Baaghi TV

Category: قصور

  • باپ نے اپنا بچہ قتل کرکے اغواء کی رپٹ درج کروا دی

    قصور
    تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے معصوم بچے کے قتل کو بے نقاب کر دیا قصور پولیس کی پریس کانفرنس
    تفصیلات کے مطابق 5 سالہ احسن کے اغوا کا ڈراپ سین ہو گیا احسن کا باپ ہی اپنے بیٹے کا قاتل نکلا
    مقتول کے والد غلام محی الدین نے اپنے بیٹے حسن کو قتل کرنے کے بعد تھانہ سٹی پتوکی میں اغوا کا مقدمہ درج کروایا تھا
    تھانہ سٹی پتوکی پولیس کی بروقت کاروائی پر والد کے انکشاف پر کل صبح 4 بچے لاش برآمد
    باپ نے بچے کو قتل کرکے لاش مانگا منڈی کے قریب کھیتوں میں پھینک دی تھی
    ابتدائی تفتیش کے دوران مقتول بچے کا والد نفسیاتی مریض ظاہر ہوتا ہے جس سے مذید تفتیش جاری ہے

  • حبیب آباد پولیس چوکی جرائم کا گڑھ

    قصور
    پتوکی تھانہ کی چوکی حبیب آباد میں جرائم مسلسل بڑھنے لگے پولیس بے بس لوگ قیمتی چیزوں سے محروم ہونے لگے

    تفصیلات کے مطابق حبیب آباد پولیس چوکی تھانہ صدر پتوکی کی حدود میں دن بدن چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہو رہا ہے
    گزشتہ رات حبیب آباد کے رہائشی ملک محمد اشرف کے گھر چوری کی واردات ہوئی چوروں نے رات کی تاریخی میں گھر کا صفایا کر دیا چور نقدی رقم اور قیمتی موبائل فون اور زیورات لے کر فرار ہو گئے جس کا علم اہل خانہ کو چند گھنٹوں بعد ہوا تو انہوں نے
    پولیس چوکی حبیب آباد کال کی تو پولیس 2 گھنٹوں بعد پہنچی
    اہل خانہ نے ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

  • پولیس لائزن آفیسر کی کامیابی

    قصور گمشدہ بچہ قصور پولیس نے دھونڈ کر ورثاءکے حوالے کر دیا

    تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل چونیاں سے گزشتہ روز شعیب نامی بچہ لاپتہ ہو گیا جس کی گمشدگی کی درخواست اس کے والد نے تھانہ الہ آباد میں درج کروا دی
    شعیب گھومتے پھرتے الہ آباد شہر میں پہنچ گیا جہاں لوگوں نے اس کی اطلاع پولیس کو دی تو تھانہ الہ آباد کی پولیس ہونے والے بچے شعیب کو پولیس ٹیم نے بچے سے پوچھ گچھ کے بعد اسے تھانہ چونیاں کے پولیس لائزن آفیسر سعید سندھو تک خود پہنچا دیا جہاں سے اس کے والدین اسے اپنے ساتھ لے گئے
    شعیب کے والدین اور لوگوں نے پولیس تھانہ چونیاں اور پولیس تھانہ الہ آباد کا شکریہ ادا کیا

  • ایسا چوک کہ جس میں ٹریفک اہلکار بھی بے بس

    قصور
    الہ آباد چوک میں 24 گھنٹے رش رہنا معمول ٹریفک پولیس خواب غفلت میں لوگ پریشان

    تفصیلات کے مطابق الہ آباد چوک میں ہر روز ہر وقت ٹریفک جام رہنا معمول بن چکا ہے مقامی شہریوں کا پیدل چلنا بھی محال ہوچکا ہے بچے بوڑھے اور خواتین خاص طور پر اس ٹریفک جام سے پریشان ہیں ہر روز دن اور رات میں کئی کئی گھنٹے ٹریفک جام رہتی ہے ضلعی و تحصیل انتظامیہ کے ساتھ سٹی ٹریفک پولیس بھی پوری طرح ناکام ہو چکی ہے شہری اس مشکل کا سامنا بہت عرصے سے کر رہے ہیں
    کئی روز سے چوک میں کوئی ٹریفک پولیس اہلکار نظر نہیں آ رہا
    حتی کہ کوئی بھی ٹریفک اہلکار اپنی ڈیوٹی اس چوک میں سر انجام دینے کو تیار نہیں علاقہ مکینوں کا ڈی سی قصور اور اے سی چونیاں شبیر احمد ڈوگر سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ ہے تاکہ شہریوں کی مشکل دور ہو سکے

  • موٹر سائیکل سوار جانبحق

    .

    قصور
    چونیاں میں ٹریفک حادثہ موٹر سائیکل سوار جانبحق

    تفصیلات کے مطابق چونیاں میں الہ آباد روڈ پر سڑک پر مسافر کوچ نے موٹر سائیکل سوارکو کچل دیا جو کہ موقع پر ہی م توڑ گیا کوسٹر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے جانبحق ہونے والے شحض کی شناخت ڈھنگ شاہ کے رہائشی سیف اللہ کے نام سے ہوئی ہے

  • مسیحے نجکاری کے خلاف ہو گئے

    قصور
    سرکاری ہسپتالوں کی نجی کاری کے خلاف ینگ کنسلٹنٹ ایسوسی ایشن کا احتجاج
    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سرکاری ہسپتالوں کو نجی اداروں کے ماتحت کرنے کا پروگرام چل رہا ہے کچھ ہسپتال تو باقاعدہ طور پر نجی کمپنیوں کو دے دیئے گئے ہیں جیسا کہ رائیونڈ کا ٹی ایچ کیو ہسپتال ملک کی معروف دواساز کمپنی انڈس کو دیا گیا ہے ایسے ہی باقی سرکاری ہسپتالوں کو مختلف کمپنیوں کو دے کر ان کی نجکاری کی جائے گی جس پر قصور ینگ کنسلٹنٹ ایسوسی نے احتجاج کیا اور قصور کے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں احتجاجی بینرز بھی لگا رکھے ہیں
    واضع رہے کہ محکمہ صحت میں پہلے ہی پنجاب رورل سپورٹ پروگرام کے تحت ہزاروں ملازمیں بھرتی کئے گئے ہیں ان ملازمیں ریٹائرڈ ہونے پر نا تو پنشن ملتی ہے اور نا ہی جی پی فنڈ اور پنجاب رورل سپورٹ پروگرام ضلع قصور کے ملازمین ابھی تک پچھلے 5 ماہ کی تنخواہ سے بھی محروم ہیں
    ایک ملازم نے نام نا بتانے کی شرط پر باغی ٹی وی بتلایا کہ ہمیں انچارچ قصور رورل سپورٹ پروگرام ڈاکٹر ثمرہ نے کہا ہے کہ اگر آپ نے کوئی احتجاج کرنے کی کوشش کی تو آپ کو نوکری سے فارغ کر دیا جائیگا اور تنخواہ بھی نہیں دی جائے گی

  • منشیات فروش گرفتار

    قصور
    کوٹ رادہاکشن میں منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ

    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی سرکل عالم شیر جاوید کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ کوٹ رادہاکشن رائے ناصر عباس کی سربراہی میں چوکی انچارج سٹی سب انسپکٹر سید افتخار بخاری نے منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے بھمبہ کے رہائشی بدنام زمانہ منشیات فروش آصف کو چونگی نمبر 6 کے قریب گرفتار کر کے اس سے 1320 گرام چرس برآمد کرلی
    ملزم اس سے قبل بھی منشیات فروشی کے مقدمات میں مطلوب تھا

  • سکول کی طالبات خاکروب کے فرائض دینے پر مجبور

    قصور کی تحصیل چونیاں کے سکولوں میں طالبات صفائی کرنے پر مجبور سی او ایجوکیشن بے خبر
    تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ماڈل پرائمری سکول موضع رکھ جھوک تحصیل چونیاں کی طلباء سے روزانہ کی بنیاد پر ہیڈ مسٹریس نے سکول سے باہر بازار کی صفائی کروانا معمول بنا لیا ہے کئی بار اہل علاقہ نے معصوم بچیوں کو سکول سے باہر جھاڑو لگاتے دیکھا ہے غریب والدین پرائیویٹ سکولوں کی فیس نہیں دے سکتے جس کی وجہ سے وہ اپنی بچیوں کو سرکاری سکول میں پڑھنے کے لیے بھیجتے ہیں تاکہ ان کی بیٹیاں پڑھ لکھ سکیں مگر سرکاری سکولوں میں تعلیم کی بجائے ان سے سکولوں کے اندر تو صفائی کروائی ہی جاتی ہے مگر جہالت کی انتہا کہ اب باہر سڑکوں پر بھی خاکروبوں والا کام سکول کی طلباء سے کروایا جا رہا ہے
    جو کہ محکمہ ایجوکیشن کے منہ پر بدنما داغ سے کم نہیں
    محکمہ ایجوکیشن کے اعلی آفیسر خاموش تماشائی بنے اپنے دفتروں تک ہی محدود ہیں وزیر اعلی پنجاب وزیر تعلیم پنجاب نوٹس لیں تاکہ غریبوں کی بچیاں اپنی تعلیم بہتر طریقے سے حاصل کر سکیں

  • دھان کی کٹائی اور گندم کی بوائی متاثر

    قصور
    حالیہ بارشوں کے سلسلہ کی بدولت دھان کی کٹائی شدید متاثر گندم کی بوائی متاثر ہونے کا خدشہ
    تفصیلات کے مطابق قصور اور گردونواح میں گزشتہ ہفتے سے وقفے وقفے سے ہلکی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور پچھلے ماہ سے دھان کی کٹائی بھی جاری ہے بارش ہونے سے دھان کی کٹائی رک جاتی ہے اور کھڑی و کٹی ہوئی فصل کے سوکھنے کا انتظار کرنا پڑتا ہے مگر ایک دو دن بعد پھر بارش شروع ہو جاتی ہے اور فصل پھر گیلی ہو جاتی ہے جس کی بدولت اس سال دھان کی کٹائی کافی تاخیر کا شکار ہو گئی ہے جس کی بدولت گندم کی بوائی کے متاثر ہونے کا بھی شدید خدشہ ہے

  • موٹر سائیکل ڈکیت گینگ خوف کی علامت

    قصور
    پتوکی میں چوری ڈکیتی عروج پر پولیس بے بس شہری عدم تحفظ کا شکار
    تفصیلات کے مطابق انور کالونی میگا روڑ پر دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے گھر کے آگے بیٹھے دانش منیر واپڈا ملازم سے گن پؤائنٹ پر مبلغ 80 ہزارنقدی اور قیمتی موبائل فون چھینا جس پر دانش نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے اسے ڈرانے کیلئے ہؤائی فائرنگ شروع کر دی اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے فائرنگ سے اہل علاقہ میں خوف ہراس پھیل گیا جس پر اہل علاقہ نے ریسکیو 15 پر کال کی تو پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی
    اہل علاقہ نے بتایا کہ پتوکی میں موٹر سائیکل سوار ڈکیت گینگ پولیس سے بے قابو ہو چکا ہے اور شہریوں کیلئے خوف کی علامت بن چکا ہے