قصور
چھوٹی عید کے روز قصور کے نواحی علاقے کھڈیاں میں پولیس اہلکار کے ہاتھوں قتل ہونے والے نوجوان حافظ سمیع الرحمن کے قاتل معصوم علی کے ورثاء نے کیس کی دوبارہ تحقیق کی درخواست دے دی
تفصیلات کے مطابق ملزم معصوم علی کے لواحقین نے کیس کی دوبارا تحقیق کروانے کے لے آر پی او شیخوپورہ کو درخواست دی ہے جس پر موقف سننے کے لئے ار پی او نے سمیع رحمان کے گھر والوں کو طلب کیا ہے
ملزم کے ورثاء کی طرف سے درخواست دینا اس اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ کیس کی تحقیقات بالکل شفاف ہوئی ہے اور ملزم کے لواحقین راہ فرار حاصل کرنے کے لئے دوبارہ تحقیقات کروانا چاھتے ہے ان کا سمجھنا ہے کہ کیس کو اب عوام بھول چکے ہے
Category: قصور
-

کیس کی دوبارہ تحقیقات کی استدعا
-

ایک اور ٹرین حادثہ نوجوان جانبحق
قصور
کوٹرادھاکشن نوجوان جو جلد بازی لے ڈوبی نوجوان ٹرین تلے آکر جانبحق نوجوان کی شناخت نا ہو سکی
تفصیلات کے مطابق قصور تحصیل کوٹ رادہاکشن شہر میں سبز منڈی کے سامنے موٹر سائیکل سوار نوجوان ریلوے لائن کراس کرتے ھوے ٹرین تلے آ کر جانبحق ہو گیا
نوجوان موٹر سائیل سوار پھاٹک بند ھونے کے باعث ریلوے لا ن کی سائڈ سے کراس کرنے کی کوشش کر رہا تھا جس کے باعث آتی ہوئی ٹرین تلے آ گیا
پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کر دی ہے -

پی ٹی آئی کا اجلاس
قصور
پاکستان تحریک انصاف ضلع قصور کی گوررننگ باڈی کی میٹنگ۔ اجلاس کی باقاعدہ کاروائی تلاوت کلام پاک سے ہوئی ۔ صدارت تحریک انصاف ضلع قصور کے صدر ڈاکٹر عظیم الدین لکھوی نے کی۔
اجلاس میں سینئر نائب صدر مسز مسعود بھٹی ؛ سابقہ ضلعی صدر سرور خاں میو ؛ راو عابد قیوم ؛ جنرل سیکرٹری علی جاوید ڈوگر ؛ جاوید حسین بیٹو ؛ مبشر نواز چوہدری ؛ مہر عتیق ؛ ندیم اختر وڈانہ اور میاں حامد مختار انفارمیشن سیکرٹری نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں بلدیاتی الیکشن کی تیاری اور تحریک انصاف کی میونسپل ٹاون تحصیل باڈیز کی سطح پر کارکردگی اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور اور بحث کی گئی۔ آخر میں سانحہ چترال کے شہیدوں کےایصال ثواب کے لیئے دعا کی گئی۔ عمران زیب پارٹی کا قیمتی اثاثہ اور متحرک شوشل ورکر تھے۔ اللّٰہ تعالٰی ان کے درجات بلند کرے اور اہل خانہ کو صبرِ جمیل عطاء کرے -

ٹربائنیں و افسران ناکارہ لوگ پریشان
قصور
میونسپل کارپوریشن کی روائیتی لاپرواہی، غفلت اور افسران و عملہ کی عدم دلچسپی سے شہر بھر کی متعدد واٹر ٹربائینں خراب گھروں میں کھانا بنانے اور مسجدوں میں نمازیوں کو سرکاری پانی نایاب ہو گیا شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے
تفصیلات کے مطابق میونسپل کارپوریشن کے زیر انتظام چلنی والی اکثر واٹر ٹربائینں افسران اور متعلقہ عملہ کی روائیتی لاپرواہی اور غفلت کی وجہ سے عوام کو واٹر سپلائی کرنے سے محروم ہیں خاصکر اندرون موریگیٹ ، کوٹ بدر دین خاں، کوٹ مراد خاں، کوٹ پیراں ، کوٹ حلیم خان بستی شاھدرہ، کوٹ علی گڑھ سلامت پورہ سمیت درجنوں دیگر علاقے صاف پانی سے محروم چلے آرہے ہیں جبکہ اس سلسلہ میں میونسپل کارپوریشن کے سی او سے موقف لینے کی کوشش کی گئی تو موصوف آفس میں ہی موجود نہ تھے جن کی غیر حاضری کیوجہ سے ملاقات نہ ہو سکی جبکہ ماتحت عملہ نے اپنا نام پوشیدہ رکھنے کی شرط پر بتایا کہ کچھ عرصہ قبل بالمقابل تھانہ اے ڈویژن ریت آنے کے بعد بور بند اور اب کوٹ پیراں کی ٹربائن خراب ہوگئی ہے میونسپل کارپوریشن کے افسران موقع پر جاکر حالات کا جائزہ نہیں لیتے وہ ٹھکیداروں سے ملے ہوئے ہیں مزید لیسکو واپڈا کی ضرورت سے زیادہ بغیر اطلاع کے لوڈشیڈنگ بھی واٹر سپلائی میں رکاوٹ کا باعث بن رہی ہے جان بوجھ کر عوام کو تنگ کیا جا رہا ہے واضع رہے کہ قبل ازیں میونسپل کارپوریشن عدم ادائیگی بل بجل سے مختلف کنکشن کاٹ دئیے گئے تھے ویسے بھی ایک عرصہ سے آئے دن اکثر و بیشتر ٹربائینں خراب چلی آرہی ہیں جس کی وجہ سے شہریوں نے پانی کی عدم دستیابی پر متعدد بار احتجاج بھی کیا مگر میونسپل کارپوریشن اور مقامی انتظامیہ نے عوام کی کوئی شنوائی نہیں کی متاثرین عوام اور سول سوسائٹی کے سربراہان اور ڈسٹرکٹ بار کے سینئر وکلاء نے حکام بالا سے ایکشن اور کاروائی کا مطالبہ کیا ہے -

آئس ہیروئن برآمد
قصور
چوکی انچارج لاری اڈہ قصور کامران شھزادہ سندھو کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی ملزم کے قبضہ سے 1400 گرام چرس 190 گرام آئس ہیروئن برآمد
گرفتار کر کے مقدمہ درج عوامی سماجی شخصیات کی جانب سے خراج تحسین
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور کے احکامات کے مطابق چوکی انچارج کامران شہزاد انچارج لاری اڈہ قصور کو مخبر خاص کے ذریعے اطلاع ملی کہ ایک آدمی ہنڈا 125 پر منشیات لے کر آرھا ہے اگر فوری ریڈ کیا جائے تو ملزم سے منشیات برآمد ہو سکتی ہے جس پر چوکی انچارج کامران شہزاد سندھو نے ہمراہ ملازمین ناکہ لگا کر ملزم کو گرفتار کیا اور ملزم کے قبضہ سے 1400گرام چرس اور 190 گرام آئس ہیروئن برآمد کر کے مقدمہ درج کر دیا اس موقع پر کامران شہزاد سندھو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈی پی او قصور کے احکامات کے مطابق جرائم پیشہ افراد کا جینا حرام کر دیں گے منشیات فروش معاشرہ کا ناسور ان کا اولین ترجیح ہے جرائم پیشہ افراد اپنا قبلہ درست کر لیں ورنہ ان کے لیے زمین تنگ کر دونگا -

2 لاکھ لوگوں کیلئے صرف ایک
قصور
چونیاں کے علاقے الہ آباد میں قائم رورل ہسپتال میں بنیادی سہولیات کا فقدان ڈیوٹی پر تعینات خاتون ڈاکٹر کا دور دراز سے آنے والے مریضوں سے ناروا سلوک اہل علاقہ کا وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق الہ آباد دو قصبے کی آبادی لاکھ سے زائد نفوس پر مشتمل ہے مگر الہ آباد میں صحت کے مسائل علاج معالجہ ایمر جنسی نا ہونے کے برابر ظے جبکہ کروڑوں روپے کے فنڈ ہسپتال پر خرچ کرنے کے باوجود ہسپتال میں ادویات کی عدم فراہمی اور ڈیوٹی پر موجود خاتون ڈاکٹر کا دور دراز سے آئے غریب غرباء مریضوں سے ناروا سلوک بڑھتا جا رہا ہے متاثرہ مریضوں کے لواحقین محمد علی ، علی رضا ، محمد طالب ، عمران علی و دیگر نے بتایا کہ جب بھی ہسپتال اپنا مریض لے کر گے طبی معائنہ بھی نہ ہوسکا مجبور ی پر ائیویٹ مہنگے ہسپتالوں میں جانا پڑتا ہے جبکہ ہسپتال میں تعینات لیڈی ڈاکٹر کی جانب سے بجائے تعاون کے گالی گلوچ سننی پڑتی ہے ہماری وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے اپیل ہے کہ الہ آباد ہسپتال کی انتظامیہ کے بارے فوری نوٹس لیا جائے اور آنے والے مریضوں کو ریلیف پہنچایا جائے تاکہ ہ میں مہنگے ترین ہسپتالوں میں نہ جانا پڑے -

بارش باعث رحمت کوتاہی کی بدولت زحمت
قصور
قصور میں رحمت کی بارش جاری تاہم انسانی غفلت سے کچی دیواریں گر گئیں،گلیاں تالاب بن گئیں،سڑکوں پر پانی ہی پانی رات کے وقفے سے بارش کی پھر آمد متوقع
تفصیلات کے مطابق کل رات سے شدید بارش جاری تھی جو کل دوپہر سے تھم گئی تھی مگر اب پھر شدید بادل چھا گئے ہیں جو کہ برسات کا پیغام دے رہے ہیں
برسات باعث رحمت ہے مگر انسانی غفلت کے باعث زحمت بن گئی کچی دیواریں احتیاط نا کرنے سے گر گئیں اور نالیاں صاف نا ہونے سے گلی محلوں میں پانی ہی پانی ہو گیا جبکہ انتظامیہ کی نااہلی کی بدولت سارا قصور شہر تالاب کا منظر پیش کرتا رہا رات سے رکی برسات کے باعث اب بھی گلیوں میں پانی کھڑا ہے تاہم اللہ کے فضل سے کسی بھی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں
ابھی شدید بادل پھر چھا گئے ہیں جو کہ بارش کا پیغام ہیں -

پولیس کی کاروائی ڈکیت گینگ گرفتار
قصور
ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت کی خصوصی ہدایت پر کاروئی کرتے ہوئے تھانہ گنڈہ سنگھ کے ایس ایچ او آصف جاوید خاں اور انکی ٹیم نے خطر ناک ڈکیت گینگ کے چار ارکان گرفتار کو گرفتار کر لیا
تفصیلات کے مطابق تھانہ گنڈہ سنگھ کے ایس ایچ او نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا
ڈی پی او قصور کی ہدایت ر تھانہ گنڈا سنگھ کے ایس ایچ او آصف جاوید خاں کی خطرناک ڈکیت گینگ کے خلاف بڑی کاروائی کی گئی جس میں
ملزمان نے کئی واردتوں کا انکشاف کیا ہے
جبکہ ملزمان سے11 عدد موٹر سائیکل مالیت کے لحاظ سے پانچ لاکھ بیس ہزار کی اور ناجائز اسلحہ پچاس ہزار نقدی 4 موبائل فونز برامد کرکے الگ الگ پرچے درج کردیے گئے اور ملزمان کوحوالات میں بند کر دیا گیا
قصور ڈی پی او قصور نے ایس ایچ او گنڈا سنگھ آصف جاوید خاں اور انکی ٹیم کو نقد انعام اور سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے -

ڈسٹرکٹ پریس کلب انتخابات،تیاریاں مکمل
قصور
ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور کے انتخابات کی تیاریاں مکمل الیکشن کمشن کی طرف سے بیلٹ بکس اور لاک پہنچا دیئے گئے
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور کے انتخابات کل بروز بدھ 19 اگست کو مقرر ہیں ووٹنگ کل صبح 9 سے شام 3 بجے تک جاری رہے گی جس میں صحافی حضرات اپنے ووٹ کے ذریعے ضلعی صدر،نائب صدر و دیگر عہدوں پر ووٹنگ کر سکیں گے
انتخابات کے لئے پاکستان الیکشن کمیشن کی جانب سے بیلٹ بکس اور لاک وغیرہ ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور بلڈنگ پہنچ گئے ہیں جس پر چیئرمین الیکشن بورڈ و سابق صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور سردار شریف سوہڈل نے الیکشن کمیشن پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے -

جشن آزادی سپورٹس میلہ
قصور
جشن آزادی کرکٹ سپورٹس میلہ اختتام پذیر فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد دونوں ٹیمیں برابر ، ٹائی ہونے والے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں میں مہمان خصوصی حلقہ پی پی 178 کے امیدوار ایم پی اے میاں حمبل ثناء کریمی اور ٹورنا منٹ کے چیف کنٹرولر رانا الیاس خاں نے انعاما ت تقسیم کئے
تفصیلات کے مطابق جشن آزادی کرکٹ سپورٹس میلہ کا انعقاد 14اگست کو کیا گیا تھا جس میں کراچی ، لاہور ، فیصل آباد ، کوٹ رادھاکشن ، پتوکی ، پھول نگر ، چھانگا مانگا ، چونیاں ، الہ آباد ، کنگن پور ، روڈے ، بدھوکی ، ویر سنگھ والا ، ٹبی دیال سنگھ مقام ، بھاگوکی سمیت دیگر شہروں و دیہات کی 32 ٹیموں نے حصہ لیا ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے تمام کھلاڑیوں نے زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا اور تماشائیوں سے خوب داد حاصل کی کئی ٹیموں کو شکست دینے کے بعد مقام لائنز اور راؤ شہباز الیون بدھوکی ، کی ٹیمیں فائنل میں پہنچیں جنہوں نے سنسنی خیز کھیل پیش کیا لیکن ایک دوسرے کو مات نہ دے سکیں بالا خر دونوں ٹیمیں برابر ہو گئیں ، ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی امیدوار ایم پی اے میاں حمبل ثناء کریمی نے انتظامیہ اور کھلاڑیوں کی خوب داد رسی کی اور بطور حوصلہ افزائی ٹورنا منٹ انتظامیہ کو 50000 ہزار نقدی رقم دینے کا اعلان کیا میاں حمبل ثناء کریمی ، رانا الیاس خاں ، عبدالمجید بگا ، مہر شاکر ، سمیت معززین علاقہ ، نے ٹورنامنٹ آرگنائزر رانا فیاض اسلم ، رانا وکیل سلیم ، رانا توصیف ، رانا اکرم ، رانا ندیم ، امانت سِدّھو ، ذوالفقار علی ، رانا عثمان اور مقام کے دیگر نوجوانوں کو کامیاب ٹورنامنٹ کروانے پر مبارک باد پیش کی اور علاقہ بھر میں کھیلوں کو فروغ دینے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا