Baaghi TV

Category: قصور

  • محرم الحرام کے لئے تیار پلان

    محرم الحرام کے لئے تیار پلان

    قصور
    محرم الحرام میں امن وامان کے حوالے سے پلان بنا لیا گیا ہے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر حکمت عملی اپناتے ہوۓ انکی حوصلہ شکنی کی جا رہی ہے ایس ایچ او تھانہ الہ آباد محسن علی سندھو کی میڈیا سے گفتگو

    تفصیلات کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایچ او الہ آباد محسن سندھو کا کہنا تھا کہ الہ آباد شہر اور گردونواح میں مشکوک افراد کی چیکنگ کو یقینی بنایا جارہا ہے جبکہ سٹریٹ کرائم کو کنٹرول کرنے کے لیے مشکوک افراد کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے
    عوام الناس کی مدد کو یقینی بنانا ہمارا فرض ہے اور میرے دروازے ہر وقت بلا رکاوٹ عوام کے لیے کھلے ہیں ہر سائل کی میرٹ پر فوری دادرسی میرا مشن ہے

  • گرتے گھروں کو بچانا جرم پرچہ درج

    گرتے گھروں کو بچانا جرم پرچہ درج

    قصور
    تبدیلی آ نہیں رہی بلکہ آ گئی ہے گرتے گھروں کا پانی نکاسی آب کے لئے نکالنا جرم بن گیا ایس ڈی او نے پرچہ کٹوا دیا
    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ہونے والی بارش کی وجہ سے ساندہ پھاٹک تھانہ گنڈہ سنگھ کے مقیم غریب لوگوں کے گھروں میں پانی مکانات کے اندر داخل ہونے کی وجہ سے چھتیں گرنے لگی تو کسی تبدیلی سرکار کے نمائندے نے انکی خبر تک نہ لی مگر جب ان بیچاروں نے اپنی مدد آپ کے تہت انجن لگا کر پانی گھروں سے نکالنا شروع کر دیا تو اسی دوران ریاست مدینہ کے محکمہ ہائی وے کے SDO صاحب آ گئے اور غریبوں کی مدد کی بجائے الٹا ان پر FIR تھانہ گنڈاسنگھ میں درج کروا دی جس پر لوگوں نے احتجاج کیا کہ ریاست کا کام ہماری مدد کرنا ہے مگر وہ مدد تو نا کر پائے مگر الٹا ہم پر ہی پرچہ کٹوا دیا

  • 80 سالہ بابا  پولیس کے ہاتھوں

    80 سالہ بابا پولیس کے ہاتھوں

    قصور
    کھڈیاں خاص میں قبضہ مافیا کی ایماء پر بدنام زمانہ ایس ایچ او پتوکی عاطف نذیر ڈی ایس پی پتوکی آصف حنیف نے قبضہ مافیا کے ساتھ ملی بھگت کرکے 80 سالہ بابا محمد عمر ولد نور محمد کو ان کے گھر کھڈیاں خاص سے اٹھوا لیا تفصیلات کے مطابق مذکورہ مغوی محمد عمر نے مورخہ 13/8/2020 کو شعیب نذیر وغیرہ ساکن بھیڈیاں پتوکی جعلی مالکان الصدیق رائیس ملز المرجان کمرشل مارکیٹ کھڈیاں خاص کے خلاف بعدالت جناب ملک رستم صاحب سنئر سول جج قصور کی عدالت سے رجوع کر کے حکم امتناعی حاصل کیا تھا جس کی آ ئیندہ پیشی 2/9/2020 مقرر ھے اور ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کریپشن قصور میں بھی قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی آخری مراحل میں ھے قبضہ گروپ اربوں روپے کی سرکاری اراضی جعلسازی سے ھڑپ کرنا چاہتے تھے جس پر محمد عمر قانونی چارہ جوئی کررہا تھا قبضہ مافیا نے ایس ایچ او تھانہ صدر پتوکی عاطف نذیر اور ڈی ایس پی پتوکی و دیگر ملازمین پولیس پتوکی ضلع قصور سے ملی بھگت کرکے محمد عمر کو سفید کپڑوں میں ملبوس افراد نے اس کے گھر کھڈیاں خاص میں زبردستی داخل ھو کر تشدد کا نشانہ بنایا اور اغواء کر کے اپنے ساتھ لیکر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے محمد عمر کے گھر والوں نے بر وقت 15 نمبر پر کال کردی مقامی پولیس نے بھی کوئی کارروائی نہ کی بعد میں پتہ چلا کہ وہ سفید کپڑوں میں ملبوس افراد تھانہ پتوکی کے ملازمین اور قبضہ مافیاز کے کارندے تھے بابا محمد عمر کی عمر 80 سال کے قریب ھے وہ تو اپنی محنت مزدوری کرکے اپنے اہلِ خانہ کا پیٹ پالتا ھے ذرائع نے انکشاف کیا کہ پہلے بھی اسی قبضہ گروپ نے اس غریب بابا جی کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کرائے تھے جو کہ ایماندار افسران پولیس نے خارج کر دیئے تھے اور کچھ میں جج صاحبان نے بری کر دیا تھا اب پھر قبضہ گروپ نے بد دیانت رشوت خور پولیس ملازمین کے ساتھ ملی بھگت کرکے 80 سالہ بابا محمد عمر کو اٹھا کر تھانہ پتوکی میں بند کر دیا گیا ھے ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا کہ پولیس افسران ضلع قصور نے لاکھوں روپے کی رقم وصول کرکے مذکورہ بالا محمد عمر کو صرف اور صرف مقدمات کی پیروی سے روکنے کے لیے ہراساں کیا ھے
    اھلیان قصبہ کھڈیاں خاص میں سخت تشویش پائی جارہی ھے عوام الناس نے آئی جی پنجاب ڈی پی او قصور اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اور وزیراعظم پاکستان عمران خان سے پولیس ملازمین کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ھے اور 80 سالہ بزرگ محمد عمر کی فوری طور پر بازیابی کا مطالبہ کیا ھے

  • بزرگ پر تشدد کرکے ساتھ لے گئے

    بزرگ پر تشدد کرکے ساتھ لے گئے

    قصور کے علاقے کھڈیاں خاص محلہ الفلاح کالونی میں نا معلوم افراد گھر کے اندر داخل ہوکر بابا عمر نامی شخص پر تشدد کرتے ہوئے اپنے ساتھ لے
    تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی علاقے کھڈیاں خاص میں نامعلوم افراد عمر نامی بابا جی پر گھر میں گھس کر تشدد کرتے رہے اور بعد از تشدد اپنے ساتھ لے گئے جب اہل محلہ چھڑانے کے لئے آگے بڑھے تو نامعلوم لوگوں کا کہنا تھا کہ ہم پولیس والے ہیں جس کی وجہ سے اہل محلہ پیچھے ہٹ گئے جب اغواء ہونے والے عمر نامی شخص کے بیٹے تھانہ کھڈیاں پہنچے تو پولیس ملازموں کا کہنا تھا کہ ہمیں کسی قسم کی خبر نہیں ہے مگر ہم پتہ لگاتے ہیں
    اہل محلہ اور ان کے بیٹوں کا کہنا ہے کہ ہمیں انصاف فوری چاہئے اور مغوی عمر کو بازیاب کرایا جائے

  • وارداتیں جاری پولیس بے بس

    قصور
    چونیاں و گردونواح میں وارداتوں کا سلسلہ نا رک سکا تھانہ صدر چونیاں کے نواع گاؤں کیتن کلاں کے رہائشی احسن سے 3 نامعلوم ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر ایک لاکھ روپے نقدی چھین لی اور تشدد کر کے فرار ہو گئے
    تفصیلات کے مطابق کیتن کلاں کے رہائشی احسن سے 3 نامعلوم ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر ایک لاکھ روپے چھین لئے اور مار پیٹ کر کے فرار ہو گئے متاثرہ احسن کا ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت سے ملزمان کی جلد گرفتاری کا مطالبہ ہے تاکہ ملزمان کو پکڑ کر کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور امن و امان کی بحالی ہو سکے

  • ایس ایچ او کی نمبرداران سے

    ایس ایچ او کی نمبرداران سے

    قصور
    تھانہ سرائے مغل کے ایس ایچ او رب نواز کی یونین کونسل ہنجرائے کلاں کے نمبرداران اور معززین سے میٹنگ
    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور کے حکم پر تھانہ سرائے مغل کے ایس ایچ او رب نواز نے یونین کونسل ہنجرائے کلاں کے نمبرداران اور معززین علاقہ سے میٹننگ کی جس میں گاؤں میں ٹھیکری پہرا لگائے جانے پر زور دیا گیا نیز ایس ایچ او چوہدری رب نواز نے کہا کہ عوام کا تحفظ میری ذمہ داری ہے منشیات فروشی کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے آپ لوگ پولیس کا ساتھ دیں تاکہ جرائم میں کمی آئے اس موقع پر ساجد ارشاد نمبردار ۔ رشید احمد نمبردار ۔شاہد خان نمبردار ۔شاہ نواز ڈوگر کونسلر۔ محمد صادق بھٹی کونسلر ۔رائے محمد اسلم کونسلر ۔شبیر احمد شاہین پرنسپل پاک ایجوکیٹر سکول اور گاؤں کے دیگر معززین بھی موجود تھے

  • سرکاری تباہی پروگرام جاری

    سرکاری تباہی پروگرام جاری

    قصور
    تبدیلی یا تباہی لوگ پریشان
    گورنمنٹ نے کمپنوں کو کھلی بدمعاشی کی اجازت دے دی تنخواہیں،مزدوریاں وہیں جبکہ اشیاء کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں،16 ماہ قبل 10 روپیہ والا بن اب 17 روپیہ میں
    تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ آف پاکستان کا تباہی پروگرام پوری شان وشوکت سے جاری ہے جس کے تحت کمپنیوں کو کھلی بدمعاشی کی پوری چھٹی دے دی گئی ہے جس کا جو دل چاہے کرے گورنمنٹ کو اپنے 5 سال پورے کرنے کی فکر غریب جئے یا مرے ان کی بلا سے آٹا،چینی،گھی،صابن،سبزیوں اور دیگر اشیاء خوردونوش کے بعد اب بیکنگ اشیاء بھی مہنگی کر دی گئیں 16 ماہ قبل جو بن صرف 10 روپیہ کا تھا وہ رفتہ رفتہ اب 17 روپیہ کا ہو گیا ہے جس سے غریب آدمی سخت پریشان ہو کر رہ گیا ہے کیونکہ تنخواہیں و مزدوریاں نہیں بڑھائی گئیں جبکہ تبدیلی کے نام پر مہنگائی کا سیلاب امنڈ آیا ہے جسے حکومتی سرپرستی حاصل ہے جس شحض،ادارے،کمپنی کا جو دل کرتا ہے وہ کر گزرتا ہے کیونکہ قانون صرف غریب غرباء کیلئے ہی ہے امراء و بلیک مارکیٹنگ مافیا گورنمنٹ کے بس میں نہیں کیونکہ گورنمنٹ کا کام ان سے صرف ٹیکس لینا ہے نا کہ غریب صارف کا قیمتوں میں ریلیف دلوانا

  • کیس کی دوبارہ تحقیقات کی استدعا

    کیس کی دوبارہ تحقیقات کی استدعا

    قصور
    چھوٹی عید کے روز قصور کے نواحی علاقے کھڈیاں میں پولیس اہلکار کے ہاتھوں قتل ہونے والے نوجوان حافظ سمیع الرحمن کے قاتل معصوم علی کے ورثاء نے کیس کی دوبارہ تحقیق کی درخواست دے دی
    تفصیلات کے مطابق ملزم معصوم علی کے لواحقین نے کیس کی دوبارا تحقیق کروانے کے لے آر پی او شیخوپورہ کو درخواست دی ہے جس پر موقف سننے کے لئے ار پی او نے سمیع رحمان کے گھر والوں کو طلب کیا ہے
    ملزم کے ورثاء کی طرف سے درخواست دینا اس اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ کیس کی تحقیقات بالکل شفاف ہوئی ہے اور ملزم کے لواحقین راہ فرار حاصل کرنے کے لئے دوبارہ تحقیقات کروانا چاھتے ہے ان کا سمجھنا ہے کہ کیس کو اب عوام بھول چکے ہے

  • ایک اور ٹرین حادثہ نوجوان جانبحق

    ایک اور ٹرین حادثہ نوجوان جانبحق

    قصور
    کوٹرادھاکشن نوجوان جو جلد بازی لے ڈوبی نوجوان ٹرین تلے آکر جانبحق نوجوان کی شناخت نا ہو سکی
    تفصیلات کے مطابق قصور تحصیل کوٹ رادہاکشن شہر میں سبز منڈی کے سامنے موٹر سائیکل سوار نوجوان ریلوے لائن کراس کرتے ھوے ٹرین تلے آ کر جانبحق ہو گیا
    نوجوان موٹر سائیل سوار پھاٹک بند ھونے کے باعث ریلوے لا ن کی سائڈ سے کراس کرنے کی کوشش کر رہا تھا جس کے باعث آتی ہوئی ٹرین تلے آ گیا
    پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کر دی ہے

  • پی ٹی آئی کا اجلاس

    پی ٹی آئی کا اجلاس

    قصور
    پاکستان تحریک انصاف ضلع قصور کی گوررننگ باڈی کی میٹنگ۔ اجلاس کی باقاعدہ کاروائی تلاوت کلام پاک سے ہوئی ۔ صدارت تحریک انصاف ضلع قصور کے صدر ڈاکٹر عظیم الدین لکھوی نے کی۔
    اجلاس میں سینئر نائب صدر مسز مسعود بھٹی ؛ سابقہ ضلعی صدر سرور خاں میو ؛ راو عابد قیوم ؛ جنرل سیکرٹری علی جاوید ڈوگر ؛ جاوید حسین بیٹو ؛ مبشر نواز چوہدری ؛ مہر عتیق ؛ ندیم اختر وڈانہ اور میاں حامد مختار انفارمیشن سیکرٹری نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں بلدیاتی الیکشن کی تیاری اور تحریک انصاف کی میونسپل ٹاون تحصیل باڈیز کی سطح پر کارکردگی اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور اور بحث کی گئی۔ آخر میں سانحہ چترال کے شہیدوں کےایصال ثواب کے لیئے دعا کی گئی۔ عمران زیب پارٹی کا قیمتی اثاثہ اور متحرک شوشل ورکر تھے۔ اللّٰہ تعالٰی ان کے درجات بلند کرے اور اہل خانہ کو صبرِ جمیل عطاء کرے