قصور
قصوریوں کا جشن آزادی کشمیریوں کے نام، ڈی سی قصور کی جانب سے پورے شہر میں کشمیریوں کے مظالم دنیا کے دکھانے کیلئے بینرز،فلیکس لگوا دیئے گئے،سرکاری و نجی عمارتوں کیساتھ پاکستان کے جھنڈے کیساتھ کشمیر کا جھنڈا بھی لازم
تفصیلات کے مطابق قصوریوں نے جشن آزادی پاکستان کشمیریوں کے نام کیا ہے جس کی خصوصی کاوش ڈی سی قصور منظر علی جاوید نے کی ہے ان کی طرف سے وادی کشمیر پر جاری مظالم پر مبنی بینرز و فلیکس چھپوا کر پورے شہر میں لگا دیئے گئے تاکہ دنیا تک مظلوم کشمیریوں کی آواز پہنچ سکے نیز ضلع بھر میں تمام سرکاری و نجی عمارتوں پر پاکستانی پرچم کیساتھ کشمیر کا پرچم بھی لہرایا جا رہا ہے تاکہ دنیا کو پیغام دیا جا سکے کہ پاکستانی قوم اپنے مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی آزادی کی خاطر ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہے
Category: قصور
-

قصوریوں کا جشن آزادی کشمیریوں کے نام
-

سابقہ رنجش پر تین افراد قتل
قصور
تین افراد سابقہ رنجش پر قبرستان موضع ملاں تکنہ سلامت پورہ کے قریب قتل ،مخالفین نے فائرنگ کرکے اقبال گجر ایڈووکیٹ سمیت تین افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا تفصیلات کے موضع ملا تکنہ نزد سلامت پورہ تھانہ بی ڈویژن کی حدود میں تین افراد کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا محمد اقبال گجر اور عمران وغیرہ کے مابین سابقہ رنجش کافی عرصہ سے چلی آ رہی تھی
اقبال گجر اپنے ڈرائیور کاشف اور بھانجے اسد کے ہمراہ کار پر اپنے گھر کوٹ سلامت پورہ آ رہے تھے کہ جب وہ ملاں تکنہ قبرستان کے قریب پہنچے تو پہلے سے گھات لگائے مخالفین عمران وغیرہ نے یکے بعد دیگرے گولیوں کے برسٹ مارکر ڈرائیورکو موقع پر ہلاک کر دیا جبکہ اقبال گجر اور اس کا بھانجا اسد شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے
واقعہ کی اطلاع پا کر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئے پولیس نے کوٹ سلامت پورا سمیت اردگرد کے علاقے کو سیل کر دیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں
اس واقعہ کے بعد لوگوں میں شدید خوف و ہراس پایا جا رہا ہے -

انٹرنیشنل یوتھ ڈے پر قصور یوتھ الائنس کا پیغام
قصور
یوتھ ڈے کے موقع پر قصور یوتھ الائنس کے تحت یوتھ ڈے کا انعقاد ، جس میں نوجوانوں کے بڑھتے ہوئے مسائل کو اجاگر کرنے اور نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرنے اورانکو اعتماد دینے کے لیے دنیا بھر میں 12 اگست کو انٹرنیشنل یوتھ ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے
اس موقع پر قصور یوتھ الائنس کی طرف سے یوتھ ڈے کے حوالے سے قومی و بین الاقوامی سطح پر متحرک این جی اوز اور دیگر گروپس کی طرح سیمینارز , تقریبات اور دیگر ایونٹس منعقد کئے جاتے ہیں تاکہ ملک و ملت کا نام روشن کرنے والے نوجوانوں کو دیگر نوجوانوں کے لیے رول ماڈل کے طور پر پیش کیا جا سکے
تاریخ گواہ ہے کہ قوموں کی تاریخ میں نوجوان نسل کا کردار نہ صرف مثالی ہوتا ہے بلکہ ملکوں کی ترقی میں نوجوان ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور یہی نوجوان اپنے عزم، جوش اور ولولے سے ملکی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں قصور یوتھ الائنس کی پوری قیادت اور کارکنان انٹرنیشنل یوتھ ڈے کے موقع پر حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ماضی کی حکومتوں کی طرح اب نوجوانوں کو مذید مایوس نا کیا جائے اور نوجوانوں کے تمام تر مسائل حل کرکے انہیں ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کرنے کے مواقع فراہم کئے جائیں نیز نوجوانوں کو بے روزگاری سے نکالنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں تاکہ وہ خودکشیاں کرنے کی بجائے ملک وقوم کی خدمت کر سکیں اور ہمارے معاشرے کے معزز شہری بن سکیں -

خالی ڈرم ڈینگی کی پیداوار کرنے لگے
قصور
چونیاں الہ آباد محکمہ ہائی وے کے پڑے تارکول کے خالی ڈرم ڈینگی اور ملیریا مچھر کو دعوت دینے لگے عوام کا جینا محال اعلی احکام سے نوٹس کی اپیل
تفصیلات کے مطابق الہ آباد دیپالپور روڈ پر محکمہ ہائی وے نے عرصہ دراز سے سینکڑوں کی تعداد میں خالی ڈرم ذخیرہ کر رکھے ہیں اب برسات کا موسم ہے اور بارشوں کا پانی ڈرموں کے اندر جمع ہونے کی وجہ سے لاکھوں کی تعداد میں مچھروں کی افزائش ہو رہی ہے علاقہ کے لوگوں نے بتایا کہ مچھر ہم کو رات سونے نہیں دیتے
بلکہ دن کو بھی چین نہیں لینے دیتے ہمارے گھروں میں ہمارے پیارے روزانہ کی بنیاد پر بخار میں مبتلا ہو رہے ہیں اور انتظامیہ ہماری بات کو سنی ان سنی کر رہے ہیں میونسپل کمیٹی نے سب پتہ ہونے کے باوجود چپ سادھ رکھی ہے ایک طرف تو حکومت نے ڈینگی اور ملیریا مکاؤ مہم چلا رکھی ہے مگر محکمہ ہائی وے چراغ تلے اندھیرا ہے سرکاری محکمہ ہی اس پر عمل نہیں کر رہا میونسپل کمیٹی اور محکمہ ہائی وے کا عملہ لوگوں کی صحت کے ساتھ کھلم کھلا کھلواڑ کر رہے ہیں نا تو خالی ڈرم کسی محفوظ مقام پر پہنچا رہے ہیں اور نا مچھر مار اسپرے کر رہے خدانخواستہ اگر ان ڈرموں کے اندر کہی ڈینگی کا خطر ناک مچھر ہوا تو لوگوں کی زندگیاں ختم ہونے میں کوئی دیر نا لگے گی اہل محلہ کے لوگوں کی ڈی سی قصور اسسٹنٹ کمشنر چونیاں جناب عدنان بدر سے اپیل ہے کہ از خود نوٹس لیتے ہوے سینکڑوں کی تعداد میں پڑے خالی ڈرموں کو اٹھانے کے احکامات جاری کریں اور مچھر مار اسپرے کروا کر لوگوں کی زندگی اجیرن ہونے سے بچائی جائے -

ایک اور بچے سے جنسی زیادتی
قصور
چونیاں میں ایک اور 7 سالہ بچے کے ساتھ اوباش کی جنسی زیادتیتفصیلات کے مطابق چونیاں کے نواحی گاوں میاں والہ گھاٹ کے رہائشی 7 سالہ حذیفہ شبیر کے ساتھ اوباش نے بدفعلی کر ڈالی
متاثرہ بچہ ٹیوشن پڑھنے کے بعد گھر جارہا تھا ملزم طیب ورغلہ کر بچے کو قریبی کھیت میں لے گیا
ملزم بچے کے ساتھ زیادتی کرنے لگا بچہ شور مچاتا تو ملزم تشدد کرتا اور زیادتی کرتا رہا
متاثرہ بچے کی چیخ وپکار اور شور مچانے پر ملزم موقع سے فرار ہو گیا جبکہ
مقامی لوگوں نے بچے کو گھر پہنچایا بچے نے سارا ماجرا اپنے نانا کو سنایا
پولیس نے نانا کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ میڈیکل میں بھی زیادتی ثابت ہو گئی ہے
لوگوں نے ڈی پی او قصور سے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایک اسپیشل ٹیم تشکیل دے کر ملزم کی گرفتاری کو جلد یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے -

الٹی گنگا غلط کام سے انکار باعث معطلی
قصور
تحصیلدار آفس ، سب رجسٹرار جمال ناصر بھٹہ دوران ڈیوٹی میرٹ پر آپنی ڈیوٹی احسن طریقے سرانجام دیتا رہا،افسران نے موقف سنے بغیر معطل کیا مقامی سوشل سوسائیٹیز ڈسٹرکٹ بار کے سینئر ووکلا کا حکام بالا سے فوری بحال کرنے کا مطالبہتفصیلات کے مطابق تحصیلدار ، سب رجسٹرار جمال ناصر بھٹہ دوران ڈیوٹی میرٹ پر آپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے سر انجام دیتا راہ اس کی معطلی کا جرم یہ بنا کہ کچھ غیر قانونی رجسٹریاں کرانے والے افرار کو انکار کر بیٹھا جس پر افسران نے بالا نے اس کا بغیر موقف سنے معطل کردیا جبکہ چند دن پہلے ڈپٹی کمشنر قصور نے مذکورہ سب رجسٹرار کے کام کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ تمام رجسٹریاں دونوں پارٹیوں کو آمنے سامنے گواہان سمیت ایس او پیز کے تحت بائیومیٹرک کرکے اور تصویری پراسیس مکمل کیا جاتا رہا اس دوران کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا گیا جب متعلقہ تحصیلدار ، سب رجسٹرار جمال ناصر بھٹہ سے معطلی کے بارے موقف لیا گیا تو انہوں نے کہا کہ چند افراد عدالتی حکم امتناعی کے دوران رجسٹریاں پاس کروانا چاہتے تھے انکاری پر میرے خلاف جھوٹی درخواستیں دی گئیں اور مجھے صفائی کا کوئی موقع نہیں دیا گیا بلکہ سنے بغیر معطل کر دیا گیا مقامی سوشل سوسائیٹیز کے سربراہان اور ڈسٹرکٹ بار کے سینئر وکلاء نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کی متعلقہ آفیسر کو فوری آپنی سیٹ پر بحال کیا جائے اور غیر قانونی رجسٹریاں کروانے والے کے خلاف قانونی کاروائی کروائی جائے
-

14 ہزار پودے لگائے گئے
قصور
چھانگا مانگا جنگل میں ٹائیگر فورس پلانٹیشن ڈے بھرپور طریقے سے منایا گیا جس میں 14ہزار پودے مختلف قسم کے لگائے گئے
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر بہبود آبادی کرنل (ر) ہاشم ڈوگر، ضلعی کوارڈنیٹر ٹائیگر فورس ندیم ہارون اور ڈپٹی کمشنر منظر جاوید علی کی چھانگا مانگا جنگل میں ٹائیگر فورس پلانٹیشن ڈے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہ درخت کسی بھی ملک کا قابل قدر اور قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں جو معاشی اور ماحولیاتی حالت کو بدلنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں‘مون سون شجرکاری مہم ہمارے ماحول کو آلودگی سے پاک کرنے میں مددگار ثابت ہوگی اور آنیوالی نئی نسلوں کو سر سبز و صاف ستھرا ماحول میسر آئے گا پودے ہماری آنیوالی نسلوں کیلئے قیمتی اثاثہ ہیں،ملک بھر میں ٹائیگر فورس کے تعاون سے شجر کاری مہم کو بھرپور طریقے سے کامیاب بنایا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز چھانگا مانگا جنگل میں ٹائیگر فورس پلانٹیشن ڈےکے موقع پر پودا لگانے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر قصور منظر جاوید علی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عابد حسین بھٹی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد کاشف ڈوگر، اسسٹنٹ کمشنرز قصور انعم زید، پتوکی آصف علی ڈوگر، کوٹ رادھاکشن نازیہ موہل،ضلعی کوارڈینیٹر ٹائیگر فورس قصور محمد ندیم ہارون، کوارڈینیٹر زٹائیگر فورس تحصیل قصور مہر محمد شبیر، چونیاں وقاص باقر، پتوکی محمد شکر باری، کوٹ رادھا کشن سید ظہیر الحسن شمسی، چیئر مین ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانی کمیٹی چوہدری مختار احمد، ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر چوہدری اسرار احمد انجم،ڈی او فارسٹ چھانگا مانگا رانا شاہد تبسم، ٹائیگر فورس کے جوانوں، سرکاری محکموں کے افسران اور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔ضلعی کوارڈینیٹر ٹائیگر فورس محمد ندیم ہارون نے ٹائیگر فورس کے جوانوں کا شکریہ ادا کیا ٹائیگر فورس کا شکریہ ادا کرنے کی بجائے ان ملازمین کا شکریہ ادا کیا جاتا جن ملازمین نے دن رات محنت کر کے پودے لگائے کیونکہ ٹائیگر فورس نے کوئی ایک پودا نہیں لگایااور کریڈٹ ٹائیگر فورس کودیا گیا ہے۔ٹائیگر فورس کے جوانوں نےٹائیگر فورس کی جیکٹ پہن کر انہوں نے تو ہر پودے کے ساتھ کھڑے ہو کر سلفی بنائی اور سلفیاں بناتے رہے۔ بلکہ اسے سلفی فورس کہا جانا چاہیے۔ تمام تر پودے محکمہ جنگلات کے ملازمین نے لگائے ہیں۔ ہم ڈی ایف او فارسٹ اور ملازمین کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اتنی محنت کی -

سردار شریف سوہڈل پر جھوٹا مقدمہ ختم کیا جائے
قصور
پریس کلب چونیاں کا اجلاس ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور کےصدرںسردار شریف سوہڈل کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر درج کرنےکی شدید الفاظ میں مذمت جھوٹے مقدمے کے اخراج اور واقعےکی تحقیقات کا مطالبہ اجلاس میں صدر ملک شرافت علی گوہر چیرمین رانا خالد محمود وائس چیرمین سیدعامرتقوی بابر علی بشارت طارق لودھی رانا کامران اشرف محمدمنشاء بھٹی اور پریس کلب چونیاں ملک شرافت گروپ کے تمام ممبران نےشرکت کی ملک شرافت علی گوہر گروپ کے ممبران نے ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور کے صدر سردار شریف سوہڈل کے خلاف جھوٹےمقدمےکے اندراج پر گہرے افسوس کا اظہار کیا اس افسوسناک واقعہ پرنیشینل یونین آف جرنلسٹ کے نائب صدر پنجاب محمد منشاءبھٹی اور پریس کلب چونیاں ملک شرفت علی گوہر گروپ نےڈی پی او قصور زاہد نواز مروت آئی جی پنجاب پولیس شعیب دستگیر وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے درخواست کرتے ھوۓ کہا جھوٹےمقدمےکو فوری خارج کیا جاۓ اور خود ساختہ کہانی بنا کر جھوٹا مقدمہ درج کروا کر سردار شریف سوہڈل کی عزت نفس کو مجروح کرنے والوں کو جلد از جلدگرفتار کیا جاۓواقعہ کی درست اور حقائق پر مبنی تفتیش نہ ھونے پر ملک بھر کی صحافتی احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ھیں ھم سب صحافی برادری سردار شریف سوہڈل کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ھیں اور انکی عزت پر آنچ نہیں آنے دیں گے -

قصور میں توہین قرآن کا واقعہ
قصور
گزشتہ رات توہین قرآن کا واقعہ عینی شاہدین کی نمائندہ باغی ٹی وی سے گفتگو ،مدعی مقدمہ اور امام مسجد گھر نا ملے
تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات قصور شہر میں بھٹہ چوک کالج روڈ پر واقع جامع مسجد حضوری میں ایک شحض کی طرف سے توہین قرآن کا واقع پیش آیا جس پر آج صبح 7 بجے نمائندہ باغی ٹی وی بھٹہ چوک پہنچا تو مسجد کو تالا لگا ہوا تھا مسجد کے ساتھ والی گلی میں امام صاحب اور مدعی مقدمہ کا گھر ہے پوچھنے پر پتہ چلا کہ امام صاحب گھر پر نہیں اور موبائل وہ پاس نہیں رکھتے گزشتہ رات واقع پر عینی شاہدین نے نمائندہ باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چند روز قبل مسجد کا مائیک اور سپیکر چوری ہوا تھا جس کی بابت مسجد انتظامیہ اور امام مسجد سخت پریشان تھے اور چور کی کھوج میں تھے بعد نماز مغرب امام مسجد اور کچھ دیگر نمازی مسجد میں موجود تھے کہ انہوں نے دیکھا کہ ایک شحض مسجد میں بیٹھا ہوا ہے جسے ہم نے چور سمجھ کر دبوچا تو پتہ چلا کہ اس نے اپنے جسم کے ساتھ قرآن مجید کے نسخے باندھ رکھے ہیں اس پر موقع پر
موجود لوگوں نے اس شحض کو مارنا شروع کر دیا شور کی آواز سن کر اہلیان علاقہ اکھٹے ہو گئے لوگوں نے گستاخ قرآن کو مارنا شروع کر دیا گستاخ قرآن سے جب پوچھا گیا کہ تم کون ہو تو اس نے خود کو مسلمان ظاہر کیا اور اپنا پتہ کھڈیاں کے کسی گاؤں کا بتایا اور خود کو مجنون ظاہر کیا
چند نوجوانوں نے اسے جان سے مارنے کی کوشش بھی کی جسے امام مسجد و دیگر لوگوں نے بچا لیا اس کی اطلاع لوگوں نے پولیس کو دی جس پر فوری ایس ایچ او تھانہ صدر اور ایس پی ڈاکٹر عبدالحنان موقع پر پہنچے جنہیں لوگوں نے آگے نا جانے دیا اور بھٹہ چوک کو بند کر دیا مذید کچھ دیر بعد بائی پاس کو بھی بند کر دیا گیا اس بابت انتظامیہ اور شہریوں کے درمیان مذاکرات رات ڈیڑھ بجے طے پائے جس پر بلاک روڈ کھول دیئے گئے
لوگوں کا کہنا ہے کہ گستاخ قرآن کو قانون کے مطابق سزا دی جائے اور اس کا پتہ چلایا جائے کہ وہ مجنون ہے یاں پھر مکر کر رہا ہے اور اسے کڑی سے کڑی سزا دی جائے تاکہ آگے سے کوئی ایسی جسارت نا کر پائے -

طلاقیں دے کر شادیاں کرنے والا درندہ
قصور
بیٹیاں ہوتی ہیں پرائی لیکن بیٹیوں کے نصیب سے ڈر لگتا ہے یہ کہاوت کسی نے ایسے ہی نہیں کہہ دی ظالم شوہر نے چوتھی شادی کے چکر میں بیوی کو مار پیٹ کر گھر سے نکال دیا
قصور کے نواحی گاؤں کھارا میں ظالم شوہر کی دستان ظلم رقم ہو گئیتفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی گاؤں کھارا کے رہائشی آصف نے چوتھی شادی کے چکر میں تیسری بیوی کو بھی طلاق دے دی اور مار پیٹ کر گھر سے نکال دیا اور سامان گھرسے باہر پھینک دیا جبکہ ظالم شوہر آصف نے اپنی بیوی کو بجلی کی تاریں لگائیں آئے روز اپنی بیوی کو گھر سے نکال دیتا معصوم بچے کو اٹھا اٹھا کر زمین پر پھینکتا رہتا تھا
جبکہ معصوم لڑکی کی ورثاء آصف کو دھائیاں دے دے کر روتے رہے مگر ظالم نے ایک نا سنی
ظالم آصف کے ستائے اپنے ہی بیوی بچے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں
لڑکی کے ورثاء کا کہنا ہے کہ ایسے ظالم شخص سے ہمیں کوئی رشتہ نہیں رکھنا پتہ نہیں اب یہ ظالم شخص کس کا گھر اجاڑے گا لہذہ ہیومن رائیٹس نوٹس لیتے ہوئے اس کو کیفر کردار تک پہنچائے کیونکہ اسلام نے چار شادیوں کی اجازت تو دی ہے مگر بیویوں کیساتھ درندگی کی اجازت نہیں دی