Baaghi TV

Category: قصور

  • پتنگ باز رمضان میں بھی متحرک

    پتنگ باز رمضان میں بھی متحرک

    قصور
    سخت گرمی میں بھی لوگ پتنگ بازی سے باز نا آئے قصور پولیس اب تک کئی افراد کے کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کروا چکی مگر شہری غیر سنجیدہ
    تفصیلات کے مطابق قصور شہر میں سخت گرمی میں بھی لوگ پتنگ اڑانے سے باز نہیں آئے حالانکہ اب تک قصور پولیس کی جانب سے سینکڑوں افراد کے خلاف کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت مقدمات کئے ہیں مگر لوگ رمضان اور لاک ڈاؤن میں کام دھندہ نا ہونے کی بدولت پتنگ بازی کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں پتنگ بازی سے چادر و چار دیواری کے تقدس کی پامالی کیساتھ بجلی کی تاروں کو بھی مسئلہ بنتا ہے جس سے بجلی کی فراہمی بھی غیر یقینی ہو کر رہ گئی ہے
    لوگوں نے ڈی پی او قصور سے پتنگ بازوں کے خلاف گھیرا مذید تنگ کرنے کی درخواست کی ہے

  • گورنمنٹ اور کمپنیاں عوام کو چونا لگانے میں

    گورنمنٹ اور کمپنیاں عوام کو چونا لگانے میں

    قصور
    حکومت ٹیکس اور کمپنیاں قیمتیں بڑھانے میں مگن حکومتی دعوے زبانی کلامی لوگ پریشان حکومت و کمپنیاں انجان
    تفصیلات کے مطابق لاک ڈاؤن کی بدولت لوگوں کی آمدن بند ہے جس کے باعث گورنمنٹ نے کئی ٹیکس معاف کرنے کا عندیہ دیا تھا مگر دوسری جانب خود ہی اشیاء پر ٹیکس بڑھا دیا لاک ڈاؤن سے قبل ڈیٹول کی شیشی کی قیمت 85 روپیہ تھی جس میں سے 12.35 روپیہ سیلز ٹیکس تھا اب لاک ڈاؤن کے بعد اسی ڈیٹول کی شیشی کی قیمت 99 روپیہ جبکہ سیلز ٹیکس بڑھا کر 13.30 روپیہ کر دیا گیا ہے گورنمنٹ نے اپنا سیلز ٹیکس 1 روپیہ 25 پیسے بڑھایا ہے جبکہ کمپنی نے شیشی کی قیمت میں 14 روپیہ اضافہ کر دیا ہے لوگ گورنمنٹ کے دوہرے معیار پر سخت نالاں ہیں

  • تاجر شدید پریشان حکومتی تعاون کے منتظر

    تاجر شدید پریشان حکومتی تعاون کے منتظر

    قصور
    کوٹ رادھاکش میں چھوٹے تاجر معاشی طور پر مفلوج ہو کر رہ گئے ہیں لاک ڈاون نے ان کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے
    ان خیالات کا اظہار مرکزی انجمن تاجراں الپاک بازار کے صدر ملک محمد ارشاد ، سرپرست چوہدری محمد ارشاد اسلم ،صدر منیاری مرچنٹ عبدالرشید کلاتھ مرچنٹ محمد افضل شوز مرچنٹ شیخ عرفان زرگر ایسوسی ایشن شہزاد اور دیگر کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتی ہو کیا انہوں نے کہا کہ لاک ڈاون میں تاجروں نے حکومتی ایس او پیز پر مکمل عمل کیا ہے لیکن اب ان کی معاشی حالت بلکل خراب ہو رہی ہے اور اگر حالات اسی طرح چلتے رہے تو وہ فاقہ کشی کا شکار ہو جائیں گے حکومت کو لاک ڈاون میں مذید نرمی پیدا کر کے انہیں محدود پیمانے پر کاروباری مراکز کھولنے کی اجازت دینی چاہیے اور ساتھ ساتھ معاشی معاملات کی بہتری کے لئے بلا سود آسان اقساط پر قرضے بھی جلد سے جلد فراہم کرنے چاہیں جیسا کہ وزیر اعظم نے اپنی تقریر میں وعدہ کیا ہے سو اس وعدے کو پورا کیا جائے تاکہ جلد سے جلد تاجروں کے ساتھ ملکی معیشت میں بھی بہتری آ سکے

  • ایس ایچ او کی بدمعاشی ، صحافیوں کا احتجاج

    ایس ایچ او کی بدمعاشی ، صحافیوں کا احتجاج

    قصور
    سنیئر صحافی محمدحسین کے خلاف جھوٹھا مقدمہ درج کرنے پر صحافیوں کا مصطفی آباد للیانی میں احتجاجی مظاہرہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پریس کلب مصطفی آباد کے سنیئر صحافی محمد حسین کے خلاف پولیس تھانہ مصطفی آباد نے میرٹ کو بالائے طاق رکھتے ہوئے جھوٹا و بے بنیاد مقدمہ درج کیا تھا جس کے خلاف پریس کلب مصطفی آباد کی صحافی برادری نے ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد فاروق احمد رانجھا کی غنڈا گردی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نے پولیس کی غنڈا گردی اور بلیک میلر حملہ آوروں کے خلاف نعرے بازی کی اور جھوٹا مقدمہ خارج کرکے حملہ آور دس افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا،اس موقع پر صدر پریس کلب مصطفی آبادللیانی محمد عمران سلفی ، سرپرست اعلی ڈاکٹر اصغر علی شہزاد، گروپ لیڈر زبیر احمد بھٹی ، سنیئر صحافی شاہد عمر ودیگر صحافیوں نے کہا کہ جھوٹا مقدمہ فوری خارج کرنے اور حملہ آور بلیک میلر دس افراد کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے نیز مظاہرین نے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایچ او فاروق احمد رانجھا جھوٹا مقدمہ درج کرکے نہ جانے کون سے عزائم حاصل کرنا چاہتا ہے،اگر ایسے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرکے صحافیوں کو خاموش کروانا چاہتے ہیں تو یہ ان کی بھول ہے،ہم آئی جی پنجاب، ڈی آئی جی ، وزیر اعلی پنجاب، وزیر اطلاعات، ڈی پی او قصور ودیگر اعلی حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے جھوٹھا مقدمہ خارج کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں، احتجاجی مظاہرہ میں بابا طارق مقبول، سیٹھ محمد حسین، محمد جمیل سندھو،، عبدالقیوم،محمد اکمل کھوکھر،الیاس ملک،سردارہا رون اقبال سندھو، ارشد علی شامی، زرار علی خاں ،واحد ملک،ملک جمیل احمد،منیر احمد بھٹی، ارشد علی جوئیہ،رانا توقیر احمد ، عبدالمنان سلفی، محمد طاہر میو، مہر علی مہران، حافظ محمد طاہر اقبال،مہر مراد علی ایڈووکیٹ،ملک اصغرعلی،ناصر سندھو، حاجی عبدالقادر، چوہدری اشتیاق، آصف امین ، ذوالفقار علی ودیگر صحافیوں کی طرف سے پولیس تھانہ مصطفی آباد کی غنڈا گردی کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی

  • ریوینیو میں کمی کے اسباب

    ریوینیو میں کمی کے اسباب

    قصور
    حکومت کیطرف سے ریلیف پیکج کے باوجود پنجاب بھر کی رجسٹری برانچز اور قصور میں رجسٹریوں کی تکمیل صرف روبرو سب رجسٹرار اور رجسٹریوں کی تعداد محدود کرنے سے رئیل اسٹیٹ بہران کا شکار جائیداد کی خریدوفروخت کی دستاویزات کی تکمیل پر لوکل کمیشن مقرر نہ ہونیکی وجہ سے حکومتی ریونیو میں بھی کمی کا سبب بن گئی

    تفصیلات کے مطابق حکومت کی واضع ہدایت ہے کہ کرونا وائرس خطرہ کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کے تحت زیادہ تعداد میں افراد اکھٹے نہ ہوں اور مہنگائی کے باعث حکومت کی طرف سے منتقلی جائیداد میں خاطر خواہ عوامی ریلیف پیکج کے باوجود اب سب سے بڑی رکاوٹ رجسٹری برانچز میں پیشگی لمبی تاریخوں میں اپوائنٹمنٹ اور دستاویزات کی تکمیل صرف روبرو سب رجسڑار اور لوکل کمیشن بند کرنیکی وجہ بن گئی جسکی وجہ سے منتقلی جائیداد رجسٹریوں اور گورنمنٹ کے ریونیو میں نمایاں کمی واقع ہو رہی ہے اور حکومتی خزانے اور عوام کو نقصان پہنچ رہا ہے یہی وجہ ہےکہ حکومتی ریلیف پیکج کے باوجود زیادہ تر عوام پھر بھی اس پیکج سے محروم رہیگی ہر ضلعی انتظامیہ مارکیٹ کے حساب سے موجودہ شیڈول درستگی اور کم کرنیکے احکامات جاری کرے کیونکہ پاکستان میں رئیل اسٹیٹ ریڈھ کی ہڈی کی حثیت رکھتی ہے جسپر مقامی سماجی ،فلاحی، عوامی، تنظیموں کے سربراہان اور ڈسٹرکٹ بار کے سینئر ووکلا چوہدری محمد اسحاق،محمد یونس کیانی،چوہدری محمد انور ہنجرا،ایم یاسین فرخ،عبدالجبارلنگاہ، ملک عمیر شوکت،حافظ رضوان، ملک بلال،میاں شہباز،ملک عبدالرشید،چوہدری سلیم ساجد،ملک شاہد بشیر،عامر جاوید، بابو انور چوہدری ودیگر معززین ممبران نے وزیر اعلی پنجاب، گورنر پنجاب، صوبائی وزیر مال،چیف سیکرٹری پنجاب، ڈپٹی کمشنر، اے سی،اور متعلقہ حکام بالا سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ کرونا وائرس خطرہ کے پیش نظر دستاویزات کی تکمیل روبرو سب رجسڑار کے ساتھ ساتھ لوکل کمیشن مقرر کرنیکی اجازت کے احکامات جاری کئے جائیں تاکہ عوام کرونا وائرس سے محفوظ رہ سکے اور اس ریلیف پیکج سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہو سکے اور حکومتی ریونیو میں خاطر خواہ اضافہ بھی ہو اور ملک بہت جلد ترقی کی طرف گامزن ہو سکے

  • اندھے قتل کا ڈراپ سین

    اندھے قتل کا ڈراپ سین

    قصور
    پولیس کی پیشہ وارانہ خدمات،تھانہ مصطفی آباد کے علاقہ لکھینیکے کے قریب20روز قبل اندھے قتل کا ڈراپ سین،دوست ہی قاتل نکلا،پیسوں کے لین دین کے تنازعہ پر قتل کیا، ملزم کا اعتراف جرم نوازمروت کی پولیس ٹیموں کو شاباش۔
    تفصیلات کے مطابق 12اپریل کو تھانہ مصطفی آباد پولیس کو اطلاع ملی کہ لکھینیکے گاؤں کے قریب کھیتوں سے ایک نعش نامعلوم مرد جس کو کسی نامعلوم ملزم نے فائرنگ کرکے قتل کردیاہے واقعہ کی اطلاع پا کر فوری تھانہ مصطفی آباد پولیس موقعہ پر پہنچی،حالات واقعات کا جائزہ لیا، نعش کو قبضہ پولیس میں لیا گیا اور پوسٹمارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال روانہ کیا گیا اور نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا گیا۔ مقتول کی شناخت بعد ازاں ارشد عرف راشد ولد خالد قوم جٹ سکنہ بھمبہ کلاں سے ہوئی۔ نامعلوم ملزمان کی گرفتار ی کیلئے ڈی پی اوقصور زاہد نوازمروت کی خصوصی ہدایات، ڈی ایس پی صدر اشفاق حسین کاظمی کی زیر نگرانی، ایس ایچ اومصطفی آبادانسپکٹر محمد فاروق رانجھا و دیگر پولیس افسران پر مشتمل ایک سپیشل ٹیم تشکیل دی۔ تفتیشی ٹیم نے نامعلوم ملزم کو ٹریس کرنے کیلئے جدیدترین ٹیکنالوجی اور روائتی تفتیش کے ہر طریقہ کو اپنایا،کال ڈیٹیل کی مدد سے شک کی بنیاد پرمقتول ارشد عرف راشدکے دوست وحیدولد صدیق سکنہ رائیونڈ لاہور کو شامل تفتیش کیاجس نے دوران تفتیش انکشاف کیاکہ میر اپنے دوست کیساتھ پیسوں کے لین دین پر جھگڑا ہوگیا اور اپنے پسٹل سے فائرنگ کرکے قتل کرکے اسکی نعش کھیتوں میں پھینک دی اور اسکی موٹرسائیکل مصطفی آباد نہر میں پھینک دی۔ تھانہ مصطفی آباد پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر آلہ قتل پسٹل اورمقتول کی موٹرسائیکل برآمد کرلی ہے جس سے مزید تفتیش جاری ہے، تاہم مقتول اور الزام علیہ کی سرگرمیاں بھی مشکوک پائی جارہی ہیں جن کے کریمنل ریکارڈ کے متعلق تحقیقات بھی کی جارہی ہیں۔ ڈی پی اوقصور زاہد نواز مروت نے اندھے قتل میں ملوث نامعلوم ملزمان کوٹریس کرکے گرفتار کرنے پرپولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

  • آئندہ اپنی کارکردگی پر لڑونگا

    آئندہ اپنی کارکردگی پر لڑونگا

    قصور
    الہ آباد
    آئندہ الیکشن میں اپنی کارکردگی کی بنیاد پر لڑونگا 35 کروڑ روپے کے ترقیاتی کام اپنے حلقہ میں مکمل کروا چکا ہوں دو سالہ اقتدار کے دوران کسی تھانہ میں ایک بھی جھوٹی ایف آئی آر درج نہیں کروائی ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر پاپولیشن سردار محمد ہاشم ڈوگر نے اپنے ڈیرے پر سینئر صحافیوں مہر محمد اسماعیل جاوید، چوہدری مشتاق احمد، عبد الباسط حیدری، اشرف شہزاد، ڈاکٹر طفیل عابد، چوہدری ظہیر بابر، شیخ عرفان امین، محمد اقبال کمبوہ، ملک محمد اکرم اور ڈاکٹر عمران صابر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی بے لوث خدمت میرا مشن ہے تھانہ کلچر کی سیاست پر یقین نہیں رکھتا اپنے عرصہ اقتدار میں ہر کام افہام و تفہیم سے کروا رہا ہوں لڑائی جھگڑوں کو طول دینے کی بجائے پنچائیت کے ذریعے صلع کروا دیتا ہوں اپنے دور اقتدار میں کسی تھانے میں ایک بھی جھوٹی ایف آئی آر درج نہیں کروائی اگر کوئی ثابت کر دے تو میں سیاست ہی چھوڑ دوں گا انہوں نے مزید بتایا کہ اپنے حلقہ میں اب تک تقریباًًً 35 کروڑ روپے کے ترقیاتی کام مکمل کروا چکا ہوں مزید کام جاری ہیں اور آئندہ الیکشن میں اپنی کارکردگی کی بنیاد پر لڑوں گا کورونا وائرس کے متاثرین غریب اور مزدور لاکھوں لوگوں کو اب تک وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر ستر ارب روپے سے زائد رقم تقسیم کی جا چکی ہے جس کی پاکستان کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی ستر سال سے اتنا بڑا ریلیف پیکج نہیں دیا گیا بارہ ہزار روپے فی کس وصول کرنے والے غریب عوام عمران خان کو دعائیں دے رہے ہیں

  • صحافی کے خلاف جھوٹا مقدمہ

    صحافی کے خلاف جھوٹا مقدمہ

    قصور
    سنیئر صحافی محمد حسین کے خلاف جھوٹھا مقدمہ خارج کیا جائے، بلیک میل کرنے کےلئے لاہور سے آنے والے دس افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی بجائے صحافی کے خلاف مقدمہ سراسر زیادتی ہے، ہم پولیس کی اس غنڈا گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد، تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ مصطفی آباد نے لاہور سے بلیک میل کرنے کےلئے آنے والے دس افراد کے دباﺅ میں آکرپریس کلب مصطفی آباد کے سنیئر صحافی محمد حسین کے خلاف جھوٹھا مقدمہ درج کردیا، بلیک میلنگ کےلئے آنے والے دس افراد نے ڈاکٹروں کی ملی بھگت سے خود ساختہ میڈیکل حاصل کرنے کے بعد پولیس پر دباﺅ ڈال کر مقدمہ درج کروا لیا، پولیس موقع پرموجود تھی مذکورہ افراد کو کسی قسم کی کوئی چوٹ نہ آئی تھی، اس سلسلہ میں پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈکا ہنگامی اجلاس صدر محمدعمران سلفی کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں جھوٹھا مقدمہ درج کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے آئی جی پنجاب، ڈی آئی جی شیخوپورہ رینج، ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت ودیگر حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے جھوٹھا مقدمہ خارج کرنے کا مطالبہ کیا گیا، اجلاس میں خود ساختہ میڈیکل حاصل کرنے اور بلیک کرنے کےلئے حملہ آورڈاکٹر ذوالفقار ملک، علی رضا، فیصل بھٹی، خضر وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا، اجلاس میں چیئرمین پریس کلب بابا علیم شکیل،جزل سیکرٹری سہیل قمر سندھو، سعید احمد بھٹی، زبیر احمد بھٹی، منیر احمد بھٹی، ڈاکٹر اصغر علی شہزاد، ملک مختار شاہین، ملک محمد اقبال، شاہد عمر، عمر حیات خاں،ڈاکٹر محمد اسلم انصاری، بابا طارق مقبول، سیٹھ محمد حسین، محمد جمیل سندھو،، عبدالقیوم،محمد اکمل کھوکھر،الیاس ملک،سردارہا رون اقبال سندھو، ارشد علی شامی، زرار علی خاں ،واحد ملک،ملک جمیل احمد،منیر احمد بھٹی، ارشد علی جوئیہ،رانا توقیر احمد ، عبدالمنان سلفی، محمد طاہر میو، مہر علی مہران، حافظ محمد طاہر اقبال،مہر مراد علی ایڈووکیٹ،ملک اصغرعلی،ناصر سندھو، حاجی عبدالقادر، چوہدری اشتیاق، آصف امین ، ذوالفقار علی ودیگر صحافیوں کی طرف سے جھوٹھا مقدمہ فوری خارج کرنے کا مطالبہ

  • ذخیرہ اندوزوں کی شامت آ گئی

    ذخیرہ اندوزوں کی شامت آ گئی

    قصور
    محکمہ خوراک سپیشل برانچ اور اسسٹنٹ کمشنر
    انعم زاہد کاا ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن تفصیلات کے مطابق رات 10 بجے کریک ڈاؤن کیا گیا قصور کے گاؤں مرزے والا اور سعد گاؤں میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا جس میں مرزے والا سے 2000 من گندم پکڑی گئی ذخیرہ اندوز غلام نبی کو پولیس نے اسسٹنٹ کمشنر قصور انم زاہد کے حکم پر گرفتار کرلیا اور تھانہ میں بند کر دیا کریک ڈاؤن کی ٹیم میں محکمہ خوراک کے کنٹرولر صغیر علوی انسپیکٹر محمد اکرم اسسٹنٹ کمشنر قصور انعم زاہد اور سپیشل برانچ کے ریاست علی شامل تھے

  • ڈاکو ناکہ لگا کر لوٹنے میں ماہر

    ڈاکو ناکہ لگا کر لوٹنے میں ماہر

    قصور
    سرائے مغل کے نواحی گاؤں کچہ پکہ کے قریب چار مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر ناکہ لگا کر راہ گیروں کو لوٹ لیا مذاحمت پر محمد افضل نامی شخص کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا

    تفصیلات کے مطابق
    کچہ پکہ لاہوریوں والے ٹیوب ویل پر چار مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر راہ گیروں کو لوٹتے رہے جبکہ مزاحمت کرنے پر افضل نامی شخص کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا جیسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ڈاکو نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ مقامی پولیس وارداتیں رکوانے میں ناکام ہو چکی ہے تھانہ سرائے مغل کے علاقے میں چوری ڈاکتی اور قتل کی وارداتوں میں دن بہ دن اضافہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے