قصور
پتوکی قصور کے صحافی پر قاتلانہ حملہ
صحافی برداری کا اظہار افسوس اور ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق پتوکی شہر کے سینئر صحافی چوہدری مختار پر مخالفین کی اندھا دھند فائرنگ قاتلانہ حملے میں خوش قسمتی سے محفوظ رہے سینئر صحافی چوہدری مختار احمد جو کہ سریسر چک نمبر21 کے رہائشی ہیں گھر سے ضروری کام کی بابت نکلے ہی تھے کہ مخالفین فیصل منظور وغیرہ نرسری کے قریب دھاک لگائے بیٹھے تھے جونہی مختار احمد ان کے قریب سے گزرنے لگے تو مسلح 6 افراد نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی خوف وہراس پھیلنے سے چوہدری مختار احمد اپنی موٹر سائیکل سے نیچے گر پڑا تو مخالفین مختار احمد پر ٹو ٹ پڑے ڈنڈوں اور آہنی راڈوں سے مختار احمد پر حملہ آور ہوگئے ملزم وقاص نے جان سے مارنے کیلئے فائر کئے لیکن مختار احمد فائر لگنے سے محفوظ رہا ملزم وقاص کے دوسرے ساتھی جن میں عدنان ، عمران ، انس، عابد، ساجد وغیرہ شامل ہیں انہوں نے شدید زدوکوب کیا جس سے مختار احمد لہولہان اور بے ہوش ہوگیا فائرنگ کی آواز سن کر راہگیر اکھٹے ہوئے تو ملزمان مختار احمد کو بے ہوشی کی حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگئے ۔جس پر راہگیروں نے زخمی اور بے ہوش مختار احمد کو ہسپتال پہنچایا بعد ازاں ملزمان کے خلاف تھانہ صدر پتوکی میں درخواست دائر کر دی گئی پتوکی کے صحافیوں کا مختار احمد پر قاتلانہ حملے کے خلاف شدید احتجاج اور ملزمان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کا مطالبہ
Category: قصور
-

صحافی پر قاتلانہ حملے کی مذمت
-

بچے سے زیادتی ثابت ہوگئی حقائق پریس کانفرس میں
قصور 8 سالہ بچے محمد بوٹا کے قاتل گرفتار ہو گئے ملزمان نے زیادتی کے بعد قتل کا اعتراف کر لیا
تفصیلات کے مطابق قصور میں نفیس کالونی سے لا پتہ ہونے والے بچے محمد بوٹا کے قاتل گرفتار کر لئے گئے ہیں
وسیم ولد سرور چنے والا نامی ملزم کو پولیس نے تحقیقات کے دوران گرفتار کیا جبکہ ملزم نے بچے کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا ہے
جبکہ علاقہ مکینوں کے مطابق کار سٹینڈ میں رات گئے تک مقامی حجام اشرف عرف اچھا اور ملزم وسیم بھی اکثر موجود رہتے تھے
مقتول بچے کے والد نے بتایا ہے کہ میرے بچے کو ملزمان نے جنسی زیادتی کے بعد گردن توڑ کر قتل کرنے کا اعتراف کرلیا ہے
اور پولیس افسران اس واقعہ کی تفتیش مکمل کرکے حقائق پریس کانفرنس میں بتائیں گے -

مردے بھی غیر محفوظ ہو گئے شرمناک واقعہ
قصور
آلہ آباد کے نواحی گاؤں میں رات کے اندھیرے میں قبر سے مردہ نکالتے ملزمان کو اہل دیہہ نے پکڑ لیا
تفصیلات کے مطابق الہ آباد کے نواحی گاؤں بھاگیوال ٹبہ میں دو دن پہلے رات کے اندھیرے میں تین افراد اِک بزرگ کی قبر کھودتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ان افراد کا کہنا تھا کہ ان کو کسی پیر نے بولا ہے کہ یہاں خزانہ ہے دفن ہے لہذہ اسی لئے ہم قبر کھود رہے تھے ان ملزمان کو مقامی لوگوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا ہے -

ٹمپریچر 47،گیسٹرو اور تاریخی لوڈ شیڈنگ
قصور
سخت گرمی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ لوگ پریشان حکومتی تبدیلی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے لوڈ شیڈنگ پچھلے سال سے بھی زیادہ ساتھ گیسٹرو کی وباء بھی
تفصیلات کے مطابق قصور میں اس وقت سخت گرمی کا زور شروع ہو چکا ہے مسلسل 3 دنوں سے درجہ حرارت 47 درجہ سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے اور اس کیساتھ ہی لیسکو قصور کی طرف سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بھی بڑھا دیا گیا ہے جس کے باعث لوگ سخت پریشان ہو گئے ہیں قصور کے بیشتر علاقوں میں گیسٹرو کی وباء بھی چل پڑی ہے جس کی وجہ سخت گرمی ہے مگر اس گرمی میں ایسے مریضوں کو پنکھے کی ہوا بھی نصیب نہیں
لوگوں کیمطابق تبدیلی کے نعرے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں اور اس سال لوڈ شیڈنگ پچھلے سال کی نسبت زیادہ ہے حالانکہ کرونا لاک ڈاؤن کی بدولت کافی زیادہ کام کاج بند ہیں اور جو چل رہے ہیں وہ بھی صبح 9 سے شام 5 بجے تک ہیں مگر پھر بھی اتنی زیادہ لوڈ شیڈنگ سمجھ سے بالاتر ہے -

تھانہ اے ڈویژن سب آفس مقرر
قصور
8 سالہ معصوم بچے کے قاتل کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائیگا
سفاک ملزم کی گرفتاری تک تھانہ اے ڈویژن کو سب آفس قرار دے دیا گیا ہے جہاں پر پولیس ٹیموں کی کارکردگی کو مانیٹر کیا جائے گا
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور نے بتایا کہ تھانہ اے ڈویژن کے علاقہ نفیس کالونی میں 8 سالہ معصوم بچے کے افسوسناک واقعہ کی اطلاع پاکر آر پی او شیخوپورہ ریجن اوربمیں فوری موقع پر پہنچے اور پنجاب فرانزک لیب اور کرائم سین یونٹ کی ٹیموں کو طلب کیا گیا جنہوں نے موقع سے شواہد اکٹھے کیے اور 8 سالہ معصوم محمد بوٹا کی نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کی گئی تاہم پوسٹمارٹم رپورٹ میں بدفعلی کا عنصر نہیں پایا گیا ڈی پی او قصور کے مطابق سفاک ملزم کی گرفتاری کیلئے پیشہ ور پولیس افسران پر مشتمل 5 سپیشل ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں۔جیوفینسنگ، سی ڈر آر انالسز، سی سی ٹی وی کیمروں اور ہیومن انٹیلی جنس جیسے جدید اور سائنسی طریقوں کو اپنایا جا رہا ہے۔سفاک ملزم کی گرفتاری تک تھانہ اے ڈویژن کو سب آفس قرار دے دیا گیا ہے جہاں پر پولیس ٹیموں کی کارکردگی کو مانیٹر کیا جائے گا۔انشاء اللہ بہت جلد سفاک ملزم کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا -

چینی بھی ناپید
قصور
پیٹرول کی طرح چینی بھی سستی ہونے پر غائب ہوگئی شہر میں مجود دوکانداروں نے پیٹرول 100 روپے فی لیٹر اور چینی 85 روپے کر دی مگر پھر بھی گمشدہ چینی کی تلاش میں قصور کے شہری سخت گرمی اور کرونا وائرس کے خطرات اٹھاتے ہوئے ایک جگہ سے دوسری جگہ دھکے کھاتے پھر رہے ہیں
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم پر چینی کی قیمت فی کلو 70 روپے مقرر کی تو اسے بھی غائب کرکے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے عوام پہلے ہی آٹے اور چینی کے حصول کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھار رہے ہیں اب مافیا نے چینی بھی غائب کر دی مگر حکومت اور انتظامیہ دیگر مافیا کی طرح چینی مافیا کے سامنے بھی بے بس نظر آرہی ہے جبکہ گمشدہ چینی کی تلاش میں قصور کے شہری سخت گرمی اور کرونا وائرس کے خطرات اٹھاتے ہوئے ایک جگہ سے دوسری جگہ دھکے کھاتے پھر رہے ہیں مگر ضلعی انتظامیہ حسب روایت دیگر مسائل کی طرح اس مسئلے پر بھی خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ چینی کی سپلائی نہ ہونے سے چینی کی قلت کا سامنا ہے، حکومت سپلائی کو یقینی بنائے تو ہم چینی فروخت کریں گے۔ چینی کی تلاش میں دھکے کھاتی عوام کا کہنا ہے کہ پاکستان کے شہری یہ بات اچھی طرح سمجھ چکے ہیں کہ پاکستان میں کسی بھی چیز کے سستی ہونے کا اب مطلب ہے کہ یہ چیز غائب اور عوام کی پہنچ سے دور ہو جائے گی۔ مگر یہ بات ہمارے حکمرانوں کو سمجھ نہیں آرہی، وہ سستی ہونیوالی چیز کی دستیابی کو یقینی بنانے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں اور پاکستانیوں کو مافیاز کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ پہلے آٹا اور پٹرول غائب ہوئے، اب سپریم کورٹ کے حکم پر چینی کی قیمت 70 روپے فی کلو مقرر کی گئی تو وہ بھی غائب کر کے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا گیا۔ حکومت مافیاز کے ساتھ جنگ لڑے یا صلح کرے۔ عوام کو اس سے کوئی مطلب نہیں، ان کا صرف یہی مطالبہ ہے کہ چینی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ اور اگر اشیائے خوردونوش سستی کرکے غائب ہی کرنی ہیں تو حکومت ہم پر یہ مہربانی نہ کرے۔ خواب خرگوش سے بیدار ہو کیونکہ عوام اب مزید کسی بحران کے متحمل نہیں ہو سکتے۔شہریوں نے ضلعی انتظامیہ اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ خاموش تماشائی بننے کی بجائے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے قصور میں چینی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ -

آٹا،چینی،پیٹرول کے بعد اہم دوائی کا بحران
قصور
پیٹرول،آٹا،چینی کے بعد ایک بار پھر ادویات کا بحران Dexamethasone نامی سٹیرائڈز گولی کا کرونا میں معاون ثابت ہونے پر مارکیٹ سے غائب
تفصیلات کے مطابق دو روز قبل ایک بات سامنے آئی کے Dexamethasone , دیکسامیٹھاسون نامی سٹیرائڈز گولی کرونا کے مریضوں میں سانس کی بحالی کے لئے معاون ہے اس بات کا پتہ چلتے ہی میڈیکل سٹور اور ہول سیل ڈیلروں نے Chloroquine کی طرح اسے بھی مارکیٹ سے غائب کر دیا ہے 75 پیسے کی یہ گولی اب کم و بیش 3 سے 4 روپیہ میں بیچی جائے گی یاد رہے چند دنوں سے Metronidazole کمپوزیشن والی فلائیجل نامی گولی بھی نہیں مل رہی چونکہ یہ گولی آنتوں و پیٹ کی سوجن میں معاون ہے اور گرمی کے باعث دست اسہال ہر کسی کو لگ رہے ہیں اسی لئے فارماسیویکل ڈیلروں نے سٹاک کر لی کہ اب اپنی مرضی کے نرخوں پر فروخت کرینگے
آٹا ،چینی ،پیٹرول اور دیگر اشیاء ضرورت کے مصنوعی بحران کے بعد ادویات کے بحران پر لوگ سخت پریشان ہیں
لوگوں کا کہنا ہے کہ گورنمنٹ بحرانوں پر قابو پانے میں مکمل ناکام اور غیر سنجیدہ ہے چونکہ آٹے کے بحران میں حکمران پارٹی کے لوگ ہی ملوث پائے گئے ہیں اس لئے امکان یہی ہے کہ ادویات کے بحران میں بھی انہی لوگوں کا پورا ہاتھ ہوگا -

راجباہ سے لاش برآمد
قصور
پتوکی کے علاقے گہلن نہر کی قریبی راجباہ سے جواں سالہ شخص کی لاش برآمد لوگوں میں خوف و ہراس
تفصیلات کے مطابق پتوکی کے علاقے گہلن پھاٹک کے قریب واقع چھوٹی نہر سے پینتیس سالہ عالم نامی شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جسے پولیس تھانہ صدر پتوکی نے قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے پتوکی ہسپتال منتقل کردیا ہے پولیس کے مطابق عالم کے جسم پر کوئی ظاہری چوٹ یا نشان نہیں ہے تاہم پوسٹ مارٹم کی رپورٹ پر ہی اصل حقائق سامنے آئیں گے -

ڈاکٹر اور پیرا میڈیکس سٹاف کرونا کا شکار
قصور
پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری منظور احمد نے قصور میں کرونا کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور کے ڈاکٹروں اور پیرا میڈک سٹاف کی بڑی تعداد کرونا کا شکار ہوگئی جبکہ ہسپتال کا لیبارٹری سٹاف اور ان کا خاندان بھی بڑے پیمانے پر کرونا کا شکار ہو چکا ہے اسی طرح پتھالوجی شعبہ کے سربراہ ڈاکٹر عدیل اور انکے رفقاء بھی کرونا کا شکار ہوچکے ہیں انستھیزیا شعبہ کے سربراہ ڈاکٹر عبدالماجد اور انکے ساتھیوں کا کرونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہ گائنی وارڈ کی ڈاکٹر عقیلہ اور انکی 10ساتھی بھی کرونا کا شکار ہو چکی ہیں گائنی سمیت دونوں اپریشن تھیٹر بند کر دئیے گئے ہیں کورونا وارڈ، دل وارڈ کے اوپر بنائی گئی ہے جس سے دل کے مریض بھی متاثر ہو سکتے ہیں ہسپتال آنے والے 10 میں سے دو یا تین لوگ کرونا کا شکار ہیں جبکہ ہسپتال کا پورا عملہ خوف میں مبتلا ہے اور پنجاب حکومت سب اچھا کا راگ الاپ رہی ہے ڈاکٹروں کی بڑی تعداد کا کرونا سے متاثر ہونے سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ کرونا کے حوالے سے قصور شہر کے حالات کیا ہیں
میں مطالبہ کرتا ہوں کہ تمام ڈاکٹرز اور پیرامیڈکس کو حفاظتی لباس دیئے جائیں قصور شہر کا سب سے بڑا نجی ہسپتال کا عملہ بھی کرونا کا شکار ہو چکا ہے میں قصور کے شہریوں کو درد مندانہ اپیل کرتا ہوں کہ اگر حکمران سنجیدہ نہی لے رہے تو آپ ہی سنجیدہ ہو جائیں تاکہ اس وبا سے بچا جا سکے -

سانحات قصور تھم نا سکے
قصور میں ایک بار پھر خون کی ہولی نفیس کالونی قصور سے تین روز قبل لاپتہ ہونے والے سات سالہ بچے کی لاش محلے کی پرائیویٹ پارکنگ سے کل دوپہر کو برآمد ہو گئی شبہ ہے کہ بچے کو بد فعلی کے بعد قتل کیا گیا ہے
تفصیلات کے مطابق تین روز قبل نفیس کالونی قصور کے رہائشی محنت کش غلام رسول کا سات سالہ بیٹا محمد بوٹا اچانک غائب ہو گیا تھا جس پر بچے کے والد اور اہل خانہ تلاش کرتے رہے اور ورثاء نے بچے کی گمشدگی کا پرچہ مقامی تھانے میں کروایا تھا تاہم مقامی پولیس نے بچے کی گمشدگی کا مقدمہ تو درج کرلیا مگر بچے کی تلاش شروع نا کی گزشتہ روز محلے کی ایک پرائیوٹ پارکنگ سٹینڈ میں موجود ایک کار سے بدبو آنے پر کار سے بچے کی لاش برآمد ہوگئی پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹمارٹم رپورٹ آنے کے بعد حتمی رائے دی جائے گی کہ بچے کے ساتھ جنسی زیادتی ہوئی ہے کہ نہیں
پولیس کی انویسٹی گیشن ٹیم کرائم سین نے پہنچ کر شواہد اکٹھے کرلئے تھے اور لاش کو پورسٹمارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال قصور منتقل کر دیا تھا