قصور
تحصیل چونیاں کے نواح کنگن پور میں ایک شحض قتل
تفصیلات کے مطابق چونیقں کے نواحی شہر کنگن پور کے موضع کل میں گزشتہ شام ہارون ولد عبد الرحمن اپنے گھر موجود تھا کہ 4 نامعلوم افراد بلا کار کالا رنگ پر آئے اور ہارون سے لیاقت ولد کمال خان قوم میو کے گھر کا پتہ پوچھا ہارون پتہ بتانے کیلئے دروازہ کے قریب ہوا تو کار سواروں نے اسے زبردستی کار میں بٹھا لیا اور اس کو
گاڑی میں بٹھا کر لیاقت کے گھر کے سامنے پہنچ گئے اور آواز مار کر لیاقت ہو باہر آنے کا کہا جیسے ہی لیاقت اپنے گھر سے باہر نکلا تو کار سواروں نے فائرنگ کرکے لیاقت کو قتل کر دیا جب جاتے ہوئے ہارون کو بھی بازو میں فائر مارق جس سے وہ زخمی ہو گیا
لوگوں نے واقعہ کی اطلاع پولیس ہو دی جنہوں نے پہنچ کر زخمی اور مقتول کو ہسپتال کنگن پور منتقل کر دیا
پولیس تھانہ کنگن پور مصروف کاروائی ہے وجہ پرانی دشمنی بتائی جا رہی ہے جس پر پولیس تفتیش کر رہی ہے
Category: قصور
-

امن و امان کی خراب صورتحال،ایک اور قتل
-

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی عوام کے ہاتھوں شامت
قصور
پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی میڈیکل سٹوروں کو تنگ کرنے کی عادت نا گئئ لوگ اکتا گئے کل مانگا منڈی میں میڈیکل سٹور سیل کرنے پر ہزاروں لوگوں نے پی ایچ سی عملہ کو یرغمال بنا لیا ،پولیس نے بیچ بچاؤ کروایا ،لوگوں کی پی ایچ سی ٹیم کو مارنے کی کوشش
تفصیلات کے مطابق پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے میڈیکل سٹوروں کو ناجائز کرنا شروع کر رکھا ہے اپنے مند پسند و بڑے بڑے میڈیکل سٹوروں کی چیکنگ نہیں کی جاتی جبکہ رشوت نا دینے والے میڈیکل سٹوروں کے مالکان کو آئے روز تنگ کیا جاتا ہے غریب غرباء لوگ میڈیکل سٹوروں سے فرسٹ ایڈ حاصل کرکے گزارہ کر لیتے ہیں کیونکہ سات سو روپیہ دیہاڑی دار مزدور کسی ایم بی بی ایس ڈاکٹر کے پاس جانے کا سوچ بھی نہیں سکتے جبکہ سرکاری ہسپتالوں سے سوائے تسلیوں اور بعض مرتبہ دھکوں کے علاوہ کچھ بھی نہیں ملتا
کل دوپہر کے بعد پی ایچ سی کی گاڑی 3306 قصور سے کاروائی کرتی ہوئی مانگا منڈی پہنچی جہاں غلہ منڈی میں انہوں نے ایک میڈیکل سٹور کو بہانہ بنا کر سیل کر دیا میڈیکل سٹور مالک دکان سیل کروا کے گھر جانے ہی لگا تھا کہ اہل محلہ و دیگر دکانداروں کو علم ہو گیا جس پر لوگوں نے انچارج ٹیم پی ایچ سی ڈاکٹر فواد حمید سے میڈیکل سٹور سیل کرنے کی وجہ پوچھی تو وہ کوئی خاص جواب نا دے پائیں جس پر ہزاروں لوگوں نے مل کر ٹیم کو یرغمال بنا لیا اور مطالبہ کیا کہ اس میڈیکل سٹور مالک کی غلطی بتائی جائے اس پر پی ایچ سی عملہ نے پولیس کو کال کی جس پر ایس ایچ او لئیق الرحمان نے موقع پر پہنچ کر مذاکرات کرنے شروع کئے تو لوگوں نے تھانے جانے سے انکار کر دیا جس پر میڈیکل سٹور یونین کے صدر ڈاکٹر فہیم اور ڈاکٹر ریاض نے لوگوں کی منت سماجت کی پھر لوگوں نے پی ایچ سی عملے کو تھانے جانے دیا وہاں پر لوگ بھی چلے گئے اور لوگ بار بار ایک ہی سوال کرتے رہے کہ ہم غریب لوگ میڈیکل سٹور سے اپنی مرضی سے پیناڈول,پونسٹان لے کر کھاتے ہیں جس پر آپ کو کیا تکلیف ہے یا تو گورنمنٹ سرکاری ہسپتالوں کو ٹھیک کرے اور ہر محلے میں سرکاری ڈاکٹر بٹھایا جائے یا پھر ہزاروں روپیہ فیس لینے والے ڈاکٹروں کو روکا جائے
لوگوں کا مذید کہنا تھا کہ ڈسپنسر و بی فارماسسٹ کو اتائی قرار دے کر ان کو ہراساں کرنا گورنمنٹ و پی ایچ سی بند کرے ورنہ ہم مہنگائی و بے روزگاری سے تنگ لوگ کوئی غلط قدم اٹھانے پر مجبور ہو جائینگے جس کی تمام تر ذمہ دار پی ایچ سی ٹیم و پنجاب گورنمنٹ ہو گی -

محکمہ ریلوے کے کھانے کے دانت اور دکھلانے کے اور
قصور
کوٹ رادھاکشن میں ریلوے انتظامیہ کے کھانے کے دانت اور دکھلانے کے اور ،لوگ تشویش کا شکار
تفصیلات کے مطابق کوٹ رادھا کشن ریلوے اسٹین سے لے کر سبزی منڈی تک ریلوے اراضی پر قائم ناجائز تجاوزات مبینہ طور پر ریلوے عملہ کی لوٹ مار اور مبینہ کرپشن کا ایک ﺫریعہ ہے
چند روز قبل ریلوے اراضی پر ہونے والی انکروچمنٹ محض ایک ﮈرامہ ثابت ہوا ہے جبکہ جعلی انکروچمنٹ آپریشن سے اگلے ہی روز گرائی جانےوالی تمام ناجائز تجاوزات اسٹیشن ماسٹر اور ریلوے عملہ کی مبینہ ملی بھگت سے دوبارہ قائم کر دی گئیں ہیں جس پر اہلیان شہر نے تشویش کا اظہار کیا ہے اور ڈی سی قصور سے واقعہ کا نوٹس لے کر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے -

پرائس کنٹرول و فوڈ اتھارٹی کے ستائے تاجر
قصور
محکمہ پنجاب فوڈ اتھارٹی اور پرائس کنٹرول کمیٹی نے قصور کے تاجروں سے ناروا سلوک کرکےمنظور نظر افراد کو نوازنیں اور رشوت نہ دینے والے دوکانداروں کو آئے دن بے جا جرمانوں سے ذہنی پریشانی میں مبتلا کر دیا جبکہ سستا دودھ فروخت کرنے پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کے جرمانے
تفصیلات کے مطابق محکمہ پنجاب فوڈ اتھارٹی قصور کا تاجروں سے مبینہ ناروا سلوک زور پکڑ گیا ہے منظور نظر افراد کو نوازنیں اور رشوت نہ دینے والے دوکانداروں کو آئے دن بےجا جرمانوں کئے جانے لگے جس سے تاجر شدید ذہنی پریشانی میں مبتلا ہو گئے ہیں متعلقہ ملازمین بلا عذر دوکانداروں سے معیاری دودھ کے سیمپلز لیکر موقع پر چیک کرنیکی بجائے من پسند جگہ پر لے جا کر متعلقہ دوکانداروں کی عدم موجودگی میں خود ساختہ رزلٹ بنا کر بلیک میل کرتے ہیں اور اپنی مرضی کے مطابق جرمانے ڈال رہے ہیں اوپر سے ستم ظریفی یہ ہے کہ محکمہ پرائس کنٹرول کمیٹی کیطرف سے حکم ملتا ہے دودھ 70 روپے کلو سرکاری ریٹ پر فروخت کیا جائے جبکہ دوکاندار 80 روپے خود خرید رہے ہیں سرکاری ریٹ پر سستہ دودھ فروخت کرنے پر محکمہ پنجاب فوڈ اتھارٹی غیر معیاری کے بہانے دھڑا دھڑ جرمانے کررہے ہیں اور معیاری دودھ فروخت کرنے پر پرائس کنٹرول کمیٹی سرکاری ریٹ سے زیادہ پر جرمانے کر رہے ہیں جس کیوجہ سے شہر میں دودھ کا کاروبار بری طرح متاثر ہورہا ہے متاثرین ایک عجیب و غریب ذہنی پریشانی میں مبتلا ہیں انہوں نے حکام بالا سے فوری کاروائی انکوائری کا مطالبہ کیا ہے اگر محکمہ پنجاب فوڈ اتھارٹی اور پرائس کنٹرول کمیٹی نے آپنی روش نہ بدلی تو تاجران انکے خلاف ہڑتال کی کال دینگے -

قصور پولیس کی صحافی کے ساتھ ناانصافی
قصور
پولیس نے اپنی حالت نہ بدلی جو کہ ڈی پی او قصور اور آئی جی پنجاب کے لیے سوالیہ نشان
تفصیلات کے مطابق تھانہ تھ شیخم کے SHO علی اکبر اور چوکی انچارج بلال احمد قبضہ مافیا کے سرپرست بن گئے صحافی فہیم قاسم کے خلاف 15 پر کال کرنے پر جھوٹی ایف آئی آر درج کر دی ڈی ایس پی اور ڈی پی او قصور سے بھی انصاف نہیں ملا تو عدالت سے رجوع کرنے پر مجبور ہونا پڑا جبکہ پولیٹ صحافی فہیم قاسم سے انتقام لینے کی خاطر زیر سماعت مقدمہ جس کا سٹے آڈر لے رکھا ہے 19 اکتوبر قبضہ مافیا نے دوبارہ پولیس سے مل کر توہین عدالت کرتے ہوئے دوکانوں کے تالے توڑ دیے اور قبضہ مافیا کی طرف سے صحافی کو مسلسل قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں صحافیوں کے تحفظ کے لیے تھانہ تھ شیخم میں درخواست دی جس کی ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی جبکہ صحافی نے آئی جی پنجاب شکایت سیل نمبر 8787 پر بھی اطلاع دی تاحال کاروائی عمل میں نہ آئی صحافی نے ڈی پی او قصور آئی جی پنجاب سے انصاف کی اپیل کی ہے -

ڈی سی کی ناک تلے کرپشن کا راج
قصور
ڈی سی دفتر میں انتہا کی کرپشن
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر آفس ,قصور میں بے نامی جائیدادوں کی بندر بانٹ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قصور کے آفس کا سپرنٹنڈنٹ سرور ڈوگر اہلکار بے نامی جائیدادوں کی بندربانٹ اور کرپٹ مافیا کا سرغنہ نکلا، اختیارات کا غلط اور ناجائز استعمال کرتے ہوئے انتہائی قیمتی اراضی کوڑیوں کے بھاؤ بیچ کر گورنمنٹ کے شیڈول کی دھجیاں اُڑاتے ہوئے اپنے بھائی کے نام منتقل کرنے لگا
ڈپٹی کمشنراور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے دفتر میں ہونیوالی انکوائریوں ودیگر معاملات کے متعلق بھاری رشوت کے ریٹس مقرر ہو چکے ہیں
ضلع کے سب سے بڑے افسر ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں اُن کی ناک تلے بے نامی جائیدادوں کی بندربانٹ کرنے والا کرپٹ مافیا کا سرغنہ سپرنٹنڈنٹ محمدسرور ڈوگر جوکہ 2009ء میں ڈسٹرکٹ آفیسر (ریونیو) قصور کا بطور ریڈر سکیل 14 میں بھی کام کرتا رہا ہے تب سے لے کر اب تک آنے والے ایماندار اور فرض شناس افسران کو بھی دھوکے میں رکھ کر اپنے سرکاری اختیارات کا غلط اور ناجائز استعمال کرکے حکومتی خزانے کو نقصان پہنچاتے ہوئے بے نامی جائیداد کو اپنے برادرِحقیقی کے نام منتقل کرتا رہا ہے جس میں گورنمنٹ کے شیڈول کا بھی بالکل خیال نہیں رکھاگیا، موصوف نے 208 کنال انتہائی قیمتی زرعی اراضی موضع جوہدہ سنگھ والا قصور میں بروئے رجسٹری دستاویز نمبر 8022 بھی نمبر1جلد نمبر1566مورخہ 19.12.2009 کو اپنے حقیقی بھائی اشرف عابد ولد ہستا کے نام منتقل کر دیا جس کی سرکاری کاغذات میں کل مالیت کوڑیوں کے بھاؤ صرف 7 لاکھ روپے ظاہر کی گئی جبکہ زمین کی اصل قیمت کروڑوں روپے بنتی ہے اور اس میں اصل قیمت کے علاوہ گورنمنٹ کے نافذ کردہ شیڈول کی بھی دھجیاں اُڑائی گئیں حالانکہ اُس وقت نہ تو مذکورہ اہلکار کے بھائی اور نہ ہی باپ کا کوئی ذریعہ آمدن تھا صرف اپنی کرپشن کو چھپانے کی خاطر مذکورہ اہلکار نے قیمتی اراضی اپنے بھائی کے نام منتقل کروائی جبکہ مذکورہ اہلکار نے اپنی کرپشن سے کمائی گئی دولت سے دورانِ تعیناتی 2009 بطورِ ریڈر ایک عدد قیمتی پلاٹ واقع ڈیفنس کالونی قصورپر ایک عالیشان گھر تعمیر کیا ہوا ہے اور اس کے علاوہ مذکورہ اہلکار نے ڈپٹی کمشنراور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے دفتر میں کرپشن کے متعلق ہونے والی انکوائریوں کی ذمہ داری بھی لے رکھی ہے جس میں ملزمان کے ساتھ رشوت کے ریٹس مقرر کررکھے ہیں -

محکمہ زراعت سموگ کے سخت خلاف
قصور
سموگ کنٹرول کیلئے محکمہ اگریکچر متحرک ،گاؤں دیہات میں جا کر دھان کی فصل کی پرالی کو آگ لگانے سے روکنے کیلئے اعلانات،خلاف ورزی پر قانونی کاروائی کی جائے گی
تفصیلات کے مطابق قصور محکمہ ایگریکلچر نے سموگ کی روک تھام کیلئے گاؤں دیہات میں جا کر تشہیری مہم کے ساتھ مساجد میں اعلانات کا سلسلہ شروع کیا ہے جس میں دھان کی کٹائی کے موقع پر کسانوں کو خبردار کیا جا رہا ہے کہ وہ دھان کی پرالی و دیگر باقیات کو آگ نا لگائیں کیونکہ اس سے دھواں بننے سے سموگ بنتی ہے نیز اعلانات کے ذریعے کسانوں کو بتایا جا رہا ہے جس نے خلاف ورزی کی اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور مقدمات درج کروائے جائینگے -

تبدیلی سے چینی کی قیمت پھر تبدیل
قصور
تبدیلی کا سفر جاری ،چینی کا توڑہ دو دنوں میں 250 روپیہ مہنگا ،غربت و مہنگائی کے مارے شہری سخت پریشان،شہر میں تاجروں کے گوداموں میں ہزاروں من چینی اب بھی موجود
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی گورنمنٹ کی تبدیلی کا سفر تیزی سے رواں دواں ہے پرسوں سے اب تک چینی کی ہول سیل قیمت میں فی توڑہ 250 روپیہ اضافہ کر دیا گیا ہے پرسوں چینی کا یہی پچاس کلو والا توڑہ 48 سو روپیہ کا تھا جو اب تبدیلی سے 5 ہزار دو سو پچاس روپیہ کا ہول سیل ریٹ پر ہو گیا ہے جس سے دکانداروں کو خود چینی ایک سو روپیہ فی کلو سے اوپر پڑ رہی ہے اگر وہ ایک سو دس روپیہ بیچینگے تو پرائس کنٹرولروں کو اپنا فرض یاد آجائیگا جبکہ ہول سیل ڈیلروں و بلیک مارکیٹنگ مافیا کے سامنے یہی کنٹرولر حضرات بولنے سے گھبراتے ہیں حالانکہ قصور شہر میں تاجروں کے گوداموں میں اب بھی ہزاروں من چینی موجود ہے مگر وہ پرانے ریٹ پر دینے کی بجائے اپنی من مانیوں پر دے رہے کیونکہ ان کو پتہ ہے پوچھنا کای نے نہیں جرمانے تو چھوٹے دکانداروں کو ہی ہونگے کیونکہ انتظامیہ نے فوٹو سیشن بھی کرنا ہوتا ہے -

کھلی کچہری میں ڈی پی او موبائل میں مگن رہا
قصور
کل آر پی او شیخوپورہ ریجن کی پولیس لائن قصور میں کھلی کچہری کے ڈی پی او قصور سوشل میڈیا پر مگن رہے
تفصیلات کے مطابق کل پولیس لائن قصور میں آر پی او شیخوپورہ کی کھلی کچہری میں لوگوں کے مسائل سننے کی بجائے ڈی پی او قصور عمران کشور بار بار موبائل پر واٹس ایپ و فیس بک دیکھتے رہے
واضع دیکھا جا سکتا ہے کہ آر پی او کے ساتھ بیٹھے ڈی پی او عمران کشور غیر سنجیدہ رویہ اپناتے ہوئے موبائل استعمال کرتے رہے جس سے لوگوں کو اپنی مشکلات بیان کرنے میں پریشانی ہوئی
جبکہ کھلی کچہری میں لوگوں نے پولیس کے خلاف شکایات کا انبار لگا دیا جس پر تنگ آ کر کھلی کچہری میں لوگوں کو پولیس لائن کے اندر جانے سے بھی روک دیا گیا
جس کے باعث پولیس لائن کے باہر بچے خواتین اور بوڑھے زلیل ہوتے رہے
