Baaghi TV

Category: قصور

  • 28000 آبادی کی حالت زار

    قصور
    ضلع قصور کے سب سے بڑے گاؤں اور یونین کونسل کی حالت زار
    ضلع قصور کا سب سے بڑا اور نزدیکی گاؤں کھارا جسے اب گاؤں کہنا بھی مناسب نہیں کیونکہ اس کی آبادی تقریبا 28000 ووٹ 11300 قصور شہر سے فاصلہ 3 کلومیٹر قصور بائی پاس سے فاصلہ صرف ڈیڑھ کلومیٹر اور مین فیروز پور روڈ سے 2 کلومیٹر ہے مگر اس کی سڑکوں کی حالت انتہائی ابتر ہے پچھلے 20 سال قبل بننے والی بھلو کھاڑا روڈ سڑک انتہائی خراب ہے اور کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہے لوگوں کے قیمتی وقت کیساتھ گاڑیوں کا نقصان اور حادثات معمول بن گیا ہے اہلیان دیہہ کا کہنا ہے کہ جب سے یہ سڑک بنی ہے تب سے اب تک اس کی مرمت نہیں کی گئی جس کی بدولت یہ سڑک بلکل ختم ہو گئی ہے جس سے اہل دیہہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے لوگوں نے بتلایا کہ اب تک کئی بار اس مرمت بارے اعلی حکام کو بتلایا گیا ہے مگر کوئی عمل درآمد نہیں ہورہا لہذہ وزیر اعلی پنجاب اور ڈی سی قصور نوٹس لے کر ہی مشکل حل کریں

  • خطرناک حادثہ مگر

    قصور
    راجہ جھنگ کے قریب حادثہ
    تفصیلات کے مطابق قصور رائیونڈ روڈ پر راجہ جھنگ نہر کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل ٹریکٹر کے نیچے آگئی جس سے موٹر سائیکل مکمل کچلی گئی مگر خوش قسمتی سے موٹر سائیکل سوار کو معمولی چوٹیں آئیں جسے فوری طور پر سول ہسپتال راجہ جھنگ پہنچا دیا گیا جہاں اس کہ حالت خطرے سے باہر ہے
    حادثہ موٹر سائیکل کی تیز رفتاری سے پیش آیا

  • سودی کاروبار کا خاتمہ

    قصور میں سود کا کاروبار کرنے والی الیکڑونکس کی دوکاندار کو عدالت نے بےدخلی کا حکم دے دیا عدالت نے 45 دن کے اندر نعیم الیکٹرونکس کو مالک کی جائیداد خالی کرنے کا حکم دیا

    تفصیلات کے مطابق ریلوے روڈ قصور پر واقع نعیم الیکڑونکس کی سود کے کاروبار اور دوکان کے مالک زبیر کے کیس کی سماعت مکمل کرتے ہوئے سول جج فرسٹ کلاس ملک محمد رستم علی نے حکم دیا کہ مذکورہ دوکاندار 45 روز کے اندر ملازمین کے نام پر کرائے پرحاصل کی گئی دوکان مالک زبیر قصوری کو واپس کرے
    یاد رہے کہ نعیم الیکٹرونکس قصور شہر میں وسیع پیمانے پر الیکڑونکس کا سامان شہریوں کو بھاری سود پر دے کر لوٹ مار کر رہا ہے جس کی بابت دوکان مذکورہ کے مالک زبیر قصوری نے اس کے خلاف اپنی دوکان خالی کرنے کا کیس دائر کر رکھا تھا

  • ٹھیکے دار کی بے شرمی

    قصور
    چونیاں محکمہ ہائی وے کا ٹھیکیدار بیماریاں پھیلانے میں پیش پیش
    تفصیلات کے مطابق محکمہ ہائی وے چونیاں کا ٹھیکیدار بیماریاں پھیلانے میں پیش پیش ہے چونیاں تا جمبر مین روڈ جو تعمیراتی کام کی وجہ سے ویسے ہی عوام کے لئے وبال جان بنا ہوا ہے اس پر ٹھیکیدار محکمہ ہائی وے کا گندے نالے سے سیوریج کا پانی بھر کر مین شاہراہ پر دن میں تین سے چار دفعہ چھڑکاؤ کرتا ہے جس کی وجہ سے خطرناک بیماریاں جنم لے رہی ہیں عوامی و سماجی حلقوں نے انتظامیہ اور دیگر اداروں کو اپنا احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا کہ روڈ پر ٹریفک کی آمد و رفت کی وجہ سے گرد و غبار اٹھنے کی وجہ سے شہری مختلف قسم کی سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں اور اوپر سے اس گندے پانی کے چھڑکاؤ کی بدبو اور اس میں چھپی گندگی سے مذید بیماریاں جنم لے رہی ہیں
    لوگوں نے کہا کہ ہم اعلیٰ احکام سے اپیل کرتے ہیں کہ اس گندے پانی کے چھڑکاؤ کو جلد از جلد روکا جائے اور تعمیراتی کام کو جلد از جلد مکمل کروایا جائے

  • غنڈہ پولیس اہلکار

    قصور
    الہ اباد پنجاب پولیس کا اہلکار خادم حسین تعینات چھانگا مانگا نے عوام کو لوٹنے کے نرالے طریقے ایجاد کر لیے
    تفصیلات کے مطابق ماجد علی نے الہ اباد میں صحافیوں کو بتایا کہ خادم حسین جو کہ موضع جیتے کوٹ کا رہائشی ہے اور محکمہ پنجاب پولیس تھانہ چھانگا مانگا میں تعینات ہے نے بطور امانت 92 ہزار روپے دودھ دینے کے لئے وصول کیئے اور اب نہ ہی سائل کی رقم دیتا ہے اور نہ ہی دودھ اور الٹا ناجائز مقدمات میں پھنسانے کی دھمکیاں دے رہا ہے متاثرہ ماجد علی نے مزید بتایا کہ میں نے حصول انصاف کے لیے متعلقہ تھانہ میں درخواست دی ہوئی ہے

  • قیمتی بھینس چوری

    قیمتی بھینس چوری

    قیمتی بھینس چوری ہو گئی
    تفصیلات کے مطابق موضع اوراڑہ خورد کے رہائشی مجاھد رحمانی کی قیمتی بھینس چور رات کی تاریکی میں چوری کرکے لے گئے مجاھد رحمانی سابق جنرل کونسلر یونین کونسل اوراڑہ گزشتہ رات اپنے گھر میں اپنے جانوروں کے پاس سو رہا تھا کہ رات 2 بجے کے قریب اس کی آنکھ کھلی تو معلوم ہوا کہ سب سے قیمتی بھینس غائب ہے اور گھر کا دروازہ بھی کھلا ہے مجاھد کے شور کرنے پر اہل دیہہ اکھٹے ہو گئے اور بھینس کی تلاش شروع کر دی جو کہ تاحال نہیں ملی پولیس تھانہ راجہ جھنگ چوکی اوراڑہ مصروف کاروائی ہے

  • ناقص کھانوں سے لوگ بیمار

    ناقص کھانوں سے لوگ بیمار

    قصور
    الہ اباد میں ناقص کھانے اور سو گنا زائد ریٹ
    تفصیلات کے مطابق الہ اباد پکھوکی شنواری ہوٹل تلونڈی میں ناقص دودھ کی چائے سے شہری بیمار ہونے لگے مگر فوڈ اتھارٹی کے افسران اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی پراسرار خاموشی سے شہری پریشان
    شہریوں کا کہنا ہے کہ اے سی چونیاں کو بھی سیاسی پریشر ہے جس کی وجہ سے ہوٹل مالکان کی بدمعاشی عروج پر ہے ایک تو کھانا انتہائی ناقص ہوتا ہے دوسرا قیمت بھی بہت زیادہ وصول کی جاتی ہے
    اہلیان علاقہ نے ڈی سی قصور سے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

  • راشی ڈسپنسر کی کہانی

    قصور
    راجہ جھنگ کے سول ہسپتال میں ڈسپنسر کرپشن میں ملوث
    تفصیلات کے مطابق قصور کی میونسیپل کمیٹی راجہ جھنگ میں واقع رورل ہیلتھ سنٹر کا ڈسپنسر غیاث احمد کرپشن کا بے تاج بادشاہ نکلا اس ڈسپنسر نے پورے عملے سمیت ہسپتال کو یرغمال بنا رکھا ہے جس کی بدولت عملہ ہسپتال نے نام نا ظاہر کرنے پر بتلایا کہ خیاث احمد دوائیاں بیچ دیتا ہے اور ہسپتال کے دیگر فنڈ بھی کھا جاتا ہے اور اپنے با اثر روابط کی بدولت ہمیں ڈراتا دھمکاتا بھی ہے جس کی اطلاع بذریعہ میڈیا ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر منصور تک پہنچی جس نے فوری عمل کرتے ہوئے انکوائری کمیٹی بنا دی ہے جو تحقیقات کرکے اصل بات کا پتہ چلائے گی

  • سڑک کنارے آگ

    سڑک کنارے آگ

    قصور
    الہ آباد انتظامیہ کی ہٹ دھرمی عروج پر
    لوگ دمہ،سانس اور آنکھوں کی موزی امراض میں مبتلا ہونے لگے
    کوڑا کرکٹ اٹھانے کی بجائے چوک میں ہی آگ لگا دی جاتی ہے
    عوام کا شدید احتجاج
    تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی الہ آباد کے عملہ کی ہٹ دھرمی اور نااہلی عروج پر ہے بار ہا صفائی ستھرائی کے معاملات کی نشاندہی کی گئی ہے لیکن سی او میونسپل کمیٹی اور متعلقہ سٹاف کی نااہلی اور ہٹ دھرمی کی وجہ سے شہر کچرا منڈی
    کا منظر پیش کر رہا ہے اور اب تو کوڑا کرکٹ اٹھانے کی بجائے اسے چوک میں مین روڑ پر ہی آگ لگا دی جاتی ہے جس کی وجہ سے آلودگی میں مذید اضافہ ہو رہا ہے میونسپل کمیٹی کی اس بدانتظامی اور نااہلی پر عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے اہلیان الہ آباد نے اے۔سی چونیاں سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

  • نالیاں تالاب بن گئیں

    نالیاں تالاب بن گئیں

    قصور کے نواحی گاؤں ساندہ میں نالیاں تالاب بن گئیں
    تفصیلات کے مطابق قصور کا نواحی گاؤں ساندہ کسی جوہڑ کا منظر پیش کر رہا ہے اور ایسا کئی ماہ سے ہو رہا ہے پورے گاؤں کی گلیاں پانی اگل رہی ہیں جس سے کئی گھروں میں پانی داخل ہو جاتا ہے وجہ صرف یونین کونسل کی نا اہلی ہے جوکہ صفائی فنڈ کے پیسے ہڑپ کر جاتے ہیں اور تکلیف بیچارے دیہاتیوں کو اٹھانی پڑتی ہے
    گاؤں کے سماجی کارکن محمد پرویز نے بتایا کہ ہم لوگوں نے اب تک ڈی سی قصور کو 3 مرتبہ تحریری درخواست بھی دی ہے مگر کوئی عمل نہیں ہوا
    لہذہ ہماری مشکل کا ازالہ کیا جائے