Baaghi TV

Category: قصور

  • سڑک کنارے آگ

    سڑک کنارے آگ

    قصور
    الہ آباد انتظامیہ کی ہٹ دھرمی عروج پر
    لوگ دمہ،سانس اور آنکھوں کی موزی امراض میں مبتلا ہونے لگے
    کوڑا کرکٹ اٹھانے کی بجائے چوک میں ہی آگ لگا دی جاتی ہے
    عوام کا شدید احتجاج
    تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی الہ آباد کے عملہ کی ہٹ دھرمی اور نااہلی عروج پر ہے بار ہا صفائی ستھرائی کے معاملات کی نشاندہی کی گئی ہے لیکن سی او میونسپل کمیٹی اور متعلقہ سٹاف کی نااہلی اور ہٹ دھرمی کی وجہ سے شہر کچرا منڈی
    کا منظر پیش کر رہا ہے اور اب تو کوڑا کرکٹ اٹھانے کی بجائے اسے چوک میں مین روڑ پر ہی آگ لگا دی جاتی ہے جس کی وجہ سے آلودگی میں مذید اضافہ ہو رہا ہے میونسپل کمیٹی کی اس بدانتظامی اور نااہلی پر عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے اہلیان الہ آباد نے اے۔سی چونیاں سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

  • نالیاں تالاب بن گئیں

    نالیاں تالاب بن گئیں

    قصور کے نواحی گاؤں ساندہ میں نالیاں تالاب بن گئیں
    تفصیلات کے مطابق قصور کا نواحی گاؤں ساندہ کسی جوہڑ کا منظر پیش کر رہا ہے اور ایسا کئی ماہ سے ہو رہا ہے پورے گاؤں کی گلیاں پانی اگل رہی ہیں جس سے کئی گھروں میں پانی داخل ہو جاتا ہے وجہ صرف یونین کونسل کی نا اہلی ہے جوکہ صفائی فنڈ کے پیسے ہڑپ کر جاتے ہیں اور تکلیف بیچارے دیہاتیوں کو اٹھانی پڑتی ہے
    گاؤں کے سماجی کارکن محمد پرویز نے بتایا کہ ہم لوگوں نے اب تک ڈی سی قصور کو 3 مرتبہ تحریری درخواست بھی دی ہے مگر کوئی عمل نہیں ہوا
    لہذہ ہماری مشکل کا ازالہ کیا جائے

  • وارداتیں نا رک سکیں

    قصور
    حبیب آباد چونیاں روڈ پر وارداتوں کا سلسلہ نہ رک سکا

    گزشتہ رات ڈاکوؤں نے معتدد افراد کو لوٹ لیا اور فائرنگ بھی کرتے رہے
    ڈاکوؤں کے تشدد سے کاشف نامی نوجوان شدید زخمی
    زخمی نوجوان کو پتوکی ہسپتال لیجایا گیا جہاں حالت زیادہ خراب ہونے پر اسے لاہور ریفر کردیا گیاہے
    گزشتہ روز بھی اسی روڈ پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ٹرک ڈرائیور جاں بحق ہوگیا تھا
    پولیس وارداتوں کو کنٹرول کرنے میں بُری طرح ناکام ہو چکی ہے

  • واپڈا کا راشی عملہ

    واپڈا کا راشی عملہ

    قصور
    لیسکو سب ڈویژن بہادر پورہ کام چوری اور رشوت ستانی میں سب سے آگے
    تفصیلات کے مطابق لیسکو قصور کا رورل ایریا رشوت کا گڑھ بنا گیا ہے لیسکو قصور کی سب ڈویژن بہادر پورہ کے فیڈر اٹھیل پورہ میں واپڈا ملازمین کسی پیشہ ور بدمعاش سے کم نہیں ہے کل صبح 9 بجے سے اٹھیل پور فیڈر کے گاؤں کھارہ کے مین بازار پکی ڈیہوڑی کا 200 کے وی کا صرف ایک جمپر اڑا ہوا ہے جو کہ محض پندراں سے بیس منٹ کا کام ہے اہلیان دیہہ نے کل سے اب تک کئی بار ایس ڈی او اور دیگر عملہ کون فون کر لیا مگر ہر بار تسلی ہی ملی ہے واپڈا اہلکاران کی روٹین بن چکی ہے کہ ایک آدھ جمپر جلنے پر ٹھیک نہیں کیا جاتا جس سے مکمل ٹراسفارمر جل جاتا ہے اور لوگ مجبور ہو کر اپنی مدد آپ کے تحت پیسے اکٹھے کرکے ٹرانسفارمر ٹھیک کرواتے ہیں جس سے لائن مین اور دیگر عملہ کو کافی رقم رشوت کی مد میں مل جاتی ہے
    اہل دیہہ نے ایس ای لیسکو قصور سے اپیل کی ہے کہ اس راشی عملہ کو معطل کیا جائے تاکہ ہماری مشکلات کا ازالہ ہو سکے

  • مضر صحت گوشت برآمد

    مضر صحت گوشت برآمد

    قصور
    الہ آباد میں ویٹرنری ڈاکٹروں کی مبینہ ملی بھگت سے بیمارجانوروں کا گوشت لاہور سمیت دیگر شہروں میں سپلائی کیا جانے لگا مقامی علاقے میں بھی مردہ گوشت فروخت کئے جانے کاانکشاف
    ساڑھے تین من گوشت موقع پر بر آمد مقامی تھانے میں مقدمہ درج مزید کارروائی جاری
    تفصیلات کےمطابق مخبر خاص کی اطلاع پر مقامی پولیس نے ویٹرنری ڈاکٹر زاہدکے ہمراہ سکنہ ڈھٹے کے رہائشی قصاب مظفر کے گھر سے بیمار جانورکا ساڑھے تین من گوشت بر آمد کر کے ملزم مظفر کیخلاف پنجاب اینیمل سلاٹر ایکٹ 2016کے تحت مقدمہ نمبری 380/19 درج کر لیا ہے مردہ جانوروں کا گوشت عرصہ سے بیشتر علاقوں میں سپلائی کیا جا رہا تھا مگر محکمہ لائیو سٹاک اور مقامی نتظامیہ مبینہ طور پر چشم پوشی کا مظاہرہ کرت رہے ہیں جس کی وجہ سے اس مکرہ دھندے کو چار چاند لگے ہوئے تھے

  • چوری ڈکیتی عروج پر

    چوری ڈکیتی عروج پر

    قصور
    کھڈیاں خاص میں چور ی ڈکیتی کی وارداتوں کاسلسلہ نا رک سکا

    ڈاکوءوں نے اسلحہ کے زور موٹرسائیکل سوار سے نقدی 25 ہزار اور قیمتی موبائل فون چھین لیا گزشتہ رات بہادر پورہ کا رہائشی موٹرسائیکل سوار نویداحمد اپنے سسرال بلندی ہٹھاڑ جارہا تھا
    کھڈیاں کے نواحی گاؤں نواں قلعہ کے قریب نامعلوم ڈاکووں نے اسلحہ کے زور پر زبردستی روک کر نقدی 25 ہزار موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے

  • ٹی ایچ کیو کی حالت زار

    ٹی ایچ کیو کی حالت زار

    قصور
    کوٹ رادہاکشن تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کی حالت زار

    کوٹ رادہاکشن کے ٹی ایچ کیو ہسپتال کی گائناکالوجسٹ میٹرنٹی کئی دنوں سے چھٹیوں پر ہے اور اس کی جگہ کوئی اور تعینات نہیں جس کی بدولت گائنی کے مریض ذلیل و خوار ہو رہے ہیں اور مجبوری کے باعث رائیونڈ اور چونیاں کے سرکاری ہسپتالوں کا رخ کر رہے ہیں
    سی ای او ہیلتھ قصور ستو پی کر سو گئے ہیں چند ماہ قبل ہی ایم ایس ٹی ایچ کیو کو بدلا گیا تھا مگر افسوس کہ ہسپتال کا نظام پھر بھی ویسا ہی ہے
    لوگوں نے وزیر صحت پنجاب سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

  • چونیاں میں دکاندار پریشان

    چونیاں میں دکاندار پریشان

    قصور
    چونیاں گزشتہ 20 روز سے جاری روڈ کی کھدائی کا کام انتہائی سست روی کا شکار
    تفصیلات کے مطابق چونیاں چونگی نزد سلطان مارکیٹ کے علاقے میں حکومت نے دکانداروں کی چیخیں نکلوا دیں گاہک تو دور کی بات دکاندار خود بھی لمبی سیڑھی لگا کر دکانوں کے تالے کھولنے پر مجبور دکانداروں نے کہا کہ اس کام کی بدولت ہمارا کاروبار ٹھپ ہو گیا ہے ٹھیکیدار خدا کا خوف کھائے اور دکانداروں کے حال پر رحم کرے دکاندار ،رانا مجاھد،شبیر شاہ،عامر اور کاشف و دیگر دکانداروں کا ٹھیکیدار کے خلاف کاروائی کا مطالبہ

  • قصور میں تبدیلی شروع

    قصور میں تبدیلی شروع

    قصور میں موسم کی تبدیلی شروع
    تفصیلات کے مطابق آج صبح سے قصور اور گردونواح میں گہرے بادل چھائے ہوئے ہیں اور ساتھ میں تیز ترین آندھی بھی ہے جس کی بدولت یکدم موسم بہت ٹھنڈا اور خوش گوار ہو گیا ہے بزرگوں اور مریضوں نے جرسیاں پہن لیں امکان ہے کہ بارش ہو گی نیز دھان کی فصل کی کٹائی بھی جاری ہے بارش کی بدولت دھان کی کٹائی میں تاخیر ہو سکتی ہے

  • چنے کی فصل کیسے پیداوارمیں اضافہ کیاجاسکتاہے،محکمہ زراعت نے ہدایات جاری کردیں

    چنے کی فصل کیسے پیداوارمیں اضافہ کیاجاسکتاہے،محکمہ زراعت نے ہدایات جاری کردیں

    قصور۔(اے پی پی)ترجمان محکمہ زراعت نے بتایا ہے کہ چنے کی فصل سے جڑی بوٹیوں کی تلفی سے پیداوارمیں اضافہ کیاجاسکتاہے چنے کی فصل کو پیازی باتھوچھنکنی بوٹی لہلی رت پھلائی دمبی سٹی اور ریواڑی نقصان پہنچاتی ہے‘جڑی بوٹیوں کی تعداد کم ہونے کی صورت میں جڑی بوٹی مار زہروں کی بجائے گوڈی کی مددسے جڑی بوٹیوں کی تلفی کرنی چاہئیے‘ ریتلے علاقے میں جڑی بوٹیوں کی تلفی بذریعہ روٹری آسان طریقہ ہے جڑی بوٹیوں کے تدارک کیلئے کیمیائی زہروں کا استعمال ایک موثرطریقہ ہے تاہم بارانی علاقوں میں ان کا استعمال نہایت احتیاط سے کرنا چاہئیے‘جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے محکمہ زراعت کے مقامی عملہ کے مشورہ سے زہروں کا استعمال کرناچاہئیے۔انہوں نے بتایا کہ چنے کی فصل کو پانی کی کم ضرورت ہے تھل کے علاقوں میں فصل کی کامیابی کا انحصار بارشوں پرہوتاہے‘موسم سرماکی معمولی بارشیں فصل کی کامیابی کیلئے کافی ہوتی ہے‘بارش کم ہونے کی صورت میں پیداوار متاثر ہوتی ہے‘ آبپاشی علاقوں میں بارش نہ ہونے کی صورت میں پھول آنے پر اگرفصل سوکھا محسوس کرنے لگے توہلکی آبپاشی کی جائے‘ دھان کے بعد کاشت کی گئی فصل کو آبپاشی کی ضرورت نہیں پڑتی‘ستمبر کاشتہ کماد میں چنے کی فصل کو کمادکی ضرورت کے مطابق آبپاشی کریں۔