Baaghi TV

Category: قصور

  • عید قربان مزدوروں کے لئے آمدن کا پیغام

    عید قربان مزدوروں کے لئے آمدن کا پیغام

    قصور
    مہنگائی کے مارے کسانوں کو منڈی مویشیاں میں چارہ بیچ کر کچھ آمدن جبکہ مویشی فروخت حضرات کی چارہ مہنگے داموں فروخت کرنے کی شکایت،بارش سے مویشی منڈی کچرا منڈی بن گئی
    تفصیلات کے مطابق مہنگائی اور لاک ڈاؤن کے ہاتھوں سب زیادہ متاثر کسان،مزدور اور چھوٹا کاروباری طبقہ ہوا حالیہ عید قربان کی بدولت مزدوروں کو جانور منڈے لے کر لانے اور لیجانے جبکہ کسانوں کو چارہ کاٹ کر منڈی میں بیچنے سے کچھ آمدن ہوئی ہے جس سے ان غریب مزدوروں کی عید اچھی گزر جائے گی ورنہ پانچ ماہ کے لاک ڈاؤن نے غریب طبقہ کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے جبکہ دوسری جانب منڈی میں موجود مویشی فروخت کرنے والے لوگوں نے شکایت کی ہے کہ چارہ مہنگا بیچا جا رہا ہے
    کل کی برسات نے مویشی منڈی کو کچرا منڈی میں بدل کر رکھ دیا ہے ہر طرف گوبر کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جن سے بدبو آ رہی ہے جس کی وجہ عملہ صفائی کا کام ٹائم پر نا کرنا ہے
    قصائی حضرات نے بھی پیشگی آرڈر بک کر لئے ہیں جس سے قصائیوں کے گھروں کے چولہے جلینگے یہ عید قربان لاکھوں لوگوں کو روزگار دے رہی ہے ورنہ پانچ ماہ سے لوگ لاک ڈاؤن کی بدولت فاقوں تک پہنچ گئے تھے لوگوں نے کہا ہے کہ چھوٹا گوشت 1 ہزار روپیہ کلو ہے جو کہ ہماری پہنچ سے دور ہے تھوڑا ہی سہی مگر عید قربان پر خالص اور تازہ گوشت میسر آتا ہے جس سے ہم غریب بھی سقل بعد اسی عید قربان کی بدولت مہنگا گوشت کھا لیتے ہیں

  • تاجر برہم،حکومت مخالف نعرے

    تاجر برہم،حکومت مخالف نعرے

    قصور:
    لاک ڈاؤن کرنے پر احتجاج
    تاجروں نے چاندنی چوک قصور میں سمارٹ لاک ڈاؤن کرنے پر احتجاج کیا
    تفصیلات کے مطابق قصور کی تاجر برادری نے سمارٹ لاک ڈاؤن پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ حکومت ہمارا معاشی قتل کرنا چاہتی ہے قصور کے مشیوڑ چاندنی چوک میںںاحتجاج کعتے ہوئے دکان داروں نے جلاؤ گہراؤ کیا اور حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی تاجروں کا کہنا تھا کہ کاروبار بند کروانے پر ہم تاجر برادری سڑکوں پر نکل ہیں جبکہ تاجروں کی طرف سے شہر کی مین شاہراہ ٹریفک کے لئے بند کر دی گئی

  • ڈی پی او کی میٹنگ،دو ایس ایچ او معطل

    ڈی پی او کی میٹنگ،دو ایس ایچ او معطل

    قصور
    ڈی پی او قصور کی زیر صدارت ایس ایچ اوز کیساتھ میٹنگ کا انعقاد،ناقص کارکردگی پر دو ایس ایچ اوز معطل کر دیئے
    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت نے اپنے آفس میں ایس ایچ اوز کیساتھ کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں اے ایس پی سٹی ڈاکٹر عبدالحنان، ڈی ایس پی صدر اشفاق حسین کاظمی، ڈی ایس پی چونیاں خالد اسلم، ڈی ایس پی پتوکی آصف حنیف، ڈی ایس پی لیگل شیخ فیاض احمد، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر جواد احمد اور انچارج برانچز نے شرکت کی
    میٹنگ میں رواں ماہ میں جرائم کی شرح اور ایس ایچ اوز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، دوران میٹنگ ڈی پی او قصور نے کہا کہ ڈاکوؤں، مجرمان اشتہاریوں، منشیات فروشوں اور جوئے کے اڈوں کے خلاف سخت ترین کاروائیاں کی جائیں، سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاریوں کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور جلد از جلد میرٹ پر تفتیش کی جائے نیز ہومیسائیڈ یونٹ میں کام کرنے والے افسران قتل کے زیر تفتیش مقدمات بغیر کسی پریشر اور لالچ کے جلد از جلد میرٹ پر یکسو بنٹائیں
    ڈی پی او نے پولیس اہلکاران کو مخاطب کرکے کہا کہ میں معمولی کر پشن بھی ہرگز برداشت نہیں کی کرونگا واردات کو چھپانے اور ایف آئی آر کا اندراج نہ کرنے والے ایس ایچ او کے خلاف کاروائیوں ہوگی
    نماز عیدالاضحی کے دوران کورونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اور سمارٹ لاک ڈاؤن پر حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی
    جبکہ ناقص کارکردگی پر دو ایس ایچ اوز کو معطل کر دیا گیا

  • پولیو مہم پر اجلاس منعقد

    پولیو مہم پر اجلاس منعقد

    قصور
    ڈپٹی کمشنر قصور منظر جاوید علی کے زیر صدارت خصوصی پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس منعقد ہوا
    تفصیلات کے مطابق ڈی سی قصور منظر علی جاوید کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ضلع بھر میں خصوصی پولیو مہم 17 اگست سے شروع ہو کر 20 اگست 2020 تک جاری رکھنے کا پلان ترتیب دیا گیا جبکہ ڈی سی قصور نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتایا کہ پولیو مہم کے دوران ضلع بھر میں پانچ سال سے کم عمر 6 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے نیز پولیو مہم کی کامیابی کیلئے 1419 ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور پولیو مہم کے دوران کرونا سے بچاؤ کیلئے حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائیگا ضلعی حکومت پولیو مہم کے دوران تمام ضروری اقدامات بروئے کار لائیگی بچوں کے والدین پولیو کے مرض کے خاتمے کیلئے حکومتی کوششوں کا حصہ بنیں اور اپنا بھرپور کردار ادا کریں
    اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد کاشف ڈوگر،تمام اسسٹنٹ کمشنرز انعم زید، عدنان بدر، آصف علی ڈوگر، نازیہ موہل، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مبشر لطیف، علماء اکرام اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے

  • ڈاکٹر نرسیں انٹرنیٹ کے شوقین

    ڈاکٹر نرسیں انٹرنیٹ کے شوقین

    قصور
    آر ایچ سی الہ آباد کا عملہ ڈیوٹی کے دوران موبائل انٹرنیٹ پر مصروف مریض ذلیل و خوار ہونے لگے انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی اہل علاقہ کی ڈی سی قصور سے فوری نوٹس لینے کی اپیل
    تفصیلات کے مطابق الہ آباد شہر کی چار لاکھ سے زائد آبادی ہے مگر شہر میں ایک ہی سرکاری ہسپتال ہے جسے ماضی میں ماڈل رورل بنایا گیا مگر تعینات عملے کے لوگ اپنی موج مستی سے باہر نہ آسکے آئے ہوئے مریضوں کے چیک اپ نہ ہونے پر علاقہ مکین محمد طارق اقبال ، بشیر احمد ، سخی سرور ، محمد عبداللہ ، ابتسام و دیگر نے بتایا کہ ہسپتال میں جانے پر وہاں پر تعینات خواتین ڈاکٹر اور نرسز عموما ٰموبائل انٹرنیٹ پر مصروف ہوتی ہیں ایک سے دوسری بار کہنے پر آگ بگولہ ہو جاتی ہیں اور آگے سے غیر اخلاقی رویہ کا استعمال کیا جاتا ہے جس پر ہمیں مجبوراً کسی پرائیویٹ ہسپتال سے علاج کروانا پڑتا ہے ایمرجنسی سمیت تمام وارڈز میں ایسا ہی حال ہے علاقہ مکینوں نے ڈی سی قصور سے فوری طور پر نوٹس لینے کی اپیل کی ہے تاکہ دور دراز سے آئے ہوئے مریضوں کا صیح چیک اپ ہو سکے

  • پارکنگ سٹینڈ کے نام پر جگا ٹیکس

    پارکنگ سٹینڈ کے نام پر جگا ٹیکس

    قصور
    ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور میں چوہدری انٹرپرائزز کے نام پر قائم موٹر سائیکل، کار سٹینڈ کے ملازمین نے مریضوں کی عیادت کرنے والے پہلے سے پریشان عوام سے جبراً ناجائز پیسے بطور جگا وصول کرنا معمول بنا لیا
    تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ کیو ہسپتال میں چوہدری انٹرپرائزز کے بداخلاق عملہ نے موٹرسائیکل، موٹر کار اسٹینڈ کے چند بااثر افراد نے اپنے طور پر منظور شدہ قانون سے بالاتر موٹر سائیکل، کار سٹینڈ قائم کر رکھا ہے اوع وہاں پر جاہل قسم کے ملازمین نے مریضوں کی عیادت کرنے والی عوام ،جو مریضوں کی بیماری کیوجہ سے پہلے ہی پریشان ہوتے ہیں، ان سے ہر پھیرے پر جبراً زائد پیسے بطور جگا ٹیکس وصول کرنا وطیرہ بنا رکھا ہے استفسار پر غیر اخلاقی اور جانی مالی نقصان کی دھمکیاں دینا معمول بنایا ہوا ہے جسکی وجہ سے آئے دن عوام اور غنڈہ عناصر عملہ میں لڑائی جھگڑا طول پکڑتا جا رہا ہے ہسپتال کے اندر قریب ہی قائم پولیس چوکی ہونے کے باوجود انکی غنڈہ گردی میں کوئی کمی نہیں ہوئی جسکی وجہ سے عوام شدید ذہنی و مالی پریشانی میں مبتلا ہے مقامی سول سوسائٹی کے سربراہان اور ڈسٹرکٹ بار کے سینئر وکلاء اور متاثرین افراد نے صوبائی حکومت ،صوبائی وزیر صحت ، مقامی انتظامیہ سے ان افراد کے خلاف سخت کارروائی کی کا مطالبہ کیا ہے

  • سرچ آپریشن شروع،ملزمان گرفتار

    سرچ آپریشن شروع،ملزمان گرفتار

    قصور
    تھانہ الہ آباد پولیس کا عیدالاضحی سے قبل گرینڈ سرچ آپریشن،ملزم اسلحہ سمیت گرفتار،تفتیش جاری
    تفصیلات کے مطابق الہ آباد پولیس نے بکر منڈی میں سرچ آپریشن کے دوران 3 مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا ہے
    ملزمان کے قبضہ سے جدید ناجائز اسلحہ برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے
    الہ آباد میں چوری ڈکیتی کی وارداتیں ہو رہی تھیں اس لئے الہ آباد پولیس نے جرائم کی روک تھام کیلئے سرچ آپریشن شروع کیا ہے نیز ملزمان سے تفتیش جاری ہے

  • شجر کاری کا آغاز

    شجر کاری کا آغاز

    قصور
    کوٹرادھا کشن میں ویلفیئر سوسائٹی کے زیر انتظام شجرکاری مہم 2020 کا آغاز کر دیا گیا
    سوسائٹی کے صدر میاں وقار احمد اور سرسبز کے انچارج شیخ عقیل احمد نے پودا لگاکر مہم کا آغاز کیا سوسائٹی کے سرپرست مہر حافظ اشتیاق اور سرسبز ایگزیکٹیو باڈی کے ممبران مہر حسن ،شیخ شفا اللہ ،اسامہ بھٹی ،اور مہر محمد عمران بھی موقع پر موجود تھے۔
    شجرکاری مہم کے دوران العزیزیہ گارڈن ٹیچر کالونی سے ملحقہ قبرستان اور ڈپٹی والا قبرستان میں پودے لگائے گئے ۔
    اس مہم میں شہر کے معززین میاں خالد سیف اللہ(امیر سٹی جمعیت اہل حدیث) میاں رؤف احمد (سابقہ ناظم)،چوہدری ایوب خاور (چیئرمین انجمن تاجران )، شیخ مظفر حسین( سینئر نائب صدر پی ٹی آئی)، شیخ سجاد حسین (میونسیپل کمیٹی)، شاہد منصور(الخدمت فاونڈیشن)، محمد امین( فنانس سیکریٹری کوٹ رادھاکشن ویلفیئر سوسائٹی)، مولانا محمد یوسف ربانی (ممبر امن کمیٹی) شیخ محمد اسحاق اور دیگر معزز شہریوں نے شرکت کی اور دعائے خیر بھی کی ۔
    یہ مہم دو روز تک جاری رہے گی۔ جہاں شہر کے مختلف حصوں میں مزید پودے لگائے جائیں گے اور سرسبز کوٹ رادھا کشن کا خواب شرمندہ تعبیر کیا جائے گا

  • مل مالکان کی مرضی جاری ،گورنمنٹ بے بس

    مل مالکان کی مرضی جاری ،گورنمنٹ بے بس

    قصور
    اندھیر نگری چوپٹ راج،انتظامیہ ناکام بلیک مارکیٹنگ مافیا کا راج،عوام پریشان میدہ،فائن آٹا کی فی بوری کی قیمت میں 1200 روپیہ اضافہ، سادہ نان 15 روپیہ میں فروخت
    تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ بلیک مارکیٹنگ مافیا کو قابو کرنے میں ایک بار پھر ناکام ہوگئی تمام حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے فلور ملز مالکان نے اپنی مرضی سے ہی فائن آٹا و میدہ کی قیمتیں بڑھا دیں جس سے 9 روپے والا نان 15 روپیہ کا ہوگیا چار روز قبل میدہ کی بوری 80 کلو گرام وزن کیساتھ 4500 روپیہ کی تھی جو اب 5700 روپیہ میں مل رہی ہے اور یہ اضافہ مل مالکان نے اپنی طرف سے ہی کیا ہے اس مہنگے میدے کے پیش نظر نان بائیوں نے سادہ نان 12 روپیہ کا کر دیا ہے اور ریڑھی بانوں نے وہی سادہ نان تندور سے خرید کر 15 روپیہ میں فروخت کرنا شروع کر دیا ہے جس سے لوگ سخت پریشان ہو گئے ہیں
    لوگوں نے کہا ہے کہ گورنمنٹ بلیک مارکیٹنگ مافیا کے سامنے بلکل بے بس ہو چکی ہے اور اپنی خفت مٹانے کیلئے چھوٹے دکانداروں کو جرمانے کئے جا رہے ہیں

  • اینٹی کرپشن کی زبردست کاروائی

    اینٹی کرپشن کی زبردست کاروائی

    قصور
    اینٹی کرپشن کی کاروائی پٹواری اور پانچ دیگر ملزمان گردفتار
    تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائیریکٹر اینٹی کرپشن محمد عاطف اور اس کی ٹیم نے حلقہ پٹواری بگھیانہ کلاں محمد انور پٹواری اور پانچ ملزمان کے خلاف جعلی فرد اور جعلی اقرار نامہ تیار کرنے پر مقدمہ درج کر کے پٹواری محمد انور کو گرفتار کرلیا
    قصور محمد جاوید جو کہ اورسیریز پاکستانی ہے اس کی اراضی 184 کنال 16 مرلے کا جعلی اقرار نامہ تیار کر کے پٹواری اور اسٹام فروش نے آگے فروخت کر دیا

    قصور حلقہ پٹواری نے فرد بدر محمد نواز سے شان کے نام کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ میں ردوبدل کی

    قصور ملزمان سائل کی زمین واپس دینے سے انکاری ہیں

    قصور ملزمان سیاسی اثروسوخ کے حامل ہیں سائل کو پریشان اور جان سے مار دینے کی دھمکیاں دے رہے ہیں

    رپورٹ چوہدری سلیم ڈسٹرکٹ رپورٹر قصور