قصور
لیسکو سب ڈویژن مصطفی آباد للیانی کے شیر جوان رشوت لینے میں نمبر ون چار روز سے گرے بجلی کے کھمبے نصب کرنے کے پندراں ہزار وصول کر لئے
تفصیلات کے مطابق 4 روز قصور میں شدید آندھی چلی جس کے باعث حویلی بارے کی میں بجلی کے کھمبے گر گئے جس سے سارا علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا اگلے دن لیسکو واپڈا سب ڈویژن مصطفی آباد للیانی کے شیروں نے کھمبے گرنے والے علاقے پل جبومیل کی بجلی کی سپلائی لائن کاٹ کر باقی علاقے کی بجلی بحال کر دی اور گرے ہوئے کھمبے نصب کرنے کے پندراں ہزار بطور رشوت مانگ لئے جس پر مجبور ہوتے ہوئے پل جبومیل کے رہائشیوں نے پیسے بطور رشوت کل رات سب ڈویژن لیسکو مصطفیٰ آباد کے شیروں کو ادا کر دئے مگر ابھی تک کھمبے زمین پر جوں کے توں پڑے ہیں چار روز سے بجلی معطل ہونے سے کوگ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں
لوگوں نے محکمہ اینٹی کرپشن،ڈی سی قصور اور ایس ای لیسکو قصور سے راشی اہلکاران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے
Category: قصور
-

بجلی کے گرے کھمبے دوبارہ نصب کرنے کی قیمت
-

قبرستان میں قبریں،مکانوں کی چھتیں گر گئیں
قصور
شدید برسات کا سلسلہ جاری ،سڑکیں دریا بن گئیں،ندی نالوں میں طغیانی کمزور اور کچی چھتیں گر گئیں
تفصیلات کے مطابق کل دوپہر سے قصور اور گردونواح میں برسات کا سلسلہ جاری ہے تیز بارش کے ساتھ تیز ہوا بھی چل رہی ہے جس سے کئی درخت کر گئے ہیں جبکہ مسلسل بارش کی بدولت کچی اور کمزور چھتیں گر گئی ہیں تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں بغیر وقفے سے برسات کی بدولت سڑکیں دریا کا منظر پیش کر رہی ہیں
چند ایک قبرستانوں میں پانی کھڑا رہنے سے قبریں بیٹھ گئیں ہیں
شدید بارش سے مزدور طبقے کا مالی نقصان ہو رہا ہے جبکہ کسانوں کے لئے بارش بہت بڑی نعمت ہے جس کی وجہ دھان کی جاری بوائی ہے -

چھت گرنے سے عورت جانبحق دیگر زخمی
قصور
الہ آباد کے نواحی گاؤں بھیڑ سوہڈیاں میں شدید بارش اور طوفان سے ایک گھر کی چھت گرنے سے بیٹا زخمی والدہ جاں بحق ہو گئی
تفصیلات کے مطابق الہ آباد کے نواحی گاؤں بھیڑ سوہڈیاں میں طوفانی بارش مرحوم رانا مسعود کے گھر والوں کے لیے باعث زحمت بن گئی گھر کی چھت گرنے سے سات بچوں کی ماں بیوہ رانا مسعود زرینہ بی بی جاں بحق اور اسکا جواں سالہ بیٹا زخمی ہوگیا
ریسکیو ٹیم نے جائے وقوع پر پہنچ کر نعش اور زخمی کو ڈی ایچ کیو منقتل کردیا ہے -

زنا بالجبر کی کوشش ناکام
قصور
چونیاں میں اوباش کی دوشیزہ سے اسلحہ کے زورپر زنا بالجبر کرنے کی کوشش، لڑکی کی طرف سے مزاحمت کرنے پر تشدد کیا اور کپڑے پھاڑ دیئے
تفصیلات کیمطابق نواحی گاؤں کوٹ خوشحال سنگھ کی رہائشی دوشیزہ اپنے بھائی کے ہمراہ چھانگا مانگا جنگل کی باؤنڈری کے قریب جانوروں کیلئے چارہ لینے جا رہے تھی کہ راستے میں اوباش علی رضا ولد جگا ڈوگر اپنے دو نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ آگیا علی رضا نے لڑکی کو اسلحہ کے زور پر زنا بالجبر کی نیت سے جنگل کے اندر لے گیا اور اس کے دو ساتھی جنگل باؤنڈری پر پہرہ دینے لگے جبکہ لڑکی کے مزاحمت کرنے پر ملزم نے اس پر تشدد کیا اور اسکے کپڑے پھاڑ دیئے شور کی آواز سن کر اس کے بھائی نے ملزم کو پکڑنے کی کوشش کی تو ملزم فائرنگ کرتے ہوئے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ فرار ہو گیا
اوباش کیخلاف پولیس تھانہ چھانگا مانگا نے مقدمہ درج کر لیا ہے -

DPC انتخابات کا اعلان کر دیا گیا
قصور
ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور کے سالانہ انتخابات کا اعلان کر دیا
مارچ میں انتخابات کرونا کی بدولت مؤخر کرنے پڑے تھے
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور کے سالانہ انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے 15 آگست کو ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور کے سالانہ انتخابات ہونگے اس سے قبل پریس کلب کے انتخابات 17 مارچ کو ہونے تھے مگر کرونا وائرس کی وباء اور ایس او پیز کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوتے انتخابات ملتوی کر دیئے گئے تھے
بانی و چیئرمین الیکشن بورڈ سردار شریف سوہڈل اور ممبران نے تمام پریس کلب ممبران کی رائے سے انتخابات کا اعلان کیا اور کہا کہ دوران الیکشن ایس او پیز کا مکمل خیال کیا جائے گا
امیدوران ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور نے الیکشن مہم کو تیز کر دیا ہے -

نوجوان 60 فٹ گہرے کنویں میں گرنے سے
قصور
نوجوان گہرے کنویں میں گرنے سے معجزانہ طور پر بچ گیا ریسکیو 1122کی ٹیم نے نوجوان کو زخمی حالت میں کنویں سے نکال کر ہسپتال منتقل کردیا
تفصیلات کے مطابق الہ آباد کے نواحی گاؤں تلونڈی اٹاری روڑ پر واقع زمیندار کے ٹیوب ویل پر ابوبکر نامی نوجوان اپنے دوستوں کے ہمراہ کھڑے تھے کہ نوجوان ابوبکر اچانک تقریبا 60 فٹ گہرے کنویں میں جا گرا ساتھیوں کے شور کرنے پر آس پاس کے لوگ بھی موقع پر پہنچ گئے تاہم نوجوان ابو بکر معجزانہ طور پر بچ گیا ریسکیو 1122 کو کال کرنے پر ریسکیو ٹیم نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمی نوجوان کو کنویں سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا -

ٹرسٹ ہسپتال پر لوگوں کا ٹرسٹ نہیں رہا
قصر
ٹرسٹ ہسپتال کے نام پر لوٹ مار جاری،بھٹی انٹرنیشنل ہسپتال ٹرسٹ قصور، لوٹ مار کا گڑھ بن گیا
تفصیلات کے مطابق ٹرسٹ کے نام پر ماہانہ لاکھوں روپے غریب عوام سے لوٹنے کا سلسلہ بھٹی ہسپتال قصور میں جاری ہے غیر ملکی ڈونیشن سے غریب عوام کا مفت علاج کرنے کے نام پر قصور سٹی میں بنایا گیا بھٹی انٹرنیشنل ہسپتال غریب عوام کا خون چوسنے والی جونک بن چکا ہے ہسپتال میں داخل ہونا تو لوگوں کی مجبوری ہوتا ہے لیکن اس مجبوری سے فائدہ اٹھانا بھٹی ہسپتال انتظامیہ نے اپنا وطیرہ بنا لیا ہے ہسپتال میں داخلے کے فوراً بعد ہی مختلف ٹیسٹوں کے نام پر مریض کے لواحقین سے ہزاروں روپے اینٹھنا اور پھر ضروری دوائیوں کے نام پر لمبے لمبے بلز کی صورت میں پیسے وصول کرنا روز مرہ کا کام ہے جوکہ غریب عوام کے لیے کسی عذاب سے کم نہیں ہوتا اب کون سی دوائی استعمال ہوتی ہیں اور کون سی واپس ہسپتال کی فارمیسی میں چلی جاتی ہیں یہ تو خدا ہی بہتر جانتا ہے لیکن میڈیکل کی فیلڈ سے تعلق رکھنے والے کچھ ایسے لوگ جو اس ہسپتال کے ڈسے ہوئے تھے سے بات کرنے پر پتا چلا ہے کہ جس میڈیسن کا مریض کی بیماری سے کوئی واسطہ نہیں بھی ہوتا وہ بھی لسٹ میں شامل کر کے مریض کے لواحقین کو پکڑا دی جاتی ہے اب مشکل تو یہ کہ عام بندے کو کیا پتہ کہ کونسی دوائی مریض کی جان کے لیے ضروری ہے اور کونسی ہسپتال کی انکم بڑھانے کے لیے لوٹ مار کا سلسلہ یہیں پہ ختم نہیں ہوتا بلکہ جو میڈیسن عام فارمیسی یا میڈیکل سٹور پر بہت مناسب ریٹ پے مل جاتی ہے وہ ہسپتال فارمیسی میں کمیشن کے پیسوں اور ہسپتال کے حصہ کو شامل کر کے عوام کی جیبوں سے اضافی پیسوں کی صورت نکلوائے جاتے ہیں وہاں کا مافیا اتنا مضبوط ہے کہ کوئی عام شخص تو کیا ضلعی انتظامیہ بھی ان کے خلاف نہ تو بول سکتی ہے اور نہ ہی کسی طرح کا کوئی ایکشن لے سکتی ہے یہ وہی ہسپتال ہے جو ہر مہینے کوئی نہ کوئی مفت میڈیکل کیمپ لگا کے وہاں غریب لوگوں کی تصویریں بناتا ہے اور پھر وہی مواد بیرون ممالک این جی اوز کو دکھا کے وہاں سے کروڑوں کی فنڈنگ لیتا ہے کرونا وائرس کیا آیا ایسے نام نہاد ٹرسٹ ہسپتالوں کی تو چاندی لگ گئی ہے کوئی بھی پریگننٹ مریض ڈلیوری کیس کے لیے آجائے چاہے کرونا کی علامات کا اس سے دور دور تک کوئی تعلق نہ ہو ڈلیوری کروانی ہے تو کرونا ٹیسٹ کے نام پہ آٹھ سے دس ہزار کی دہاڑی لگانا ہسپتال انتظامیہ بلکل بھی نہیں بھولتی مریض کی فیملی مجبور ہے یا قرض لے رہی ہے زندہ ہے یا مر رہی ہے ہسپتال انتظامیہ کو اس سے کوئی سروکار نہیں یہ ٹیسٹ بھی لازم ہے اک مریض نے تو یہاں تک کہہ دیا تھا کہ ہسپتال ایک ٹرسٹ تو ہے لیکن اس پہ ٹرسٹ ہی نہیں۔ -

منی موٹر وے خستہ حال
قصور
لاہور قصور روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار بارش سے سڑک پر پانی کھڑا ہونا معمول بن گیا ٹول پلازہ کی رقم سڑک کی بجائے سرکار اور ٹھیکدار کی جیب میں
تفصیلات کے مطابق لاہور قصور روڈ جسے منی موٹر وے بھی کہا جاتا ہے شدید ٹوٹ پھوٹ شکار ہے کافی عرصے سے مرمت نا ہونے سے سڑک پر بڑے بڑے کھڈے بن گئے ہیں جن سے کئی حادثات واقع ہو چکے ہیں اس سڑک پر روزانہ ہزاروں چھوٹی و بڑی گاڑیاں گزرتی ہیں جن سے ٹول پلازہ مصطفی آباد پر ٹیکس لیا جاتا ہے مگر ٹول پلازہ کی رقم سرکار اور ٹھیکدار کی جیب میں ہی جاتی ہے سڑک پر نہیں لگایا جا رہا
تیز بارش ہوتے ہی یہ سڑک تالاب بن جاتی ہے جس کی وجہ سڑک کے اطراف بھی سیوریج لائنوں کی صفائی نا کرنا ہے -

ڈکیتی کی واردات ،امن و امان کی ابتر صورتحال
قصور
چونیاں کے نواحی علاقہ دین پور ڈوبہ میں ذمیندار اختر بھٹی کی حویلی میں ڈکیتی کی واردات
تفصیلات کے مطابق چونیاں کے گاؤں دین پور ڈوبہ میں بارہ مسلح ڈاکو سترہ مویشی مالیت تیس لاکھ روپےاور دو لاکھ نقدی رقم چھین کر فرار ہو گئے
ڈاکووُں نے تین گھنٹے یرغمال بنا کر ذمیندار اور اہلخانہ کو تشدد کا نشانہ بنایا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں
اطلاع ملنے پر تھانہ چھانگا مانگا پولیس موقع پر پہنچ گئی جبکہ مثاثرہ افراد نے مقدمہ اندراج کیلئے تحریری درخواست تھانہ چھانگا مانگا میں دے دی
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈکیتی کا کھوج لگانے کیلئے کرائم سین نے شوائد اکھٹے کر لئے ہیں -

8 سال بعد بس اسٹینڈ فعال
قصور کی تحصیل چونیاں میں سرکاری بس اسٹینڈ 8 سال کے بعد فعال کر دیا گیا جبکہ بھاری ٹریفک کی شہر میں داخلے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر قصور منظر علی جاوید کی ہدایت پر سرکاری بس اسٹینڈ کو فعال کیا گیا ہے جبکہ
اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر نے سرکاری بس اسٹینڈ کو 8 سال کے بعد فعال کروا دیا گیا
اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر نے کارروائی کرتے ہوئے شہر میں 10 گاڑیوں کو داخلے اور روٹ پرمٹ کی خلاف ورزی پر 7 دن کے لئے بند کر دیا مذید
بھاری ٹریفک کو شہر کے اندر داخل ہونے کی ہرگز اجازت نہیں دی گئی
3 بلاکنگ پوائنٹس نزد چونیاں بائی پاس قائم کر دئیے گئے ہیں سرکاری بس ٹرمینل پر ٹرانسپورٹرز کو بنیادی ضروریات کی سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا گیا ہے سرکاری بس اسٹینڈ پر ٹرانسپورٹرز کو تمام تر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا
ٹریفک پولیس نے بھاری ٹریفک کی روک تھام کے لئے 3 پوائنٹس پر ناکے بھی لگا دیئے ہیں
ٹریفک پولیس بھاری ٹریفک کو بذریعہ بلاکنگ پوائنٹس متبادل راستوں کی جانب گامزن کر رہی ہے