Baaghi TV

Category: قصور

  • پولیس گردی سے ایک اور فرد جانبحق

    پولیس گردی سے ایک اور فرد جانبحق

    قصور
    پولیس گردی سے ایک اور جان چلی گئی
    تفصیلات کے مطابق کوٹلی رائے ابوبکر کا رہائشی نواز ولد برکت عمر پچاس سال جو 6 بچوں کا باپ ہے اور جس نے اپنی زمین پر گائے بھینس رکھی ہوئی تھی جن کا دودھ بیچ کر اپنے بچوں کا پیٹ پالتا تھا کچھ عرصہ پہلے مقتول کی زمین پر ایس ایچ او ملک سکندر نے ناجائز قبضہ کیا جس کی انکوائری ڈی پی او زاہد نواز مروت نے کی انکوائری میں ایس ایچ او قبضہ گروپ کا معاون نکلا جس پر ایس ایچ او ملک سکندر کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا مگر اس کے باقی ساتھی تھانہ شیخم میں ڈیوٹی پر موجود رہے اپنے پیٹی بھائی کا بدلا لینے کیلئے نئے ایس ایچ او تھانہ تھہ شیخم انسپکٹر اکبر موقعہ کی انتظار میں رہا مورخہ 2/5/2020 رات کے اندھیرے میں تھانہ شیخم پولیس کی 2 گاڑیوں کے ساتھ مقتول کی حویلی پر ریڈ کیا اور مقتول کو گرفتار کرکے اس پر تشدد شروع کر دیا مقتول کی بیوی اپنے شوہر کو چڑوانے کیلئے پولیس کی منت سماجت کرتی رہی پولیس نے کہا ہم آج اس کا پولیس مقابلہ کرینگے اور مقتول کو اپنے ساتھ لے گئے تھوڑی دیر بعد پولیس واپس آئی اور مقتول کی لاش وہاں پھینک گئی اور اس کا موبائل اس کی بیوی کو دیا اور کہا اس کو ڈاکٹر کے پاس لے جاؤ اور وہاں سے پولیس فرار ہو گئی مقتول کی بیوی نے دیکھا کے اسکا شوہر مر چکا ہے اس نے رونا شروع کردیا مقتول کے بیوی بچوں کا کہنا ہے ہمارے ساتھ بہت ظلم ہوا ہے آئی جی پنجاب وزیر اعلئ پنجاب سے اپیل ہے نواز کے قاتل پولیس ملازمین کو گرفتار کرکے سزا دی جائے

  • اے سی و سماجی کارکن خود لوگوں کے گھروں میں

    اے سی و سماجی کارکن خود لوگوں کے گھروں میں

    قصور
    اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر اور سماجی کارکن شفیق الرحمن غریب لوگوں کیلئے فرشتہ صفت انسان لوگوں کے گھروں میں خود جاکر راشن تقسیم کر رہے ہیں
    تفصیلات کے مطابق اے سی چونیاں عدنان بدر اور سماجی کارکن شفیق الرحمن غریب لوگوں کیلئے فرشتہ صفت انسان بن گئے ہیں غریب غرباء اور مستحق لوگوں کے گھروں میں خود راشن تقسیم کر رہے ہیں ان کے ساتھ دیگر سماجی کارکنان بھی پیش پیش ہیں لوگوں نے اے سی چونیاں عدنان بدر اور سماجی کارکن شفیق الرحمن کی درازی عمر کیلئے دعائیں کیں اور کہا کے ہم مشکل کی اس گھڑی میں ان کے ممنون ہیں جو خود ہمارے گھروں تک راشن پہنچا رہے ہیں یقیناً ہمارے رکھے ہوئے روزوں کا اجر اللہ تعالی ان کو بھی عطا کرے گا

  • گھوڑے گرفتار باقی فرار

    گھوڑے گرفتار باقی فرار

    قصور
    گھوڑا ریس پر جوا پٹرولنگ پولیس کا چھاپہ تین ملزم گرفتار باقی فرار گھوڑے پولیس نے اپنی تحویل میں لے لئے مقدمہ درج تفتیش شروع تفصیلات کے مطابق کوڑے سیال پیٹرولنگ پولیس کے اے ایس آئی عباس علی نے الہ آباد پولیس کو بتلایا کہ مخبر خاص نے اطلاع دی کہ ببر کھائی کے قریب گھوڑوں کی ریس پر جوا لگا ہوا ہے جس پر چھاپہ مارا جائے تو ملزمان موقع پر گرفتار ہو سکتے ہیں جس پر میں نے ہمراہی ملازمین ملک لیاقت، محمد اکمل اور راشد اشرف کیساتھ چھاپہ مار کر اشفاق، رفیق اور ناظم کو گرفتار کر لیا جبکہ باقی ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں الہ آباد پولیس نے گھوڑوں سمیت ملزمان کو اپنی تحویل میں لے کر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے

  • وولٹیج کبھی کم کبھی یکدم

    وولٹیج کبھی کم کبھی یکدم

    قصور
    پتوکی شہر میں گھنٹوں بجلی بند رہنا معمول کا حصہ بن گیا وولٹیج بھی انتہائی کم لوگ شدید پریشان

    تفصیلات کے مطابق پتوکی اور گردونواح میں بجلی کی آنکھ مچولی جاری کبھی کم وولٹیج تو کبھی زیادہ وولٹیج لوگوں کے گھروں کے ٹی وی استرياں ،موٹر پمپ ،فریجیں خراب ہونا شروع ہو گئی ہیں پتوکی سٹی ایریا میں لالا پاک کالونی ،سوہن دی بستی میں بجلی کی آنکھ مچولی کی ہر وقت جاری رہتی ہے جس سے لوگوں کی قیمتی
    چیزیں جل کر خراب ہو رہی ہیں
    لوگوں نے ایس ڈی او واپڈا سٹی پتوکی ،ایکسیئن پھولنگر ،ایس ای قصور فوری سے فوری طور پر نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

  • لوگوں کی مدد کا سلسلہ تاحال جاری

    لوگوں کی مدد کا سلسلہ تاحال جاری

    قصور
    جذبہ خدمت انسانیت کے تحت اہلیان قصور کا اپنے مسلمان بھائیوں و اقلیتی لوگوں کی مدد کا سلسلہ جاری
    تفصیلات کے مطابق حالیہ لاک ڈاؤن کی بدولت غریب دیہاڑی دار مزدور طبقہ بے روزگار ہو کر رہ گیا ہے اور اوپر سے برکتوں والا مہینہ رمضان بھی ہے ایسے میں ان مزدور طبقے کی پریشانیوں کو کم کرنے کیلئے زندہ دلان قصور کا اپنے بھائیوں کی مدد کا سلسلہ جاری ہے جماعت اسلامی قصور ،مرکزی جمیعت اہلحدیث قصور،وکلاء تاجر، اساتذہ ،صحافیوں کے علاوہ پولیس فورس قصور نے بھی لوگوں کے گھروں میں راشن پہنچانے کا سلسلہ برقرار رکھا ہوا ہے مسلمانوں کے علاوہ اقلیتی لوگوں کو بھی راشن تقسیم کیا جا رہا ہے اس کے علاوہ شہروں و دیہاتوں میں لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت مقامی خدمت کمیٹیاں بنا کر بھی اپنے اپنے علاقے کے غرباء و مساکین کی مدد کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے
    مشکل کی اس گھڑی میں مذہبی سیاسی و لوکل کمیٹیوں کا جذبہ ایثار قابل دید ہے

  • بے رحم سیکیورٹی انچارج

    بے رحم سیکیورٹی انچارج

    قصور
    تحصیل کوٹ رادہاکشن میں ریٹائرڈ میجر کی بدولت 35 افراد بھوک و افلاس میں مبتلا
    تفصیلات کے مطابق کوٹ رادہاکشن کے نواح میں واقعہ بیگ برڈ فارم پر 35 عدد سیکورٹی گارڈز کو پانچ ماہ کی تنخواہ سے محروم رکھا گیا ہے میجر ریٹائرڈ عبدالحمید انچارج پکس سیکورٹی کمپنی کے تقریبا 35 سیکورٹی گارڈ بھوک و افلاص میں مبتلا ہوچکے ہیں متاثرہ افراد نے ڈی سی قصور اور وزیر اعلی پنجاب و سیکرٹری لیبر سے میجر عبدالحمید سے جان کی خلاصی کروانے اور اس بے مروت و ظالم سے 5 ماہ کی تنخواہ دلوائے جانے کا مطالبہ کیا ہے

  • اے سی نے مظلوم بے سہارا عورت کی مدد کی

    اے سی نے مظلوم بے سہارا عورت کی مدد کی

    قصور
    ڈی سی قصور منظر علی جاوید کی ہدایت پر م موضع چھبر کی رہاشی خاتون زینب بی بی کو اے سی چونیاں نے گندم واپس دلا دی
    تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر کو اطلاع ملی کہ چھبر کا رہائشی بااثر زمیدار مصطفی زبردستی زینب بی بی نامی غریب خاتون کی فصل گندم چھین کر لے گیا ہے اس پر فوری اسسٹنٹ کمیشنر عدنان بدر چونیاں نے متعلقہ پٹواری اور نمبردار کی موجودگی میں اراضی کی تصدیق کی جس پر بااثر زمیدار ناجائز قبضہ کرکے فصل گندم ہتھیانہ چاہتا تھا موقعہ پر ڈی سی قصور منظر علی جاوید کی ہدایت پر اراضی واہ گزار کرواتے ہوئے گندم غریب خاتون کے حوالے کر دیا

  • پھندا لگی ایک اور  لاش برآمد

    پھندا لگی ایک اور لاش برآمد

    قصور تھانہ بی ڈویژن کی حدود کوٹ پیراں میں نامعلوم نوجوان کی پھندا لگی لاش برآمد
    تفصیلات کے مطابق تھانہ بی ڈویژن کی چوکی پرانی سبزی منڈی کے بلکل قریب کوٹ پیراں میں رات گئے پھندا لگی نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے نوجوان کی عمر 30 سے 35 سال کے درمیان ہے پولیس نے لاش کو فوری قبضہ میں لے کر کاروائی شروع کر دی ہے تاکہ پتہ چل سکے قتل یا خود کشی کی گئی ہے ہومیسائیڈ ٹیم مصروف تفتیش لاش پوسٹ مارٹم کے لئیے ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے

  • پبلک پراسیکیوشن سیکریٹری کا دورہ

    پبلک پراسیکیوشن سیکریٹری کا دورہ

    قصور
    سیکرٹری پبلک پراسیکیوشن پنجاب نبیل جاوید کا دورہ قصور
    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں صوبائی سیکرٹری پبلک پراسیکیوشن پنجاب نبیل جاوید نے گزشتہ روز قصور کا خصوصی دورہ کیا اور ڈپٹی کمشنر کمیٹی روم میں گندم خریداری مہم کی صورتحال کا جائزہ لیا
    منعقدہ اجلاس کی صدارت کی صوبائی سیکرٹری پبلک پراسیکیوشن نبیل جاوید نے کی اور اطمینان کا اظہار کیا اور ہدایت جاری کیں کہ رواں ہفتے کے دوران سوفیصد باردانہ کے اجراء کو یقینی بنایا جائے اور مقررہ ٹارگٹ کو پورا کرنے کیلئے تمام وسائل دستیاب لائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کے حقوق کے تحفظ کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے اور گندم ذخیرہ اندوزی کرنیوالوں کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔ بعدازاں صوبائی سیکرٹری نبیل جاوید نے ڈپٹی کمشنر منظر جاوید علی اور دیگر متعلقہ افسران کے ہمراہ گندم خریداری مرکز سٹی قصور کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر کسانوں کی وی جانیوالی سہولیات کا جائزہ لیا اور ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا

  • پھول مرجھا گئے لوگ پریشان

    پھول مرجھا گئے لوگ پریشان

    قصور
    چونیاں میں کروناوائرس کے پھیلاؤ اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے پھولوں کا کاروبار تباہ ہوگیا زمینداروں کی کھڑی فصلیں، زمینوں پر ہی سوکھ گئیں۔ ان خیالات کااظہار صدرآل پنجاب فلوریکل کلچر کسان اتحاد سردارسرفرازاحمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے میڈیانمائندگان کو بتایا کہ کروناوائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے پھولوں کی پیداوار کرنے والے کسانوں کی کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں اور کسان بدحالی کا شکار ہوچکے ہیں۔ کسانوں کے پاس آنے والی فصل کے بیج، کھاد اور دیگر اخراجات کے پیسے بھی اس وقت موجود نہیں ہیں۔ پورے پاکستان میں اس شعبہ سے لاکھوں لوگ وابستہ ہیں اور اپنا روزگار حاصل کررہے تھے۔ مارچ، اپریل کے مہینوں میں پھولوں کی فصل کرونا وائرس اور حکومتی لاک ڈاؤن کی وجہ سے تباہ و برباد ہوگئی ہیں۔ کیونکہ حکومتی ایس او پیز کے مطابق فلاورمنڈیاں، فلاوردوکانیں اور شادی ہال بند ہیں جس کی وجہ سے کسانوں، بیوپاریوں اور دوکانداروں کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔ کسان بھاری نقصان سے دوچارہونے کے ساتھ ساتھ بیج اور کھاد ڈیلروں کے مقروض بھی ہوچکے ہیں۔ فلوریکل کلچر شعبے کی بقاکے لئے حکومت فوری طور پر ریلیف پیکج اور بغیر سود کے آسان شرائط پر پھول کاشت کرنے والے کسانوں کو قرضے دے تاکہ یہ کسان آئندہ اس شعبے کی بقااورترقی کے لئے فارمنگ کرسکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ صدرپاکستان اور وزیراعظم فلوریکل کلچر سے جڑے ہوئے کسانوں کو درپیش مشکلات کا نوٹس لیتے ہوئے کسانوں کے لئے ریلیف پیکج کا اعلان بھی کریں