Baaghi TV

Category: قصور

  • ملزم ناجائز اسلحہ سمیت گرفتار

    ملزم ناجائز اسلحہ سمیت گرفتار

    قصور
    تھانہ کنگن پور پولیس کی کاروائی اسلحہ برآمد ملزم گرفتار

    جناب زاہد نواز مروت صاحب ڈی پی او قصور ، جناب شمس الحق دُرانی صاحب ڈی ایس پی چونیاں سرکل کی ہدایات کے پیش نظر ملک دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے انچارج چوکی شامکوٹ سب انسپکٹر رضوان اور اُسکی ٹیم نے ایک شخص مسمی آصف علی ولد امانت علی سکنہ موضع حسنہ کو راستہ شارع عام پر ناجائز اسلحہ بندوق بارہ بور کے ساتھ ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے اور نمائش اسلحہ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے مقدمہ کا اندراج کر دیا۔
    اہل علاقہ نے مقامی پولیس کے ایکشن کو بے حد سراہا ہے ۔

  • ہتھکڑی لگوا کر بقایا جات وصول کروائے جائیں

    ہتھکڑی لگوا کر بقایا جات وصول کروائے جائیں

    قصور
    پاکستان کسان اتحاد قصور کی اے سی چونیاں و ایس پی انویسٹی گیشن قصور سے ملاقات
    تفصیلات کے مطابق پاکستان کسان اتحاد ضلع قصور کے وفد کی ضلعی صدر چوہدری تبسم پرویز بھلر اور نائب صدر چوہدری اختر ضیاء اور حاجی محمد لوط جنرل سیکرٹری قصور کی قیادت میں اے سی چونیاں محمد عدنان بدر ، ڈی سی قصور اور ایس پی انویسٹی گیشن قصور ڈاکٹر فہد سے ملاقات
    برادرز شوگر مل کے مالک حاجی نشاط کو گرفتاری کے بعد ہتھکڑیاں لگا کر زمین پر بٹھایا جائے اور کسانوں کے بقایا جات وصول کروائے جائیں

  • بینکوں کے باہر سی سی ٹی وی کیمرے تک نصب نہیں

    بینکوں کے باہر سی سی ٹی وی کیمرے تک نصب نہیں

    قصور
    پرائیویٹ و نجی بینکوں میں سیکورٹی کے انتظامات ناقص متعدد مرتبہ واقعات رونماء ہونے کے باوجود بینکوں کی سیکورٹی پر توجہ نہ دی جاسکی تاجر برادری کا انتظامیہ کے اعلیٰ افسران سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق قصور،چونیاں پتوکی الہ آباد ، تلونڈی ، ارزانی پور ، شامکوٹ میں بنکوں میں سیکورٹی کے انتظامات نہ ہونے کے برابر ہیں مقامی انتظامیہ شاید کسی بڑے واقعے کے انتظار میں ہے بالخصوص تاجر برادری منشاء آڑھتی ، محمد خالد ، محمد منیر ، سیٹھ شوکت ، حاجی اشرف و دیگر نے صحافیوں سے بتایا کہ بینکوں سے لین دین کرنے پر ہم گھبراتے رہتے ہیں اکثر بینکوں میں سیکیورٹی کا نظام نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے مقامی انتظامیہ کے لوگ بھی نجی پرائیویٹ بینکوں کے عملے کو پوچھتے تک نہیں لاکھوں کروڑوں روپے ببینکوں یں پڑے ہوتے ہیں جبکہ اتنی بڑی رقم ہونے کے باوجود متعدد بینکوں کی سیکیورٹی ناقص ترین ہوتی ہے الہ آباد سمیت دیگر مقامات پر قائم بینکوں میں سیکورٹی کے ناقص ترین انتظامات ہیں اور سی سی ٹی وی کیمرے نصب نہ ہونے پر تاجروں نے ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے تاکہ ہم کسی بڑے واقعے سے بچ سکیں

  • تجاوزات کی بھرمار مگر کوئی نا سدباب

    تجاوزات کی بھرمار مگر کوئی نا سدباب

    قصور
    الہ آباد میں غلہ منڈی کا راستہ قصور روڑ اور پارکنگ پر قبضہ مافیا سے ناجائز قبضہ ختم نا کروایا جا سکا
    تفصیلات کے مطابق عرصہ دراز سے راستہ غلہ منڈی اور غلہ منڈی کا پارکنگ کی جگہ پر قانون کی نظر میں آنے کے با وجود واگزار نہ ہو سکی غلہ منڈی کے آڑھتیان کی اے سی چونیاں سے امیدیں دم ٹوڑنے لگی اور مایوسی کے بادل منڈلانے لگے الہ اباد میں اج تک کسی افسر سے چوک الہ آباد میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کی جرات نا ہوئی تھی مگر اے سی چونیاں عدنان بدر نے یہ کر کے عملی جامعہ پہنا بھی دیا تھا مگر نا جانے کن طاقتوں کے بل بوتے پر غلہ منڈی کا راستہ 40 فٹ اور پارکنگ کی جگہ قبضہ مافیا سے واگزار نہ ہو سکی

  • دن ہو یا رات ٹریفک جام عوام پرشان

    دن ہو یا رات ٹریفک جام عوام پرشان

    قصور
    سرکلر روڈ بلہے شاہ پر ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا وجہ یک طرفہ سڑک پر دو طرفہ ٹریفک کی روانی اور موبائل ساپش و بینکوں کے باہر کھڑی موٹر سائیکلیں
    تفصیلات کے مطابق قصور میں سرکلر روڈ بلہے شاہ پر ہر وقت ٹریفک جام رہتی ہے جس کی سب سے بڑی وجہ یک طرفہ سڑک پر دو طرفہ ٹریفک کی روانی اور بینکوں و موبائل شاپس کے باہر کھڑی موٹر سائیکلیں ہیں حالانکہ اس چوک میں ٹریفک اہلکار بھی موجود ہوتا ہے مگر پھر بھی سرعام ون وے کی خلاف ورزی ہوتی ہے جس سے ٹریفک جام رہتی ہے اس روڈ پر ٹریفک ایم اے جناح روڈ اور للیانی اڈہ سے ہوتی ہوئی دربار بابا بلہے شاہ کی طرف گزرتی ہے مگر انتظامیہ اور سٹی ٹریفک پولیس قصور کی نااہلی کی بدولت لوگ لنڈہ بازار سے دربار بابا بلہے شاہ سے ہوتے ہوتے ہوئے گزرتے ہیں جس سے ون وے کی خلاف ورزی ہوتی ہے لنڈہ بازار سے للیانی اڈہ جانے کیلئے گھیرو کھوہ سے بیرون کوٹ رکندین سے راستہ ہے مگر لوگ روز ون وے کی خلاف ورزی کرکے ٹریفک جام کروانے کا باعث بنتے ہیں
    ڈی سی قصور اور ڈی ایس پی ٹریفک نوٹس لیتے ہوئے ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیں

  • اے ڈی سی آر کا دورہ

    اے ڈی سی آر کا دورہ

    قصور
    وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایات‘اے ڈی سی آر عابد حسین بھٹی کا اراضی ریکارڈ سینٹراور ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ
    سٹاف کی حاضری کو چیک کیا اور شہریوں کو دی جانیوالی تمام سہولیات کا جائزہ لیا‘عوام الناس کی خدمت اور ریلیف کی فراہمی کیلئے تمام وسائل نیک نیتی،ایمانداری اور خلوص نیت سے سرانجام دیئے جائیں
    وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عابد حسین بھٹی کا اراضی ریکارڈ سینٹرقصور اور ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ، سٹاف کی حاضری کو چیک کیا اور شہریوں کو دی جانیوالی تمام سہولیات کا جائزہ لیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عابد حسین بھٹی نے گزشتہ روز اراضی ریکارڈ سینٹر قصور کا اچانک دورہ کیا اور وہاں پر تمام افسران و ملازمین کی حاضری کو چیک کیا اور شہریوں کو دی جانیوالی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اراضی ریکارڈ سینٹر پر آنیوالے شہریوں سے انکے مسائل بھی دریافت کئے اور متعلقہ افسران کو حکم دیا کہ عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ سہولیات باہم پہنچائی جائیں اور لوگوں کی خدمت اور ریلیف کی فراہمی کیلئے تمام وسائل نیک نیتی،ایمانداری اور خلوص نیت سے سرانجام دیئے جائیں اور اس سلسلے میں کسی قسم کی سستی اور غفلت کو ہرگز برداشت نہیں کیاجائیگا۔بعدازاں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عابد حسین بھٹی نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری کو چیک کیا اور ہسپتال میں صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اپنے دورہ کے دوران ایمرجنسی‘بچہ وارڈ‘سرجیکل وارڈ‘آؤٹ ڈور‘میڈیکل سٹورز اورہسپتال کے دیگر حصوں کا معائنہ کیا اور مریضوں کو دی جانیوالی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہسپتال میں آنیوالے مریضوں اور انکے لواحقین سے طبی سہولیات بارے بھی دریافت کیا اور ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ دکھی انسانیت کی زیادہ سے زیادہ خدمت کی جائے اور اس سلسلے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔

  • خاتون ڈکیٹ گینگ متحرک علاقے میں خوف و ہراس

    خاتون ڈکیٹ گینگ متحرک علاقے میں خوف و ہراس

    پتوکی اور  چونیاں میں ڈاکو گیںنگ سر گرم دو کس خواتین سمیت چار ڈاکوءوں نے اسلحہ کے زور پر چونیاں کی رہائشی خاتون  کو اسلحہ کے زور پر  زبردستی کار میں بٹھا کر لے گے 

    ڈاکو گینگ خواتین نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا اور نقدی و کانوں کی بالیاں چھین کر خاتون کو کھڈیاں روڈ چھوڑ پر کر فرار ہوگئے 

    فیصل کالونی چونیاں کے رہاٸشی سابق نمبردار اصغرعلی آراٸیں کی اہلیہ سبزی لینے کیلئے منڈی جارہی تھی کہ ایک کار اسکے برابر آکر رکی اور کارمیں موجود  2 کس نامعلوم خواتین اور 2 ڈاکوٶں نے پسٹل دکھا کر کار میں بٹھا لیا
    اور  تشدد کا نشانہ بناتے ہوۓ کانوں کی بالیاں اور نقدی چھین لی اور کھڈیاں روڈ پر چھوڑ کر فرار ہوگئے 

    تھانہ سٹی چونیاں پولیس وارداتیں کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہوگئی شہریوں نے ڈی پی او قصور سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا

  • شراب کی بڑی کھیپ پکڑی گئی

    شراب کی بڑی کھیپ پکڑی گئی

    قصور
    نیو ائیر نائٹ کے لئے شراب کی سپلائی کرنے والا رنگے ہاتھوں گرفتار
    تفصیلات کے مطابق الہ آباد پولیس نے نیو ائیر نائٹ پر لاکھوں روپے کی شراب پکڑ لی
    پولیس نے یسین عرف کوبرا نامی شخص سے شراب کی بڑی کھیپ پکڑ کر ملزم کو گرفتار کرلیا ملزم کے خلاف مقدمہ درج
    پولیس تھانہ الہ آباد نے مخبر خاص کی اطلاع پر چھاپہ مارکر کنگن پور روڈ سے 90 لیٹر شراب اور بوتلیں برآمد کر لیں
    ملزم یسین عرف کوبرا ہیپی نیو ایئر پر شراب فروخت کررہا تھا شراب الہ آباد چونیاں کے علاوہ قصور تک سپلائی کرنی تھی مذید تفتیش جاری ہے

  • ڈی پی او قصور کا اعلان

    ڈی پی او قصور کا اعلان

    قصور ڈی پی او کی نیو ائیر نائٹ کے حوالے سے گفتگو
    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت نے کہا ہے کہ نیو ائیر نائٹ پر ہلڑ بازی، ہوائی فائرنگ، آتش بازی، ون ویلنگ اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی
    شہریوں کے آرام میں خلل ڈالنے والے سیدھے جیل جائے گے
    نیو ایئر نائٹ کے حوالے سے سیکورٹی انتظامات مکمل کر لئے گے ہیں سیکورٹی پلان جاری کر دیا گیا ہے
    ڈی پی او قصور نے شہریوں سے کہا کہ لوگوں کی زندگی میں دکھ درد دینے کی بجائے سکون پہنچائیں اور خود بھی قانون کے شکنجے سے بچیں

  • چونیاں میں ڈاکو راج برقرار

    چونیاں میں ڈاکو راج برقرار

    قصور
    چونیاں میں ڈاکو راج قائم
    چار نامعلوم ڈاکوٶں نے گھر والوں کو باندھ کر پورے گھر کا صفایا کر دیا۔

    چونیاں کی معروف سماجی شخصیت عبدالشکور بھٹی کے بڑے بھاٸی عبدالغفور بھٹی کے گھر ڈکیتی کی واردات میں چار نامعلوم مسلح ڈاکو عشا ٕکے وقت گھر میں دیواریں پھلانگ کر داخل ہوٸے ڈاکوٶں نے گھر والوں کو ایک کمرے میں بند کر کے موباٸل فون چھین لٸیے دورانِ ڈکیتی ڈاکو 385 تولے زیور ، چار لاکھ پچھتر ہزار روپے نقدی رقم اور ایک عدد موباٸل V 70 PRO لیکر کر فرار ھو گٸیے پولیس نے 4 نامعلوم مسلح ڈاکوٶں کے خلاف مقدمہ درج کرتے ھوٸے جاٸے وقوعہ پر پہنچ کر چھان بین شروع کردی ایس ایچ او تھانہ سٹی چونیاں ذوالفقار بھٹی نے ڈاکوٶں کو جلد پکڑنے کی یقین دہانی کرواٸی ہے