Baaghi TV

Category: قصور

  • ڈیڑھ سال سے لاپتہ بچہ

    ڈیڑھ سال سے لاپتہ بچہ

    قصور
    قصور شہر سے 24.03.2018 کو اغواء ھونے والے معصوم محمد فائق کو اغواء ہوئے ایک سال 5 ماہ گزرنے کے باوجود بازیاب نہیں کروایا جا سکا

    معصوم محمد فائق کی والدہ آج بھی بےچین و بےقرار اپنے معصوم بچے کی بازیابی کیلئے حکمرانوں کے وعدوں کی طرف نظر لگائی صف ماتم بچائی بیٹھی ہے
    فائق کی والدہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی صاحب آپ اللہ کے واسطے IG پنجاب کو خصوصی اختیارات اور ٹاسک دے کر قصور بھیجیں تاکہ میں بھی اپنے لخت جگر سے مل سکوں

    معصوم بچوں کا اغواء ھونے کےبعد قتل سے قبل بازیاب نہ ھونا محکمہ پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے

  • ادویات میں اضافہ

    ادویات میں اضافہ

    ادویات کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ
    تفصیلات کے مطابق چند ماہ سے ادویات غریب لوگوں کی پہنچ سے دور ہو گئی ہیں محض 5 سے 6 ماہ میں ادویات کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے چند ماہ قبل اسی گورنمنٹ کے دور حکومت میں Septran DS فی بلسٹر 10 گولی 25 روپیہ تھا جو کہ اب 55 روپیہ اسی طرح Resochin 8 روپیہ سے 25 روپیہ Coldrex 12 روپیہ سے 24 روپیہ Basoquin 14 روپیہ سے 28 روپیہ Axidox12 روپیہ سے 32 روپیہ Basqopan plus 17 روپیہ سے 40 روپیہ Flygel 12 روپیہ سے 21 روپیہ Kestine 20 mg 207 روپیہ سے 277 روپیہ Stemetil 4 روپیہ سے 9 روپیہ فی بلسٹر پیک ہو گئے ہیں لوگ حیران ہیں کہ صرف چند ماہ میں ایسا کونسا معرکہ سر ہو گیا کہ ادویات کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگی ہیں درج بالا تمام ادویات فرسٹ ایڈ استعمال ہونے والی ہیں جبکہ جان بچانے والی ادویات سینکڑوں کے بجائے ہزاروں فی فیصد مہنگی ہو گئی ہے لوگوں کا کہنا ہے کہ ڈرگ کنٹرول اتھارٹی اور پرائس کنٹرول مینجمنٹ کیا کر رہے ہیں
    لوگوں نے وزیراعظم اور وزیراعلی سے استدعا کی ہے کہ آپ کے نوٹس کے باوجود بھی کمپنیوں نے اضافی واپس نہیں لیا لہذہ ان کمپنیوں کے خلاف کاروائی کرکے قیمتوں میں استحکام لایا جائے

  • قصور،چونیاں میں امن وامان کی خراب صورتحال کے پیش نظرہفتہ کو تحصیل چونیاں کے تمام سکول بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

    قصور،چونیاں میں امن وامان کی خراب صورتحال کے پیش نظرہفتہ کو تحصیل چونیاں کے تمام سکول بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

    قصور۔ (اے پی پی) سی او ایجوکیشن قصور نے چونیاں میں امن وامان کی خراب صورتحال کے پیش نظر احتیاطی طور تحصیل چونیاں کے تمام سکول بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔سی ای او ایجوکیشن کے حکم پر بروز ہفتہ تمام سرکاری و پرائیویٹ سکولز بند رہیں گے جبکہ آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے سی او ایجوکیشن کے جاری کردہ مراسلہ کی مخالفت کر دی۔آل پاکستان ایسوسی ایشن کے صدر شبیر احمد اہاشمی نے موقف اپنایا ہے کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی مانیٹرنگ کے دوران چھٹی نہیں کروا سکتے۔

  • چونیاں سانحہ پر کیا پیش رفت ہوئی ، وزیر اعلیٰ نے رپورٹ طلب کر لی

    چونیاں سانحہ پر کیا پیش رفت ہوئی ، وزیر اعلیٰ نے رپورٹ طلب کر لی

    چھانگا مانگا میں وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکی زیرصدارت اجلاس میں چونیاں میں بچوں کےقتل پر میٹنگ ہوئی جس میں واقعہ پرپیشرفت کاجائزہ لیاگیا
    وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکوپیشرفت سےآ گاہ کیاگیا وزیراعلیٰ پنجاب کوجےآئی ٹی کی تحقیقات سےآگاہ کیاگیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملزمان کوجلدقانون کی گرفت میں لایاجائےگا ،وزیراعلیٰ پنجاب وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار ہدایات جاری کیں کہ ملزمان کو ہر صورت پکڑا جائے اور اس سلسلے میں ہر ممکن وسائل زیر استعمال لائے جائیں.

    پولیس حکام کا کہنا ہے واقعے کے بعد روپوش ہونے والے افراد کی نشاندی بھی کی جا رہی ہے جبکہ علاقہ کے مشکوک افراد کے ڈی این اے سیمپل بھی اکٹھے کرکے فرانزک لیب کو بھیج دیئے ہیں۔ جس کی مدد سے ملزمان تک پہنچنے میں مدد ملے گی۔مشکوک افراد کے انٹریوکیے جارہے ہیں،

  • انتظامیہ ناکام بچے اغواء

    انتظامیہ ناکام بچے اغواء

    قصور
    چونیاں پولیس بچوں کے اغواء کاروں کو پکڑنے میں بری طرح ناکام

    تفصیلات کے مطابق کل شام سے کچھ دیر پہلے محلہ ہاشم پورہ چونیاں سے دو بچے پھر اغواء ہو گئے جس پر اہلیان شہر میں بھگڈر مچ گئی اور لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت اغواء کاروں کا سراغ لگانا شروع کر دیا اعواء کاروں نے دو بچوں کو نشے کے انجیکشن لگائے جس سے ایک بچہ نشے کی حالت میں اغواء کاروں سے گر گیا تو وہ دوسرے بچے کو اغواء کرنے میں کامیاب ہو گئے اور ساتھ لے گئے
    پولیس کو بار بار کال کرنے پر کسی نے کال ریسیو نہ کی بچے کو مرکزی تحصیل پریس کلب چونیاں کے بانی اور ممبرز کے علاوہ مقامی لوگوں نے سول ہسپتال چونیاں پہنچایا جہاں بچے کی ٹریٹمنٹ کرکے چھٹی دے دی گئی بعد میں رات گئے بچے کے والد اور تایا نے پریس کلب چونیاں میں وزیر اعلی پنجاب اور ڈی پی او و آئی جی پنجاب سے استدعا کی کہ خدارا کچھ کیجئے کب تک ہمارے بچے یونہی اغواء ہوتے رہینگے

  • عورتوں کی یکجہتی کشمیر ریلی

    عورتوں کی یکجہتی کشمیر ریلی

    قصور یوم یکجہتی کشمیر ریلی

    تفصیلات کے مطابق آج بروز 20 ستمبر بوقت دن 12 بجے اہلیان قصور کی طرف سے یکجہتی کشمیر ریلی کا انعقاد کیا گیا ہے اس ریلی میں ڈاکٹرز،وکیل ،صحافیوں اور ہر مکتبہ فکر کی عورتیں شرکت کرینگے ریلی میں مہمان خصوصی مسز مزمل مسعود بھٹی راہنماہ پی ٹی آئی قصور ہونگی ریلی ڈی پی او ہاءوس کے قریب تاج محل شادی ہال سے شروع ہو گی اور کوٹ غلام محمد خان پر ختم ہو گی ریلی میں انڈیا کی جارحیت پر زندہ دلان قصور کی مائیں بہنیں اور بیٹیاں اپنے کشمیری بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرینگیں

  • گاڑی کا انجن فیل

    گاڑی کا انجن فیل

    قصور
    کوٹ رادہاکشن اسٹیشن پر علامہ اقبال ایکسپریس کا انجن فیل
    تفصیلات کے مطابق کراچی سے لاہور ،سیالکوٹ جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس انجن کی خرابی کی بدولت پچھلے 3 گھنٹوں سے کوٹ رادہاکشن ریلوے اسٹیشن پر کھڑی ہے مسافر پریشان تاہم ریلوے انتظامیہ کی طرف سے مسافروں کو ابھی تک یہ نہیں بتایا گیا کہ ابھی کتنی دیر تک انجن ٹھیک ہو جائے گا ہر بار پوچھنے پر تسلیوں پر ہی اکتفاء لوگ کی جانب سے انتظامیہ کو کوسا جا رہا ہے اور مسافروں کا کہنا ہے کہ ریلوے کا سارا نظام خراب ہو چکا ہے اول تو ٹرین وقت پر آتی نہیں اگر آ جائے تو کہیں نا کہیں ٹرین میں خرابی بن جاتی ہے جس سے مسافروں کے وقت کا ضیاع ہوتا ہے

  • انکل ہم زندہ واپس آئینگے؟

    قصور
    چونیاں کی ایک ننھی گڑیا کا ویڈیو پیغام
    قصور اور گردونواح میں بڑھتی ہوئی جنسی زیادتیوں اور اس کے بعد قتل کی وارداتوں سے جہاں والدین تو پریشان ہیں ہی وہیں بچے بھی عدم تحفظ کا شکار ہیں اسی عدم تحفظ کی شکار چونیاں قصور کی رہائشی ننھی گڑیا مریم حسین کا ڈی پی او قصور کے نام پیغام

    السلام و علیکم انکل ڈی پی او

    میں مریم حسین چونیاں سے
    ہمیں بتائیں کہ ہم سکول جائیں یا نہیں ؟؟؟
    اگر جائیں تو آپ ہمیں گارنٹی دیں ہم خیریت سے گھر واپس آئیں گے یاں نہیں
    یہ الفاظ سن کر سخت دل لوگوں کے بھی آنسو نکل آئے

  • DPO  قصور تبدیل

    DPO قصور تبدیل

    DPO قصور تبدیل
    تفصیلات کے مطابق سانحہ چونیاں پر آئی جی پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے DPO عبدالغفار قیصرانی اور SP انویسٹی گیشن کو تبدیل کر دیا ہے
    نئے DPO زاہد نواز مروت کو تعینات کر دیا ہے اس سے قبل 2017 میں جب قصور میں زینب کیس ہوا تھا تب بھی زاہد نواز مروت کو خانیوال سے تبدیل کرکے قصور میں تعینات کیا گیا تھا جس سے فوری حالات قابو ہو گئے تھے عوامی و سماجی حلقوں نے نئے ڈی پی او قصور کو ویلکم کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ چونیاں واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد پکڑ کر انصاف کے کٹہرے میں لایا جائیگا

  • جعلی آئس کریم

    جعلی آئس کریم

    قصور
    الہ آباد جعلی آئس کریم فروٹ چارٹ تیار کرنے والوں کے خلاف تا حال کوی کاروای نہ ہوسکی انتظامیہ ہر ماہ باقاعدگی سے اپنا حصہ وصول کرتی ہے شہریوں کا الزام تفصیلات کے مطابق الہ آباد اور گردونواح میں جعلی آئس کریم فروٹ چارٹ تیار کرنے والوں کے خلاف انتظامیہ کی ملی بھگت سے ابھی تک کوی کاروائی نہیں ہوسکی مشہور برانڈز کا نام لکھ کر عوام کو جعلی آئس کریم اور فروٹ چارٹ کی شکل میں زہر کھلایا جا رہا ہے جس سے متعدد لوگ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو چکے ہیں شہریوں کی جانب سے متعدد بار اعلی احکام کو اگاہ کیا گیا ہے مگر بااثر افراد کے خلاف کوئی کاروای نہ ہوسکی شہریوں نے الزام عائد کیا ہے کہہ انتظامیہ اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کے افراد باقاعدگی سے مبینہ طور پر اپنا حصہ وصول کر رہے ہیں اس لیے انکے خلاف کوی کاروای نہیں ہوتی شہریوں نے ڈی سی قصور اور پی ایف اے کے اعلی احکام سے فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے