Baaghi TV

Category: قصور

  • عملہ صفائی کی نااہلی، پورا شہرا کچرا بن گیا

    عملہ صفائی کی نااہلی، پورا شہرا کچرا بن گیا

    قصور
    پتوکی شہر عملہ صفائی کی نااہلی کی بدولت کچرے میں تبدیل
    تفصیلات کے مطابق پتوکی شہر کے گنجان آباد علاقوں مدینہ کالونی،محلہ ملک پورہ،احمد نگر، ناروکی روڈ،محلہ رضا آ باد،توحید ٹاؤن،مین بازار سمیت مختلف چھوٹی بڑی گلیوں اور بازاروں سمیت مساجد، مدارس اور سکولوں کے سامنے عملہ صفائی کی نااہلی سے گٹروں کا گندہ پانی سڑکوں پر آ گیا، جس کی وجہ سے طلباء و طالبات اور مساجد کے نمازیوں کا گزرنا محال ہو گیا جبکہ پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے موذی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ پیدا ہو گیا
    انجمن تحفظ حقوق شہریاں کے صدر حافظ محمود خالد گھمن، سماجی رہنماء سید علی مر تضیٰ، چودھری بابر حسین، اظہر علی شاہ، حبیب الرحمن نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میونسپل کمیٹی کا عملہ کو رشوت لینے کے علاوہ اور کوئی کام نہیں، عملہ جان بوجھ کر پتھر ڈال کر پائپوں کو بند کر دیتا ہے اور جرنیٹر چلانے کے بہانے لاکھوں روپے نکال کر ہڑپ کر جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور ڈپٹی کمشنر قصور منظر علی جاوید سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

  • تجاوزات،ٹریفک روانی اور ایس او پیز پر عمل درآمد نا کرنے والے خبردار

    تجاوزات،ٹریفک روانی اور ایس او پیز پر عمل درآمد نا کرنے والے خبردار

    قصور
    ڈی ایس پی ٹریفک قصور کے حکم پر ٹریفک اور پٹرولنگ پولیس مین شاہراہوں سے تجاوزات کے خاتمے اور کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے کیلئے متحرک خلاف ورزی کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف مقدمات کے اندراج کیلئے استغاثے جمع بعض کو جرمانے
    الہ آباد ،کوڑے سیال ،تلونڈی و گردونواح میں ڈی ایس پی ٹریفک پولیس قصور نعیم احمد چیمہ پٹرولنگ و ٹریفک پولیس انچارج میڈم شہناز اختر نے مختلف روڈ ز پر تجاوزات میں ملوث پائے جانے اور حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے پر تین ٹرانسپورٹر ز کے خلاف مقدمات کے اندراج کیلئے مقامی پولیس اسٹیشن میں استغاثے جمع کروادیے اور بعض کو بھاری جرمانے کئے میڈیاسے گفتگو میں میڈم شہناز کاکہنا تھا کہ ٹرانسپورٹر ز کو تجاوزات قائم کرنے کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی اور ایس او پیز پر عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا بصورت دیگر ٹرانسپورٹرز جرمانوں اور قانونی کارروائی کیلئے خود کو تیار رکھیں

  • ناموس رسالت ریلی کل نکالی جائیگی

    ناموس رسالت ریلی کل نکالی جائیگی

    چونیاں
    فرانس کے خلاف ناموسِ رسالت کی خاطر 4 نومبر بروز بدھ دوپہر دو بجے قصور بلدیہ چوک سے ریلوے اسٹیشن تک ریلی نکالی جائے گی ۔اس ریلی میں تمام مکاتب فکر کے لوگوں ۔تمام مسالک کے علماء و معتقدین ۔مزدور ۔کسانوں ۔عیسائی کمیونٹی کی بھی شمولیت ہوگی بریسٹر میاں بختیار محمود قصوری رہنما پاکستان تحریک انصاف کا عوامی پریس کلب الہ آباد میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 4 نومبر بروز بدھ کو فرانس کی حکومت کے خلاف نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخانہ خاکوں کی ناپاک جسارت پر قصور شہر میں تمام مکاتب فکر کے ساتھ مل کر بہت بڑی ریلی بلدیہ چوک سے لیکر ریلوے اسٹیشن تک نکالی جائے گی اور حکومت سے فرانس کے خلاف قطع تعلق اور مصنوعات۔ادویات ۔ٹوٹل پٹرولیم کے بایئکاٹ کے لئے بھرپور مہم چلانے کی تحریک شروع کی جائے گی ۔اس کو کامیاب بنانے کےلئے تمام مکاتب فکر ۔مسالک اور عیسائی کمیونٹی کی بھی بھرپور شرکت ہوگی۔ اور فرانس کی حکومت کے خلاف سخت اقدامات کیے جانے کے لئے حکومت پاکستان سے مطالبہ بھی کیا جائے گا ۔اس ریلی میں تمام مسلمانوں کو بھرپور شرکت کی دعوت دی جاتی ہے ۔اور الہ آباد کنگن پور سے اس ریلی میں شرکت کرنے والوں کو پک اینڈ ڈراپ کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی

  • تیس لاکھ سابق فوجی اب بھی وطن پر قربان ہونے کو تیار

    تیس لاکھ سابق فوجی اب بھی وطن پر قربان ہونے کو تیار

    قصور
    افواج پاکستان کے ریٹائرڈ رینکس کی ملک گیر تنظیم نیشنل ایکس سروس مین سوسائٹی پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری میجر حبیب خان کی میڈیا سے گفتگو
    تفصیلات کے مطابق نیشنل ایکس سروس مین کے جنرل سیکریٹری قصور میجر حبیب خان میو ایڈووکیٹ نے میڈیا نمائندوں سے ایک خصوصی ملاقات کی جس میں ملک کی موجودہ ابتر حالات پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملک ایک بار پھر انتہائی پیچیدہ صورتحال کا شکار ھے ریاستی اداروں کو مسلسل بددیانت اور سیاسی اشرافیہ کی سازشوں کا شکار بنایا جارھا ھے
    سول اداروں کی کارکردگی کو سالہا سال سے اقربا پروری ،سفارش کلچر، بد دیانتی ،نا اھلی اور سیاسی مداخلت کے باعث غیر معیاری نتائج کی بدترین مثال بنا دیا گیا ہے صرف عدلیہ اور فوج بچ
    اس مذموم کرتوت سے بچے ھوئے ھیں مگر سوچی سمجھی پلاننگ اور پاکستان دشمن قوتوں کی معاونت سے پاک افواج کو مسلسل تنقید ،تذلیل، توھین،اور حوصلہ شکن رویے کا نشانہ بنایا جارہا ہے جس سے قوم کی بجائے دشمنوں کو ھی فاہدہ اٹھانے ہو رہا ہے افواج پاکستان کی خدمات۔،محنت اور عظیم قربانیاں پوری قوم کو اظہر من الشمس ھیں مگر صرف کرپٹ لوگوں کو پیٹ میں مروڑ اٹھ رھے ھیں اسوقت ملک عزیز میں تیس لاکھ کے قریب ریٹائرڈ فوجی ھیں جس میں ھر رینک کے فوجی شاملِ ھیں اور وہ سب ھر وقت قوم اور ملک کیلئے جان ہتھیلی پر رکھ کر اپنی افواج کے ساتھ کھڑے ھیں کسی بد کردار خائن،بد دیانت،قبضہ مافیا،ڈرگ مافیا،منی لانڈرنگ مافیا کو کوئی غلط فہمی نہیں رھنی چاھئیے پاکستانی ایک عظیم قوم ھیں جنہوں نے فقید المثال جدوجھد اور ناقابلِ بیان قربانیوں کے بعد پاکستان کے قیام کو ممکن بنایا تھا اور یہ حقیقت میں اللہ تعالیٰ کا ھم پر بہت بڑا احسان ھے ھر سابق فوجی چاھے وہ عمر کے کسی بھی حصےمیں ھو اسلام پا کستان اور قوم کا سرفروش سپاھی ھے اور آخری سانس تک اپنا عہد وفا نبھانے گا
    تو تیر آزما میں جگر آزماؤں کے مصداق ان شاءاللہ
    مگر قوم کو اب فرقہ واریت،لسانیت،علاقائیت اور برادری ازم سے بچنا ھو گا جس نے ھمارے اتحاد اور اجتماعی صلاحیتوں کو ناقابل بیان نقصانات سےبارھا دوچار کیا ھے اور ھم سب اب مذید منفی رویوں کے متحمل نہیں ہو سکتے ھر شخص کو اپنی قومی ذمہ داریوں کا احساس اور ادراک کرنا ھوگا کیونکہ ھر فرد ھے ملت کے مقدر کا ستارہ
    ھر شعبے کے لوگ دوسرے شعبوں کا احترام کرنے کا عزم کریں سچے مسلمان اور پاکستانی بن کر ایک دوسرے کی فلاح و بہبود کو یقینی بنائیں بین المزاھب ھم آھنگی اور دیانتداری میں پوری عالمی برادری ھم سے سبق سیکھے نہ کہ ھم بد دیانتی اور نااھلی میں مشہور ہو

  • پولیس کا سرچ آپریشن،درجنوں ملزمان گرفتار

    پولیس کا سرچ آپریشن،درجنوں ملزمان گرفتار

    قصور پولیس کا ملزمان کے خلاف سرچ آپریشن،درجنوں مشتبہ و مفرور ملزمان گرفتار
    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور عمران کشور کی خصوصی ہدایات پر پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا جس میں
    ہاؤس ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث خطرناک ڈکیت گینگ کے 5 ارکان سمیت 13 ملزمان گرفتار ہوئے ہیں یہ سرچ آپریشن تھانہ کھڈیاں اورمضافات کے علاقوں میں کیا گیا جس میں
    تھانہ کھڈیاں پولیس نے ہاؤس ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث راشد عرف راشدی ڈکیت گینگ کے 5 ارکان کو گرفتار کیا
    ملزمان کے قبضہ سے 20 لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ، موٹرسائیکلیں اور جدید ناجائز اسلحہ برآمد دوران تفتیش ملزمان نے کھڈیاں اور اسکے گردونواح میں ہاؤس ڈکیتی کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے
    جبکہ پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران دو مجرمان اشتہاریوں سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کیا
    جن کے قبضہ سے کثیر تعداد میں جدید ناجائز اسلحہ برآمد ہوا
    ڈی پی او قصور عمران کشور نے اچھی کارکردگی پر پولیس ٹیموں کو شاباش دی

  • قصوریوں کا انوکھا اظہار نفرت،فرانس کا جھنڈا مین شاہراہ پر

    قصوریوں کا انوکھا اظہار نفرت،فرانس کا جھنڈا مین شاہراہ پر

    قصور
    قصوریوں کا انوکھا اظہار نفرت،فرانس کی گستاخیوں کے خلاف مین روڈ پر فرانس کا جھنڈا بنا دیا ،دیگر مصنوعات کا بھی بائیکاٹ جاری
    تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کی طرح قصوریوں نے بھی فرانس کا بائیکاٹ شروع کیا ہوا ہے قصور کے نواحی گاؤں موضع نول میں اہلیان دیہہ نے فرانس کے خلاف اظہار نفرت کرتے ہوئے مین روڈ پر فرانس کا جھنڈا بنا دیا جس سے ہر گزرنے والی سواری جھنڈے کے اوپر سے گزرتی ہے مذید اہل قصور کی طرف سے فرانس کی تمام تر مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ جاری ہے اس جمعہ المبارک کو تمام مساجد میں حرمت رسول کی خاطر فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ پر خطبہ دیا جائیگا

  • سود خور مافیا نے لوگوں کا جینا حرام کر دیا

    سود خور مافیا نے لوگوں کا جینا حرام کر دیا

    قصور
    غربت و مہنگائی بے روزگاری سے تنگ لوگوں کا سود خور مافیا نے جینا حرام کر دیا
    تفصیلات کے مطابق مہنگائی بے روزگاری سے پریشان غریب لوگوں کا سود خور مافیا نے خون چوسنا شروع کر دیا ماہانہ اقساط ادا نہ کرنے پر سود خور مافیا غریب عوام کو ذلیل و خوار اور جھوٹے مقدمات میں پھنسانے لگا نعیم الیکٹرونکس نزد ریلوے پھاٹک کے برانچ مینیجر صدیح احمد شاہ اور ایریا مینیجر زبیر جلاد بن گئے اور عوام کے ساتھ بدتمیزی اور ہتک آمیز رویئے کے ساتھ سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے لگے ہیں پولیس بھی دھڑا دھڑا سود خور مافیا سے ساز باز ہو کر امانت میں خیانت کے جھوٹے مقدمات درج کرکے مال بنانے لگی ہے جبکہ سود خور مافیا کے چنگل میں پھنسی غریب عوام نے ڈپٹی کمشنر قصور، ڈی پی او قصور اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے فوری نوٹس لیکر سود خور مافیا کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے
    واضع رہے کہ یہ لوگ غریب عوام کو بہلا پھسلا کر ان کو سود پر چیزیں اقساط پر دیتے ہیں اور قسط لیٹ ہونے کی صورت میں نہ صرف ان کو علاقے میں ذلیل و خوار کیا جاتا ہے بلکہ ان کو امانت میں خیانت کے جھوٹے مقدمات میں پھنسا دیا جاتا ہے جبکہ نعیم الیکٹرونکس، افضل الیکٹرونکس اور دیگر سود خوروں نے مختلف ناموں سے دوکانیں بنا رکھی ہیں جو ماہانہ قسط لیٹ ہونے پر پولیس کے ساتھ ساز باز ہو کر غریب عوام کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کرواتے ہیں

  • مجرمان و ٹاؤٹ مافیا خبردار ہو جائیں

    مجرمان و ٹاؤٹ مافیا خبردار ہو جائیں

    قصور
    ایس ایچ او تھانہ کنگن پور نصراللہ بھٹی کا اعلان، ٹاؤٹ اور خوشامدی لوگ تھانہ میں آنے سے گریز کریں مظلوم اور شرفاء میرے پاس بلا جھجک آئیں کسی ٹاؤٹ یا سفارشی کو ساتھ مت لائیں
    تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ کنگن پور نصراللہ بھٹی نے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرائم کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے جرائم پیشہ افراد کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا خوشامدی اور ٹاؤٹ قسم کے لوگ میرے پاس آنے سے گریز کریں شرفاء کے لئے میرے دروازے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں تمام صحافی میرے لئے قابل احترام ہیں بے لوث صحافت اور جرائم کی نشاندھی کرنے والے صحافیوں کی میں دل سے قدر کرتا ہوں انہوں نے مزید کہا کہ ڈی پی او قصور کی خصوصی ہدایت پر منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف خصوصی مہم شروع کر رکھی ہے جو باقاعدہ اور تسلسل کے ساتھ جاری رہے گی
    تھانہ کنگن پور کی حدود میں منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے لئے کوئی جگہ نہیں لہذا وہ راہ راست پر آجائیں بصورت دیگر کسی کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں بھرتی جائے گی اور انہیں پکڑ کے سلاخوں کے پیچھے پابند سلاسل کیا جائے گا

  • بلدیہ ملازم کو نوکری سے نکال دیا گیا

    بلدیہ ملازم کو نوکری سے نکال دیا گیا

    قصور
    بلدیہ کا ملازم رمیز فارغ کر دیا گیا وجہ رشوت اور محکمانہ غفلت
    تفصیلات کے مطابق قصور بلدیہ کارپوریشن میں محکمہ سے غفلت کرنے والے ملازم رمیز کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا ہے رمیز ملازم جو محکمہ بلدیہ کارپوریشن سے غفلت کرپشن کی بنا پر سی ای او چوہدری زبیر نے کرپشن محکمانہ غفلت اور عوامی شکایات بار بار نوٹس آنے پر پر بھی کام نا کرنے کی بناء پر فارغ کیا دیگر ملازموں کی انکوائری کی جا رہی ہے جواب نہ دینے والے اور غفلت کے مرتکب ملازمین کو برخاست کیا جائے گا

  • پولیس افسر کے خلاف مقدمہ درج

    پولیس افسر کے خلاف مقدمہ درج

    قصور
    پتوکی میں تھانہ سٹی پتوکی کے پولیس افسر کو اختیارات کا ناجائز استعمال کرنا مہنگا پڑ گیا
    تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ قبل تھانہ سٹی پتوکی کے اے ایس آئی محمد سلیم نے پرانی منڈی کے شہری شہباز احمد کے گھر میں گھس کر خواتین کو تشدد کا نشانہ اور غلیظ گالیاں دیں تھیں مذئد اے ایس آئی کی جانب سے شہری شہباز احمد کو تھانہ کے اندر تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا جس کی تحریری درخواست پر اعلی پولیس افسران نے بھر پور ایکشن لیا اور آر پی او شیخوپورہ ریجن کے حکم پر تھانہ سٹی پتوکی کے اے ایس آئی ملزم سلیم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے