قصور
کوٹ رادھاکشن میں درجنوں مقدمات اور جرمانوں کے باوجود کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا ہسپتال مریضوں سے بھرنے لگے شادی تقریبات اور دیگر تقریبات بھی جاری سوشل ڈسٹینس برقرار رکھنا نہ ممکن ہو گیا تفصیلات کے مطابق شہر اور گردونواح میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا ہے کورونا کے حوالے سے معلومات رکھنے والوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا شہر میں موجود ہسپتالوں میں مریضوں کا رش بڑھ گیا جبکہ لوگ ٹیسٹ مثبت نہ آ جائے اسی لئے کورونا ٹیسٹ کروانے سے گریزاں ہیں اور کھلے عام گھومنے پھرنے میں مشغول ہیں جس سے دیگر افراد میں بھی کورونا منتقل ہونے لگا ہے ماسک کا استعمال بہت کم کیا جا رہا ہے اور دیگر ایس او پیز پر بھی عمل نہیں کیا جا رہا ہے سبزی منڈی بینک ہسپتال اور دیگر کاروباری مراکز کورونا کو پھیلانے کے بڑے سبب بن چکے ہیں اسکے ساتھ شادی تقریبات اور دیگر تقریبات کا سلسلہ بھی جاری ہے جہاں پر سوشل ڈسٹینس برقرار رکھنا تقریبا ناممکن ہے اور انتظامیہ اس حوالے سے کسی قسم کی کاروائی سے گریزاں ہے جب کہ لوگ آج بھی کورونا کے مرض کو مذاق سمجھتے ہیں اگر یہی صورتحال رہی تو شہر اور گردونواح میں مریضوں کا سیلاب آ جائے گا جس کے تدارک کی اشد ضرورت ہے
Category: قصور
-

کرونا کا پھیلاؤ تیز لوگ پرہیز سے گریزاں
-

پیٹرول بحران جاری
قصور
کوٹ رادھاکشن میں بھی پیٹرول کا مصنوعی بحران جاری لوگ انتہائی پریشان انتظامیہ بے بستفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح کوٹرادھاکشن میں بھی پیٹرول کا مصنوعی بحران جاری ہے مختلف مقامات پر 120 روپے سے لےکر 150 روپے تک بلیک میں پیٹرول کی فروخت جاری ہے جس سے شہری انتہائی پریشان یں جبکہ انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے
لوگوں کی جانب سے بلیک میں پیٹرول کی فروخت کرنے والوں کی نشاندہی کرنے کے باوجود انتظامیہ نے تاحال کوئی کاروائی نہیں کی
پیٹرول پمپوں والے مبینہ طور پر 90 روپے میں ﺫخیرہ اندوزوں کو پیٹرول فروخت کر رہے ہیں جبکہ عوام کو پیٹرول کی پیچھے سے ترسیل نا ہونے کا بہانہ لگا کر ٹرخا دیا جاتا ہے
لوگوں کا کہنا ہے کہ سول انتظامیہ پیٹرول کے مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے -

گھر گھر سروے کا آغاز
قصور
این ایس ای آر گھر گھر قومی خوشحالی سروے کا آغاز ٹیمیں یونین کونسل کی سطح پر کام کرینگیں
تفصیلات کے مطابق ضلع قصور میں این ایس ای آر کے تحت گھر گھر جا کر قومی خوشحالی سروے کا آغاز کر دیا گیا ہے ٹیمیں یونین کونسل کی سطح پر گھر گھر جا کر سروے کرینگیں اور گھر کے سربراہ کے کوائف کے علاوہ دیگر افراد کے کوائف جمع کرینگیں جس کا مقصد لوگوں کی ضروریات زندگی کا اعدادوشمار اکھٹا کرنا ہے تاکہ سرکاری منصوبہ جات بناتے وقت معاونت حاصل ہوسکے -

ملتان روڈ پر خطرناک حادثہ
قصور
مانگا منڈی سے بھائی پھیرو جاتے ہوئے کار کو سردار مل مین ملتان روڈ پر حادثہ کار مکمل تباہ تاہم کار سوار بڑے نقصان سے بچ گئے
تفصیلات کے مطابق آج صبح جی ٹی روڈ پر انتہائی شدید حادثہ پیش آیا جس میں کار مکمل تباہ ہو گئی جبکہ کار سوار چاروں شحض جانی نقصان سے بچ گئے ایک بندے کی ہڈی فریکچر ہوئی حادثہ مانگا منڈی سے بھائی پھیرو پھول نگر جاتے ہوئے پیش آیا کار اوور سپیڈ ہونے کے باعث بے قابو ہو کر سڑک سے نیچے کھمبے سے جا ٹکرائی جس سے کھمبا ٹوٹ گیا اور کار مکمل طور پر تباہ ہو گئی تاہم چاروں کار سواروں کو معمولی چوٹیں آئیں اور ایک شحض کی ہڈی فریکچر ہوئی چاروں افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے -

ڈی پی او نےعوامی شکایت پر ایک اور اہلکار کو معطل کردیا
قصور
ڈی پی او قصور کا پھولنگر کی پولیس کے حوالے سے دل جیتنے والے قدم لوگوں میں خوشی کی لہر تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت نے لوگوں کے دل جیت لئے جیسے سابقہ ایس ایچ او پھولنگر لطیف گجر کومعطل کر کے چارج شیٹ کیا تھا اسی طرح اب محمد اسلم کو معطل کر کے انکوائری لگوا دی ہے محمد اسلم پر لوگوں کو ڈرانے دھمکانے اور رشوت خوری کے الزامات ہیں
لوگوں کا کہنا ہے کہ اس سے محمکہ پولیس پر عوام کا اعتماد بڑھے گا -

کم۔پیمانے،مرضی کے ریٹ
قصور
تحصیل انتظامیہ چونیاں نے پٹرول پمپوں کی چیکنگ کی
تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر نے پیٹرول کی مصنوعی قلت اور فی لیٹر کم پیمانہ ہونے پر کاروائی کی جس میں مجموعی طور پر 30 ہزار روپے کے جرمانے بھی عائد کئے گئے جبکہ 20 پٹرول پمپوں کی چیکنگ کو یقینی بنایا جس میں سے ایک پیٹرول پمپ پر پیٹرول فروخت نہیں کیا جا رہا تھا اس پر اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر نے فوری کاروائی کرتے ہوئے پیٹرول کی سپلائی کو بحال کروایا اور ساتھ 10 ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا
ایک اور پمپ کو فی لیٹر کم پیمانہ ہونے اور پیٹرول کو 81 روپے میں فروخت کرنے پر سیل کر کے مینجر کوگرفتار کروایا کر
20 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا
اے سی چونیاں کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی مصنوعی قلت پر کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی ہم ڈپٹی کمشنر قصو منظر علی جاوید کی ہدایت پر کاروائی کر رہے ہیں -

انگریزی سے یاری،اردو سے بیزاری
قصور
محمکہ تعلیم کا انگریزی سے یارانہ بچوں کو مہنگا پڑ گیا چھٹی کلاس کی ریاضی و سائنس انگلش میں پرنٹ کر دی بچوں کے پوچھنے پر کہا اردص میڈیم خود بازار سے خریدیں
تفصیلات کے مطابق قصور کے سرکاری سکولوں میں کم و بیش فروری میں آئی کتب بچوں میں تین چار دن سے اب تقسیم کی جا رہی ہیں اس میں بھی محکمہ تعلیم نے انگریز سے یاری کا ثبوت دیا چھٹی کلاس کی سائنس و ریاضی انگلش میڈیم کر دیں جبکہ باقی کتب اردو میڈیم ہی ہیں اس بابت بچوں نے جب اساتذہ سے پوچھا تو انہوں نے جواب دیا کہ آپ کو اردو میڈیم ریاضی و سائنس بازار سے خود خریدنی پڑے گی
جبکہ والدین مہنگائی،مسلسل لاک ڈاؤن اور کاروبار کی بدولت پہلے ہی سخت پریشان ہیں اوپر سے بچوں کی کتابیں خریدنے کا مسئلہ مگر اس کے علاوہ جو کتابیں انگلش میڈیم چھپ کر آ چکی ہیں وہ بچوں کو کوئی فائدہ نہیں دے سکیں گی کیونکہ سکولوں میں اردو میڈیم نغاب پڑھایا جاتا ہے ان کتب کی مد میں گورنمنٹ کا کروڑوں روپیہ بیکار گیا اس کا نوٹس کون لے گا؟
والدین نے وزیراعظم،وزیراعلی پنجاب اور وزیر تعلیم سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے -

آٹا اور پیٹرول نایاب شہری سخت پریشان
قصور
پھول نگر میں آٹا اور پیٹرول نایاب ہو گیا شہری پریشانتفصیلات کے مطابق پھول نگر شہر اور قرب وجوار میں پٹرول پمپس پر پٹرول کی قلت تاحال برقرار ہے چند پٹرول پمپ صارف کی مرضی کے مطابق پٹرول مہیا کررہے ہیں جبکہ بیشتر پٹرول پمپس موٹرسائیکل سواروں کو فی کس 80 سے 100 روپے اور کار سواروں کو 500 سے 1000 روپے فی گاڑی پٹرول مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ مقررہ حکومتی نرخوں سے زائد رقم بھی وصول کررہے ہیں اسی طرح آٹا بھی تاحال مارکیٹ سے غائب ہے دوکانداروں نے انتظامیہ کے چھاپوں جرمانوں اور مقدمات کے اندراج کے خوف سے آٹا بیچنا ہی چھوڑ دیا ہے ان کا کہنا ہے کہ ساڑھے نو سو روپے تھیلا خرید کر 820 روپے میں کیونکر بیچا جا سکتا ہے جبکہ فلور ملز مالکان کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز 1800روپے فی من میں بھی گندم دستیاب نہیں تھی اس بھاو گندم خرید کر پراسیس کرنے کے بعد حکومتی نرخوں پر مارکیٹ میں فراہم کرنا کسی صورت ممکن ہی نہیں یہی وجہ ہے کہ بیشتر ملیں نقصان کی وجہ سے بند پڑی ہیں دوکاندار بیچاروں کا تو کوئی قصور ہی نہیں گندم کے موجودہ نرخون پر دوکاندار کسی صورت 1000 روپے سے کم 20 کلو کا تھیلہ فروخت نہیں کرسکتا جبکہ حکومت کی طرف سے 20 کلو تھیلے کی قیمت 820 روپے مقرر کی گئی ہے انتظامی اہلکار دوکانداروں کو سرکاری نرخوں پر آٹا بیچنے پر مجبور کرتے ہیں حکم عدولی پر انھیں بھاری جرمانوں سمیت مقدمات اور ذلت کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس بناء پر دوکانداروں کی اکثریٹ آٹا ہی نہیں منگوا رہی جس پر لوگ چکیوں سے چکی مالکان کے من مانے نرخوں پر آٹا خریدنے پر مجبور ہیں
-

دن کے آغاز پر واردات
قصور
پتوکی میں بڑھتی کوئی وارداتوں سے عوام کا جینا محال ہو گیا جبکہ انتظامیہ اور پولیس بے بس
تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پتوکی کے علاقہ میں صبح پانچ بجے نجی چینل کے نمائندہ سرائے مغل رانا وسیم احمد کے بھائی ماسٹر کلیم کو کالونی گلشن دوست محمد کے پاس تین ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر اس وقت لوٹ لیا جب وہ نعمت چوک سے ضروری کام کے لئے پتوکی بازار آرہا تھا ڈاکو تیس ہزار روپیہ ،موبائل فون اور موٹر سائیکل 125 نمبری LEA3049A2017 رنگ کالا چھین کر فرار ہوگئے روز بروز کی بڑھتی وارتوں نے اہلیان علاقہ کا جینا محال کر دیا ہے ایس ایچ او سٹی پتوکی نصراللہ بھٹی کے لیے ڈاکوئوں کی جانب سے کھلا چیلنج ہے کہ سورج نمودار ہوتے ہی واردات کا آغاز کر دیا گیا ہے روک سکو تو روک لو -

قصور کا فوجی جوان وطن پر قربان
قصور چونیاں کے نواحی گاؤں کندووال کا رہائشی عبد الرسول آج بارڈر پر بھارتی فوج سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید
تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل چونیاں کے نواحی گاؤں کندووال کا رہائشی فوجی جوان عبد الرسول آج رات دشمن سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کر گیا
ضلع قصور کے فوجی جوانوں و افسران کی دشمن سے لڑتے ہوئے کل تعداد 89 ہو گئی اس سے قبل ضلع قصور سے تعلق رکھنے والے 88 جوان و افسران اپنی جانوں کا نذرانہ ارض پاک پاکستان کی حفاظت کرتے ہوئے پیش کر چکے ہیں
کندووال میں شہید کے گھر لوگوں کی آمد
شہید کا جسد خاکی پورے فوجی اعزاز کیساتھ ان کے آبائی گاؤں کندووال چونیاں لایا جائے گا اور نمازہ جنازہ کے بعد فوجی اعزاز کیساتھ تدفین کی جائے گی