قصور
سوئی گیس ملازمین کا ان بنڈلنگ کے خلاف احتجاج ، حکومت وقت سے درخواست کرتے ہیں کہ سالانہ اربوں روپے کا منافع دینے والا ادارہ ہے اس کی ان بنڈلنگ روکی جائے زبیر خان
تفصیلات کے مطابق سوئی گیس کے ملازمین نے ان بنڈلنگ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے حکومت وقت سے درخواست کی کہ سالانہ اربوں روپے کا منافع دینے والا ادارہ ہمارا ہے اس کی ان بنڈلنگ روکی جائے صدر یونین سوئی گیس زبیر احمد خان کی کال پر ملازمین احتجاج کرتے ہوئے آل ملازمین سوئی گیس آفس قصور چیئرمین مہر محمد اسلم باسط علی بھٹی کرامت علی جماعتی جان محمد کمبوہ چوہدری منظور احمد افتخار ڈوگر عدنان افضل ندیم عرفان ڈوگر ہارون مجید اور ایس ان اور کیجول سٹاف سراپا احتجاج ملازمین کے احتجاج کا مقصد ادارہ سوئی گیس کو ان بنڈلنگ سے روکنا ہے ان بنڈلنگ کی صورت میں گیس کی قیمتوں میں بہت زیادہ اضافہ ہو جائے گا جس کا مہنگائی کی ماری ہوئی عوام پر گہرا اثر پڑے گا
Category: قصور
-

محکمہ سوئی گیس کا ان بنڈلنگ پر احتجاج
-

سرکاری کنڈوم محکمے کے لوگ بیچنے لگے
قصور
ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی بری طرح ناکام ،ایل ایچ ڈبلیوز بن کو پیچھے سے دوائی نا آنے کا کہہ کر خود ممنوع شدہ سرکاری کنڈوم مارکیٹ میں فروخت کئے جا رہے ہیں
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی قصور میں بے ضابطگیوں کا سلسلہ جاری ہے عرصہ دراز سے ایل ایچ ڈبلیوز کو میڈیسن اور کنڈوم نہیں دیئے گئے اور ان کو کہا جاتا ہے کہ یہ پیچھے سے نہیں مل رہے جبکہ قصور اور گردونواح میں سرکاری کنڈوم نجی مردانہ ٹائمنگ کریم کیساتھ فروخت کئے جا رہے ہیں اور ماہانہ لاکھوں روپیہ کمایا جا رہا ہے
لوگوں کا کہنا ہے کہ محلے کی ایل ایچ ڈبلیو سے جب بھی فرسٹ ایڈ میڈیسن اور کنڈوم مانگے جائیں تو جواب ملتا ہے کہ ابھی نہیں ملے مگر دوسری جانب یہی کنڈوم فروخت کئے جا رہے ہیں جبکہ عوام کو ان کے حق سے محروم کیا جا رہا ہے
لوگوں کا کہنا ہے کہ ظاہری بات ہے کہ ان کنڈومز کو فروخت کرنے میں محکمہ صحت کے ہی افراد ملوث ہیں کیونکہ ہزاروں کی تعداد میں سرکاری فروخت ممنوع والے کنڈوم ان کے پاس ہی ہیں جو وہ عوام کو نہیں دیتے مگر خود فروخت کر رہے ہیں لہذہ وزی اعلی پنجاب ،ڈی سی قصور اور سی ای او ہیلتھ قصور واقعہ کا نوٹس لے کر ملوث اہلکاروں کو سخت سزا دلوائیں اور عوام کو ان کا بنیادی حق فرسٹ ایڈ میڈیسن اور کنڈوم وغیرہ مہیا کئے جائیں -

گیس ری فلنگ کا خطرناک عمل جاری
قصور
الہ آباد میں عوام کی جان خطرے میں مگر تحصیل انتظامیہ بے خبر ،لوگ سخت پریشان
تفصیلات کے مطابق چونیاں روڈ آلہ آباد میں غیر قانونی طریقے سے گاڑیوں میں ایل پی جی گیس کی ریفلنگ جاری ہے جس سے لوگ سخت پریشان ہیں کیونکہ اس عمل سے لوگوں کی جانوں کو سخت خطرہ ہے اور کوئی بھی بڑا حادثہ کسی بھی وقت رونما ہو سکتا ہے جس سے جانی و مالی نقصان ہو سکتا ہے اس بابت شہریوں کا کہنا ہے کہ
آلہ آباد اور گردونواح میں غیرقانونی ایل پی جی گیس ریفیلنگ کا کام بلا خوف جاری ہے مگر محکمہ سول ڈیفنس اور تحصیل انتظامیہ خاموش کیوں ہے؟ کیا عوام کی ان کو پرواہ نہیں یا وہ اپنا حصہ وصول کرتے ہیں نیز شہریوں نے یہ بھی کہا کہ گیس ری فلنگ پر اعتراض نہیں اعتراض آبادی میں ری فلنگ کرنے پر اعتراض ہے لہذہ ان لوگوں کو شہر سے باہر گیس ری فلنگ کرنے کا پابند کیا جائے تاکہ لوگ کا جان و مال محفوظ رہ سکے -

ڈی پی او کا ڈکیتی کی واردات پر از خود نوٹس
قصور
گزشتہ روز ہوئی واردات کا ڈی پی او قصور عمران کشور نے از خود نوٹس لے کیا
تفصیلات کے مطابق قصور کے علاقے مصطفی آباد میں مسافر گاڑی کیساتھ ڈکیتی کا معاملہ ہر
ڈی پی او قصور عمران کشور نے واقعہ کا سخت نوٹس لے لیا ڈی پی او قصور عمران کشور نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جنہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا نیز ضلع کی شاہراہوں کو محفوظ بنانے کیلئے جامع پٹرولنگ پلان تشکیل دیا جا رہا ہے لوگ پولیس سے تعاون کریں کیونکہ عوامی تعاون کے بغیر کی کارکردگی اچھی ہونا ناممکن ہے -

گورنمنٹ کی کارکردگی زیرو مگر پی ٹی آئی دیکھنے میں ہیرو
قصور حکومت اور اپوزیشن میں اقتدر کی جنگ میں کورونا نے بھی دوسرا حملہ کر دیا حکومت ترجیحی بنیادوں پر عوام کو ریلیف دے مہنگاٸی کی وجہ سے عوام پریشان
حکومت کا ہر نماٸندہ 0 کارکردگی کے باوجود عوام کو بیوقوف بنا رہا سماجی کارکن خاور مسعود
تفصیلات کے مطابق سماجی کارکن خاور مسعود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام مہنگاٸی سے پریشان ہیں سستے بازار ایک نمائش ہیں جن میں ناقص آٹا اور بی گریڈ کی اشیاۓ خوردونوش کے سٹال لگا دیے گٸے ہیں آلو ٹماٹر سبزیوں کے ریٹس عروج پر ہیں ادویات میں بار بار اضافہ ہو رہا ہے بجلی کے نرخ بڑھا دیے گیے آٸندہ چند روز میں گیس کی بندش کر دی جاۓ گی اس کے ساتھ عوام کو دیگر مسائل کا سامنا ہے شہر میں صفائی نہ ہونے کی وجہ سے بدلتے موسم اور سموگ بیماریوں کا باعث ہیں شہر میں امن وامان کی صورتحال غیر تسلی بخش ہے سڑیٹ کراٸم چوری ڈاکے میں شہری پریشان اور خوفزدہ ہیں اس لیے حکومت ان مسائل کی طرف توجہ دے اور عوام اپوزیشن کی بجاۓ حکومت کا ساتھ دیں گے -

سرکاری اسٹیڈیم اپنی جاگیر بنا لی گئی
قصور کروڈوں کی لاگت سے تعمیر شدہ کھیم کرن روڈ قصور کا شہباز شریف سپورٹس اسٹیڈیم کے دروازے عوام کے لئے بند مخصوص اور منظور نظر افراد کا گاڑیوں سمیت داخلہ جاری انتظامیہ کی مبینہ غفلت کیوجہ سے لیسکو واپڈا نے بھی بجلی منقطع کر دی عوام کی حکام بالا سے کاروائی کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق عوام کے ٹیکس سے کروڑوں روپیہ کی لاگت سے تعمیر شدہ کھیم کرن روڈ قصور کا واحد شہباز شریف اسٹیڈیم عوام کےلئے بند کر دیا گیا جبکہ مخصوص منظور شدہ افراد کا داخلہ گاڑیوں سمیت جاری جہاں انکو سپیشل آرام دہ جگہ فراہم کی جانے لگی ہے جبکہ دیگر بچے کھیلنے سے اور بڑے سیر و تفریح سے محروم ہو گئے ہیں
مقامی انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی سے عدم آدائیگی بل کی وجہ سے بجلی منقطع ہو چکی ہے جس سے عوام میں شدید غصے کی لہر پائی جا رہی ہے
لوگوں نے گیٹ پر ذمہ داران کے خلاف نعرہ بازی کی اور کہا کہ ڈپٹی کمشنر قصور اور اسٹیڈیم کے انچارج فیصل ہماری شکایت اور فون سننے سے گریزاں ہیں واک پر آئی ہوئی عوام اور کھیلنے والوں کی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کا نقصان ہونے لگا -

اے سی قبضہ مافیا کے ساتھ مل گیا
قصور
الہ آباد میں قبضہ مافیا گروپ پھر متحرک ہو گیا
تفصیلات کے مطابق الہ آباد کنگن پورہ ڈی پی ایس سکول کی جگہ پر لوگ پہلے ھی ناجائز قابض تھے جو کہ لاکھوں روپے مالیت کی کمرشل جگہ ہے اور فی مرلہ چار سے پانچ لاکھ قیمت ھے مگر پٹواری اور ریونیو آفیسر اور اسسٹنٹ کمشنر نے اسی کمرشل جگہ مین روڈ کے اوپر قبضہ کراوا دیا ھے وھاں پر مکانات اور دوکانات بنا دیے گئے ھیں ایک تو حکومت سرکاری جگہ واگزاری کے احکامات جاری کر رھے ھے تو دوسرا اسسٹنٹ کمشنر چونیاں اور ریونیو عملہ کروڑوں کی صوبائی حکومت پر قبضہ کروارھے ھیں اور اختیارات کا ناجائز استمال کرکے صوبائی حکومت کی جگہ پرقبضہ کروایا جارھا ھے اور اس جگہ کو پہلے اینٹی کرپشن قصور نے واگزار کرایا تھا لوگوں کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کی کمرشل کرڑوں کی جگہ پر قبضہ کروانے پر اسسٹنٹ کمشنر عدنان بدر اور پٹواری مرتضے اور تحصیلدار کے خلاف کاروائی کی جائے اور کمرشل اراضی واگزار کرائی جاے -

توہین قرآن کا واقعہ،ملزمان گرفتار
قصور
تحصیل چونیاں کے شہر چھانگا مانگا میں توہین قرآن کا واقعہ,ملزمان گرفتار
تفصیلات کے مطابق چھانگا مانگا کے نواح محلہ پرانا رحمان پورہ میں مولانا محمد خالد امام مسجد مدنی کو معتبر ذرائع سے خبر ہوئی کہ ملزمان عاشق ولد مہتاب دین قوم گوندل عمر تقریبا 60 سال رہائشی محلہ پرانا رحمان پورہ چھانگا مانگا اور اس کی بیوی نسیم بی بی نے اپنی چارپائیوں کے نیچے قرآن پاک کے نسخے رکھے ہوئے ہیں جس کی اطلاع مولانا صاحب نے پولیس کو دی
جس پر فوری کاروائی کرتے ہوئے مقامی پولیس نے عاشق اور نسیم بی بی کو حراست میں لیا اور قرآن مجید کے نسخے تحویل میں لے کر حوالات میں بند کر دیا اور تفتیش کا آغاز کر دیا ہے -

ہیروئن کی فروخت سرعام،پولیس ناکام،چوریاں عام
قصور
نواحی گاؤں میں کھلے عام ہیروئین کی فروخت جس سے چوری و ڈکیتی کی وارداتیں عام ہو گئیں، نشئی حضرات اپنے نشے کے لئے لوگوں کی چیزیں چرانے لگے،دن دیہاڑے موٹر سائیکل چوری، پولیس نے آنکھیں بند کر لیں
تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی گاؤں کھارا جو کہ تھانہ صدر کا علاقہ ہے ،میں لاقانونیت کی انتہاہ ہو گئی ہے گاؤں میں بڑے پیمانے پر ہیروئن کی فروخت کی جارہی ہے جس سے نوجوان نسل تباہ ہو رہی ہے نیز جب سے ہیروئن کی فروخت شروع ہوئی ہے تب سے گاؤں میں چوریوں ،ڈکیتیوں کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے چھوٹے چھوٹے بچے نشے کے عادی ہو رہے ہیں اور اپنا نشہ پورا کرنے کیلئے لوگوں کی اشیاء چرا رہے ہیں پرسوں گاؤں میں ایک باراں سالہ نامعلوم بچے نے آئی جی آفس لاہور کے اہلکار ملک نوید کی موٹر سائیکل نمبر LEK_8511 گھر کے باہر سے چرا لی جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ بچے کی عمر دس سے باراں سال ہے اور وہ لڑکھڑا رہا ہے اور موٹر سائیکل کو بغیر سٹارٹ کئے اڈہ بھلو والا سے کچے راستے براستہ جھلار فیروز پور روڈ کی جانب لیجا رہا ہے جس کی ایف آئی آر چوکی کھارا میں درج کروا دی گئی ہے
لوگوں کا کہنا ہے ایک دو ماہ سے جب سے گاؤں میں ہیروئن کی فروخت شروع ہوئی ہے تب سے چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے لہذہ ڈی پی او قصور،ایس ایچ او تھانہ صدر اور ڈی ایس پی سٹی سرکل نوٹس لیتے ہوئے ہیروئن فروخت گینگ کے خلاف گھیرا تنگ کرکے قانون کے کٹہرے میں لائیں تاکہ نوجوان نسل نشے و چوری کی لعنت سے بچ سکے
اور چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرکے ملزمان کو سزا دی جائے -

کرپٹ اے سی کی بدولت احتجاج،سبزی منڈی بند
قصور
تحصیل انتظامیہ اور مارکیٹ کمیٹی کی بلیک میلنگ و غنڈا گردی سے تنگ انجمن آڑھتیاں کا شدید احتجاج،سبزی منڈی غیر معینہ مدت کے لئیے بند کر دی گئی، کمشنر لاہور سے کرپٹ اے سی چونیاں کی فوری تبدیلی مطالبہ
تفصیلات کے مطابق انجمن آڑھتیاں سبزی منڈی چونیاں کے عہدداروں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مارکیٹ کمیٹی اور تحصیل انتظامیہ کی بلیک میلنگ سے تنگ آ چکے ہیں آئے روز روزانہ کی بنیاد پر ناجائز جھوٹی ایف آئی آر درج کروائی جاتی ہیں اور ہزاروں روپے جرمانے کئیے جاتے ہیں گزشتہ روز بھی تحصیل انتظامیہ نے سبزی منڈی میں بھاری نفری اور عملہ کے ہمراہ غنڈہ گردی کرتے ہوئے بیس کے غریب چھابڑی فروشوں اور دکانداروں کو گرفتار کیا جنہیں سات گھنٹے تک حوالات میں بند رکھ کے تیس ہزار کے قریب جرمانے کر کے چھوڑ دیا گیا
آڑھتیوں کا کہنا ہے کہ پہلے بھی متعدد بار نجائز مقدمات درج کروا کر ہزاروں روپے جرمانہ کیا گیا مارکیٹ کمیٹی نے اے سی چونیاں کی ملی بھگت سے چند آوارہ لڑکوں کو منڈی میں بٹھا رکھا جو سارا دن منڈی آنے والی خواتین کو تنگ کرتے ہیں اور مال نہ دینے والے آڑھتیوں کو ٹارگٹ کر کے انکے خلاف کاروائیاں کرواتے ہیں آڑھتیوں کا مزید کہنا تھا کہ سالان گورنمنٹ کو لاکھوں روپے ٹیکس دیتے ہیں لیکن اے سی چونیاں ذاتی مفادات اور کرپٹ مارکیٹ کمیٹی کے عملہ کے ساتھ مل کر منڈی کو ٹارگٹ بناتے ہیں آڑھتیوں کی جانب سے شہر میں فلیکسز لگوا دی گئی ہیں جن پر تحصیل انتظامیہ چونیاں کے خلاف درج ہیں اور منڈی کو غیر معینہ مدت کے لئیے بند کر دیا گیا آڑھتیوں نے کمشنر لاہور چیف سیکرٹری پنجاب اور ڈی سی قصور سے فوری نوٹس لینے اور کرپٹ اے سی چونیاں کی تبدیلی کا مطالبہ کیا ہے