہ کے جھوٹے دعوؤں کی قلعی کھل گئی ہے قصور اور گردونواح کے گلی محلوں میں پانی جمع ہو گیا ہے جس سے پیدل افراد کا چلنا دو بھر ہو گیا ہے جبکہ شہر میں بھی جگہ جگہ پانی کھڑا ہے
لوگوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ فوٹو شیشن کی بجائے عملی کام کرے -

مولانا عبدالغفور حیدری کا کوٹ رادہاکشن میں خطاب پی ڈی ایم جلسہ کی تیاری
قصور
کوٹ رادھا کشن میں جمیعت علمائے اسلام کے جنرل سیکرٹری عبدالغفور حیدری کا خطاب ،پی ڈی ایم جلسہ کی تیاری
تفصیلات کے مطابق کل کوٹ رادہاکشن میں پی ڈی ایم لاہور جلسہ کی تیاریوں کے حوالے سے جمعیت علماء اسلام ضلع قصو راور (پی ڈی ایم کی مشترکہ جماعتیں) نے ایک پروگرام کا انعقاد کیا جس سے خصوصی خطاب جنرل سیکرٹری جمعیت علماء اسلام پاکستان و نائب صدر پی ڈی ایم حضرت مولانا عبدالغفور حیدری نے کیا پروگرام کل بروز جمعرات بعد از نماز ظہر البشیر سی این جی کےساتھ حویلی کوٹ رادھا کشن میں ھوا
پروگرام سے مسلم لیگ ن کے ذمہ داران نے بھی خطاب کیا جبکہ ہزاروں کارکنان و عام شہریوں نے شرکت کی -
وومن پروٹیکشن پنجاب کے لئے عہدہ سازی
قصور چیئرپرسن وویمن پروٹیکشن پنجاب کنیز فاطمہ نے قصور ڈسٹرکٹ پروٹیکشن کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق پلوشہ تنویر کوارڈی نیٹر،فوزیہ فاروق ڈپٹی کوارڈی نیٹر،سعدیہ کرن، شہزاد احمد ممبران نامزد۔اس موقع پر نامزد ہونیوالے عہدیداران نے اپنی اعلیٰ قیادت کے مشکور اور پرعزم ہو کر اپنی ذمہ داریاں نبھا کر ملک و قوم کی خدمت کرنے کااعادہ کیا
تفصیلات کے مطابق چیئرپرسن وویمن پروٹیکشن پنجاب کنیز فاطمہ نے ڈسٹرکٹ پروٹیکشن کمیٹی قصور کے عہدیداروں کو نامزد کرکے ایک تقریب میں ان کے نوٹیفیکیشن کے مطابق پلوشہ تنویر کوارڈی نیٹر،فوزیہ فاروق ڈپٹی کوارڈی نیٹر،سعدیہ کرن، شہزاد احمد ممبران کو نوٹیفکیشن دیئے گئے اس موقع پرصدر پی ٹی آئی سٹی کارپوریشن قصور اور کوارڈی نیٹر ڈسٹرکٹ پروٹیکشن کمیٹی قصور پلوشہ تنویر نے کہا کہ چیئرپرسن وومین پروٹیکشن محترمہ کنیز فاطمہ کے انتہائی مشکور ہیں جنہوں نے مجھ سمیت دیگر پر اعتماد کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پروٹیکشن کمیٹی کا عہدیدار نامزد کیا ہے۔ہم سب عہدیداران پر عزم ہیں اور اپنی ذمہ داریاں پوری ایمانداری سے نبھائیں گے۔ -

اسلامک ویلفئیر سوسائٹی الہ آباد نے ٹرانسفارمر لگوا دیا
قصور
اسلامک ویلفئیر سوسائٹی الہ آباد نے نواحی گاؤں بھاگیوال میں ٹرانسفارمر اور تاریں لگوا دیں،اہل علاقہ کا اظہار تشکر
تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل چونیاں کے شہر الہ آباد میں اسلامک ویلفیئر سوسائٹی نے نواحی گاؤں بھاگیوال میں عرصہ دراز سے رکا ہوا بجلی کا ٹرانسفارمر اور کھمبے و تاریں لگوا دیں جس پر اہل دیہہ نے اسلامک ویلفئیر سوسائٹی الہ آباد کا شکریہ ادا کیا اسلامک ویلفیئر سوسائٹی الہ آباد کے چیئرمین شفیق الرحمن کے مطابق ہم الہ آباد اور گردونواح میں دکھی انسانیت کی فلاح کا کام کرتے ہیں جس میں غرباء کے لئے کھانے کا بھی انتظام کیا جاتا ہے نیز مختلف جگہوں پر پانی کا انتظام اور مساجد میں ضروریات کی چیزیں مہیا کی جاتی ہیں -

قیمتوں میں استحکام کیلئے انتظامیہ میدان میں
قصور
تحصیل چونیاں میں انتظامیہ فروٹ و سبزی منڈیوں میں سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کروانے اور اشیائے ضروریہ کی کوالٹی اور معیار کا جائزہ لینے کے لئے متحرک ہو گئی
تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر ان ایکشن ہو کر فروٹ و سبزی منڈی میں ریٹس کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لئے بھی متحرک ہو گئے ہیں جبکہ فروٹ و سبزیوں کی نیلامی کے عمل کو ازخود مانیٹر کیا اور ساتھ ٹماٹر لہسن اور سبز مرچ مہنگے داموں فروخت ہونے پر اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر نے قیمتوں میں کمی کی ہدایت کر دی فروٹ و سبزی منڈی میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا -

ٹریفک پولیس کی غلطی ایک جان نگل گئی
قصور
الہ آباد میں ٹریفک پولیس کی غلطی سے ایک شحض کی جان چلی گئی
تفصیلات کے مطابق آلہ آباد ببر کھائی روڑ میں ایکسیڈنٹ ہوا ہے جس میں موٹرسائیکل سوار شحض روڈ پر کھڑے ٹرک سے ٹکرا گیا اور موقع پر جان بحق ہو گیا عینی شاہدین کے مطابق ٹرک کو ٹریفک پولیس نے روک رکھا تھا اور موٹرسائیکل سوار پھول فروخت کرنے کے لیے گہلن ہٹھار پھولوں کی منڈی آ رہا تھا جب ٹریفک والوں نے ٹرک کو اچانک روکا تو موٹرسائیکل سوار ٹرک سے ٹکرا گیا اور موقع پر جان بحق ہو گیا جاانبحق ہونے والے کے لواحقین کے ورثاء نے ٹریفک پولیس کے خلاف روڈ بند کرکے اجتجاج کیا -

ب فارم کیلئے دفتروں میں رش،موبائل وینیں چوہدریوں کے علاقوں میں
قصور
نادرا آفس میں ب فارم کے حصول کے لئے لمبی لائنیں، لوگوں کا کہنا ہے کہ گاؤں دیہات کی سطح پر موبائل وین بھیج کر لوگوں کو ب فارم بنوانے کی سہولت دی جائے تاکہ غریب مزدور بنا چھٹی کئے اپنی دیہاڑی لگائے اور گھروں میں موجود عورتیں ب فارم اپنے گاؤں میں ہی حاصل کر سکیں
نادرا موبائل وینیں چوہدریوں کے کہنے پر ان کے من پسند علاقوں میں بیجھی جاتی ہیں
تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ کی جانب سے سرکاری سکولوں میں پڑھنے والے بچوں کیلئے ب فارم جمع کروانا لازمی قرار دیا گیا ہے جس کی صورت میں ان پڑھنے والے طالب علم بچے بچیوں کو وظیفہ ملے گا جس سے پڑھائی کے نظام میں بہت زیادہ بہتری آئے گی اس لئے نادرا آفس قصور میں لوگوں کی لمبی لمبی لائنیں قبل از ٹائم ہی لگ جاتی ہیں جس سے عام دنوں کی بدولت نادرا دفتر میں چار گنا رش بڑھ گیا ہے اس بابت لوگوں کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنے گاؤں دیہات کی سطح پر موبائل وین بھیج کر ب فارم حاصل کرنے کی سہولت دی جائے تاکہ ہم دیہاڑی دار مرد اپنی دیہاڑی لگا سکیں اور گھر میں موجود عورتیں سارے کوائف کیساتھ نادرا موبائل وین سے بچوں کا ب فارم بنوا سکیں
لوگوں کا کہنا ہے کہ نادرا موبائل وین چوہدریوں کے کہنے پر ہی علاقوں میں بھیجی جاتی ہیں جو کہ غلط ہے ایسا نہیں ہونا چاہیے بلکہ نمبر واضع دیہات میں میرٹ پر وین کو بھیجا جائے -

قصور پولیس نے بچے ڈھونڈ کر والدین کے حوالے کر دیئے
قصور
ڈسٹرکٹ پولیس کا بچھڑوں کو اپنوں سے ملوانے کا سلسلہ جاری،گم شدہ بچوں کو ان کے والدین کے حوالے کر دیا
تھانہ اے ڈویژن پولیس نے لاپتہ دو بچوں کو مسلسل محنت کے بعد تلاش کر کے ورثا کے حوالے کر دیا
تفصیلات کے مطابق تھانہ اے ڈویژن پولیس کو اطلاع ملی کہ تین سالہ نمرہ اور 5 سالہ ماہد لاپتہ ہو گئے ہیں واقعہ کی اطلاع پاکر ڈی ایس پی سٹی اور ایس ایچ او اے ڈویژن بھاری نفری کیساتھ موقع پر پہنچے اور بچوں کی تلاش شروع کردی
پولیس کی مسلسل محنت کے بعد بچے تلاش کر کے باحفاظت والدین کے حوالے کر دئیے گئے ہیں پولیس کی فرض شناسی اور بچوں کی باحفاظت واپسی پر والدین نے پولیس کا شکریہ ادا کیا