Baaghi TV

Category: قصور

  • سڑک تین فٹ گہرے گڑھوں میں تبدیل

    سڑک تین فٹ گہرے گڑھوں میں تبدیل

    قصور
    رائیونڈ قصور روڈ پر واقع قصبے راؤ خانوالا کے لوگوں سے گورنمنٹ کا سوتیلی ماں جیسا سلوک،مین روڈ گڑھوں کی بدولت اپنی ساخت سے تین فٹ نیچے چلی گئی جس میں نالیوں کا پانی جمع ہونے سے ساری سڑک تالاب بن گئی لوگ کھلے عام حکمرانوں کو کوسنے لگے
    تفصیلات کے مطابق قصور رائیونڈ روڈ پر واقع قصبے راؤ خانوالا کی انتہائی خراب حالت ہے اس پر اہلیان علاقہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم دعوےٰ کیساتھ کہتے ہیں پورے ملک میں کوئی اس سے بدتر مین روڈ ہے تو ہمیں دکھایا جائے لوگوں کا کہنا ہے کہ سڑک تین فٹ گہرے گڑھوں میں تبدیل ہو چکی ہے جس پر ہر وقت نالیوں کا پانی بھرا رہتا ہے جس کے باعث پیدل چلنا تو دور کی بات گاڑیوں ٹرکوں کا گزرنا محال ہے لوگوں نے کہا کہ ہمارے حلقے سے ہر بار ن لیگ جیتتی ہے اس لئے ہمیں سزا دی جا رہی ہے اس روڈ کو نا بنا کر ٹو پی ٹی آئی قیادت نوٹ کرے اس الیکشن میں راؤ خانوالا سے اپنے ووٹ دیکھ لے اگلی بار اس سو گناہ کم ووٹ ملینگے کیونکہ ہم لوگ اپنے پیاروں کے جنازے پیدل لے کر نہیں چل سکتے بلکہ ٹرالیوں پر لاد کر قبرستان پہنچاتے ہیں اس گورنمنٹ نے ہمیں جنازوں کو کندھا دینے کے قابل نہیں چھوڑا تو ہم بھی اس گورنمنٹ کو الیکشن میں کسی کام کا نا چھوڑینگے
    لوگوں نے کہا کہ ہم کسی بھی اعلی عہدیدار سے اس سڑک کی مرمت کا مطالبہ نہیں کرتے کیونکہ ہمیں پتہ ہے عمل بلکل بھی نہیں ہونا

  • تحریک جوانان پاکستان قصور کی احتجاجی ریلی

    تحریک جوانان پاکستان قصور کی احتجاجی ریلی

    قصور
    تحریک جوانان پاکستان قصور کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی
    تفصیلات کے مطابق قصور میں تحریک جوانان پاکستان کے زیر اہتمام تحفظ ناموس رسالت مظاہرے کا انقعاد ہوا جس کی قیادت معروف مذہبی اسکالر علامہ مفتی حکیم منیر احمد قصوری نے کی اس موقع پہ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی حکومت فرانس سے معاشی بائیکاٹ کرے، آج کفار کے پاس دلیل کا جواب دینے کے لیے دلیل موجود نہیں ہے اس لیے نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ناموس پہ حملہ کرنے کے در پہ ہیں ہم اعلان کرتے ہیں کہ جب تک ہمارے جسموں میں جان موجود ہے ایک ایک محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم کا غلام موجود ہے ہم اپنے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حرمت پہ آنچ نہیں آنے دیں گے۔ مظاہرے میں محمد احمد قصوری میڈیا کوارڈینیٹر تحریک جوانان پنجاب، علی رضا مغل، شہباز انصاری، چوہدری رحمت گجر، حاجی رفیق گجر و دیگر نے بھی خطاب کیا

  • مستقبل کے معمار جوے کی لت میں پڑھائی کی بجائے کمائے پر

    مستقبل کے معمار جوے کی لت میں پڑھائی کی بجائے کمائے پر

    قصور
    چونیاں میں مستقبل کے معماروں کی زندگیاں داؤ پر ،بچے سرعام جواء کھیلنے لگے
    پولیس خاموش تماشائی کئی دنوں سے میڈیا،سول سوسائٹی اور شہریوں کی دہائی مگر کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی
    تفصیلات کے مطابق پولیس اسٹیشن چونیاں سے چند منٹ کے راستے پر ویڈیو گیم کی شکل میں کسینو ٹوکن کے نام پر جوا بازی مستقبل کے معماروں کی زندگیاں داؤ پر، دس روپے کا ٹوکن کھیلنے سے جیتنے پر سو روپے سے ایک ہزار روپے تک کا کیش دیا جاتا ہے جس سے بچے پڑھائی چھوڑ کر کمائی کے چکر میں
    اس ویڈیو گیم کی شکل میں کسینو جوا خانہ میں ہر وقت شراب، چرس، افیون، اور چرس سے بھرے سگریٹ بھی بڑے دھڑلے سے فروخت کئے جا رہے ہیں۔تھانہ سٹی چونیاں پولیس یا تو ان جواریوں اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرنے سے ڈرتی ہے یا پھر اپنا حصہ لے کر خاموشی سے ایک کونے میں بیٹھ کر تماشا دیکھ رہے ہیں لوگوں کا کہنا ہے کہ ہم ڈی پی او قصور، آر پی او شیخوپورہ سے اپیل کرتے ہیں کہ خدارا اس ویڈیو گیم کی شکل میں کسینو جوئے کے اڈے اور اس منشیات کے اڈے کو بند کروایا جائے اور کسی نڈر پولیس آفیسر کو چونیاں سٹی میں تعینات کیا جائے تاکہ جو ان منشیات فروشوں اور جوئے کے اڈوں کی سر پرستی کرنے کی بجائے ان کو بند کروانے کی ہمت رکھتا ہو کیونکہ یہ مستقبل کے معماروں کے مستقبل کا معاملہ ہے اگر ان اڈوں کو بند نا کروایا گیا تو بچے جوے باز، چرسی اور کریمنل ہو بنیں گے جس سے سانحہ چونیاں جیسے واقعات مذید جنم لینگے

  • بھینس گہرے کنویں میں جا گری

    بھینس گہرے کنویں میں جا گری

    قصور
    کنگن پور کے نواحی گاؤں میں بھینس گہرے کنویں میں جا گری ،ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر کافی مشقت سے بھینس کو باہر نکالا
    تفصیلات کے مطابق گزشتہ شام کے بعد کنگن پور کے نواحی گاؤں چاہل نو میں ایک بھینس گہرے کنویں میں گر گئی جس کی اطلاع لوگوں نے ریسکیو 1122 دی جنہوں نے کافی مشقت کے بعد کامیاب ریسکیو آپریشن کرکے بھینس ہو باہر نکالا
    اہلیان گاؤں نے ریسکیو ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا

  • آٹے کا مصنوعی بحران جاری

    آٹے کا مصنوعی بحران جاری

    قصور
    شہریوں کو آٹے کی خود ساختہ قلت کا سامنا جاری محکمہ فوڈ کی ملی بھگت سے آٹا ضلع سے باہر سمگل ہونے لگا ہےضلعی انتظامیہ بااثر ذخیرہ اندوزوں کے سامنے بے بس اور کارکردگی کے حوالے سے صرف فوٹو سیشن تک محدود ہو کر رہ گئی ہے جبکہ شہری آٹے کی تلاش میں دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو گئے ہیں جبکہ دکاندار شہریوں کو محکمہ فوڈ اور فلور ملز کی طرف سے آٹے کی فراہمی نہ ہونے کا بہانہ بنا کر ٹال دیتے ہیں کئی دکاندار بلیک میں مہنگے داموں آٹا فروخت کر رہے ہیں ضلع قصور کی سیاسی، سماجی، فلاحی اور شہری تنظیموں نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور صوبائی وزیر خوراک سے فوری نوٹس لے کر ضلع قصور کے شہریوں کو آٹے کی بلا تعطل فراہمی اور خود ساختہ قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے جبکہ آٹا چکیوں پر آٹا 2600 روپیہ فی من فروخت ہو رہا ہے جس سے غریب دیہاڑی دار لوگ سخت پریشان ہو گئے ہیں اس کے علاوہ اشیاء خوردونوش کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں

  • واگزار کروائی زمین پھر قبضہ مافیہ کے ہاتھ

    واگزار کروائی زمین پھر قبضہ مافیہ کے ہاتھ

    قصور
    چونیاں کے گردونواح میں لاکھوں روپے خرچ کرکے سرکاری زمین واہ گزار کروانے کے بعد دوبارہ تحصیل انتظامیہ کی ملی بھگت سے قبضہ مافیاء قبضہ جمانے لگا، سینکڑوں ایکڑ سرکاری زمین پر بااثر زمینداروں نےبلا معاوضہ فصلیں کاشت کر لیں
    تفصیلات کے مطابق الہ آباد کے نواح تلونڈی میں سینکڑوں کنال سرکاری زرعی زمین پر بااثر افراد نے دوبارہ سے قبضہ جما لیا ہے گذشتہ مہینوں اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر نے قابض شدہ زمین لاکھوں روپے خرچ کرکے واہ گزار کروائی جبکہ حال ہی میں تلونڈی ،بھیڑ سوہڈیاں ،کھوکھر ٹوچر ،قلعہ ناتھا سنگھ ،بگھیانہ خورد کے بااثر زمینداروں نے دوبارہ فصلیں کاشت کر رکھی ہیں حلقہ پٹوار تلونڈی کے پٹواری کی مبینہ سازبازی سے سرکار کو کروڑوں روپے کا نقصان بلا معاوضہ زرعی زمین کاشت کرنے والوں کو حلقہ پٹوار تلونڈی میں تعینات پٹواری تقویت دینے لگا افسران بالا کو سب اچھا کی رپورٹ پیش کی گئی باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ افسران بالا کی نظر میں یہ سرکاری زمین کسی کے استعمال نہ ہے جبکہ (ڈینگی )نہر کٹورا کی سینکڑوں ایکڑ زمین بااثر زمینداروں کے قبضے میں ہے اہل علاقہ نے ڈپٹی کمشنر قصور سے اپیل کی ہے کہ سرکاری زمین کو غیر قانونی طور پر استعمال کرنے پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور سینکڑوں کنال زرعی زمین واہ گزار کروائی جائے

  • ڈاکوؤں نے شہری کو رقم سے محروم کر دیا

    ڈاکوؤں نے شہری کو رقم سے محروم کر دیا

    قصور
    کوٹ رادھاکشن میں رات گئے ڈکیتی کی واردات،شہری سے ڈاکو 40 ہزار روپیہ اسلحہ کی نوک پر چھین کر فرار
    تفصیلات کے مطابق کوٹ رادھا کشن میں رات گئے ڈکیتی کی واردت میں شہری رقم سے ہاتھ دھو بیٹھا تھانہ کوٹ رادہاکشن کو شہری رانا کامران نے درخواست دی کہ وہ رات 12 سے 1 بجے کے درمیان اپنی کار پر سوار ہو کر موضع مدکے کی طرف جا رہا تھا کہ راستے میں تین مسلح ڈاکوؤں نے اسے روک کر اسلحہ کے زور پر مبلغ 40 ہزار روپیہ نقدی چھینی اور فرار ہو گئے
    پولیس تھانہ کوٹ رادھاکشن نے درخواست وصول کرکے کاروائی شروع کر دی ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ جلد سے جلد ملزمان کو پکڑ کر شہری کی چھینی گئی رقم واپس دلوائی جائے گی اور ملزمان کو قانون کے مطابق سزا دلوائی جائیگی کیونکہ پولیس کا کام لوگوں کو انصاف دلوانا ہے

  • رش سے بچنے کیلئے بزرگوں کی گھنٹوں پہلے دفتر آمد

    رش سے بچنے کیلئے بزرگوں کی گھنٹوں پہلے دفتر آمد

    قصور
    نادرا آفس میں رش سے بچنے کے لئے بزرگ شہری سات بجے ہی پہنچ گئے، وجہ رش سے بچنا اور نادرا عملہ کی طرف سے بار بار کاؤنٹروں پر بلانا بتایا جس سے وہ تھک جاتے ہیں
    تفصیلات کے مطابق نادرا آفس قصور بیرون کوٹ عثمان خان والا میں شناختی کارڈ ایکسپائر ہو جانے پر نیا کارڈ بنوانے آنے والے بزرگ شہری سات بجے ہی دفتر کے باہر پہنچ گئے اس بابت جب ان سے پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ شناختی کارڈ گم ہو گیا ہے جس کے لئے نیا کارڈ بنوانے آئے ہیں دفتر میں بہت رش ہو جاتا ہے جس سے باری جلد نہیں آتی اور نادرا عملہ کی طرف سے بار بار کاؤنٹرروں پر بلایا جاتا ہے جس کے باعث ہم بوڑھے لوگ نڈھال ہو جاتے ہیں تاہم دفتر کے اندر بوڑھے لوگوں کے بیٹھے کا اچھا اور مناسب انتظام ہے مگر گورنمنٹ ہم بوڑھوں پر رحم کرتے ہوئے ہمارے شناختی کارڈز گم ہونے پر آن کال ہمیں ہمارے گھر میں بنا کر دے کیونکہ ہم زیادہ دیر کھڑے نہیں رہ سکتے لہذہ گورنمنٹ ہمارے مطالبے پر عمل کرکے ہمیں ہمارا حق دے

  • پولیس اہلکار سے چھینی گئی رائفل برآمد

    پولیس اہلکار سے چھینی گئی رائفل برآمد

    قصور
    چھانگا مانگا کے علاقے میں چند روز قبل پولیس اہلکار سے دوران واردات چھینی گئی رائیفل پولیس نے برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا
    تفصیلات کے مطابق چند روز قبل تھانہ چھانگا مانگا کی حدود میں پولیس چوکی نواں کوٹ کے علاقے میں ڈاکو واردات کر رہے تھے کہ مقامی پولیس کے جوان موقع پر پہنچ گے جس پر ڈاکوؤں نے پولیس اہلکار سے ایک عدد رائفل چھینی اور لے کر فرار ہوگے اس پر ڈی ایس پی چونیاں خالد اسلم کی خصوصی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے تھانہ الہ آباد عبدالطیف گجر نے انتہائی محنت اور کارروائی کرکے گاؤں سریسر ہٹھاڑ کے رہائشی وقاص احمد نامی ملزم کو کھڈیا ں خاص سے پکڑ لیا اور چھینی گئی رائفل بھی برآمد کرلی اور مقدمہ درج کر لیا

  • دکان سے دو فٹ دوری پر خطرناک تاریں موت کا پیغام

    دکان سے دو فٹ دوری پر خطرناک تاریں موت کا پیغام

    قصور
    کنگن پور میں محکمہ واپڈا کی نااہلی سے لوگوں کی جانوں کو سخت خطرہ دکان سے دو فٹ کے فاصلے پر ہائی وولٹیج بجلی کی ننگی تاریں جھول کر لوگوں کو خطرے کا پیغام دینے لگیں
    تفصیلات کے مطابق قصور کنگن پور میں محکمہ واپڈا کی نا اہلی پر بات چیت کرتے ہوئے شہریوں نے کہا ہے کہ ہم محکمہ واپڈہ سے گزارش کرتے ہیں کہ رورل ہیلتھ سینٹر کنگن پور کے سامنے یہ پول جسکے ساتھ جھولتی تاریں اور میٹر بھی ہے وہ کسی بھی وقت بڑے سانحہ کا سبب بن سکتے ہیں بارش کے دوران بھی شاٹ سرکٹ ہوتا رہتا ہے ان سے گزارش ہے اسکے متبادل جگہہ ڈھونڈ کر ایسے لگایا جائے یہ بلکل شاپ کے ساتھ دو فٹ کی دوری پر ہے کسٹمر حضرات کے ساتھ آنے والے چھوٹے بچے کسی بھی وقت یہ تاریں جان لیوا ثابت ہوسکتی ہیں