Baaghi TV

Category: قصور

  • سی سی ٹی وی فوٹیج دینے کے باوجود پولیس ناکام

    سی سی ٹی وی فوٹیج دینے کے باوجود پولیس ناکام

    قصور
    واردات ہوئے 25 دن گزر گئے سی سی ٹی وی فوٹیج دی گئی مگر پولیس بلکل بے بس نظر آ رہی ہے ،درخواست گزار کا موقف
    تفصیلات کے مطابق قصور اٹھیل پور الفضل ملک پروڈکٹس پر تین مسلح افراد نے ڈکیتی کی تھی
    الفضل ملک پروڈکٹس پر ہونے والی ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فٹیج بطور ثبوت دینے کے باوجود بھی پولیس بے بس ہے
    درخواست گزار کا کہنا ہے کہ 25 دن گزر چکے ہیں ابھی تک پولیس نے ایف آئی آر درج تک نہ کی
    قصور پولیس کس چیز کی تنخواہیں لے رہی اس پر سوالیہ نشان ہے درخواست گزار رضوان کا کہنا ہے چکر لگا کر تھک چکا ہوں قصور پولیس سننے کو تیار نہیں

  • ٹھوس لائن نا ہونے سے دھند میں حادث

    ٹھوس لائن نا ہونے سے دھند میں حادث

    قصور
    صلع بھر کی سڑکوں پر ٹھوس لائن پیلی پٹی نا ہونے سے دھند کے باعث حادثات میں اضافہ
    تفصیلات کے مطابق ضلع بھر کی سڑکوں پر ٹھوس لائن یعنی پیلی پٹی نا ہونے سے دھند میں حادثات ہو رہے ہیں اس پیلی پٹی سے دھند میں باآسانی سڑک کے کنارے کا اندازہ کیا جا سکتا ہے مگر بدقسمتی سے ضلع کی چند ایک سڑکوں کے علاوہ کسی بھی سڑک پر پیلی پٹی سرے سے موجود ہی نہیں اور جن پر بنائی گئی تھی اسے مانند ہونے پر دوبارہ پینٹ نہیں کیا گیا اگر سڑکوں پر پیلی پٹی بنانا لازمی ہو جائے تو دھند اور رات کی تاریکی میں ڈرائیور سڑک کے کنارے کا احساس کرکے حادثات سے بچ سکتے ہیں

  • جرائم کا خاتمہ کرکے دم لینگے

    جرائم کا خاتمہ کرکے دم لینگے

    قصور
    جرائم کے خاتمے اور انصاف کی فراہمی کے لئے پولیس اپنا کردار ادا کر رہی ہے نئے تعینات ہونے والے RPO شیچوپورہ رینج انعام وحید کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے ان تفصیلات کے مطابق DSP چونیاں خالد اسلم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ محکمہ میں کالی بھیڑیں موجود ہیں لوگوں کا خیال ہے کہ پولیس کی سرپرستی کے بغیر کوئی جرم نہیں ہوتا لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے آج کے جدید دور میں ملزم بہت شاطر ہیں اور اپنی وارداتوں کے ثبوت مٹانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن ایک اچھا پولیس آفیسر اس کو ناکام بنا دیتا ہے پولیس جرائم کے خاتمے اور انصاف کی فراہمی کے لئے اپنا کردار ادا کر رہی ہے لیکن اس سے مزید بہتر طریقہ سے کام کرنے کی ضرورت ہے شیچوپورہ رینج میں نئے تعینات ہونے والے RPO انعام وحید صاحب کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے اور مظلوم کو اس کی دہلیز پر انصاف فراہم کرنے کی کوشش کریں گے اور ظالم کا ہاتھ زبردستی روکیں گے

  • سینکڑوں پتنگیں درجنوں چرخیاں برآمد

    سینکڑوں پتنگیں درجنوں چرخیاں برآمد

    قصور
    قصور تھانہ اے ڈویژن پولیس کا پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد پتنگیں، چرخیاں اور پتنگ باز گرفتار
    تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوقصور عمران کشور اور ڈی ایس پی سٹی کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن افتخار جوئیہ کی زیرنگرانی پتنگ بازی کے خلاف شہر بھر میں بھرپور کریک ڈاؤن شروع کر رکھا ہے جس میں گزشتہ روز خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارتے ہوئے للیانی اڈا چوک سے ایک پتنگ باز ملزم محمد تنویر سے 200 عدد پتنگیں اور 14عدد چرخیاں برآمد کر لیں جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا گیا، ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن افتخار جوئیہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پتنگ بازی ایک خونی کھیل ہے جوکہ غیرقانونی ہے، اس میں ملوث افراد کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا

  • انتہائی قدیم چوک میں ٹریفک کا رش

    انتہائی قدیم چوک میں ٹریفک کا رش

    قصور
    انتہائی قدیم چوک نور مسجد میں چار اطراف راستہ ہونے کے باوجود کوئی ٹریفک اہلکار تعینات نہیں جس کے باعث آئے روز حادثات ہوتے رہتے ہیں
    تفصیلات کے مطابق قصور شہر کے انتہائی قدیم چوک نور مسجد چوک میں چار اطراف سے راستہ ہے شہباز خان روڈ، ختم نبوت چوک،بلدیہ چوک اور اڈہ کھیم کرن روڈ سے گزرنے والی ٹریفک اسی چوک سے آمنے سامنے سے گزرتی ہے جس کے باعث ہر وقت رش رہتا ہے اور اس رش کے باعث آئے روز حادثات ہوتے رہتے ہیں تاہم افسوس کی بات ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے اس چوک کی ٹریفک کو کنٹرول کرنے کیلئے کوئی ٹریفک اہلکار تعینات نہیں کیا گیا
    شہریوں نے ڈی پی او قصور اور ڈی سی قصور سے نوٹس لے کر ٹریفک اہلکار تعینات کرنے کی درخواست کی ہے

  • قصور کے بچوں کو بچاؤ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    قصور کے بچوں کو بچاؤ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    قصور :پتوکی کے علاقے سرائےمغل میں ایک ماہ کے دوران بچیوں کو ورغلا کر جنسی زیادتی کرنے کا انکشاف ہوا جس کے بعد سے عوام نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا یہاں تک کہ قصور کے بچوں کو بچاؤ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا-

    باغی ٹی وی : ایک ہی علاقے میں‌ ایک ماہ میں‌6 بچیوں‌ سے زیادتی ،اطلاعات کے مطابق پنجاب کے علاقے پتوکی میں ایک ماہ کے دوران چھٹی بچی سے زیادتی کا کیس سامنے آیا جس پر علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیا تو پولیس نے ملزم کی گرفتاری ظاہر کردی۔

    ذرائع کے مطابق پتوکی کے علاقے سرائےمغل میں ایک ماہ کے دوران بچیوں کو ورغلا کر جنسی زیادتی کرنے کا انکشاف ہوا۔

    ملزم کی عدم گرفتاری اور علاقے میں بڑھتے ہوئے واقعات کے بعد علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیا اور بتایا کہ ملزم بچیوں کو ورغلا کر ویران جگہ لے جاکر زیادتی کرکےچھوڑ دیتا ہے۔

    علاقہ مکینوں نے احتجاج کے دوران سڑک کو بلاک کیا اور ٹائر بھی جلائے۔ مظاہرین کا کہناتھا کہ ایک ماہ کے دوران زیادتی کے 6 واقعات ہوچکے ہیں جبکہ پولیس نے صرف دو مقدمات درج کیے۔

    دوسری جانب پولیس نے حالیہ واقعے کی رپورٹ درج کر کے تحقیقات شروع کردیں، اس ضمن میں تفتیشی ٹیم نے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جس میں ملزم اپنے ساتھ بچی کو لے جاتا ہوا نظر آرہا ہے۔

    پولیس افسران نے مظاہرین کو ملزم کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے درندہ صفت شخص کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا، گرفتاری کے حوالے سے کارروائی کی جارہی ہے۔

    کاروائی کے دوران یاسین نامی شخص کو گرفتار کیا گیا گرفتار ملزم یسین ریکارڈ یافتہ کریمنل نکلا۔لیکن اس سے پہلے وہ پکڑا کیوں نہیں گیا اس قدیم مہارت پرماہرین بھی حیران رہ گئے کیوں کہ 5 بچیوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم یسین نے کچھ سال قبل اپنی چاچی کو کلہاڑیوں کے وار سے قتل کیا تھا اور اپنی بھابی کی ڈنڈوں کے وار سے ٹانگیں بھی توڑ دی تھیں،

    قصور پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ ان دونوں کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی تو مزاحمت پر اس نے ایسا کیا۔ ملزم کے خلاف ضلع ننکانہ میں مقدمات درج ہیں، دونوں مقدمات پولیس سسٹم کمپیوٹرائزڈ ہونے سے قبل کے ہیں اس لیے ٹریس نہیں کیے جا سکے ۔

    ملزم یسین
    پولیس کے مطابق گرفتار ملزم یسین نے آج تک اپنا قومی شناختی کارڈ ہی نہیں بنوایا جس کی وجہ سے اس کا کریمنل ریکارڈ ڈھونڈنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ڈی پی او قصو ر کے مطابق اس کیس پر تشکیل دی گئی تفتیشی ٹیمیں ضلع ننکانہ روانہ کر دی گئی ہیں جہاں سے ملزم یسین کا مکمل ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے۔

    کیونکہ ملزم یسین آبائی طور پر ضلع ننکانہ کا رہائشی ہے جو لمبے عرصہ سے قصور کی تحصیل پتوکی میں رہائش پذیر ہے۔

    قصور میں آئے روز ان واقعات کو سن کر اور دیکھ کر شہری بھی پریشان ہوگئے ہیں اور ایسے لرزہ خیز واقعات دن بہ دن بڑھنے سے تشویشناک صورتحال نے لوگوں میں خوف و ہراس پیدا ہو گیا جبکہ لوگوں میں شدید غم وغصے کی کیفیت کا بھی شکار ہیں اور ان واقعات کو روکنے اور مجرموں کو کیفردار تک پہنچانے کا مطالبہ کر رہے ہیں یہاں تک کہ قصورکے بچوں کو بچاؤ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے اور ہش ٹیگ فہرست میں پانچویں نمبر پر ہے-
    https://twitter.com/IrfanQamar512/status/1343445940691202049?s=20
    اس ٹرینڈ میں حصہ لیتے ہوئے عرفان قمر نامی صارف کا کہنا تھا کہ بچوں کے ساتھ زیادتی کی جاتی ہے۔ بچے لاپتہ ہوگئے۔ بچوں کو اغوا کیا جاتا ہے۔ بچے مارے گئے۔ اور ان بچوں کی لاشوں کو کچرے کے ڈھیر پر پھینک دیا گیا یا اتری قبروں میں دفن کردیا جاتا ہے-
    https://twitter.com/xi_Hunter_xi/status/1343460954210758657?s=20
    ایک صارف نے کہا کہ ساحل نے اپنی چھ ماہ کی رپورٹ میں کہا کہ اس عرصے میں اوسطاًچھ سے زیادہ بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا-
    https://twitter.com/Masood78613/status/1343486099646275585?s=20
    مسعود نامی صارف نے کہا کہ زندہ بچ جانے والے افراد اپنی پریشانی کے بارے میں اکثر شرمندہ اور مجرم محسوس کرتے ہیں اور اس واقعے کو ہونے دینے کے لئے خود کو مورد الزام ٹھہراتے ہیں ، حالانکہ — اور اس پر کافی زور نہیں دیا جاسکتا ہے – یہ ان کی غلطی نہیں ہے۔
    https://twitter.com/Masood78613/status/1343484771792547841?s=20
    اسی صارف نے لکھا کہ جنسی استحصال کے بارے میں بات کرنا یک طرفہ بحث نہیں ہونی چاہئے ، کیونکہ حساسیت ایک مستقل عمل ہے اور والدین کو اپنے بچوں کی مدد کے لئے ہمیشہ ساتھ رہنا چاہئے ، یہاں تک کہ نوعمری کے دوران بھی۔


    ایک صارف نے لکھا کہ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا (کے پی) کے ضلع ہنگو میں پولیس نے بدھ کے روز اس نوجوان کو گرفتار کیا ہے جس کو شبہ ہے کہ اس نے اس علاقے میں آٹھ سالہ بچی ، مدیحہ کے جنسی زیادتی اور قتل کے پیچھے ملوث ہے۔
    https://twitter.com/InayaO0/status/1343436644351766537?s=20
    عنایہ نامی صارف نے لکھا کہ بڑے بچوں اور نوعمروں میں جنسی استحصال کی علامات شامل ہیں افسردگی ، ڈراؤنے خواب ، اسکول کی ناقص کارکردگی ، وعدہ خلافی ، زیادتی وغیرہ-
    https://twitter.com/xi_Hunter_xi/status/1343458639001104385?s=20
    ایک صارف نے لکھا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں بچوں کے ساتھ بدسلوکی کا واقعہ ایک عام واقعہ ہے جو مذہب کی آڑ میں خود کو چھپانے کی کوشش کرتا ہے لیکن افسوسناک اور افسوس کی بات ہے کہ پاکستانی معاشرے میں پیڈو فیلیا یا بچوں کے ساتھ بد سلوکی کا رجحان بہت زیادہ ہے۔
    https://twitter.com/Kurri0/status/1343480037056667648?s=20
    ایک صارف نے لکھا کہ آدم اور حوا دونوں زمین پر خدا کے "نائب” (خلیفہ) ہیں۔ دونوں کو "انتہائی خوبصورت شکل” (احسن تقویم) میں تخلیق کیا گیا ہے۔ یہ حقیقت یہ ہے کہ ان کے مختلف افعال اور ذمہ داریاں ہیں ایک کو معتبر نہیں بناتا۔

    طلبا کے ساتھ زیادتی کرنے، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے سابق پولیس اہلکار کو عدالت نے سنائی سزا

    لاہور میں 2 بچیوں کے اغوا کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار

    پولیس ناکے پر 100روپے کے تنازعے پر دو پولیس اہلکار آپس میں لڑ پڑے

    خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنیوالا ملزم لاڑکانہ سے گرفتار

    موٹروے کے قریب خاتون سے مبینہ زیادتی ،پولیس کی 20 ٹیمیں تحقیقات میں مصروف

    ‏موٹروے پر اجتماعی زیادتی کا سن کر دل دہل گیا ، ملوث تمام افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ، مریم نواز

    موٹر وے کے قریب خاتون سے اجتماعی زیادتی،سراج الحق کا ملزمان کی گرفتاری کیلئے 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم

    درندہ صفت مجرمان کو پھانسی کی سزا دی جائے۔ دردانہ صدیقی

    موٹروے زیادتی کیس،سی سی پی او کے بیان پر کابینہ کو معافی مانگنی چاہئے تھی،عدالت،ریکارڈ طلب

    موٹرے پر سفر ذرا احتیاط سے، سینیٹر کی گاڑی پر حملہ،پولیس کا روایتی بیان،ملزم فرار

    ریپ کے مجرموں کو نامرد بنانے کی بجائے کونسی سزا دینی چاہئے؟ انصار عباسی کی تجویز

    بچوں سے زیادتی کے مجرموں کوسرعام سزائے موت ،علامہ ساجد میر نے ایسی بات کہہ دی کہ سب حیران

    موٹروے زیادتی کیس،گجرپورہ سے تفتیش تبدیل ،مرکزی ملزم کا شناختی کارڈ بلاک

  • سوشل میڈیا پر اسلحہ کی تصاویر لگانے والے خبردار

    سوشل میڈیا پر اسلحہ کی تصاویر لگانے والے خبردار

    قصور
    پولیس قانون شکنوں کے خلاف ڈٹ گئی،دو ملزمان گرفتار
    تفصیلات کے مطابق قصور پولیس قانون شکنوں کے تعاقب میں ڈٹ گئی تھانہ کھڈیاں پولیس کی کاروائی میں سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کو گرفتار کر کے ملزمان شوکت اور زمان کے قبضہ سے جدید ناجائز اسلحہ برآمد کرکے مقدمات درج کر لئے گئے ہیں
    ملزمان نے جدید ناجائز اسلحہ کیساتھ اپنی تصاویر سوشل پر وائرل کیں تھیں
    ڈی پی او قصور عمران کشور نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے تھانہ کھڈیاں پولیس کو سپیشل ٹاسک دیا تھا

  • دوران ڈرائیونگ محتاط رہیں،انچارج ٹریفک

    دوران ڈرائیونگ محتاط رہیں،انچارج ٹریفک

    قصور الہ آباد
    دھند میں ٹرانسپورٹر دورانِ سفر احتیاطی تدابیر پر عمل کو یقینی بنائیں۔ گاڑیوں کی بیک لائٹس انڈیکیٹرز اور ریفلیکٹرز کی چیکنگ روزانہ کی بنیاد پر کریں دورانِ ڈرائیونگ بے دھیانی اور کھانے پینے کی اشیاء سے دریغ کریں
    ان خیالات کا اظہار انچارج ٹریفک پولیس میڈم شہناز اختر نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ موٹر ویز یا شہر سے باہر جانے والے شہری انتہائی احتیاط اور مناسب رفتار سے گاڑی چلائیں اور دھند میں ہیڈ لائٹس، بیک لائٹ کے علاوہ ڈبل اشارے لگا کر گاڑی چلائیں اور شدید دھند میں فوگ لائٹ کا استعمال ضرور کریں گاڑی خراب ہونے یا پارکنگ کے لئے سڑک کے انتہائی بائیں لائن میں چاروں انڈیکیٹرز آن کر کے گاڑی پارک کریں

  • بادلوں کیساتھ دھند کا سلسلہ جاری

    بادلوں کیساتھ دھند کا سلسلہ جاری

    قصور
    شدید دھند و بادلوں کا سلسلہ جاری،سردی کی شدت میں اضافہ،واپڈا کی طرف سے بجلی کی آنکھ مچولی جاری
    تفصیلات کے مطابق قصور میں شدید دھند کیساتھ بادلوں کا سلسلہ آج بھی جاری ہے جس سے سردی کی شدت میں سخت اضافہ ہو گیا ہے دھند کے باعث گرڈ اسٹیشن ٹرپ کرنے سے بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے
    ساتھ ہی گیس صارفین بھی پریشر کم ہونے کے باعث پریشان ہیں اور مجبورا ایل پی جی گیس استعمال کرنے پر مجبور ہیں

  • گیس پریشر انتہائی کم،لوگ کمپریسر لگانے لگے

    گیس پریشر انتہائی کم،لوگ کمپریسر لگانے لگے

    قصور
    سوئی گیس کا پریشر نا ہونے کے باعث شہری گیس کیلئے کمپریسر کا استعمال کرنے لگے جس سے حادثات کا خدشہ ہے،گورنمنٹ گیس کا پریشر پورا کرے تاکہ کمپریسر لگانے کی ضرورت نا پڑے
    تفصیلات کے مطابق قصور میں سوئی گیس کا پریشر انتہائی کم ہے جسے پورا کرنے کیلئے شہری فریج کمپریسر کا استعمال کر رہے ہیں جس کے باعث کمپریسر نا استعمال کرنے والوں کو گیس کا پریشر مذید کم مل رہا ہے حالانکہ کہ سوئی نادرن گیس کی طرف سے کمپریسر لگانے پر پابندی ہے اور کنکشن کاٹ کر قانونی کاروائی کرنے کا حکم نامہ بھی جاری کیا گیا ہے تاہم صادفین کا کہنا ہے کہ گورنمنٹ گیس کا پریشر پورا کرے تاکہ ہمیں کمپریسر لگانے کی ضرورت ہی نا پڑے گورنمنٹ انڈسٹری کو گیس دے رہی ہے اور صارفین کو کم پریشر کے باعث کمپریسر لگانے پر مجبور کیا جا رہا ہے