Baaghi TV

Category: قصور

  • قصور ہسپتال میں اندھیر نگری چوپٹ راج

    قصور ہسپتال میں اندھیر نگری چوپٹ راج

    قصور ڈی ایچ کیو قصور میں اندھیر نگری چوپٹ راج ،ہسہتال و ضلعی انتظامیہ سکون کی نیند سو گئی
    تفصیلات کے مطابق قصور ڈی ایچ کیو ہسپتال کی کنٹین میں کھانے پینے کی مضرِ صحت اشیاء کی سرِعام فروخت جاریہے منرل واٹر کے نام پر انتہائی غیر معیاری پانی مہنگے داموں فروخت کیا جا رہا ہے
    جبکہ ضلعی و ہسپتال انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے لینے میں مصروف ہے
    کنٹین کنٹریکٹر نے اپنایا دوہرا معیار بنا لیا ہے جس کے تحت ہسپتال میں تعینات ڈاکٹروں و افسرانِ بالا کو خوش رکھنے کیلیے معیاری مشروبات و کھانا فراہم کر رہا ہے
    جبکہ دور دراز علاقوں سے آنیوالے مریضوں اور انکے لواحقين کو انتہائی غیر معیاری مضرِ صحت اشیاء مشروبات فروخت کرنے میں پیش پیش ہے
    ہسپتال میں آنیوالے مریضوں اور انکے لواحقين نے ضلعی انتظامیہ سے کیا ہے کہ مضرِ صحت مشروبات و اشیاء مہنگے داموں فروخت کرنے پر اس کنٹین ٹھیکیدار کا کنٹریکٹ منسوخ کیا جائے

  • فروٹ منڈی کے تاجر رو پڑے

    فروٹ منڈی کے تاجر رو پڑے

    قصور
    سہولت بازار الہ آباد میں فروٹ لگانے والے انتظامیہ اور حکومت پنجاب کے خلاف پھٹ پڑے منافع کی بجائے روزانہ مالی نقصان ہونے لگا
    تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کے عوام کے لئے لگائے گئے سہولت بازار میں فروٹ لگانے والے مالی نقصان پر دھائی دینے لگے ان کا کہنا ہے کہ ہمیں منڈی سے فروٹ مہنگا ملتا ہے اور یہاں سہولت بازار میں ہمیں رعائیتی نرخوں پر بیچنا پڑتا ہے ہمیں یا تو سبزی فروٹ منڈی سے آڑھتیوں سے آڑھت معاف کرائی جائے اور کچھ سبسڈی دی جائے ہمیں روزانہ سات سو سے ایک ہزار روپے مالی نقصان ہو رہا ہے اور ھم منڈی کے مقروض ہو رہے ہیں اگر یہاں سہولت بازار میں ریڑھی نہ لگائیں تو انتظامیہ ہماری ریڑھیاں اٹھا کر لے جاتے ہیں ھم مجبور ہیں ہمیں فوری ریلیف دیا جائے ورنہ ھم فاقہ کشی پر مجبور ہو جائیں گے

  • ڈی ایچ کیو میں تحفظ ناموس رسالت ریلی کا انعقاد

    ڈی ایچ کیو میں تحفظ ناموس رسالت ریلی کا انعقاد

    قصور تحفظ ناموس رسالت کے سلسلے میں ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور میں ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں ایم ایس ڈاکٹر لائیق چوہدری ،ڈاکٹرز ،نرسیز اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے شرکت کی اور قصور کی سیاسی سماجی شخصیت نے بھی شرکت کی
    تفصیلات کے مطابق پاکستان الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز قصو کے صدر جناب غلام حید سینئر نائب صدر قدیر گڈو انفارمیشن سیکرٹری شبیر سندھو چیف کوآرڈینیٹر اسد جمیل سینئر وائس چیئرمین ذیشان اور باقی تمام عہدے داران کی جانب سےفرانس میں کئے گئے گستاخانہ خاکے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ فرانس کی تمام مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے اور حکومت وقت سے ہمارا مطالبہ ہے کہ فرانس سے تمام تعلقات ختم کئے جائیں
    اور نعرے لگائے
    گستاخ رسول کی ایک ہی سزا سر تن سے جدا سر تن سے جدا

  • لائیو سٹاک کی گھر گھر جا کر ویکسینیشن

    لائیو سٹاک کی گھر گھر جا کر ویکسینیشن

    قصور
    محکمہ لائیو سٹاک کا جانوروں میں گل گھوٹو بیماری سے بچاؤ کیلئے گھر گھر جا کر ویکسین لگانے کا عمل جاری
    تفصیلات کے مطابق قصور محکمہ لائیو سٹاک یوسی اوڑارہ میں سی وی ڈی کے زیر اہتمام جانوروں میں گل گھوٹو بیماری سے بچاؤ کی ویکسین گھر گھر جا کر مفت لگائی جا رہی ہے تاکہ گل گھوٹو کی بیماری کو پھیلنے سے روکا جا سکے
    مویشی پال لوگوں نے محکمہ لائیو سٹاک قصور کا شکریہ ادا کیا ہے کہ ٹیمیں ان کے گھروں میں آکر مفت ویکسینیشن کر رہی ہیں

  • قصور ظلم کی انتہا  ہمسایوں کا بوڑھے شخص پر تشدد اور منہ بھی کالا کر دیا

    قصور ظلم کی انتہا ہمسایوں کا بوڑھے شخص پر تشدد اور منہ بھی کالا کر دیا

    رپورٹ مہر بشارت صدیقی
    قصور ظلم کی انتہا ہمسایوں کا بوڑھے شخص پر تشدد اور منہ بھی کالا کر دیا تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں کھنگرانوالا کے رہائشی عنایت علی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ میں آج صبح اپنی گلی سے گزر رہا تھا کہ نذیر کی بیٹیوں مافیا رابعہ ساجدہ اور ان کے بھائی اللہ دتہ نے مجھے زبردستی پکڑ کر اپنے گھر لے گیے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا اور میرا منہ بھی کالا کردیا

  • ریسکیو 1122 کا ماہانہ اجلاس ،اہم فیصلے

    ریسکیو 1122 کا ماہانہ اجلاس ،اہم فیصلے

    قصور
    ڈسٹرکٹ ریسکیو سروس 1122 کا ماہانہ اجلاس کل ہوا
    تفصیلات کے مطابق کل 4 نومبر کو ریسکیو سروس کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر سلطان محمود کی سربراہی میں اجلاس منعقد کیا گیا جس میں ضلع کے تمام اسٹیشن انچارجز نے شرکت کی اور ایمرجنسی گاڑیوں کی دیکھ بھال اور مرمت کے لیے خصوصی ہدایت جاری کی گئیں
    ڈسٹرکٹ ایمرجینسی آفیسر انجینئر سلطان محمود نے کہا کہ عوام کو بہتر ریسکیو سروس کی فراہمی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے نیز دوران کانفرنس بتایا گیا کہ پچھلے ماہ اکتوبر کے مہینے میں 1862 ایمرجنسی متاثرین کو ریسکیو کیا گیا جن میں 761 روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ ہوئے جبکہ میڈیکل ایمرجنسی کی تعداد 749 رہی، لڑائی جھگڑے اور فائرنگ کے 55 واقعات رونما ہوئے
    ڈسٹرکٹ ایمرجینسی آفیسر انجینئر سلطان محمود نے کہا کہ ریسکیو 1122 عوام کی خدمت میں ہمہ وقت مصروف عمل ہے

  • چونیاں شہر میں کراچی جیسا ماحول لوگ پریشان

    چونیاں شہر میں کراچی جیسا ماحول لوگ پریشان

    قصور
    چونیاں شہر کراچی جیسا بن گیا بھتہ مافیا کی شریف شہریوں کو بھتہ دینے کیلئے فون کال اگر بھتہ نہ ملا تو تمہارے بچوں کی بوری بند لاشیں کسی گندے نالے سے ملے گی شریف شہری پریشان اعلی حکام سے نوٹس کی اپیل
    تفصیلات کے مطابق چونیاں سٹی کراچی شہر جیسا بن گیا ہے آئے روز کرائم کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے گزشتہ دن شریف شہری فاروق جو کہ پیشہ کے لحاظ سے ایک سرکاری ملازم ہے کے گھر کے نمبر پر اس نمبر 03204886937 سے کال موصول ہوئی کہ ابھی میرے اس موبائل اکاؤنٹ نمبر پر بھتہ بھیجو ورنہ میں تمہارے بیوی بچوں کو قتل کر کے لاشیں بوری میں ڈال کر کسی گندے نالے میں پھینک دو گا مجھے تمہارے بیوی بچوں کی سکول اور کام کاج کے سلسلے میں گھر سے آنے جانے کی تمام صورتحال کا پتہ ہے اور میں انہیں کب لاپتہ کر دو گا تمیں پتہ بھی نہیں چلے گا شریف شہریوں کی طرف سے اس واقعہ کی پرزور مزمت کی گئی ہے اور تھانہ سٹی چونیاں میں پولیس کو شریف شہری کی طرف سے تحریری درخواست دے دی گئی ہے۔ عوامی و سماجی حلقوں کی طرف سے ڈی پی او قصور، آر پی او رینج شیخوپورہ، اور تمام قانون نافذ کرنے اداروں سے اس واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف فوری کارروائی کی اپیل کی گئی ہے

  • کھڈیاں خاص:مختلف سکولوں کے زیر اہتمام فرانسیسی صدر کے بیان اور نبی کریم کے خلاف بنائے گئے خاکوں پر ریلی کا انعقاد

    کھڈیاں خاص:مختلف سکولوں کے زیر اہتمام فرانسیسی صدر کے بیان اور نبی کریم کے خلاف بنائے گئے خاکوں پر ریلی کا انعقاد

    رپورٹ مہر بشارت
    کھڈیاں خاص:مختلف سکولوں کے زیر اہتمام فرانسیسی صدر کے بیان اور نبی کریم کے خلاف بنائے گئے خاکوں پر ریلی کا انعقاد فرانسیسی صدر کی جانب سے نبی کریم کے خلاف اپنی گندی زبان استعمال کرنے اور خاکوں کے خلاف کھڈیاں خاص میں صادق میموریل ہائی سکول و دیگر سکولز کے طلبا کے زیر اہتمام ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی میں طلبا نے فرانس کے خلاف لکھے گئے بینر اور پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے ریلی سے طلبا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فرانسیسی صدر کی جانب سے مسلمانوں کی غیرت کو للکارا گیا ہے جس کی ہم بھر پور مذمت کرتے ہیں اسلامک فوبیہ یورپ ممالک میں بڑھنے سے پوری مسلم برادری میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ہم فرانس کی جانب سے بنائے گئے خاکوں کی بھر مذمت کرتے ہیں ریلی پرانا اڈہ سے شروع ہوکر بلدیہ چوک میں اختتام پزیر ہو گئی

  • ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ماحولیات کی ملی بھگت سے بھٹہ مالکان کی موجیں

    ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ماحولیات کی ملی بھگت سے بھٹہ مالکان کی موجیں

    قصور
    محکمہ ماحولیات اور ضلعی انتظامیہ قصور سموگ أگاہی کرکے بے فکر ہو کر سو گئی،انتظامیہ نے بھٹے بند کروائے بھٹہ مالکان نے اینٹوں کے ریٹ بڑھا دیئے اور ماحولیات انسپیکٹروں و ضلعی انتظامیہ کی جیبیں بھر کر بھٹے چلا لئے مگر عوام کو اینٹیں مہنگی و سموگ ہی ملا
    تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح سموگ پر کنٹرول رکھنے کیلئے قصور میں بھی دو ماہ کیلئے بھٹہ خشت کو بند کیا گیا تھا تاکہ سموگ میں کمی ہو سکے جس پر بھٹے بند کرکے بھٹہ مالکان نے لوگوں کو مہنگی اینٹیں فروخت کرنا شروع کر دیں تھیں اب ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ماحولیات کے انسپیکٹروں کی جیبیں بھر کر سرعام بھٹے چلانے شروع کر دیئے ہیں جس سے سموگ میں اضافہ ہو رہا ہے
    بھٹہ مالکان کی مہنگی اینٹوں کی فروخت سے موجیں جبکہ عوام کو مہنگی اینٹیں اور سموگ ہی مل پا رہا ہے اس پر لوگوں نے ڈی سی قصور اور کمشنر لاہور سے مطالبہ کیا ہے کہ اینٹوں کے ریٹ کنٹرول کروائے جائیں اور خلاف ورزی کرنے والے بھٹہ مالکان کے خلاف کاروائی کی جائے نیز رشوت خور ضلعی انتظامیہ اور ماحولیات انسپیکٹروں کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے

  • عملہ صفائی کی نااہلی، پورا شہرا کچرا بن گیا

    عملہ صفائی کی نااہلی، پورا شہرا کچرا بن گیا

    قصور
    پتوکی شہر عملہ صفائی کی نااہلی کی بدولت کچرے میں تبدیل
    تفصیلات کے مطابق پتوکی شہر کے گنجان آباد علاقوں مدینہ کالونی،محلہ ملک پورہ،احمد نگر، ناروکی روڈ،محلہ رضا آ باد،توحید ٹاؤن،مین بازار سمیت مختلف چھوٹی بڑی گلیوں اور بازاروں سمیت مساجد، مدارس اور سکولوں کے سامنے عملہ صفائی کی نااہلی سے گٹروں کا گندہ پانی سڑکوں پر آ گیا، جس کی وجہ سے طلباء و طالبات اور مساجد کے نمازیوں کا گزرنا محال ہو گیا جبکہ پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے موذی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ پیدا ہو گیا
    انجمن تحفظ حقوق شہریاں کے صدر حافظ محمود خالد گھمن، سماجی رہنماء سید علی مر تضیٰ، چودھری بابر حسین، اظہر علی شاہ، حبیب الرحمن نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میونسپل کمیٹی کا عملہ کو رشوت لینے کے علاوہ اور کوئی کام نہیں، عملہ جان بوجھ کر پتھر ڈال کر پائپوں کو بند کر دیتا ہے اور جرنیٹر چلانے کے بہانے لاکھوں روپے نکال کر ہڑپ کر جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور ڈپٹی کمشنر قصور منظر علی جاوید سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے