Baaghi TV

Category: قصور

  • سرکاری افسر ستر لاکھ تنخواہیں کھا گیا

    سرکاری افسر ستر لاکھ تنخواہیں کھا گیا

    قصور
    محکمہ ایری گیشن چونیاں میں لوٹ مار کا بازار گرم سب انجنیئر قدیر پراچہ نے جونیئر ملازمین کی تین ماہ کی تنخواہیں ہڑپ کر لیں مبینہ طور پر ستر لاکھ روپے فلڈ کی مد میں خورد برد

    تفصیلات کے مطابق الہ آباد میں ساکن پھنیاں کنگن پور کے رہائشی احمد دین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ قدیر پراچہ جو کہ سب انجنیئر چونیاں ہے سیکشن کنگن پور میں مذکورہ سب انجنیئر نے اپنے جونیئر ملازمین کی تین ماہ کی تنخواہیں اور فلڈ ریلیف کی مد میں مبینہ طور پر ستر لاکھ روپے خورد برد کئیے ہیں جس پر متعدد مرتبہ اعلیٰ افسران کے نوٹس میں بات کو لایا گیا مگر کرپٹ اور سیاسی اثر رسوخ رکھنے والے مذکورہ سب انجنیئر قدیر پراچہ کے خلاف آج تک کوئی کارروائی سامنے نہیں آ سکی درخواست گزار کے مطابق مذکورہ سب انجنیئر عبدالقدیر پراچہ نے جونیئر ملازمین کی دس لاکھ کے قریب تنخواہوں کی رقم جعل سازی کرکے فراڈ کی ہے متاثرین کی حکام بالا سے اپیل ہے اس ظالم اور راشی کرپٹ سب انجنیئر قدیر پراچہ کو معطل کر کے اسکے خلاف محکمانہ کارروائی کیجائے تاکہ اس کی کرپشن اور لوٹی ہوئی تنخواہیں واپس دلوائی جا سکیں

  • انڈین ادویات بیچنے والی فارمیسیاں سیل

    انڈین ادویات بیچنے والی فارمیسیاں سیل

    قصور
    اے سی و ڈی ڈی ایچ او نے انڈین ادویات بیچنے اور سوشل ڈسٹنسنگ پر عمل درآمد نا کروانے پر تین فارمیسیاں سیل کر دیں
    تفصیلات کے مطابق کل شام قصور شہر میں کاروائی کرتے ہوئے ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر منصور اور اسسٹنٹ کمشنر قصور انعم زید نے انڈین ادویات فروخت کرنے اور سوشل ڈسٹنسنگ پر عمل درآمد نا کرنے پر تین فارمیسیوں ڈیسنٹ فارمیسی،گرین فارمیسی اور کلینکس فارمیسی کو سیل کر دیا تینوں فارمیسیوں پر انڈین ادویات فروخت کی جاتی تھیں اور سوشل ڈسٹنسنگ پر بھی کوئی عمل درامد نہیں کیا جاتا تھا

  • سی او ہیلتھ قصور بوجہ کرپشن فارغ

    سی او ہیلتھ قصور بوجہ کرپشن فارغ

    قصور
    سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر نزیر کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا وجہ کرپشن اور عہدے کا ناجائز استعمال
    تفصیلات کے مطابق سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر نزیر احمد کو عہدے سے فارغ کرکے ان کی جگہ ڈاکٹر مبشر لطیف احمد کو ایڈیشنل چارج دیتے ہوئے ان کی جگہ تعینات کیا گیا ہے ڈاکٹر نزیر پر کرپشن کے الزامات اور عہدے کا ناجائز استعمال کرنے کے الزامات ہیں
    ان کی معزولی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے

  • حکومت علاقائی صحافیوں کو تحفظ دینے میں ناکام

    حکومت علاقائی صحافیوں کو تحفظ دینے میں ناکام

    قصور
    حکومت وقت علاقائی صحافیوں کو تحفظ دینے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے صحافی کمیونٹی کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے چوہدری اختر ضیاء
    تفصیلات کے مطابق عوامی پریس کلب الہ آباد کے بانی و چیئرمین چوہدری اختر ضیاء نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک پاکستان میں ریاست کا چوتھا ستون کہلانے والی صحافی کمیونٹی عدم تحفظ کا شکار ہے حکومت علاقائی صحافیوں کو تحفظ دینے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے ضلع قصور میں حق سچ کی آواز کو دبانے کے لیے آئے روز صحافیوں کو قتل کیا جاتا رہا ہے اور انتظامیہ کی ملی بھگت سے ناجائز مقدمات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جرائم پیشہ عناصر کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے لیکن حکومت مسلسل خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے ہم آئی جی پنجاب پولیس ڈی آئی جی شیخوپورہ رینج ڈی پی او قصور سے مطالبہ کرتے ہیں کہ
    پھولنگر میں قتل ہونے والے ہمارے صحافی بھائی سعید کے قاتل جبکہ للیانی میں صحافی محمد حسین کے خلاف ناجائز مقدمہ اور پتوکی میں صحافی غلام رسول پر تشدد کے ملزمان اور قصور میں کیبل سے نجی چینل کو دانستہ بند کرنے والوں کو فوری قانون کے کٹہرے میں لایا جائے

  • مکھیوں کا راج شہری بیماریوں میں مبتلاء

    مکھیوں کا راج شہری بیماریوں میں مبتلاء

    قصور
    شہر اور گردونواح میں پھل و سبزیوں کی دکانوں پر مکھیوں کی بھرمار،شہری بیمار فوڈ اتھارٹی کام کرنے سے لاچار
    تفصیلات کے مطابق قصور شہر اور گردونواح میں پھل و سبزی کی دکانوں پر مکھیوں نے ڈیرے جما لئے ہیں جس سے شہری مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں اوپر سے ضلع بھر کے ہسپتالوں میں مریضوں کی شنوائی بھی نہیں ہو رہی جبکہ پرائیویٹ ہسپتال غریبوں کی پہنچ سے دور ہیں اگر کوئی پھل یا سبزی خریدے تو مکھیوں کی گندی سے پھل و سبزی کا رنگ کالا ہو چکا ہوتا ہے جبکہ دکاندار حضرات کا کہنا ہے کہ ہم پنکھا لگاتے ہیں مگر مکھیاں پھر بھی نہیں اڑتیں اگر جراثیم کش سپرے کریں تو لوگوں کی جانوں کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں لہذا ہم بے بس ہیں جبکہ دوسری جانب مکھیوں کی اتنی زیادی بہتات متعلقہ محکمے کی سپرے نا کرے کی بدولت ہے اور محکمہ فوڈ بھی آنکھیں بند کرکے چین کی نیند سو رہا ہے
    شہریوں نے ڈی سی قصور منظر علی سے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

  • ٹاؤٹ اور خوشامدی مجھ سے دور رہیں

    ٹاؤٹ اور خوشامدی مجھ سے دور رہیں

    قصور
    ٹاؤٹ اور خوشامدی لوگ تھانہ میں آنے سے گریز کریں ایس ایچ او میرے سینئر ہیں ہر کام ان کی مشاورت سے کروں گا ان خیالات کا اظہار الہ آباد میں نئے تعینات ہونے والے ایڈشنل ایس ایچ او محس سندھو نے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کرائم کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے جرائم پیشہ افراد کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا خوشامدی اور ٹاؤٹ قسم کے لوگ میرے پاس آنے سے گریز کریں شرفاء کے لئے میرے دروازے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں ایس ایچ او رمضان ڈوگر میرے سینئر ہیں جو کہ دو جون کو ریٹائرمنٹ لے رہے ہیں میں ہر کام ان کی مشاورت سے کروں گا تمام صحافی میرے بھائی ہیں بے لوث صحافت اور جرائم کی نشاندھی کرنے والے صحافیوں کی میں دل سے قدر کرتا ہوں

  • بھارت کی پھر جارحیت

    بھارت کی پھر جارحیت

    قصور
    بھارت گیدڑ بھبکیوں کے ساتھ آبی جارحیت پر بھی اتر آیا دریائے ستلج میں پھر پانی چھوڑ دیا لوگوں کی فصلیں زیر آب
    تفصیلات کے مطابق اچانک دریائے ستلج میں بڑے پیمانے پر انڈیا نے آبی جارحیت کرتے ہوئے پانی چھوڑ دیا جس سے دریا میں پانی کی سطح 9 فٹ بلند ہو گئی اور سطح بلند ہونے سے سینکڑوں ایکڑ اراضی زیر آب آگئی ہے خاص طور پر گندم کی تیار فصل بھی پانی میں ڈوب کر تباہ ہوگئی ہے مکئی و چارا کی فصلیں بھی متاثر ہو گئی ہیں جس پر لوگ سخت پریشان ہیں
    ہزاروں ایکڑ زرعی اراضی پر تیار فصلیں تباہ ہونے کیساتھ چند دیہاتوں کا زمینی رابطہ بھی منقطع ہو گیا ہے
    دریائے ستلج میں پانی آنے سے کسان پریشان ہو گئے ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ ابھی تک متحرک نہیں ہوئی

  • کشمیریوں کی آہ پوری دنیا کو لے ڈوبی

    کشمیریوں کی آہ پوری دنیا کو لے ڈوبی

    قصور
    کشمیریوں کی آہوں اور سسکیوں نے عرش الہٰی کو ہلا کر رکھ دیا ہے کشمیر کے لاک ڈاؤن کو نظر انداز کرنے پر اللّٰہ تعالیٰ نے پوری دنیا کو لاک ڈاؤن کی طرف دھکیل دیا ہے مسلمان حکمران اگر اب بھی متحد نہ ہوئے تو مزید ذلیل وخوار ہوتے رہیں گے ان خیالات کا اظہار امیدوار برائے ممبر پنجاب بار( قصور سیٹ) چوہدری امجد اقبال خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ مظلوم کی آہیں عرش الہٰی کو ہلا کر رکھ دیتی ہیں مظلوم کی حمایت کرنے سے اجر عظیم ملتا ہے ستر سال سے کشمیریوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں اقوام متحدہ نے بھی آج تک مسلمانوں کی حمایت میں کوئی بھی قدم نہیں اٹھایا اقوام متحدہ کفار کی ایجنٹ بنی ہوئی ہے کشمیر، فلسطین، افغانستان، یمن اور شام وغیرہ میں ظلم و ستم اقوام متحدہ کو کبھی نظر نہیں آیا کشمیر میں مودی کی طرف سے کئے جانے والا لاک ڈاؤن اقوام متحدہ اور دیگر نام نہاد آزادیِ کے علمبرداروں کو نظر نہیں آیا گزشتہ نو ماہ سے کشمیریوں کی زندگی کو عزاب بنا رکھا ہے بے شمار نوجوانوں کو شہید کیا گیا ہے اور لاتعداد نوجوانوں کو عقوبت خانوں میں ڈال کر لا پتہ کر دیا گیا ہے کشمیریوں کی آہوں اور سسکیوں نے اللّٰہ تعالیٰ کے عرش عظیم کو بھی ہلا کر رکھ دیا ہے جس کی وجہ سے اللّٰہ تعالیٰ نے پوری دنیا کو لاک ڈاؤن کی طرف دھکیل دیا ہے ہم سب کو چاہئیے کہ اپنے گناہوں کی اللّٰہ تعالیٰ سے معافی مانگیں اور دنیا بھر میں جہاں بھی کسی پر ظلم ہو تو مظلوم کا ساتھ دینا چاہیے

  • واٹر فلٹریشن پلانٹ بند شہری پریشان

    واٹر فلٹریشن پلانٹ بند شہری پریشان

    قصور
    پریس کلب سے ملحقہ واٹر ٹربائین کئی روز سے بن شہری پینے کے پانی سے محروم انتظامیہ بے بس
    تفصیلات کے مطابق پریس کلب قصور کیساتھ لگی سرکاری واٹر ٹربائن کئی روز سے بند پڑی ہے جس کی وجہ سے واٹر فلٹریشن پلانٹ بند ہو گیا ہے اور شہری پینے کے صاف پانی سے محروم ہو کر رہ گئے ہیں شہریوں نے بتایا کئی روز ہوگئے واٹرٹربائین کص بند ہوئے مگر کسی کو کوئی خیال ٹربائن بند ہونے سے واٹر فلٹریشن پلانٹ بھی بند ہے شہریوں وقاص ;راؤف;عثمان و دیگر نے بتایا کہ جب بھی کوئی پانی بھرنے آتا ہے تو آگے سے ٹربائین بند ہوتی ہے شہری پینے کےصاف پانی سے محروم ہیں صاف پانی نہ ہونے کی وجہ سے سحری و افطار میں بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے کئی دفعہ ٹربائین انچارج سے رابطہ کیا گیا مگر کوئی مثبت جواب نہیں ملا شہریوں نے ڈپٹی کمشنر قصور منظر جاوید سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

  • گندم غریب سے دور

    گندم غریب سے دور

    قصور
    ضلعی انتظامیہ فوٹو سیشن تک محدود جبکہ گندم غریبوں کی پہنچ سے دور ہو گئی ہے ضلع قصور اور اس کے گردونواح میں گندم کی قیمت میں بے بہا اضافہ
    تفصیلات کے مطابق ہاشم علی۔ عالم رشکے والا ۔خالد کیلو والا۔۔محمد نعیم ۔زوالفقار ودیگر نے بتایاکہ گندم کا سرکاری ریٹ 1400 ہے اور گاؤں سہجرہ ۔مبوکی ۔مستےکی۔ نگر۔چندہ سنگھ ۔ماہی والا ۔فتی والا۔ کمال پورہ اور اس کے اردگرد زمینداروں نے من مانی قیمت وصول کرنی شروع کردی ۔زمینداروں کا ریٹ 1600 سے لے کر 1700 تک پہنچ گیا ان گاؤں میں زمینداروں نے کئی سو من گندم اپنے گھروں میں سٹاک کر لی ہے جب غریب عوام کہاں جائے حکومت ہوش کے ناخن لے اگر اسی طرح گندم کی قیمتیں رہی تو غریب عوام کہاں جائے گی ۔قصور کے شہریوں کی وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلی پنجاب اور ڈپٹی کمشنر قصورمنظر علی جاوید سے نوٹس کی اپیل ہے کہ ان زخیرہ اندوزوں کے خلاف فوری کاروائیاں عمل میں لائیں جائیں