قصور پولیس کا لاپتہ افراد کا اپنوں سے ملوانے کا سلسلہ جاری
تفصیلات کے مطابق کل تھانہ سٹی پتوکی پولیس کو ہلہ چوک سے گھر کا راستہ بھٹکی لڑکی ملی جس کا ذہنی توازن درست نہیں تھا اور وہ اپنا نام و پتہ بھی نہیں بتا سکتی تھی
تھانہ سٹی پتوکی نے خدمت خلق کے جذبے کے تحت لواحقین کی تلاش شروع کر دی سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی اور مساجد میں اعلانات بھی کروائے گئے پولیس کی مسلسل 3 گھنٹوں کی کوشش کے بعد شمع بی بی دختر عبدالرزاق سکنہ مرالی ہٹھاڑ کی شناخت ہونے پر ورثاء کے حوالے کر دیا گیا
ورثاء نے پولیس کا شکریہ ادا کیا
Category: قصور
-

3 گھنٹوں میں پولیس نے لڑکی کو گھر والوں سے ملوا دیا
-

فری میڈیکل کمپلیکس قائم
قصور
چھانگا مانگا کے نواح بھاگوکی میں غریبوں کیلئے فری میڈیکل کمپلیکس
تفصیلات کے مطابق چھانگا مانگا کے نواحی گاؤں بھاگوکی میں نئے قائم شد گوہر میڈیکل کمپلیکس کے بانی و مالک ڈاکٹر راءو ذوالقرنین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری اولین ترجیح غریب لوگ ہیں ہمارے میڈیکل کمپلیکس کے دروازے غریبوں کیلئے 24 گھنٹے کھلے ہیں کسی بھی غریب کو کوئی بھی مرض ہوئی ہم اللہ کے فضل اور مدد سے فری علاج کرینگے باقی صاحب حیثیت افراد سے پیسے وصول کیئے جائینگے وہ بھی معقول تاکہ لوگوں کو صحت کی اچھی سہولیات مل سکیں -

ڈاکٹر کی گاڑی چوری
قصور
چونیاں میں گاڑی چوری کی واردات
تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل چونیاں شہر میں تھانہ سٹی سے چند قدم کے فاصلے پر واقع عمر ہسپتال کے سامنے رات تقریباً گیارہ بجے ڈاکٹر نواب دین کی کار نمبری LEA-06-5433 کلر سلور نہ معلوم چور لے اڑے
سٹی پولیس اور ڈولفن فورس کا رات بھر گشت ہونے کے باوجود گاڑی چوری ہو جانا محکمہ پولیس کی کارکردگی پر ایک دفعہ پھر سوالیہ نشان ہے کیونکہ چونیاں شہر میں بچوں کے اغواء اور قتل کے بعد ڈولفن فورس کو تعینات کیا گیا ہے حالانکہ چونیاں کے علاوہ ضلع قصور کے کسی بھی شہر اور تحصیل میں ڈولفن فورس تعینات نہیں -

PTI کسی عذاب سے کم نہیں
قصور
پی ٹی آئی کی حکومت کسی عذاب سے کم نہیں
راہنما پی ایم ایل این تلونڈی سردار راحیل ڈوگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کسی عذاب سے کم نہیں لوگ مہنگائی سے فاقوں پر مجبور ہو گئے اور حکمرانوں کو ملک کی کوئی پرواہ نہیں کل تک دھرنے دینے والے آج دھرنوں کو حرام کہہ رہے ہیں تاریخ کے اندر اس قدر مہنگائی کبھی نا تھی جتنی موجود دور حکومت میں ہے لوگ تبدیلی کے جھوٹے نعرے کی حقیقت جان چکے ہیں اور اب ان سے تائب بھی ہو رہے ہیں اگلی حکومت ن لیگ کی ہی ہو گی -

واٹر سپلائی بند
قصور واٹر سپلائی کی موٹر ایک ماہ سے بند
تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی گاؤں مہالم کلاں میں واٹر سپلائی کے ٹھیکیدار نے واٹر سپلائی کا بل ادا نہیں کیا جس کی بدولت لیسکو اہلکار میٹر اتار کے لے گئے تقریبا ایک ماہ ہو گیا ہے لوگ واٹر سپلائی کے پانی سے محروم ہیں جبکہ یونین کونسل کے سیکریٹری اور ٹھیکیدار کے کان پر جوں تک نہیں رینگی
لوگوں نے ڈی سی قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ ٹھیکدار سے پیسے لے کر بل بجلی ادا کیا جائے تاکہ لوگوں کو واٹر سپلائی سے پانی میسر ہو سکے -

90 لیٹر شراب برآمد
قصور
چونیاں سے 90 لیٹر شراب برآمد
تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل چونیاں کے ڈی ایس پی شمس الحق درانی کی خصوصی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ صدر چونیاں قاسم جاوید نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے دو بدنام زمانہ شراب کشید و فروخت کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے 90 لیٹر دیسی شراب برآمد کر لی
ملزمان کے خلاف تھانہ صدر چونیاں میں مقدمات درج کر کے کاروائی شروع کر دی گئی ہےڈی ایس پی چونیاں شمس الحق درانی نے ایس ایچ او تھانہ صدر چونیاں قاسم جاوید اور انکی ٹیم کو شاباش بھی دی.
-

ہوائی فائرنگ مہنگی پر گئی
قصور تھانہ اے ڈویژن کی حدود میں غنڈہ راج
تفصلات کے مطابق قصور کے تھانہ سٹی اے ڈویژن کی حدود کوٹ رکندین میں ملزمان چاندی کمہار اور ساتھیوں کی سرعام فائرنگ شہریوں نے فائرنگ کی اطلاع 15 پر فوری دی جس کے نتیجے میں پولیس نے علاقہ کوٹ رکن دین خان میں آکر گولیوں کے خول برآمد کرلیئے
ملزمان دو موٹرسائکلیوں پر آئے اور دہشتگردی کامظاہرہ کرتے ہوئے اندھا دھبد ہوائی فائرنگ شروع کر دی جس سے اہل علاقہ میں خوف وہراس پیدا ہو گیا جس پر علاقے کے کونسلر اور پی ٹی آئی کے رکن مہر لطیف نے ایف آئی آر درج کروانے کے لیے درخواست تھانہ اے ڈویژن میں دے دی ہے جس کے نتیجے میں ایک ملزم کو نامزد کیا گیا ہے اور تین ملزمان نامعلوم
ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں جب میڈیا کی ٹیم نے اس واقعہ کے مطلق ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن میاں وحید عارف سے بات کی توایس ایچ او کا کہنا تھا کہ میرے علاقے میں کسی غنڈے کو اس طرح کے کام کرنے سے پہلے سوبار سوچنا ہوگا میں ان ملزمان کے خلاف ان شاء اللہ سخت قانونی کارروائی کرونگا تاکہ عوام خود کو محفوظ محسوس کریں
اہلیان علاقہ نے پولیس کا شکریہ ادا کیا -

کولڈ درنکس پھر مہنگی
قصور
خود ساختہ مہنگائی کی لہر برقرار
تفصیلات کے مطابق قصور اور گردو نواح میں دکانداروں کی من مانیاں جاری گورمے کی ایک لیٹر کی بوتل پر کمپنی کی طرف سے درج قیمت 55 روپیہ ہے جبکہ دکاندار حضرات گاہکوں سے 60 روپیہ وصول کر رہے ہیں اسی طرح پیپسی و کوکا کولا کی تمام بوتلوں پر درج قیمت سے 5 یاں 10 روپیہ اضافی وصول کیئے جا رہے ہیں مہنگائی کے مارے لوگ مذید پریشان لوگوں کا ڈی سی قصور اور علاقہ جات کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سے کاروائی کا مطالبہ ہے -
اینٹی کرپشن کا چھاپہ
قصور
اینٹی کرپشن کا چھاپہ اس دفعہ ڈی ایچ کیو ہسپتال زد میں
تفصیلات کے مطابق قصور فنانس اینڈ بجٹ آفیسر کا بدنام زمانہ غریب نواز گرفتار کر لیا گیا
اینٹی کرپشن کے اہلکاروں نے چھاپہ مار کر غریب نواز کو گرفتار کیا
غریب نواز کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا
غریب نواز 50000 روپیہ رشوت کی مد میں لیتے ہوے رنگے ہاتھوں گرفتار ہوا
پچاس ہزار بل پاس کروانے کی مد میں ٹھیکدار سے وصول کر رہا تھا -
سر عام پرچی جواء
قصور تھانہ سٹی اے ڈویژن کی حدود میں جواء میچ پرچی گیم دانہ جاری پولیس خاموش تماشائی
تفصیلات کے مطابق قصور لنڈا بازار میں جواء گیم میچ پرچی کئی سالوں سے ہو رہی ہے اسلام عرف اسلامی نامی شخص روزانہ مارکٹ کی چھت پر سرعام جواء کرواتا ہے اور اپنے ٹاؤٹ مافیا کی مدد سے پرانا شناختی کارڈ روڈ پر بھی اپنے آدمی کھڑے کرکے ڈیلی لاکھوں روپے اکھٹے کر رہا ہے عوامی سماجی ،دینی اور مذہبی تنظیموں نے ڈی پی او قصور سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے
جواء کروانے والے شخص کے کئی پرچے بھی درج ہیں مگر پولیس اس کے اڈے کو بند کروانے میں ناکام ہے اڈے کا مالک اسلام عرف اسلامی کا کہنا ہے کے میں پولیس کو منتھلی دیتا ہوں کوئی میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتا