قصور
سابق ضلعی چیئرمین رانا سکندر حیات کا کرونا ٹیسٹ پازیٹیو آ گیا
تفصیلات کے مطابق ن لیگی راہنما اور سابق ضلعی چیئرمین رانا سکندر حیات خان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس پر انہوں نے لوگوں سے دعا کی اپیل کی ہے اور اپنے ملنے والوں سے کہا ہے کہ وہ بھی احتیاط کرتے ہوئے اپنا کرونا ٹیسٹ کروائیں اور خود کو آئسولیٹ کر لیں تاکہ بیماری نا پھیلے
سابق ضلعی چیئرمین رانا سکندر حیات خان اس وقت آئسولیٹ ہیں اور ان کی طبیعت بہتر ہے تاہم کرونا سے پیش نظر خود کو آئسولیٹ کئے ہوئے ہیں
Category: قصور
-

سابق ضلعی چیئرمین کا کرونا،دعاؤں کی اپیل
-

دن دیہاڑے واردات
قصور میں وارداتیں زور پکڑ گئیں پولیس بے بس لوگ پریشان
تفصیلات کے مطابق قصور کے معروف صحافی خالد محمود گجر کے بھاٸی پاک فوڈذ کمپنی لاہور ڈسٹری بیوٹر طارق محمود کیساتھ شیخ عماد گاٶں سے براستہ سولنگ ٹولو والا گاٶں پر سہ پہر 3 بجے کل جا رہے تھے کہ ان کیساتھ ڈکیتی کی واردات ہو گئی جس میں 6 نامعلوم نقاب پوش ڈاکو جو کہ دو بغیر نمبری موٹر ساٸیکلوں ہنڈا 125 اور موٹر سائیکل 70 سی سی پر سوار تھے انہوں نے بیچ راستے دن دیہاڑے گن پواٸنٹ پر مبلغ 38000 ہزار روپے اور دو عدد موباٸل چھین لئے اور اسلحہ لہراتے ہوٸے فرار ہو گٸے 15 پر کال کرنے پر تھانہ روشن بھیلہ ایس ایچ او آصف خاں بمعہ ملازمین نے موقعہ واردات پر پہنچ کر نامعلوم ڈاکوٶں کے خلاف کے خلاف مقدمہ درج کر لیا
تاہم عوامی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے جبکہ قصور کی سیاسی سماجی صحافتی اور تاجر برادری کا شہر و گرد و نواح میں بڑھتی ہوٸی ڈکیتی کی وارداتوں پر ڈی پی او قصور و آر پی او شیخوپورہ ریجن سے سخت نوٹس لینے کا مطالبہ ہے -

ضلعی انتظامیہ کی پیٹرول پمپ مالکان کو وارننگ
قصور
پیٹرول کی قلت پر ضلعی انتظامیہ حرکت میں آ گئی پیٹرول پمپ مالکان کو وارننگ
تفصیلات کے مطابق اسٹنٹ کمشنر پتوکی نے رات گئے تحصیل پتوکی کے مختلف پیڑول پمپس پر چھاپے مارے اور گراں فروشی پر ایکشن لیا
اسٹنٹ کمشنر پتوکی آصف علی ڈوگر نے تحصیل پتوکی کے مختلف پٹرول پمپس خود چیک کئے اور پیڑول پمپس پر ڈیزل اور پیڑول کے سٹاک کو بھی چیک کیا اور مالکان کو وارننگ دی کہ اگر سٹاک کی موجودگی میں سپلائی کو بند کیا گیا تو پٹرول پمپ سیل کیا جائے گا نیز پٹرول اور ڈیزل کے ریٹس کا اطلاق اوگرا کے مقرر کردہ ریٹس کے مطابق کیا جائے ورنہ سخت قانونی کاروائی کی جائے گی -

اہم سڑک کی مرمت مگر بہت سست
قصور
قصور رائیونڈ روڈ کی مرمت کا کام خوش آئند تاہم کام کی رفتار بہت سست عید کے فوری بعد سے ابتک بمشکل دیڑھ کلومیٹر سڑک بن پائی
تفصیلات کے مطابق قصور رائیونڈ روڈ جو کہ کئی سالوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھی سخت عوامی ردعمل پر اس کی مرمت ابھی تک صرف راجہ جنگ کے مقام سے شروع کی گئی ہے جو کہ انتہائی خوش آئند بات ہے مگر تین ہفتے گزرنے کے باوجود ابھی تک دیڑھ کلومیٹر سے بھی کم سڑک مرمت ہو پائی ہے جو کہ انتہائی تشویشناک بات ہے سڑک کی مرمت سے لوگوں کی پریشانی کافی کم ہو جائے گی مگر انتظامیہ کو چاہیئے کہ ٹھیکے دار کو جلد سے جلد کام مکمل کرنے کا پابند کیا جائے تاکہ لوگ سڑک پر پڑی رکاوٹوں سے بچ کر گزر سکیں اور ان کا ٹائم ضائع نا ہو اور گرد و غبار سے لوگ محفوظ رہ سکیں -

چوریاں عروج پر پولیس بے بس
قصور
چونیاں میں چوری کی وارداتیں عروج پر پولیس خاموش تماشائی
تفصیلات کے مطابق سٹی اتحاد پریس کلب چونیاں کے چیئرمین طاہرالرحمان وہابی اور پاکستان فیڈرل اتحاد یونین آف جنرنلسٹ کے مرکزی نائب صدر کے گھر کے سامنے چوری کی واردات ہوئی
نامعلوم چور گھر کے سامنے کھڑی موٹرسائیکل لےکر فرار 7:30 PM کا واقعہ ہے جس پر لوگوں نے 15 پر کال چلائی تاہم پولیس موقع پر پہنچ تو گئی پر کئی گھنٹے گزر جانے کے بعد بھی چوروں کا کوئی سراغ نہ لگا سکی جو کہ چونیاں پولیس کے لیے سوالیہ نشان ہے -

سات سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش، قصور میں ایک اور واقعہ پیش آگیا
قصور
الہ آباد میں سات سالہ بچے سے بدفعلی کی کوشش ملزم فرار مقدمہ درج
تفصیلات کے مطابق الہ آباد میں سات سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم فرار ہقگیا
جبکہ پولیس نے مقدمہ درج تفتیش شروع کر دی الہ آباد کے نواحی گاؤں سریسر ہٹھاڑ کے رہائشی شبیر احمد نے الہ آباد پولیس کو درخواست دی کہ ملزم غفار نے میرے سات سالہ بیٹے کو دوپہر تین بجے کے قریب ورغلا کر اپنے قریبی خالی مکان میں لے گیا اور لڑکے کی شلوار اتار کر فحش حرکات کرتا رہا اور زیادتی کی کوشش کی الہ آباد پولیس نے مقدمہ نمبری 452/20 درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے تاہم ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے پولیس نے ملزم کے بھائی کو حراست میں لے لیا ہے -

واپڈا فیڈرز،کرونا میں
قصور
واپڈا قصور کی روزانہ کی بنیاد پر کی جانے والی گھنٹوں لوڈشیڈنگ بھی ناکافی ہر ہفتے 6 سے 7 گھنٹے مسلسل لوڈشیڈنگ لوگ پریشان
تفصیلات کے مطابق گرمی آتے ہی واپڈا قصور نے لوگوں سے ان کے نا کردہ گناہوں کی سزا دینا شروع کر دی ہے کہ آپ ہمارے کسٹمر اور مرضی ہماری روزانہ ہر علاقے میں گھنٹوں لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے مگر اس کے باوجود ہفتے میں ایک دن 6 سے 7 گھنٹے مسلسل لوڈشیڈنگ فرض عین بن چکا ہے جس سے شہریوں کی چیخیں نکلنا شروع ہو گئی ہیں مسلسل 6 سے 7 گھنٹے لوڈشیڈنگ کرنے کے باوجود بھی گھنٹہ وار لوڈشیڈنگ بھی کی جاتی ہے لوگ پریشان ہیں کہ ہر ہفتے فیڈر کو کونسا کرونا ہو جاتا ہے جس کے باعث اسے وینٹی لیٹر پر لگانا پڑتا ہے
لوگوں نے سخت گرمی میں واپڈا کی جانب سے لوڈشیڈنگ پر اظہار تشویش کیا ہے اور اعلی حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے -

مارکیٹ مالک نے کرائے معاف کر دیئے
قصور الہ آباد میں حاجی بشیر المعروف مشیناں والے نے اپنی مارکیٹ کے دکانداروں کا کرایہ معاف کر دیا کرایہ داروں کی دعائیں
تفصیلات کے مطابق حاجی بشیر احمد المعروف مشیناں والے نے اپنی مارکیٹ کے تمام کرایہ داروں کو دکانوں کا دو ماہ کا کرسیہ کرونا کی وجہ سے معاف کر دیا ہے
مارکیٹ کے دکانداروں نے حاجی صاحب کو دعیروں دعائی دیں اور کہا کہ یہ ہوتی ہے انسان پروری اور خوف خدا جو انسانوں کی مجبوریوں سے فائدہ نہیں اٹھاتے بلکہ مجبوریوں میں تعاون فی سبیل اللّٰہ کرتے ہیں اللہ پاک حاجی بشیر صاحب اور ان کی فیملی پر مزید رحمتیں نازل فرمائے -

قصور میں بھی کرونا کا وار تیز
قصور میں کرونا کا وار تیز ہو گیا
تفصیلات کے مطابق ضلع قصور میں ایک ڈاکٹر ،کمیونیٹی مدوائف اور لیسکو ملازمین سمیت پانچ افراد کورونا کا شکر ہو گئے ہیں لیسکو واپڈا کے اسسٹنٹ لائن میں محمد افضل سمیت تین ملازمین کا چند دن قبل لئے گئے کورونا کے ٹیسٹ مثبت آگئے ہیں تینوں ملازمین کو فوری طور پر قرنطینہ سینٹر منتقل کر دیا گیا اور سب ڈویژن کے دفتر کو دو دن کے لئے سیل کر دیا گیا اور دفتر کو ڈی انفیکشن سپرے کیا گیا ہے جبکہ رورل ہیلتھ سنٹر چھانگا مانگا کے انچارج ڈاکٹر امجد کے مطابق چھانگا مانگا رورل ہیلتھ سنٹر کے ڈاکٹر امجد علی اور کورونا کے مریضوں پر نائٹ ڈیوٹی دینے والی کمیونٹی مڈوائف مختاراں بی بی کے کورونا ٹیسٹ پوزیٹیو آگئے ہیں جس پر دیگر عملہ کے ٹیسٹ بھی لیباٹریری میں بھیج دیئے گئے ہیں -

سرکار اور ہسپتال ناکام
قصور
سراۓ مغل کے علاقہ بہڑوال کلاں میں واقع گورنمنٹ ہسپتال کو 24 گھنٹے تو کردیا گیا پر عملہ نہ ھونے کی وجہ سے عوام زلیل ھونے لگی ہسپتال سے LHV کا غائب رہنا معمول بن چکا ھے علاقہ مکینوں کا کہنا ھے کہ LHV عالیہ اقبال جو کہ ہسپتال میں آنے والی خواتین سے بدتمیزی سے پیش آتی ھے جبکہ اگر کوئی ڈلیوری کیس آجاۓ تو ادویات کی مد میں ہزاروں روپیہ مانگتی ھے اگر سائل نہ دے تو اسے ہسپتال سے دھکے مار کے باہر نکال دیتی ھے دوران ڈیوٹی ہسپتال میں بائیو میٹرک حاضری لگا کر فوراً ہسپتال سے واپس چلی جاتی ھے اور جب چھٹی کا ٹائم ھوتا ھے تو دوبارہ حاضر ھو کر بائیو میٹرک انگوٹھا لگا چلی جاتی ھے ہسپتال سرکاری ھونے کے باوجود ادویات کے نام پر رشوت لینا متعلقہ اداروں پر سوالیہ نشان ھے جبکہ متعلقہ انچارج ہسپتال ڈاکٹر کامران سے شکایت کی تو انہوں نے ٹال مٹول سے کام لیا اہل علاقہ کا کہنا ھے ہسپتال کے عملہ نے ڈیوٹی کو مذاق سمجھ رکھا کچھ ماہ پہلے چوکیدار نے ہسپتال کا دروازہ نا کھولا تھا جس کی وجہ سے ایک غریب گھر کی عورت نے ہسپتال کے پارک میں بچے کو جنم دیا تھا جس پر ڈاکٹر کامران نے کوئی بھی ایکشن نہ لیا
لوگوں کا کہنا ہے کہ سرکار اور سرکاری ہسپتال ناکام ہو چکے ہیں