قصور پولیس میں تقرریاں اور تبادلے
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت نے 8 ایس ایچ اوز کے تقرر وتبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں جن میں سب انسپکٹر محمد اسلم کو بی ڈویژن سے ایس ایچ او سٹی پھولنگر جبکہ سب انسپکٹر محمد امجد کو ایس ایچ او بی ڈویژن انسپکٹر میاں غلام فرید کو راجہ جنگ سے ایس ایچ او صدر قصور جبکہ انسپکٹر رانا حسیب کو صدر قصور سے ایس ایچ او کنگن پور انسپکٹر محمد شہادت کو انچارج ہومیسائیڈ یونٹ چونیاں سے ایس ایچ او راجنگ سب انسپکٹر آصف نذیر کو روشن بھیلہ سے ایس ایچ او گنڈاسنگھ والا جبکہ سب انسپکٹر آصف جاوید کو روشن بھیلہ سب انسپکٹر محمد ذوالفقار کو کنگن پور سے سی آئی اے یونٹ قصور تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دئیے
Category: قصور

قصور پولیس میں تقرریاں و تبادلے

خونی سڑک پر ایک اور حادثہ
قصور
پنجاب کی سب سے زیادہ خونی سڑک رائیونڈ قصور روڈ پر ایک اور حادثہ
تفصیلات کے مطابق کل شام 6 بجے کے قریب غریب اٹھیل پور کے مقام پر ایک تیز رفتار موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے کنٹینر سڑک سے نیچے درختوں سے سے جا ٹکرایا جس کے نتیجے میں کنٹینر کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ڈرائیور کو نکالنے کی کوشش کی مگر کنٹینر کا اگلا حصہ اندر کی طرف دھنس چکا تھا لوگوں نے نے ریسکیو 1122 کو کال کی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر آدھے گھنٹے کی مشقت سے کنٹینر کے اگلے حصے کو کاٹ کر ڈرائیور کو کو باہر نکالا اور ہسپتال منتقل کیا ڈرائیور کی ٹانگ ٹوٹ گئی اور شدید چوٹیں آئیں اس سڑک پر حادثات کی بڑی وجہ سڑک کا مکمل ٹوٹ جانا اور سڑک کا کم چوڑا ہونا ہے جسکی بدولت آئے روز حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں
تحصیلدار کے چہیتے بدمعاش باپ بیٹا
قصور
چونیاں تحصیل آفس کا نائب قاصد اہل محلہ کے لئے عذاب بن گیا ادھار اور کم ریٹس پر سامان نہ دینے پر اپنے اہل محلہ کی بند دکانوں کو نائب تحصیلدار کے ہاتھوں ہزاروں روپیہ کے جرمانے کروا دیئے نائب تحصیلدار اور نائب قاصد کے خلاف قانونی کارروائی کے لئے مقامی شہری نے ڈی سی قصور کو درخواست دے دی
تفصیلات کے مطابق الہ آباد کے محلہ فیصل آباد کے رہائشی ملک اکرم ظفر نے ڈی سے قصور کے نام ایک دی گئی درخواست میں الزام عائد کیا ہے کہ میرا محلے دار نور احمد جو کہ تحصیلدار آفس میں نائب قاصد ہے نور احمد اور اس کے بیٹے احمد نے اہل محلہ کا جینا حرام کر رکھا ہے ادھار اور کم ریٹس پر گوشت، سبزی اور کریانہ کا سامان نہ دینے پر دھمکیاں لگاتے رہتے ہیں ملک اکرم ظفر نے درخواست میں لکھا ہے کہ میں نے اپنے گھر میں ایک چھوٹی سی کریانہ کی دکان بنا رکھی ہے نور محمد اور اس کا بیٹا احمد اکثر بلیک میل کرتے رہتے ہیں گزشتہ روز میں روزہ کی حالت میں دوپہر کو دکان بند کر کے سو رہا تھا کہ نائب قاصد کے بیٹے احمد نے دروازے پر دستک دی اور کہا کہ آپ کو پانچ ہزار روپے جرمانہ ہو گیا ہے میں گھر سے باہر نکلا تو دیکھا نائب قاصد نور محمد نائب تحصیلدار کی گاڑی کی ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھا ہوا تھا اور مسکرا کر کہہ رھا تھا کہ ہم سے پنگا لو گے تو آپ کو جیل بھی بھجوا دیا جائے گا جیل کی دھمکی سے ڈر کر میں نے پانچ ہزار روپے دے دیئے ملک اکرم ظفر نے ڈی سی قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ واقع کی غیر جانبدارانہ انکوائری کروائی جائے اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے پر نائب تحصیلدار اسامہ امانت اور نائب قاصد نور محمد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اسامہ امانت سے جب صحافیوں نے سوال کیا کہ گھر میں قائم ایک بند دکان کو نائب قاصد کی ذاتی عداوت پر پانچ ہزار روپے جرمانہ کیوں کیا تو وہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکے اور اپنے مؤقف میں بتایا کہ دکان واقع ہی بند تھی ایک روز قبل خریداری کروائی گئی تھی واضح رہے کہ مذکورہ دکان نائب قاصد نور محمد کے محلہ میں موجود ہے اور نور محمد کے قریبی رہائشی تمام دکاندار سبزی، گوشت اور کریانہ والے باپ بیٹے کی حرکتوں سے تنگ آ چکے ہیں
ڈپٹی کمشنر کا اچانک دورہ
قصور
ڈپٹی کمشنر قصور منظر جاوید کا صبح سویرے سبزی و فروٹ منڈی کا اچانک دورہ کیا اور انتظامات چیک کئے
تفصیلات کے مطابق آج صبح سبزی و فروٹ منڈی میں ڈپٹی کمشنر قصور نے مختلف اشیاء کی قیمتوں اور معیار کا جائزہ لیا اور منڈی میں کورونا سے بچاؤ کے حوالے سے کئے گئے حفاظتی انتظامات کو بھی چیک کیا
ڈپٹی کمشنر نے منڈی میں خریداروں سے قیمتوں کے بارے میں دریافت کیا اور کسان پلیٹ فارم پر کسانوں کو دی جانیوالی سہولیات کا بھی جائزہ لیا اس کے علاوہ سبزی و فروٹ منڈی میں صفائی ستھرائی اور سٹاف کی حاضری کو بھی چیک کیا اور کہا کہ عوام کو معیاری اور مقررہ ریٹس پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی کیلئے ضلعی انتظامیہ ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے
ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کی سرزنش اور گندم کو فوری طور پر خریداری مراکز پر پہنچانے کی ہدایت کی
ڈپٹی کمشنر قصور نے کالج و منڈی روڈ سے اپنی نگرانی میں ناجائز تجاوزات کو ختم کروایا اس کے علاوہ دفعہ 144کیخلاف ورزی پر ایک موبائل شاپ کو سیل کر کے دوکاندار کیخلاف مقدمہ درج کرنیکا حکم دے دیا
جعلی روح افزاء برآمد
قصور
تھانہ صدر قصور پولیس کی کاروائی اور فوڈ اتھارٹی کی جعلی روح افزا مشروب بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ سینکڑوں جعلی بوتلیں برآمد
تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر اور فوڈ اتھارٹی قصور نے دوران کاروائی رمضان المبارک میں روح افزا کا جعلی مشروب بنانے والے دو ملزمان کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے 400 سے زائد جعلی روح افزا مشراب کی بوتلیں برآمد
ملزمان شہر قصور اور اسکے گردونواح میں جعلی مشروب کی بوتلیں فروخت کرتے تھے کھارا چونگی پر ایک بہت بڑا کریانہ سٹور بھی چلا رہے ہیں
تھانہ صدر قصور پولیس نے مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے
ہسپتالوں میں مریض اچھوت
قصور
ضلع بھر کے بی ایچ یو آر ایچ سی پر مریضوں کیساتھ اچھوتوں جیسا رویہ لاک ڈاؤن کی بدولت بے روزگار لوگ مذید پریشان
تفصیلات کے مطابق قصور میں ضلع بھر کے تمام بیسک ہیلتھ یونٹس اور رورل ہیلتھ سنٹرز میں مریضوں کیساتھ اچھوتوں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے چونکہ یہ تمام سنٹرز دیہاتوں اور قصبوں میں ہوتے ہیں اور زیادہ تر آبادیوں سے باہر قائم ہیں اس لئے ان کے عملے کو کوئی بھی پوچھنے والا نہیں جانے والے مریض سے صرف مرض پوچھی جاتی ہے وہ بھی ایک چھوتے سے سوراخ میں دور سے ہی اور مرض بتانے پر دو چار گولیاں دے کر فارغ کر دیا جاتا ہے مریض کا کوئی بلڈ بریشر،نبض کی رفتار و درجہ حرارت چیک نہیں کیا جاتا دوائی بھی صرف ڈسپنسر ہی دے رہے ہیں باقی میڈیکل آفیسرز مریض کے سامنے آنے کے بھی روادار نہیں مریضوں کے پوچھنے پر بتایا گیا کہ کرونا کے بچاؤ کی حفاظتی کٹس ہمارے پاس موجود نہیں ہیں لہذہ ہم مریض کو ہاتھ نہیں لگا سکتے
اس ساری صورتحال پر لوگ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن سے سوال کر رہے ہیں کی کیا کمیشن کا کام صرف ڈسپنسروں ڈی ایچ ایم ایس و حکماء کو اتائی قرار دے کر پکڑنا ہی رہ گیا ہے ان میڈیکل آفیسرز جو کہ لاکھوں روپیہ ماہانہ تنخواہ لیتے ہیں کو پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کب پوچھے گا
لوگوں نے وزیر اعلی پنجاب اور وزیر صحت سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے
اندھے قتل کا سراغ پولیس کو شاباش
قصور
پولیس کی پیشہ وارانہ خدمات جاری چند روز قبل خاتون کے اندوہناک قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا لوگوں کا اظہار تشکرتفصیلات کے مطابق تھانہ بی ڈویژن کے علاقہ سلیم ٹاؤن میں نامعلوم ملزمان نے چند روز قبل خاتون کو بے دردی سے قتل کر کے لاش پھینک دی تھی خاتون کی شناخت ذاہرہ بی بی سکنہ رہائشی حنفیہ سکول قصور سے ہوئی تھی جس پر تھانہ بی ڈویژن پولیس نے اے ایس پی سٹی ڈاکٹر عبدالحنان کی خصوصی ہدایات پر اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم بلال کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا ہے
. تھانہ بی ڈویژن پولیس نے ملزم بلال کے اعتراف جرم کے بعد مزید تفتیش شروع کر دی ہے جس سے مذید گرفتاریاں متوقع ہیں
آن لائن کلاسیں سٹارٹ پی ٹی سی ایل خراب
قصور
پتوکی کے نواحی علاقے حبیب آباد اور گردونواح میں پی ٹی سی ایل کا نظام بری طرح متاثر طالب علم پریشانتفصیلات کے مطابق حبیب آباد میں PTCL کی تاریں اور کھمبے دہائیوں پرانے ہونے کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جن کی بدولت آئے روز تاریں ٹوٹ جاتی ہیں اور سارا نظام درہم برہم ہو کر رہ جاتا ہے
جبکہ دوسری جانب حکومت کی طرف سے طالب علموں کی آن لاٸن کاسیں توشروع کر دی گئی ہیں مگر تیز ترین انٹرنیٹ سروس PTCL کی سروس ناکام ہو چکی ہے جس کی بدولت طالب علم مہنگے انٹرنیٹ پیکجز لگانے پر مجبور
شہریوں نے اعلٰی احکام سے نوٹس کی اپیل کی ہے
رمضان احترام میں ہوٹل مالکان
قصور
ضلعی انتظامیہ قصوراحترام رمضان آرڈیننس پر عملدرآمد کروانے کے لئے پر عزم
احترام رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی پر چونیاں میں کاروائی کی گئی
تفصیلات کے مطابق احترام رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی پر کھلے 08 ہوٹلز سیل کر دیئے گئے
یہ ہوٹلز تحصیل چونیاں کے نواحی علاقوں چھانگا مانگا، الہ آباد، ارزانی پور میں سیل کئے گئے ہیں جبکہ چھ ہوٹل مالکان کو حراست میں لے لیا گیا کاروائی اے چونیاں عدنان بدر نے خود کی
قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی تاکہ
رمضان المبارک کے مقدس، بابرکت اور رحمتوں والے ماہ میں کسی کو بھی احترام رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی کی دوبارہ جرآت نا ہو سکے
ڈپٹی کمشنر قصور منظر علی جاوید نے چاروں تحصیلوں کے اے سی صاحبان کو سختی سے رمضان آرڈیننس پر عمل درامد کروانے کے آرڈر جاری کر دئیے









